Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 47

سورة التوبة

لَوۡ خَرَجُوۡا فِیۡکُمۡ مَّا زَادُوۡکُمۡ اِلَّا خَبَالًا وَّ لَا۠اَوۡضَعُوۡا خِلٰلَکُمۡ یَبۡغُوۡنَکُمُ الۡفِتۡنَۃَ ۚ وَ فِیۡکُمۡ سَمّٰعُوۡنَ لَہُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌۢ بِالظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۷﴾

Had they gone forth with you, they would not have increased you except in confusion, and they would have been active among you, seeking [to cause] you fitnah. And among you are avid listeners to them. And Allah is Knowing of the wrongdoers.

اگر یہ تم میں مل کر نکلتے بھی تو تمہارے لئے سوائے فساد کے اور کوئی چیز نہ بڑھاتے بلکہ تمہارے درمیان خوب گھوڑے دوڑا دیتے اور تم میں فتنے ڈالنے کی تلاش میں رہتے ان کے ماننے والے خود تم میں موجود ہیں ، اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَوۡ
اگر
خَرَجُوۡا
وہ نکلتے
فِیۡکُمۡ
تم میں
مَّا
نہ
زَادُوۡکُمۡ
وہ زیادہ کرتے تمہیں
اِلَّا
مگر
خَبَالًا
خرابی میں
وَّلَا۠اَوۡضَعُوۡا
اور البتہ وہ (گھوڑے )دوڑاتے
خِلٰلَکُمۡ
درمیان تمہارے
یَبۡغُوۡنَکُمُ
وہ تلاش میں رہتے تم میں
الۡفِتۡنَۃَ
فتنے کی
وَفِیۡکُمۡ
اور تم میں
سَمّٰعُوۡنَ
سننے والے (جاسوس )ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالی
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِالظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَوۡ
اگر
خَرَجُوۡا
وہ نکلتے
فِیۡکُمۡ
تم میں
مَّا
نہ
زَادُوۡکُمۡ
وہ اضافہ کرتے تم میں
اِلَّا
سوائے
خَبَالًا
خرابی کا
وَّلَا۠اَوۡضَعُوۡا
اور ضرور دوڑاتے
خِلٰلَکُمۡ
درمیان تمہارے
یَبۡغُوۡنَکُمُ
تلاش کرتے ہوئے تم میں
الۡفِتۡنَۃَ
فتنے کو
وَفِیۡکُمۡ
اور تم میں
سَمّٰعُوۡنَ
کان لگا کر سننے والے ہیں
لَہُمۡ
اُن کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا
بِالظّٰلِمِیۡنَ
ظلم کرنے والوں کو
Translated by

Juna Garhi

Had they gone forth with you, they would not have increased you except in confusion, and they would have been active among you, seeking [to cause] you fitnah. And among you are avid listeners to them. And Allah is Knowing of the wrongdoers.

اگر یہ تم میں مل کر نکلتے بھی تو تمہارے لئے سوائے فساد کے اور کوئی چیز نہ بڑھاتے بلکہ تمہارے درمیان خوب گھوڑے دوڑا دیتے اور تم میں فتنے ڈالنے کی تلاش میں رہتے ان کے ماننے والے خود تم میں موجود ہیں ، اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر وہ نکلتے بھی تو تمہارے اندر خرابی ہی کا اضافہ کرتے اور تمہارے درمیان فتنہ پردازی کے لئے ادھر ادھر دوڑتے پھرتے۔ پھر تم میں بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو ان کی باتیں دھیان سے سنتے ہیں اور اللہ ایسے ظالموں کو خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگروہ لوگ تمہارے ساتھ نکلتے تو بھی تم میں خرابی کے سوا کسی شے کااضافہ نہ کرتے اوروہ تمہارے درمیان ضرور (گھوڑے) دوڑاتے تم میں فتنہ تلاش کرتے ہوئے ، اورتم میں ان کے لئے کان لگاکرسننے والے ہیں اوراﷲ تعالیٰ ظلم کرنے والوں کو خوب جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And had they set out with you, they would have added nothing for you but trouble, and would have run around in your midst seeking disorder for you. And among you there are their listeners. And Allah is aware of the wrongdoers.

اگر نکلتے تم میں تو کچھ نہ بڑھاتے تمہارے لئے مگر خرابی اور گھوڑے دوڑاتے تمہارے اندر بگاڑ کروانے کی تلاش میں اور تم میں بعضے جاسوس ہیں ان کے اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر یہ نکلتے (اے مسلمانو ! ) تمہارے ساتھ تو ہرگز اضافہ نہ کرتے تمہارے لیے مگر خرابی ہی کا اور گھوڑے دوڑاتے تمہارے مابین فتنہ پیدا کرنے کے لیے اور تمہارے اندر ان کے جاسوس بھی ہیں۔ اور اللہ ظالموں سے خوب واقف ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Had they gone forth with you, they would have only added to your trouble, and would have run about in your midst seeking to stir up sedition among you, whereas there are among you some who are prone to lend ears to them. Allah knows well the wrong-doers.

اگر وہ تمہارے ساتھ نکلتے تو تمہارے اندر خرابی کے سوا کسی چیز کا اضافہ نہ کرتے ۔ وہ تمہارے درمیان فتنہ پردازی کے لیے دوڑ دھوپ کرتے ، اور تمہارے گروہ کا حال یہ ہے کہ ابھی اس میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو ان کی باتیں کان لگا کر سنتے ہیں ، اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر یہ لوگ تمہارے ساتھ نکل کھڑے ہوتے تو سوائے فساد پھیلانے کے تمہارے درمیان کوئی اور اضافہ نہ کرتے ، اور تمہارے لیے فتنہ پیدا کرنے کی کوشش میں تمہاری صفوں کے درمیان دوڑے دوڑے پھرتے ۔ اور خود تمہارے درمیان ایسے لوگ موجود ہیں جو ان کے مطلب کی باتیں خوب سنتے ہیں ۔ ( ٤٠ ) اور اللہ ان ظالموں کو اچھی طرح جانتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر یہ لوگ تمہارے ساتھ نکلتے بھی تو بس یہی ہوتا کہ تم میں خرابی بڑھا دیتے 2 اور فساد کی نیت سے تم میں (گھوڑے) دوڑاتے پھرتے 3 اور (مشکل یہ ہے کہ) تم میں ایسے لوگ بھی تھے جو ان کی بات سن لیتے 4 اور اللہ تعالیٰ شریر لوگوں کو خوب جانتا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر یہ لوگ تمہارے ساتھ ہو کر نکلتے تو تمہارے لئے خرابی میں اضافہ ہی کرتے اور تمہارے درمیان فساد ڈلوانے کی کوشش کرتے اور تم میں (اب بھی) ان کے جاسوس مرجود ہیں۔ اور اللہ ان ظالموں سے خوب واقف ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر وہ تمہارے ساتھ نکلتے تو سوائے خرابی کے اور کچھ پیدا نہ کرتے۔ وہ تمہارے درمیان فتنے پھیلانے کے لئے دوڑ دھوپ کرتے نظر آتے ہیں۔ تمہارے اندر ان کے کچھ جاسوس بھی ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر وہ تم میں (شامل ہوکر) نکل بھی کھڑے ہوتے تو تمہارے حق میں شرارت کرتے اور تم میں فساد ڈلوانے کی غرض سے دوڑے دوڑے پھرتے اور تم میں ان کے جاسوس بھی ہیں اور خدا ظالموں کو خوب جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Had they gene forth with you, they would have added unto you naught save unsoundness, and they would surely have hurried about in Your midst seeking sedition unto you; and amongst you there are listeners to them; and Allah is Knower of the wrong-doers.

اگر یہ لوگ تمہارے شامل ہو کر چلتے تو تمہارے درمیان فساد ہی بڑھاتے یعنی تمہارے درمیان فتنہ پردازی کی فکر میں دوڑے دوڑے پھرتے ۔ اور تمہارے درمیان ان کے جاسوس (اب بھی) موجود ہیں اور اللہ ظالموں سے خوب واقف ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر یہ لوگ تم میں مل کر نکلتے تو تمہارے لئے خرابی ہی بڑھانے کے باعث بنتے اور تمہارے درمیان ان کی ساری بھاگ دوڑ فتنہ انگریزی کیلئے ہوتی اور تم میں ان کے سننے والے ہیں اور اللہ ظالموں سے خوب باخبر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر انہوں نے ( جہاد میں ) نکلنے کا ارادہ کیا ہوتا تو اس کیلئے کچھ نہ کچھ سامان تیار کیا ہوتا لیکن اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان کے جانے ہی کو پسند نہیں فرمایا پس جما رہنے دیا انہیں اور کہہ دیا کہ بیٹھے رہ جانے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر وہ تم میں شامل ہو کر نکل بھی کھڑے ہوتے تو تمہارے حق میں شرارت کرتے اور تم میں پھوٹ ڈلوانے کے لیے دوڑے دوڑے پھرتے اور تم میں ان کے جاسوس بھی ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر وہ تمہارے اندر شامل ہو کر نکلتے بھی تو تمہارے اندر خرابی کے سوا اور کسی چیز کا اضافہ نہ کرتے، اور وہ ضرور دوڑ دھوپ کرتے تمہارے درمیان فتنہ پردازی کی، اور اب تمہارے درمیان ان کے لئے سننے والے موجود ہیں، اور اللہ خوب جانتا ہے ایسے ظالموں کو،

Translated by

Noor ul Amin

اگروہ نکلتے بھی تو تمہارے اندرخرابی ہی کا ا ضافہ کرتے اور تمہارے درمیان فتنہ کے لئے اِدھر ُادھر دوڑتے پھر تے پھرتم میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیںجو ان کی باتیں دھیان سے سنتے ہیں اور اللہ ایسے ظالموں کو خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اگر وہ تم میں نکلتے تو ان سے سوا نقصان کے تمہیں کچھ نہ بڑھتنا اور تم میں فتنہ ڈالنے کو تمہارے بیچ میں غرابیں دوڑاتے ( فساد ڈالتے ) ( ف۱۱۱ ) اور تم میں ان کے جاسوس موجود ہیں ( ف۱۱۲ ) اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر وہ تم میں ( شامل ہو کر ) نکل کھڑے ہوتے تو تمہارے لئے محض شر و فساد ہی بڑھاتے اور تمہارے درمیان ( بگاڑ پیدا کرنے کے لئے ) دوڑ دھوپ کرتے وہ تمہارے اندر فتنہ بپا کرنا چاہتے ہیں اور تم میں ( اب بھی ) ان کے ( بعض ) جاسوس موجود ہیں ، اور اللہ ظالموں سے خوب واقف ہے

Translated by

Hussain Najfi

اگر وہ تمہارے ساتھ نکلتے تو تمہاری خرابی میں اضافہ ہی کرتے اور فتنہ پردازی کے لئے دوڑ دھوپ کرتے اور تمہارے اندر ( ہنوز ) ایسے لوگ ( جاسوس ) موجود ہیں جو ان کی باتوں پر کان دھرنے والے ہیں ( جاسوسی کرتے ہیں ) ۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If they had come out with you, they would not have added to your (strength) but only (made for) disorder, hurrying to and fro in your midst and sowing sedition among you, and there would have been some among you who would have listened to them. But Allah knoweth well those who do wrong.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had they joined you, they would have been of no help to you but would have just caused confusion and trouble among you by sneaking through the ranks where some of you would be ready to listen to them. God knows best the unjust.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Had they marched out with you, they would have added to you nothing except disorder, and they would have hurried about in your midst (spreading corruption) and sowing sedition among you -- and there are some among you who would have listened to them. And Allah is the All-Knower of the wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Had they gone forth with you, they would not have added to you aught save corruption, and they would certainly have hurried about among you seeking (to sow) dissension among you, and among you there are those who hearken for their sake; and Allah knows the unjust.

Translated by

William Pickthall

Had they gone forth among you they had added to you naught save trouble and had hurried to and fro among you, seeking to cause sedition among you; and among you there are some who would have listened to them. Allah is Aware of evil-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर ये लोग तुम्हारे साथ निकलते तो तुम्हारे लिए ख़राबी ही बढ़ाने का सबब बनते और वे तुम्हारे दरमियान फ़ित्ना फैलाने के लिए दौड़-धूप करते, और तुम में उनकी सुनने वाले हैं, और अल्लाह ज़ालिमों से ख़ूब वाक़िफ़ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر یہ لوگ تمہارے شامل جاتے تو سوائے اس کے کہ اور دونا فساد کرتے اور کیا ہوتا اور تمہارے درمیان فتنہ پردازی کے فکر میں دوڑے دوڑے پھرتے (1) اور (اب بھی) تم میں ان کے کچھ جاسوس موجود ہیں اور ان ظالموں کو اللہ خوب سمجھے گا۔ (47)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر وہ تم میں نکلتے تو خرابی کے سوا تم میں کسی چیز کا اضافہ نہ کرتے اور تم میں فتنہ کی غرض سے تمہارے درمیان دوڑتے پھرتے اور تم میں کچھ ان کی باتیں کان لگاکر سننے والے ہیں اور اللہ ان ظالموں کو خوب جاننے والا ہے۔ “ (٤٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر وہ تمہارے ساتھ نکلتے تو تمہارے اندر خرابی کے سوا کسی چیز کا اضافہ نہ کرتے۔ وہ تمہارے درمیان فتنہ پردازی کے لیے دوڑ دھوپ کرتے اور تمہارے گروہ کا حال یہ ہے کہ ابھی ان میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو ان کی باتیں کان لگا کر سنتے ہیں ، اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر وہ تم میں شامل ہو کر نکل جاتے تو زیادہ فساد کرنے کے سوا کچھ کام نہ کرتے اور تمہارے درمیان فتنہ پردازی کی فکر میں تیزی کے ساتھ دوڑے پھرتے، اور تمہارے اندر وہ لوگ ہیں جو ان کے لیے جاسوسی کرنے والے ہیں اور اللہ ظالموں کو جانتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر نکلتے تم میں تو کچھ نہ بڑھاتے تمہارے لیے مگر خرابی اور گھوڑے دوڑاتے تمہارے اندر بگاڑ کروانے کی تلاش میں اور تم میں بعضے جاسوس ہیں ان کے اور اللہ خوب جانتا ہے ظالموں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر یہ لوگ تم میں شامل ہوکر نکل بھی چلتے تو تم میں خرابی پھیلانے کے سوا اور کچھ نہ کرتے اور تہارے اندر فتنہ و فساد پھیلانے کی تلاش میں گھوڑے دوڑاتے پھرتے اور تم میں اب بھی ان کے جاسوس موجود ہیں اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے۔