Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 49

سورة التوبة

وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّقُوۡلُ ائۡذَنۡ لِّیۡ وَ لَا تَفۡتِنِّیۡ ؕ اَلَا فِی الۡفِتۡنَۃِ سَقَطُوۡا ؕ وَ اِنَّ جَہَنَّمَ لَمُحِیۡطَۃٌۢ بِالۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۴۹﴾

And among them is he who says, "Permit me [to remain at home] and do not put me to trial." Unquestionably, into trial they have fallen. And indeed, Hell will encompass the disbelievers.

ان میں سے کوئی تو کہتا ہے مجھے اجازت دیجئے مجھے فتنے میں نہ ڈالیئے آگاہ رہو وہ فتنے میں پڑ چکے ہیں اور یقیناً دوزخ کافروں کو گھیر لینے والی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
یَّقُوۡلُ
کہتا ہے
ائۡذَنۡ
اجازت دیجیے
لِّیۡ
مجھے
وَلَا
اور نہ
تَفۡتِنِّیۡ
فتنے میں ڈالیے مجھے
اَلَا
خبردار
فِی الۡفِتۡنَۃِ
فتنے میں تو
سَقَطُوۡا
وہ پڑ چکے ہیں
وَاِنَّ
اور بےشک
جَہَنَّمَ
جہنم
لَمُحِیۡطَۃٌۢ
البتہ گھیرنے والی ہے
بِالۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور اُن میں سے ہے
مَّنۡ
جو
یَّقُوۡلُ
کہتا ہے
ائۡذَنۡ
آپ اجازت دے دیں
لِّیۡ
میرے لئے
وَلَا تَفۡتِنِّیۡ
اور نہ آپ فتنے میں ڈالیں مجھے
اَلَا
سن لو !
فِی الۡفِتۡنَۃِ
فتنے میں
سَقَطُوۡا
وہ پڑے ہوئے ہیں
وَاِنَّ
اور یقیناً
جَہَنَّمَ
جہنم
لَمُحِیۡطَۃٌۢ
ضرورگھیرنے والی ہے
بِالۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کو
Translated by

Juna Garhi

And among them is he who says, "Permit me [to remain at home] and do not put me to trial." Unquestionably, into trial they have fallen. And indeed, Hell will encompass the disbelievers.

ان میں سے کوئی تو کہتا ہے مجھے اجازت دیجئے مجھے فتنے میں نہ ڈالیئے آگاہ رہو وہ فتنے میں پڑ چکے ہیں اور یقیناً دوزخ کافروں کو گھیر لینے والی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان میں سے کوئی ایسا ہے جو کہتا ہے مجھے رخصت دیجئے اور فتنہ میں نہ ڈالئے سن رکھو ! فتنہ میں تو یہ لوگ پہلے ہی پڑے ہوئے ہیں اور جہنم ایسے کافروں کو گھیرے ہوئے ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران میں وہ بھی ہے جو کہتا ہے کہ آپ مجھے اجازت دے دیں اور مجھے آپ فتنے میں نہ ڈالیں سن لو! فتنے میں تووہ لوگ پڑے ہوئے ہیں اور یقیناجہنم کافروں کوگھیرنے والی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among them there is one who says, |"Allow me (to stay behind) and do not expose me to an ordeal.|" Look! They have already fallen into an ordeal, and certainly the Jahannam has the disbelievers encircled.

اور بعضے ان میں کہتے ہیں مجھ کو رخصت دے اور گمراہی میں نہ ڈال، سنتا ہے وہ تو گمراہی میں پڑچکے ہیں اور بیشک دوزخ گھیر رہی ہے کافروں کو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان میں سے وہ بھی ہے جو کہتا ہے کہ مجھے رخصت دے دیجیے اور مجھے فتنے میں نہ ڈالیے آگاہ ہوجاؤ فتنے میں تو یہ لوگ پڑچکے اور یقیناً جہنم ان کافروں کا احاطہ کیے ہوئے ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان میں سے کوئی ہے جو کہتا ہے کہ مجھے رخصت دے دیجیے اور مجھے فتنے میں نہ ڈالیے 48 ۔ ۔ ۔ ۔ سن رکھو! فتنے ہی میں تو یہ لوگ پڑے ہوئے ہیں 49 اور جہنم نے ان کافروں کو گھیر رکھا ہے ۔ 50

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہی میں وہ صاحب بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ : مجھے اجازت دے دیجیے ، اور مجھے فتنے میں نہ ڈالیے ، ( ٤٢ ) ارے فتنے ہی میں تو یہ خود پڑے ہوئے ہیں ۔ اور یقین رکھو کہ جہنم سارے کافروں کو گھیرے میں میں لینے والی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان (منافقوں میں) وہ شخص بھی ہے جو کہتا ہے مجھے (گھر میں رہنے کی) اجازت دیجیے اور گناہ میں نہ پھنسا ہے 9 سنو یہ تو گناہ میں گرپڑے 10 اور بیشک جہنم کافروں کو گھیرے ہوئے ہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں مجھے اجازت دیجئے اور مجھے خرابی میں نہ ڈالئے جان لو یہ خرابی میں تو پڑ ہی چکے اور بیشک دوزخ (سب) کافروں کو گھیرے ہوئے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان میں بعض لوگ وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہمیں بھی اجازت دیدیجیے اور ہمیں کسی فتنے میں نہ ڈالئے۔ سنوچ یہ تو فتنے میں پڑ ہی گئے اور یقینا جہنم ان کافروں کو گھیرے ہوئے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان میں کوئی ایسا بھی ہے جو کہتا ہے کہ مجھے تو اجازت ہی دیجئے اور آفت میں نہ ڈالئے۔ دیکھو یہ آفت میں پڑگئے ہیں اور دوزخ سب کافروں کو گھیرے ہوئے ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of them there is he who saith: give me leave, and tempt me not. Lo! into temptation they are already fallen, and verily the Hell is the encompasser of the infidels.

اور ان میں کوئی کوئی ایسا بھی ہے جو کہتا ہے کہ مجھے رخصت دے دیجیے اور مجھے خرابی میں نہ ڈالیے ۔ خوب سن لو کہ خرابی میں تو یہ پڑ ہی چکے ہیں اور بیشک دوزخ کافروں کو گھیرے ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں وہ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ مجھے رخصت دے دیجیے اور فتنہ میں مبتلا نہ کیجیے ۔ سن لو! یہ فتنہ میں گر چکے اور بیشک جہنم کافروں کا احاطہ کیے ہوئے ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں سے بعض یہ کہتے ہیں کہ مجھے ( جہاد میں نہ جانے کی ) رخصت دیدیجیے اور مجھے فتنے میں نہ ڈالیے ۔ اچھی طرح س لو فتنے میں تو وہ پڑ ہی چکے اور بلاشبہ جہنم کافروں کو گھیرے ہوئے ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں کوئی ایسا بھی ہے جو کہتا ہے کہ مجھے تو اجازت ہی دیں اور آفت میں نہ ڈالیں۔ دیکھو یہ آفت میں پڑگئے ہیں اور دوزخ سب کفار کو گھیرے ہوئے ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ مجھے اجازت دے دیجئے اور مجھے فتنے میں نہ ڈالیے، آگاہ رہو کہ فتنے میں تو یہ لوگ واقعی پڑگئے ہیں، اور یقینا جہنم نے پوری طرح گھیرے میں لے رکھا ہے کافروں کو،

Translated by

Noor ul Amin

ان میں سے کوئی توکہتا ہے مجھے رخصت دیجئے اور فتنہ میں نہ ڈالیے ، سن رکھوکہ فتنہ میں یہ لوگ پہلے ہی پڑے ہوئے ہیں اور جہنم ایسے کافروں کو گھیرے ہوئے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان میں کوئی تم سے یوں عرض کرتا ہے کہ مجھے رخصت دیجیے اور فتنہ میں نہ ڈالیے ( ف۱۱۷ ) سن لو وہ فتنہ ہی میں پڑے ( ف۱۱۸ ) اور بیشک جہنم گھیرے ہوئے ہے کافروں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان میں سے وہ شخص ( بھی ) ہے جو کہتا ہے کہ آپ مجھے اجازت دے دیجئے ( کہ میں جہاد پر جانے کی بجائے گھر ٹھہرا رہوں ) اور مجھے فتنہ میں نہ ڈالئے ، سن لو! کہ وہ فتنہ میں ( تو خود ہی ) گر پڑے ہیں ، اور بیشک جہنم کافروں کو گھیرے ہوئے ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ مجھے ( گھر میں بیٹھے رہنے کی ) اجازت دے دیں ۔ اور مجھے فتنہ میں نہ ڈالیں خبردار! وہ فتنہ میں تو خود پڑ ہی چکے ہیں اور بلاشبہ جہنم کافروں کو گھیرے ہوئے ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Among them is (many) a man who says: "Grant me exemption and draw me not into trial." Have they not fallen into trial already? and indeed Hell surrounds the Unbelievers (on all sides).

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of them ask you, "Make us exempt from taking part in the battle and do not try to tempt us by telling us what we may gain from the battle; many people have died in the battle." Hell certainly encompasses the unbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among them is he who says: "Grant me leave and put me not into trial." Surely, they have fallen into trial. And verily, Hell is surrounding the disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And among them there is he who says: Allow me and do not try me. Surely into trial have they already tumbled down, and most surely hell encompasses the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

Of them is he who saith: Grant me leave (to stay at home) and tempt me not. Surely it is into temptation that they (thus) have fallen. Lo! hell verily is all around the disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनमें वे भी हैं जो कहते हैं कि मुझे रुख़्सत दे दीजिए और मुझको फ़ित्ने में न डालिए, सुन लो! वे तो फ़ित्ने में पड़ चुके, और बेशक जहन्नम मुनकिरों को घेरे हुए है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (ان منافقین متخلفین) میں بعضا شخص وہ ہے جو کہتا ہے کہ مجھ کو اجازت دے دیجئیے اور مجھ کو خرابی میں نہ ڈالیے خوب سمجھ لو کہ یہ لوگ خرابی میں تو پڑ ہی چکے اور یقینا دوزخ (آخرت میں) ان کافروں کو گھیرے گی۔ (4) (49)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ان میں سے وہ ہے جو کہتا ہے مجھے اجازت دیجیے مجھے فتنہ میں نہ ڈالیں۔ آگاہ رہو کہ وہ فتنے میں تو پڑے ہوئے ہیں اور بیشک جہنم کافروں کو ضرور گھیرنے والی ہے۔ “ (٤٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان میں سے کوئی ہے جو کہتا ہے کہ مجھے رخصت دے دیجئے اور مجھ کو فتنے میں نہ ڈالیے سن رکھو ! فتنے ہی میں تو یہ لوگ پڑے ہوئے ہیں اور جہنم نے ان کافروں کو گھیر رکھا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان میں ایسا شخص بھی ہے جو کہتا ہے کہ آپ مجھے اجازت دیجیے اور مجھے فتنہ میں نہ ڈالیے خبر دار وہ فتنے میں پڑچکے ہیں اور بلاشبہ جہنم کافروں کو گھیرنے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے ان میں کہتے ہیں مجھ کو رخصت دے اور گمراہی میں نہ ڈال، سنتا ہے وہ تو گمراہی میں پڑچکے ہیں اور بیشک دوزخ گھیر رہی ہے کافروں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور انہی منافقوں میں سے وہ شخص بھی ہے جو یوں کہتا ہے کہ مجھ کو رہ جانے کی اجازت دیدیجئے اور مجھ کو کسی فتنہ میں نہ ڈالئے آگاہ ہوجائو یہ لوگ فتنے میں تو گر ہی چکے ہیں اور بیشک دوزخ کافروں کو ضرور گھیرنے والی ہے۔