Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 43

سورة التوبة

عَفَا اللّٰہُ عَنۡکَ ۚ لِمَ اَذِنۡتَ لَہُمۡ حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَکَ الَّذِیۡنَ صَدَقُوۡا وَ تَعۡلَمَ الۡکٰذِبِیۡنَ ﴿۴۳﴾

May Allah pardon you, [O Muhammad]; why did you give them permission [to remain behind]? [You should not have] until it was evident to you who were truthful and you knew [who were] the liars.

اللہ تجھے معاف فرما دے تو نے انہیں کیوں اجازت دے دی؟ بغیر اس کے کہ تیرے سامنے سچے لوگ کھل جائیں اور تو جھوٹے لوگوں کو بھی جان لے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

عَفَا
معاف کردیا
اللّٰہُ
اللہ نے
عَنۡکَ
آپ کو
لِمَ
کیوں
اَذِنۡتَ
اجازت دی آپ نے
لَہُمۡ
انہیں
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَتَبَیَّنَ
ظاہر ہو جاتے
لَکَ
آپ کے لیے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
صَدَقُوۡا
سچ کہا
وَتَعۡلَمَ
اور آپ جان لیتے
الۡکٰذِبِیۡنَ
جھوٹوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

عَفَا
معاف فرما دیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَنۡکَ
آپ کو
لِمَ
کیوں
اَذِنۡتَ
اجازت دے دی آپ نے
لَہُمۡ
اُ ن کے لیے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَتَبَیَّنَ
صا ف ظاہر ہو جاتے
لَکَ
آپ کے لیے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
صَدَقُوۡا
جنہوں نے سچ کہا
وَتَعۡلَمَ
اور آپ جان لیتے
الۡکٰذِبِیۡنَ
جھوٹوں کو
Translated by

Juna Garhi

May Allah pardon you, [O Muhammad]; why did you give them permission [to remain behind]? [You should not have] until it was evident to you who were truthful and you knew [who were] the liars.

اللہ تجھے معاف فرما دے تو نے انہیں کیوں اجازت دے دی؟ بغیر اس کے کہ تیرے سامنے سچے لوگ کھل جائیں اور تو جھوٹے لوگوں کو بھی جان لے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) ! اللہ آپ کو معاف کرے، آپ نے انہیں کیوں (پیچھے رہنے کی) اجازت دے دی ؟ تاآنکہ آپ پر یہ واضح ہوجاتا ہے کہ ان میں سے سچے کون ہیں اور جھوٹے کون ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے آپ کو معاف فرمادیا، آپ نے کیوں اُنہیں اجازت دے دی، یہاں تک کہ آپ کے لیے وہ لوگ صاف ظاہر ہو جاتے جنہوں نے سچ کہا اور جھوٹوں کوبھی آپ جان لیتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah has forgiven you; why did you permit them before the truthful ones could become distinct to you, and you could be sure of the liars.

اللہ بخشے تجھ کو کیوں رخصت دیدی تو نے ان کو یہاں تک کہ ظاہر ہوجاتے تجھ پر سچ کہنے والے اور جان لیتا تو جھوٹوں کو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) اللہ آپ کو معاف فرمائے (یا اللہ نے آپ کو معاف فرمادیا) آپ نے انہیں کیوں اجازت دے دی ؟ یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے واضح ہوجاتا کہ کون لوگ سچے ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (یہ بھی) جان لیتے کہ کون جھوٹے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), may Allah forgive you! Why did you give them leave to stay behind before it became clear to you as to who were truthful and who were liars?

اے نبی ، اللہ تمہیں معاف کرے ، تم نے کیوں انہیں رخصت دے دی؟ ﴿تمہیں چاہیے تھا کہ خود رخصت نہ دیتے﴾ تاکہ تم پر کھل جاتا کہ کون لوگ سچے ہیں اور جھوٹوں کو بھی تم جان لیتے ۔ 45

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) اللہ نے تمہیں معاف کردیا ہے ، ( ٣٨ ) ( مگر ) تم نے ان کو ( جہاد میں شریک نہ ہونے کی ) اجازت اس سے پہلے ہی کیوں دے دی کہ تم پر یہ بات کھل جاتی کہ کون ہیں جنہوں نے سچ بولا ہے اور تم جھوٹوں کو بھی اچھی طرح جان لیتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیمبر) اللہ نے تمجھ کو معاف کردیا تو نے ان لوگوں کو (گھر میں رہ جانے کی) اجازت کیوں دی (اس وقت تک ٹھہرنا چاہیے تھا) جب تک سچے لوگ تجھ پر کھل جاتے اور جھوٹوں کو (بھی) تو جان لیتا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ نے آپ کو معاف فرما دیا (لیکن) آپ نے ان کو اجازت کیوں دی جب تک کہ آپ کے سامنے سچے لوگ ظاہر نہ ہوجاتے اور جو جھوٹے ہیں وہ بھی معلوم ہوجائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ نے آپ سے درگزر کیا لیکن آپ نے ان کو اجازت کیوں دے دی جب تک یہ ظاہر نہ ہوجاتا کہ کون ان میں سے سچے ہیں اور کون ان میں سے جھوٹے لوگ ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا تمہیں معاف کرے۔ تم نے پیشتر اس کے کہ تم پر وہ لوگ بھی ظاہر ہو جاتے ہیں جو سچے ہیں اور وہ بھی تمہیں معلوم ہو جاتے جو جھوٹے ہیں اُن کو اجازت کیوں دی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah pardon thee! why didst thou give them leave before it was manifest unto thee as to whosoever told the truth and thou hadst known the liars.

اللہ نے آپ کو معاف کردیا (لیکن) آپ نے ان کو اجازت کیوں دے دی تھی جب تک کہ آپ پر سچے لوگ ظاہر نہ ہوجاتے اور آپ جھوٹوں کو جان نہ لیتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ نے تمہیں معاف کیا ، تم نے ان کو اجازت کیوں دے دی ، یہاں تک کہ جو راست باز ہیں وہ بھی تم پر ظاہر ہوجاتے اور جھوٹوں کو بھی تم جان لیتے؟

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) نے آپ ( ﷺ ) سے درگزر فرما دیا ۔ آپ ( ﷺ ) نے انہیں اجازت کیوں دیدی تھی یہاں تک آپ ( ﷺ ) پر ظاہر ہو جاتے وہ لوگ جنہوں نے سچ کہا اور آپ ( ﷺ ) جھوٹوں کو بھی جان لیتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ آپ کو معاف کرے اس سے پہلے کہ جھوٹے اور سچے لوگ آپ پر ظاہر ہوجاتے آپ نے ان کو پیچھے رہنے کی اجازت کیوں دے دی ؟۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ نے معاف فرمادیا آپ کو (اے پیغمبر ! ) آپ نے ان کو کیوں اجازت دے دی یہاں تک کہ کھل کر آپ کے سامنے آجاتے وہ لوگ جو سچے ہیں اور آپ جان لیتے جھوٹوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) اللہ آپ کو معاف کرے ، آپ نے انہیں کیوں ( پیچھے رہنے کی ) اجازت دے دی؟حتی کہ آپ پر یہ واضح ہو جاتاکہ ان میں سے سچے کون ہیں اور جھوٹے لوگ کو ن؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ تمہیں معاف کرے ( ف۱۰۵ ) تم نے انہیں کیوں اِذن دے دیا جب تک نہ کھلے تھے تم پر سچے اور ظاہر نہ ہوئے تھے جھوٹے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ آپ کو سلامت ( اور باعزت و عافیت ) رکھے ، آپ نے انہیں رخصت ( ہی ) کیوں دی ( کہ وہ شریکِ جنگ نہ ہوں ) یہاں تک کہ وہ لوگ ( بھی ) آپ کے لئے ظاہر ہو جاتے جو سچ بول رہے تھے اور آپ جھوٹ بولنے والوں کو ( بھی ) معلوم فرما لیتے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) اللہ آپ کو معاف کرے آپ نے انہیں کیوں ( پیچھے رہ جانے کی ) اجازت دے دی ۔ جب تک آپ پر واضح نہ ہو جاتا کہ سچے کون ہیں اور معلوم نہ ہو جاتا کہ جھوٹے کون؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah give thee grace! why didst thou grant them until those who told the truth were seen by thee in a clear light, and thou hadst proved the liars?

Translated by

Muhammad Sarwar

May God forgive you! (Muhammad), why did you not let them join the army so that you could discern the liars from the truthful ones?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

May Allah forgive you. Why did you grant them leave, until those who told the truth were manifest to you, and you had known the liars

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah pardon you! Why did you give them leave until those who spoke the truth had become manifest to you and you had known the liars?

Translated by

William Pickthall

Allah forgive thee (O Muhammad)! Wherefor didst thou grant them leave ere those who told the truth were manifest to thee and thou didst know the liars?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह आपको माफ़ करे, आपने क्यों उन्हें इजाज़त दे दी यहाँ तक कि आप पर खुल जाता कि कौन लोग सच्चे हैं और झूठों को भी आप जान लेते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نے آپ کو معاف (تو) کردیا۔ (لیکن) آپ نے ان کو (ایسی جلدی) اجازت کیوں دے دی تھی جب تک کہ آپ کے سامنے سچے لوگ ظاہر نہ ہوجاتے اور جھوٹوں کو معلوم نہ کرلیتے۔ (43)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ نے آپ کو معاف کردیا آپ نے انہیں کیوں اجازت دی یہاں تک کہ آپ کے لیے وہ لوگ واضح ہوجاتے جنہوں نے سچ کہا اور جھوٹوں کو بھی جان لیتا۔ (٤٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی اللہ تمہیں معاف کرتے ، تم نے کیوں انہیں رخصت دے دی ؟ (تمہیں چاہئے تھا کہ خود رخصت نہ دیتے) تاکہ تم پر کھل جاتا کہ کون لوگ سچے ہیں اور جھوٹوں کو بھی تم جان لیتے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے آپ کو معاف فرما دیا آپ نے ان کو کیوں اجازت دی جب تک کہ آپ کے سامنے سچے لوگ ظاہر نہ ہوجاتے اور جب تک آپ جھوٹوں کو معلوم نہ کرلیتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ بخشے تجھ کو کیوں رخصت دے دی تو نے ان کو یہاں تک کہ ظاہر ہوجاتے تجھ پر سچ کہنے والے اور جان لیتا تو جھوٹوں کو 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے نبی اللہ تعالیٰ آپ کو معاف فرمائے آپ نے اس سے پیشتر کہ آپ کو سچ بولنے والے ظاہر ہوجاتے اور آپ جھوٹ بولنے والوں کو جان لیتے ان کو رہ جانے کی اجازت کیوں دی۔