Allah encourages His Prophet against hypocrites
Allah says;
لَقَدِ ابْتَغَوُاْ الْفِتْنَةَ مِن قَبْلُ وَقَلَّبُواْ لَكَ الاُمُورَ
...
Verily, they had plotted sedition before, and had upset matters for you,
`For a long time,'
Allah says, hypocrites thought and plotted against you and your Companions, as well as, failing and attempting to extinguish your religion.'
This occurred soon after the Prophet migrated to Al-Madinah, when pagan Arabs joined force and the Jews and hypocrites of Al-Madinah waged war against the Messenger. When Allah gave victory to the Prophet in Badr and raised high his word,
Abdullah bin Ubayy and his fellows said,
"This (Islam) is a matter that has prevailed."
They embraced Islam outwardly, and whenever Allah elevated Islam and its people in might, hypocrites increased in rage and disappointment,
...
حَتَّى جَاء الْحَقُّ وَظَهَرَ أَمْرُ اللّهِ وَهُمْ كَارِهُونَ
until the truth (victory) came and the decree of Allah became manifest though they hated it.
فتنہ و فساد کی آگ منافق
اللہ تعالیٰ منافقین سے نفرت دلانے کے لئے فرما رہا ہے کہ کیا بھول گئے مدتوں تو یہ فتنہ و فساد کی آگ سلگاتے رہے ہیں اور تیرے کام کے الٹ دینے کی بیسیوں تدبیریں کر چکے ہیں مدینے میں آپ کا قدم آتے ہی تمام عرب نے ایک ہو کرمصیبتوں کی بارش آپ پر برسا دی ۔ باہر سے وہ چڑھ دوڑے اندر سے یہود مدینہ اور منافقین مدینہ نے بغاوت کر دی لیکن اللہ تعالیٰ نے ایک ہی دن میں سب کی کمانیں توڑ دیں ان کے جوڑ ڈھیلے کر دیئے ان کے جوش ٹھنڈے کر دیئے بدر کے معرکے نے ان کے ہوش حواس بھلا دیئے اور ان کے ارمان ذبح کر دیئے ۔ رئیس المنافقین عبداللہ بن ابی نے صاف کہدیا کہ بس اب یہ لوگ ہمارے بس کے نہیں رہے اب تو سوا اس کے کوئی چارہ نہیں کہ ظاہر میں اسلام کی موافقت کی جائے دل میں جو ہے سو ہے وقت آنے دو دیکھا جائے گا اور دکھا دیا جائے گا ۔ جیسے جیسے حق کی بلندی اور توحید کا بول بالا ہوتا گیا یہ لوگ حسد کی آگ میں جلتے گئے آخر حق نے قدم جمائے ، اللہ کا کلمہ غالب آ گیا اور یہ یونہی سینہ پیٹتے اور ڈنڈے بجاتے رہے ۔