Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 52

سورة التوبة

قُلۡ ہَلۡ تَرَبَّصُوۡنَ بِنَاۤ اِلَّاۤ اِحۡدَی الۡحُسۡنَیَیۡنِ ؕ وَ نَحۡنُ نَتَرَبَّصُ بِکُمۡ اَنۡ یُّصِیۡبَکُمُ اللّٰہُ بِعَذَابٍ مِّنۡ عِنۡدِہٖۤ اَوۡ بِاَیۡدِیۡنَا ۫ ۖفَتَرَبَّصُوۡۤا اِنَّا مَعَکُمۡ مُّتَرَبِّصُوۡنَ ﴿۵۲﴾

Say, "Do you await for us except one of the two best things while we await for you that Allah will afflict you with punishment from Himself or at our hands? So wait; indeed we, along with you, are waiting."

کہہ دیجئے کہ تم ہمارے بارے میں جس چیز کا انتظار کر رہے ہو وہ دو بھلائیوں میں سے ایک ہے اور ہم تمہارے حق میں اس کا انتظار کرتے ہیں کہ یا تو اللہ تعالٰی اپنے پاس سے کوئی سزا تمہیں دے یا ہمارے ہاتھوں سے ، پس ایک طرف تم منتظر رہو دوسری جانب تمہارے ساتھ ہم بھی منتظر ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہہ دیجیے
ہَلۡ
نہیں
تَرَبَّصُوۡنَ
تم انتظار کرتے
بِنَاۤ
ہمارے بارے میں
اِلَّاۤ
مگر
اِحۡدَی
ایک کا
الۡحُسۡنَیَیۡنِ
دو بھلائیوں میں سے
وَنَحۡنُ
اور ہم
نَتَرَبَّصُ
ہم انتظار کرتے ہیں
بِکُمۡ
تمہارے بارے میں
اَنۡ
کہ
یُّصِیۡبَکُمُ
پہنچائے تمہیں
اللّٰہُ
اللہ
بِعَذَابٍ
کوئی عذاب
مِّنۡ عِنۡدِہٖۤ
اپنے پاس سے
اَوۡ
یا
بِاَیۡدِیۡنَا
ہمارے ہاتھوں سے
فَتَرَبَّصُوۡۤا
پس تم انتظار کرو
اِنَّا
بےشک ہم
مَعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
مُّتَرَبِّصُوۡنَ
انتظار کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہَلۡ
نہیں
تَرَبَّصُوۡنَ
تم انتظا ر کرتے
بِنَاۤ
ساتھ ہمارے
اِلَّاۤ
سوائے
اِحۡدَی
ایک کے
الۡحُسۡنَیَیۡنِ
دوبھلائیوں میں سے
وَنَحۡنُ
اور ہم
نَتَرَبَّصُ
ہم انتظار کرتے ہیں
بِکُمۡ
ساتھ تمہارے
اَنۡ
یہ کہ
یُّصِیۡبَکُمُ
پہنچائے تمہیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بِعَذَابٍ
کوئی عذاب
مِّنۡ عِنۡدِہٖۤ
اپنے پاس سے
اَوۡ
یا
بِاَیۡدِیۡنَا
ہمارے ہاتھوں سے
فَتَرَبَّصُوۡۤا
سو انتظار کرو
اِنَّا
یقیناً
مَعَکُمۡ
ساتھ تمہارے
مُّتَرَبِّصُوۡنَ
انتظار کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Say, "Do you await for us except one of the two best things while we await for you that Allah will afflict you with punishment from Himself or at our hands? So wait; indeed we, along with you, are waiting."

کہہ دیجئے کہ تم ہمارے بارے میں جس چیز کا انتظار کر رہے ہو وہ دو بھلائیوں میں سے ایک ہے اور ہم تمہارے حق میں اس کا انتظار کرتے ہیں کہ یا تو اللہ تعالٰی اپنے پاس سے کوئی سزا تمہیں دے یا ہمارے ہاتھوں سے ، پس ایک طرف تم منتظر رہو دوسری جانب تمہارے ساتھ ہم بھی منتظر ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ان سے کہئے کہ : تم ہمارے حق میں جس چیز کا انتظار کرسکتے ہو وہ یہی ہے کہ ہمیں دو بھلائیوں میں سے کوئی ایک بھلائی مل جائے اور ہم تمہارے حق میں جس چیز کے منتظر ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ تمہیں اپنے ہاں سے خود سزا دیتا ہے یا ہمارے ہاتھوں دلواتا ہے۔ لہذا تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں تم ہمارے لیے دو بھلائیوں میں سے ایک کے سواکسی اورکا انتظارنہیں کرتے اورہم تمہارے لیے اس بات کاانتظارکرتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ اپنے پاس سے تمہیں کوئی عذاب پہنچائے یاہمارے ہاتھوں سے،سوتم انتظارکرو،یقیناًہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Is it not that you are expecting for us but one of the two good things (martyrdom and victory)? And we are expecting for you that Allah sends to you a punish¬ment from Himself or at our hands. So, wait. Of course, we are waiting with you.

تو کہہ دے تم کیا امید کرو گے ہمارے حق میں مگر دو خوبیوں میں سے ایک کی اور ہم امیدوار ہیں تمہارے حق میں کہ ڈالے تم پر اللہ کوئی عذاب اپنے پاس سے یا ہمارے ہاتھوں، سو منتظر رہو ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(ان سے) کہیے کہ تم ہمارے بارے میں کس شے کا انتظار کرسکتے ہو سوائے دو نہایت عمدہ چیزوں میں سے کسی ایک کے ! اور (اے منافقو ! ) ہم منتظر ہیں تمہارے بارے میں کہ اللہ تمہیں پہنچائے کوئی عذاب اپنے پاس سے یا ہمارے ہاتھوں تو تم بھی انتظار کرو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان سے کہو تم ہمارے معاملہ میں جس چیز کے منتظر ہو وہ اس کے سوا اور کیا ہے کہ دو بھلائیوں میں سے ایک بھلائی ہے ۔ 52 اور ہم تمہارے معاملہ میں جس چیز کے منتظر ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ خود تم کو سزا دیتا ہے یا ہمارے ہاتھوں دلواتا ہے؟ اچھا تو اب تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : تم ہمارے لیے جس چیز کے منتظر ہو ، وہ اس کے سوا اور کیا ہے کہ ( آخر کار ) دو بھلائیوں میں سے ایک نہ ایک بھلائی ہمیں ملے ۔ ( ٤٣ ) اور ہمیں تمہارے بارے میں انتظار اس کا ہے کہ اللہ تمہیں اپنی طرف سے یا ہمارے ہاتھوں سزا دے ۔ بس اب انتظار کرو ، ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان لوگوں سے) کہہ دے تم ہمارے لیے دو بھلائیوں سے کسی ایک کے سوا اور کسی بات کا انتظار نہیں کرسکتے اور ہم تو تمہارے لیے (و برائیوں میں سے ایک کے منتظر ہیں) اللہ اپنے پاس سے تم پر کوئی عذاب (جیسے طاعون یا قحط یا اور کوئی بلا) بھیجے یا ہمارے ہاتھوں سے (تم کو عذاب کرے قتل ہو یا قید ہو) تو انتظار کرتے رہو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہے ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ کیا تم ہمارے میں دو بہتریوں میں سے ایک بہتری کے منتظر رہتے ہو ؟ اور ہم تمہارے حق میں اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ اللہ تم پر اپنے پاس سے کوئی عذاب نازل فرمائے یا ہمارے ہاتھوں سے (سزا دلوائے) سو تم بھی انتظار کرو یقینا ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ تم ہمارے حق میں دو بھلائیوں میں سے ایک کے منتظر رہتے ہو اور ہم تمہارے حق میں اس بات کے منتظر ہیں کہ اللہ کب تم پر اپنی طرف سے عذاب نازل کرے گا یا ہمارے ہاتھوں سے تمہیں سزا دلوائے گا۔ تم انتظار کرو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ تم ہمارے حق میں دو بھلائیوں میں سے ایک کے منتظر ہو اور ہم تمہارے حق میں اس بات کے منتظر ہیں کہ خدا (یا تو) اپنے پاس سے تم پر کوئی عذاب نازل کرے یا ہمارے ہاتھوں سے (عذاب دلوائے) تو تم بھی انتظار کرو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou await ye for us ought save one of the two excellences; while for you we wait that Allah shall afflict you with a torment from Himself or at our hands. Await then, we also are with you awaiting.

آپ یہ (بھی) کہہ دیجیے کہ تم تو ہمارے حق میں دو بھلائیوں میں سے ایک (بھلائی) کے منتظر رہتے ہو ۔ درآنحالیکہ ہم تمہارے حق میں انتظار اس کا کرتے رہتے ہیں کہ اللہ تم پر کوئی عذاب واقع کرے گا اپنی طرف سے یا ہمارے ہاتھوں سے ۔ سو تم انتظار کرو ہم بھی تمہارے ساتھ (اپنے طور پر) منتظر ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہہ دو کہ تم تو بہرحال ہمارے لئے دو بھلائیوں ہی میں سے کسی ایک کے متوقع ہو ۔ لیکن ہم تمہارے باب میں اس امر کے متوقع ہیں کہ اللہ یا تو تم پر اپنے پاس سے عذاب بھیجے گا یا ہمارے ہاتھوں ۔ تو تم بھی متوقع رہو ، ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں شامل ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے کیا تم ہمارے بارے میں دو بھلائیوں میں سے ایک بھلائی کے منتظر رہتے ہو اور ہم تمہارے بارے میں انتظار میں رہتے ہیں کہ اﷲ ( تعالیٰ ) اپنے پاس سے تمہیں عذاب پہنچائے یا ہمارے ہاتھوں سے پس تم بھی انتظار کرو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرما دیں کہ تم ہمارے حق میں دو بھلائیوں میں سے ایک کے منتظر ہو اور ہم تمہارے حق میں اس بات کے منتظر ہیں کہ اللہ یا تو خود تمہارے اوپر عذاب نازل کرے یا ہمارے ہاتھوں عذاب دلوائے تو تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ان سے) کہو کہ تم لوگ ہمارے بارے میں انتظار نہیں کرتے مگر دو بھلائیوں میں سے ایک کا، جب کہ ہم تمہارے بارے میں اس بات کے منتظر ہیں کہ اللہ تم پر واقع کردے کوئی عذاب (براہ راست) اپنی طرف سے، یا ہمارے ہاتھوں سے دلوائے، سو تم بھی انتظار کرو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

نیز ان سے کہیے کہ:تم ہمارے حق میں جسکا انتظارکرسکتے ہووہ یہی ہے کہ ہمیں دوبھلائیوں ( فتح یا شہادت ) میں سے ایک بھلائی مل جائے اور ہم تمہارے حق میں جس چیز کے منتظر ہیں وہ یہ ہے کہ اللہ تمہیں اپنے ہاں سے خودسزادیتا ہے یا ہمارے ہاتھوں دلواتا ہے لہٰذاتم بھی انتظار کرو اور ہم بھی تمہارے ساتھ انتظارکرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ تم ہم پر کس چیز کا انتظار کرتے ہو مگر دو خوبیوں میں سے ایک کا ( ف۱۲۲ ) اور ہم تم پر اس انتظار میں ہیں کہ اللہ تم پر عذاب ڈالے اپنے پاس سے ( ف۱۲۳ ) یا ہمارے ہاتھوں ( ف۱۲٤ ) تو اب راہ دیکھو ہم بھی تمہارے ساتھ راہ دیکھ رہے ہیں ( ف۱۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ فرما دیں: کیا تم ہمارے حق میں دو بھلائیوں ( یعنی فتح اور شہادت ) میں سے ایک ہی کا انتظار کر رہے ہو ( کہ ہم شہید ہوتے ہیں یا غازی بن کر لوٹتے ہیں ) ؟ اور ہم تمہارے حق میں ( تمہاری منافقت کے باعث ) اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ اپنی بارگاہ سے تمہیں ( خصوصی ) عذاب پہنچاتا ہے یا ہمارے ہاتھوں سے ۔ سو تم ( بھی ) انتظار کرو ہم ( بھی ) تمہارے ساتھ منتظر ہیں ( کہ کس کا انتظار نتیجہ خیز ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اے پیغمبر ( ص ) کہہ دیجیے! کہ تم ہمارے بارے میں دو بھلائیوں ( فتح یا شہادت ) میں سے ایک کے سوا اور کس چیز کا انتظار کر رہے ہو؟ اور ہم تمہارے بارے میں اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ تمہیں سزا دے ۔ خواہ اپنی طرف سے دے یا ہمارے ہاتھوں سے؟ سو تم انتظار کرو ۔ اور ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Can you expect for us (any fate) other than one of two glorious things- (Martyrdom or victory)? But we can expect for you either that Allah will send his punishment from Himself, or by our hands. So wait (expectant); we too will wait with you."

Translated by

Muhammad Sarwar

For us, you can anticipate nothing other than Paradise if we are killed or success if we triumph. However, what we can anticipate for you is either punishment by the hands of God or by ours. Wait and we, too, are waiting with you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Do you wait for us (anything) except one of the two best things; while we await for you either that Allah will afflict you with a punishment from Himself or at our hands. So wait, we too are waiting with you."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Do you await for us but one of two most excellent things? And we await for you that Allah will afflict you with punishment from Himself or by our hands. So wait; we too will wait with you.

Translated by

William Pickthall

Say: Can ye await for us aught save one of two good things (death or victory in Allah's way)? while we await for you that Allah will afflict you with a doom from Him or at our hands. Await then! Lo! We are awaiting with you.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दें कि तुम हमारे लिए सिर्फ़ दो भालाईयों में से एक भलाई के मुंतज़िर हो, मगर हम तुम्हारे हक़ में इसके मुंतज़िर हैं कि अल्लाह तुम पर अज़ाब भेजे अपनी तरफ़ से या हमारे हाथों से, बस अब इंतिज़ार करो हम भी तुम्हारे साथ मुंतज़िर हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

فرمادیجئیے کہ تم تو ہمارے حق میں دو بہتر یوں میں سے ایک بہتری ہی کے منتظر رہتے ہو۔ اور ہم تمہارے حق میں اس کے منتظر رہا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ تم پر کوئی عذاب واقع کرے گا (خواہ) اپنی طرف سے (دنیا یا آخرت میں) یا ہمارے ہاتھوں سے سو تم (اپنے طور پر) انتظار کرو ( اور) ہم تمہارے ساتھ (اپنے طور پر) انتظار میں ہیں۔ (1) (52)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمادیں تم ہمارے بارے میں دو بہترین چیزوں میں سے ایک کے سوا کس کا انتظار کرتے ہو اور ہم تمہارے بارے میں انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ تمہیں اپنی طرف سے کوئی عذاب پہنچائے یا ہمارے ہاتھوں سے۔ سو انتظار کرو بیشک ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والے ہیں۔ “ (٥٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے کہو تم ہمارے معاملہ میں جس چیز کے منتظر ہو وہ اس کے سوا اور کیا ہے کہ دو بھلائیوں میں سے ایک بھلائی ہے۔ اور ہم تمہارے معاملہ میں جس چیز کے منتظر ہیں۔ وہ یہ ہے کہ اللہ خود تم کو سزا دیتا ہے یا ہمارے ساتھ دلواتا ہے ؟ اچھا تو اب تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ تم ہمارے بارے میں یہی انتظار کرتے ہو کہ ہمیں دو بھلائیوں میں سے ایک بھلائی مل جائے اور ہم تمہارے بارے میں یہ انتظار کرتے ہیں کہ اللہ تم پر اپنے پاس سے کوئی عذاب بھیج دے یا ہمارے ہاتھوں سے عذاب دے دے، سو تم انتظار کرو۔ بلاشبہ ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار میں ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو کہہ دے تم کیا امید کرو گے ہمارے حق میں مگر دو خوبیوں میں سے ایک کی اور ہم امیدوار ہیں تمہارے حق میں کہ ڈالے تم پر اللہ کوئی عذاب اپنے پاس سے یا ہمارے ہاتھوں سو منتظر رہو ہم بھی تمہارے ساتھ منتظر ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ ان سے کہہ دیجئے کہ تم ہمارے لئے دو بھلائیوں میں سے ایک بھلائی کا انتظار کیا کرتے ہو یعنی شہادت یا غنیمت اور ہم تمہارے حق میں اس بات کا انتظار کرتے ہیں کہ اللہ تم پر کوئی عذاب اپنے پاس سے بھیجے یا ہمارے ہاتھوں بھیجے اچھا تم انتظار کرتے رہو ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کررہے ہیں۔