Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 46

سورة التوبة

وَ لَوۡ اَرَادُوا الۡخُرُوۡجَ لَاَعَدُّوۡا لَہٗ عُدَّۃً وَّ لٰکِنۡ کَرِہَ اللّٰہُ انۡۢبِعَاثَہُمۡ فَثَبَّطَہُمۡ وَ قِیۡلَ اقۡعُدُوۡا مَعَ الۡقٰعِدِیۡنَ ﴿۴۶﴾

And if they had intended to go forth, they would have prepared for it [some] preparation. But Allah disliked their being sent, so He kept them back, and they were told, "Remain [behind] with those who remain."

اگر ان کا ارادہ جہاد کے لئے نکلنے کا ہوتا تو وہ اس سفر کے لئے سامان کی تیاری کر رکھتے لیکن اللہ کو ان کا اٹھنا پسند ہی نہ تھا اس لئے انہیں حرکت سے ہی روک دیا اور کہہ دیا گیا کہ تم بیٹھنے والوں کیساتھ بیٹھے ہی رہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَرَادُوا
وہ ارادہ کرتے
الۡخُرُوۡجَ
نکلنے کا
لَاَعَدُّوۡا
ضرور وہ تیاری کرتے
لَہٗ
اس کے لیے
عُدَّۃً
سازو سامان
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
کَرِہَ
ناپسند کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
انۡۢبِعَاثَہُمۡ
اٹھنا ان کا
فَثَبَّطَہُمۡ
تو اس نے روک دیا انہیں
وَقِیۡلَ
اور کہا گیا
اقۡعُدُوۡا
بیٹھ جاؤ
مَعَ الۡقٰعِدِیۡنَ
ساتھ بیٹھنے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
اَرَادُوا
وہ ارادہ کرتے
الۡخُرُوۡجَ
نکلنے کا
لَاَعَدُّوۡا
ضرور تیار کرتے
لَہٗ
اس کے لیے
عُدَّۃً
کچھ سامان
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
کَرِہَ
نا پسند کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
انۡۢبِعَاثَہُمۡ
اٹھنا اُ ن کا
فَثَبَّطَہُمۡ
پھر اس نے روک دیا اُ نہیں
وَقِیۡلَ
اور کہا گیا
اقۡعُدُوۡا
تم بیٹھ رہو
مَعَ
ساتھ
الۡقٰعِدِیۡنَ
بیٹھنے والوں کے
Translated by

Juna Garhi

And if they had intended to go forth, they would have prepared for it [some] preparation. But Allah disliked their being sent, so He kept them back, and they were told, "Remain [behind] with those who remain."

اگر ان کا ارادہ جہاد کے لئے نکلنے کا ہوتا تو وہ اس سفر کے لئے سامان کی تیاری کر رکھتے لیکن اللہ کو ان کا اٹھنا پسند ہی نہ تھا اس لئے انہیں حرکت سے ہی روک دیا اور کہہ دیا گیا کہ تم بیٹھنے والوں کیساتھ بیٹھے ہی رہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر ان کا نکلنے کا ارادہ ہوتا تو وہ اس کے لئے کچھ تیاری بھی کرتے لیکن اللہ کو ان کی روانگی پسند ہی نہ تھی۔ لہذا اس نے انہیں سست بنادیا اور کہہ دیا گیا کہ تم بیٹھ رہنے والوں کے ساتھ بیٹھے ہی رہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگر وہ نکلنے کاارادہ رکھتے تواس کے لیے ضرور کچھ سامان تیارکرتے لیکن اﷲ تعالیٰ نے ان کا اُٹھنا ہی ناپسند کیاتو اُس نے اُنہیں روک دیا اور کہہ دیا گیاکہ بیٹھنے والوں کے ساتھ ہی بیٹھے رہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And had they wished to set out, they would have made some preparation for it, but Allah disliked their going forth, so He detained them, and it was said to them, |"Stay back with those who are staying back.|"

اور اگر وہ چاہتے نکلنا تو ضرور تیار کرتے کچھ سامان اس کا لیکن پسند نہ کیا اللہ نے ان کا اٹھنا سو روک دیا ان کو اور حکم ہوا کہ بیٹھے رہو ساتھ بیٹھنے والوں کے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر انہوں نے نکلنے کا ارادہ کیا ہوتا تو اس کے لیے سازو سامان فراہم کرتے لیکن (حقیقت یہ ہے کہ ) اللہ نے پسند ہی نہیں کیا ان کا اٹھنا (اور نکلنا) تو ان کو روک دیا اور کہہ دیا گیا کہ بیٹھے رہو تم بھی بیٹھے رہنے والوں کے ساتھ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اگر واقعی ان کا ارادہ نکلنے کا ہوتا تو وہ اس کے لیے کچھ تیاری کرتے لیکن اللہ کو ان کا اٹھنا پسند ہی نہ تھا 47 اس لیے اس نے انھیں سست کر دیا اور کہہ دیا کہ بیٹھ رہو بیٹھنے والوں کے ساتھ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر ان کا ارادہ نکلنے کا ہوتا تو اس کے لیے انہوں نے کچھ نہ کچھ تیاری کی ہوتی ۔ ( ٣٩ ) لیکن اللہ نے ان کا اٹھنا پسند ہی نہیں کیا ، اس لیے انہیں سست پڑا رہنے دیا ، اور کہہ دیا گیا کہ جو ( اپاہج ہونے کی وجہ سے ) بیٹھے ہیں ، ان کے ساتھ تم بھی بیٹھ رہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر یہ لوگ (گھر سے) نکلنا چاہتے ہوتے تو (آخر یہ لوگ مقدور والے ہیں کچھ تو) اس کے لیے ضرور تیار کرتے اور اصل بات یہ ہوئی کہ وہ تو شاید نکلتے بھی) مگر اللہ نے ان کا (اپنی جگہ سے) اٹھنا اور (حرکت کرنا) برا جانا تو ان کو وہیں روک دیا (یا سست بنادیا) اور ان سے کہا گیا جہاں اور (عذور ناتوان عورتیں بچے) بیٹھنے والے ہیں تم بھی ان کے ساتھ اپنے گھروں میں) بیٹھے رہو 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر وہ نکلنے کا ارادہ کرتے تو اس کے لئے سامان تیار کرتے و لیکن اللہ نے ان کے جانے کو پسند نہ فرمایا پس ان کو روک دیا اور حکم ہوا اپاہج لوگوں کے ساتھ تم بھی بیٹھے رہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر وہ نکلنے کا ارادہ کرتے تو اس کے لئے (کچھ نہ کچھ تو) تیاری کرتے لیکن اللہ نے ان کے جانے ہی کو پسند نہیں کیا۔ پھر اس نے ان کو روک دیا اور کہہ دیا گیا کہ تم بیٹھنے والوں کے ساتھ ہی بیٹھے رہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر وہ نکلنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کے لیے سامان تیار کرتے لیکن خدا نے ان کا اُٹھنا (اور نکلنا) پسند نہ کیا تو ان کو ہلنے جلنے ہی نہ دیا اور (ان سے) کہہ دیا گیا کہ جہاں (معذور) بیٹھے ہیں تم بھی ان کے ساتھ بیٹھے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And had they intended the going forth, they would have made some preparation therefor; But Allah was averse to their wending, wherefore He withheld them, and the word was passed: stay of home with the stay-at-homes.

اور اگر ان لوگوں نے چلنے کا ارادہ کیا ہوتا تو اس کا کچھ سامان تو کرتے ۔ لیکن اللہ نے ان کے جانے کو پسند ہی نہ کیا اسی لئے انہیں جما رہنے دیا گیا کہ بیٹھنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر وہ نکلنا چاہتے تو کچھ سامان کر ہی لیتے ۔ لیکن اللہ نے ان کے اٹھنے کو پسند نہیں کیا تو ان کو بٹھا دیا اور کہہ دیا گیا کہ جاؤ! بیٹھنے والوں کے ساتھ بیٹھو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر انہوں نے ( جہاد میں ) نکلنے کا ارادہ کیا ہوتا تو اس کیلئے کچھ نہ کچھ سامان تیار کیا ہوتا لیکن اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان کے جانے ہی کو پسند نہیں فرمایا پس جما رہنے دیا انہیں اور کہہ دیا کہ بیٹھے رہ جانے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر وہ نکلنے کا ارادہ کرتے تو اسکے لیے کچھ تیاری بھی کرتے لیکن اللہ نے ان کا نکلنا ہی پسند نہیں کیا اس لیے انہیں سست بنا دیا اور انکو کہہ دیا گیا کہ بیٹھے رہنے والے معذوروں کے ساتھ تم بھی بیٹھے رہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر واقعی ان کا نکلنے کا ارادہ ہوتا تو یہ اس کے لئے کچھ نہ کچھ سامان تو ضرور تیار کرتے لیکن اللہ کو اٹھنا پسند نہ تھا تو اس نے بٹھا دیا ان (کے دلوں) کو، اور کہہ دیا گیا (ان سے تکوینی طور پر) کہ بیٹھے رہو تم بیٹھنے والے (محروم) لوگوں کے ساتھ،

Translated by

Noor ul Amin

اگران کانکلنے کا ارادہ ہوتا تووہ اس کے لئے کچھ تیاری بھی کرتے لیکن اللہ کو ان کی روانگی پسندہی نہ تھی لہٰذااس نے انہیں سست بنادیا اور کہ دیاکہ تم بیٹھ رہنے والوں کے ساتھ بیٹھے ہی رہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انہیں نکلنا منظور ہوتا ( ف۱۰۸ ) تو اس کا سامان کرتے مگر خدا ہی کو ان کا اٹھنا پسند ہوا تو ان میں کاہلی بھردی اور ( ف۱۰۹ ) فرمایا گیا کہ بیٹھ رہو بیٹھ رہنے والے کے ساتھ ( ف۱۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر انہوں نے ( واقعی جہاد کے لئے ) نکلنے کا ارادہ کیا ہوتا تو وہ اس کے لئے ( کچھ نہ کچھ ) سامان تو ضرور مہیا کر لیتے لیکن ( حقیقت یہ ہے کہ ان کے کذب و منافقت کے باعث ) اللہ نے ان کا ( جہاد کے لئے ) کھڑے ہونا ( ہی ) ناپسند فرمایا سو اس نے انہیں ( وہیں ) روک دیا اور ان سے کہہ دیا گیا کہ تم ( جہاد سے جی چرا کر ) بیٹھ رہنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو

Translated by

Hussain Najfi

اگر ان لوگوں نے نکلنے کا ارادہ کیا ہوتا تو اس کے لئے کچھ نہ کچھ سروسامان کی تیاری ضرور کرتے لیکن ( حقیقت الامر تو یہ ہے کہ ) اللہ کو ان کا اٹھنا اور نکالنا ناپسند تھا ۔ اس لئے اس نے ان کو کاہل ( اور سست ) کر دیا ۔ اور ( گویا ان سے ) کہہ دیا گیا کہ بیٹھے رہو بیٹھنے والوں کے ساتھ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If they had intended to come out, they would certainly have made some preparation therefor; but Allah was averse to their being sent forth; so He made them lag behind, and they were told, "Sit ye among those who sit (inactive)."

Translated by

Muhammad Sarwar

Had they (the hypocrites) wanted to join your army, they would have prepared themselves, but God did not wish to motivate them, so He caused them to linger behind with those whose joining you in battle would be of no use.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if they had intended to march out, certainly, they would have made some preparation for it; but Allah was averse to their being sent forth, so He made them lag behind, and it was said (to them): "Sit among those who sit (at home)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if they had intended to go forth, they would certainly have provided equipment for it, but Allah did not like their going forth, so He withheld them, and it was said (to them): Hold back with those who hold back.

Translated by

William Pickthall

And if they had wished to go forth they would assuredly have made ready some equipment, but Allah was averse to their being sent forth and held them back and it was said (unto them): Sit ye with the sedentary!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर वे निकलना चाहते तो ज़रूर उसका कुछ सामान कर लेते मगर अल्लाह ने उनका उठना पसंद न किया इसलिए उन्हें जमा रहने दिया और कह दिया गया कि बैठने वालों के साथ बैठे रहो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر وہ لوگ (غزوہ میں) چلنے کا ارادہ کرتے تو اس کا کچھ سامان تو درست کرتے لیکن (خیر ہوئی) اللہ تعالیٰ نے ان کے جانے کو پسند نہیں کیا اس لیے ان کو توفیق نہیں دی اور (بحکم تکوینی) یوں کہہ دیا گیا کہ اپاہج لوگوں کے ساتھ تم بھی یہاں ہی دھرے رہو۔ (46)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر وہ نکلنے کا ارادہ رکھتے تو اس کے لیے کچھ سامان ضرور تیار کرتے لیکن اللہ نے ان کا اٹھناپسند نہیں کیا انہیں روک دیا اور کہہ دیا گیا کہ بیٹھنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو۔ (٤٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر واقعی ان کا ارادہ نکلنے کا ہوتا تو وہ اس کے لیے کچھ تیاری کرتے۔ لیکن اللہ کو ان کا اٹھنا پسند ہی نہ تھا۔ اس لیے اس نے انہیں سست کردیا اور کہہ دیا گیا کہ بیٹھ رہو بیٹھنے والوں کے ساتھ

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر وہ لوگ نکلنے کا ارادہ کرتے تو اس کے لیے ضرور تیاری کرتے لیکن اللہ نے ان کے جانے کو پسند فرمایا سو ان کو روک دیا اور کہا گیا کہ بیٹھنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر وہ چاہتے نکلنا تو ضرور تیار کرتے کچھ سامان اس کا لیکن پسند نہ کیا اللہ نے ان کا اٹھنا سو روک دیا ان کو اور حکم ہوا کہ بیٹھے رہو ساتھ بیٹھنے والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر یہ لوگ نکلنے کو آمادہ ہوتے تو اس کے لئے کسی سامان کی تیاری تو کرتے لیکن اللہ نے جہاد کیلئے ان کا اٹھنا پسند نہیں کیا لہٰذا اللہ نے ان کو روک دیا اور ان کو کہا گیا کہ تم بیٹھنے والوں کے ساتھ ہی بیٹھے رہو۔