Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 55

سورة التوبة

فَلَا تُعۡجِبۡکَ اَمۡوَالُہُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُہُمۡ ؕ اِنَّمَا یُرِیۡدُ اللّٰہُ لِیُعَذِّبَہُمۡ بِہَا فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ تَزۡہَقَ اَنۡفُسُہُمۡ وَ ہُمۡ کٰفِرُوۡنَ ﴿۵۵﴾

So let not their wealth or their children impress you. Allah only intends to punish them through them in worldly life and that their souls should depart [at death] while they are disbelievers.

پس آپ کو ان کے مال و اولاد تعجب میں نہ ڈال دیں اللہ کی چاہت یہی ہے کہ اس سے انہیں دنیا کی زندگی میں ہی سزا دے اور ان کے کفر ہی کی حالت میں ان کی جانیں نکل جائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَا
پس نہ
تُعۡجِبۡکَ
تعجب میں ڈالیں آپ کو
اَمۡوَالُہُمۡ
مال ان کے
وَلَاۤ
اور نہ
اَوۡلَادُہُمۡ
اولاد ان کی
اِنَّمَا
بےشک
یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
لِیُعَذِّبَہُمۡ
کہ وہ عذاب دے انہیں
بِہَا
ساتھ ان کے
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَتَزۡہَقَ
اور نکلیں
اَنۡفُسُہُمۡ
جانیں ان کی
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کٰفِرُوۡنَ
کافر ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَا
سو نہ
تُعۡجِبۡکَ
بھلے لگیں آپ کو
اَمۡوَالُہُمۡ
اموال اُ ن کے
وَلَاۤ
اور نہ
اَوۡلَادُہُمۡ
اولادیں اُ ن کی
اِنَّمَا
درحقیقت
یُرِیۡدُ
ارادہ رکھتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِیُعَذِّبَہُمۡ
کہ وہ عذاب دے اُ نہیں
بِہَا
ان کی وجہ سے
فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا
دنیا کی زندگی میں
وَتَزۡہَقَ
اور نکلیں
اَنۡفُسُہُمۡ
جانیں اُن کی
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کٰفِرُوۡنَ
کافر ہوں
Translated by

Juna Garhi

So let not their wealth or their children impress you. Allah only intends to punish them through them in worldly life and that their souls should depart [at death] while they are disbelievers.

پس آپ کو ان کے مال و اولاد تعجب میں نہ ڈال دیں اللہ کی چاہت یہی ہے کہ اس سے انہیں دنیا کی زندگی میں ہی سزا دے اور ان کے کفر ہی کی حالت میں ان کی جانیں نکل جائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں کے مال اور اولاد آپ کو تعجب میں نہ ڈالیں۔ اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ انہی چیزوں کے ذریعہ انہیں دنیا کی زندگی میں سزا دے اور جب ان کی جان نکلے تو اس وقت یہ کافر ہی ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوان کے ا موال اوران کی اولادیں آپ کو بھلی نہ لگیں درحقیقت اﷲ تعالیٰ ارادہ رکھتا ہے کہ ان کی وجہ سے انہیں دنیاکی زندگی میں عذاب دے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافرہی ہوں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, their wealth and their children should not attract you. In fact, Allah wants to punish them with these in this lowly life and that their souls should depart while they are disbelievers.

سو تو تعجب نہ کر ان کے مال اور اولاد سے، یہی چاہتا ہے اللہ کہ ان کو عذاب میں رکھے ان چیزوں کی وجہ سے دنیا کی زندگی میں اور نکلے ان کی جان اور وہ اس وقت تک کافر ہی رہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کو ان کے اموال اور ان کی اولاد سے تعجب نہ ہو اللہ تو چاہتا ہے کہ انہی چیزوں کے ذریعے سے انہیں دنیوی زندگی میں عذاب دے اور ان کی جانیں نکلیں اسی کفر کی حالت میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Let neither their riches nor their children excite your admiration. Allah only wants to chastise them through these things in the present life, and to cause them to die while they are unbelievers.

اِن کے مال و دولت اور ان کی کثرت اولاد کو دیکھ کر دھوکا نہ کھاؤ ، اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ اِنہی چیزوں کے ذریعہ سے ان کو دنیا کی زندگی میں بھی مبتلائے عذاب کرے 54 اور یہ جان بھی دیں تو اِنکارِ حق ہی کی حالت میں دیں ۔ 55

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تمہیں ان کے مال اور اولاد ( کی کثرت ) سے تعجب نہیں ہونا چاہیے ۔ اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ انہی چیزوں سے ان کو دنیوی زندگی میں عذاب دے ( ٤٥ ) اور ان کی جان بھی کفر ہی کی حالت میں نکلے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو (ے پیغمبر) تو ان کے مالوں اور اولاد (کی کثرت) پر تعجب نہ کرو 5 اللہ تعالیٰ اور کچھ نہیں یہی چاہتا ہے کہ ان کو دنیا کی زندگی میں ان چیزوں کا عذاب لگا دے 6 اور ان کی جانیں نکلتے وقت وہ کافر رہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو آپ کو ان کے مال اور ان کی اولاد پر حیرت نہ ہو۔ یقینا اللہ کو صرف یہ منظور ہے کہ ان چیزوں سے ان کو دنیا کی زندگی میں عذاب میں گرفتار رکھے اور ان کی جان کفر ہی کی حالت میں نکل جائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو ان کے مالوں اور اولادوں کی (کثرت) تعجب میں نہ ڈال دے۔ اللہ تو صرف یہ چاہتا ہے کہ ان کو دنیا کی زندگی میں اس کے ذریعہ سزا دے اور جب ان کی جانیں نکلیں وہ کافر ہی ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم ان کے مال اور اولاد سے تعجب نہ کرنا۔ خدا چاہتا ہے کہ ان چیزوں سے دنیا کی زندگی میں ان کو عذاب دے اور (جب) ان کی جان نکلے تو (اس وقت بھی) وہ کافر ہی ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Let not wherefore their riches and their children amaze thee. Allah intendeth only to torment them therewith in the life of the world and that their souls pass away while they are infidels.

سو ان کے مال اور ان کی اولاد آپ کو حیرت میں نہ ڈالیں ۔ اللہ کو تو بس یہ منظور ہے کہ انہیں (نعمتوں) کے ذریعہ سے انہیں دنیا کی زندگی میں ہی عذاب دیتا رہے اور ان کی جانیں ایسی حالت میں نکالے کہ وہ کافر ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو تم ان کے مال واولاد کو کچھ وقعت نہ دو ۔ اللہ تو بس یہ چاہتا ہے کہ یہ چیزیں ان کیلئے اس دنیا کی زندگی میں موجبِ عذاب بنیں اور ان کی جانیں حالتِ کفر میں نکلیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ان کے مال اور نہ ہی ان کی اولاد آپ کو تعجب میں نہ ڈالیں ۔ اﷲ ( تعالیٰ ) یہی چاہتے ہیں کہ ان چیزوں کے ذریعے دنیوی زندگی میں انہیں عذاب دیتے رہیں اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ( ہی ) ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ کو ان کے مال اور اولاد تعجب میں نہ ڈالیں اللہ چاہتا ہے کہ ان چیزوں سے دنیا کی زندگی میں ان کو عذاب دے اور جب ان کی جان نکلے تو اس وقت بھی وہ کافر ہی ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس تعجب میں نہ ڈالنے پائیں آپ کو ان لوگوں کے مال، اور نہ ہی ان کی اولادیں، سوائے اس کے نہیں کہ اللہ چاہتا ہے کہ ان کو عذاب دے انہی چیزوں کے ذریعے دنیا کی زندگی میں، اور ان کا دم نکلے تو کفر ہی کی حالت میں نکلے،

Translated by

Noor ul Amin

ان لوگوں کے مال اور اولاد آپ کو دھوکہ میں نہ ڈالیں اللہ تویہ چاہتا ہے کہ انہی چیزوں کے ذریعے انہیں دنیاکی زندگی میں سزادے اور جب ان کی جان نکلے تواس وقت یہ کافر ہی ہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو تمہیں ان کے مال اور ان کی اولاد کا تعجب نہ آئے ، اللہ ہی چاہتا ہے کہ دنیا کی زندگی میں ان چیزوں سے ان پر وبال ڈالے اور اگر کفر ہی پر ان کا دم نکل جائے ( ف۱۲۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو آپ کو نہ ( تو ) ان کے اموال تعجب میں ڈالیں اور نہ ہی ان کی اولاد ۔ بس اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ انہیں انہی ( چیزوں ) کی وجہ سے دنیوی زندگی میں عذاب دے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں

Translated by

Hussain Najfi

سو ان کے مال و اولاد تمہیں حیرت و تعجب میں نہ ڈالیں ۔ ( اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ ) ان کو یہ انہی چیزوں کے ذریعہ سے دنیاوی زندگی میں سزا دے ۔ اور ان کی جانیں ایسی حالت میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let not their wealth nor their (following in) sons dazzle thee: in reality Allah's plan is to punish them with these things in this life, and that their souls may perish in their (very) denial of Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Let not their property and children tempt you; God wants to punish them through their things in this life so that their souls will depart while they are unbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So let not their wealth nor their children amaze you; in reality Allah's plan is to punish them with these things in the life of this world, and that their souls shall depart (die) while they are disbelievers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Let not then their property and their children excite your admiration; Allah only wishes to chastise them with these in this world's life and (that) their souls may depart while they are unbelievers.

Translated by

William Pickthall

So let not their riches nor their children please thee (O Muhammad). Allah thereby intendeth but to punish them in the life of the world and that their souls shall pass away while they are disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस आप उनके माल और औलाद को कुछ वक़अत न दीजिए, अल्लाह तो यह चाहता है कि इनके ज़रिए से उन्हें दुनिया की ज़िंदगी में अज़ाब दे और उनकी जानें इस हालत में निकलें कि वे काफ़िर हों।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ان کے اموال اور اولاد آپ کو تعجب میں نہ ڈالیں اللہ کو صرف یہ منظور ہے کہ ان (مذکورہ) چیزوں کی وجہ سے دنیوی زندگی میں (بھی) گرفتار عذاب رکھے اور ان کی جان کفر ہی کی حالت میں نکل جاوے۔ (55)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” نہ حیرت میں ڈالیں آپ کو ان کے مال اور اولاد اللہ چاہتا ہے کہ انہیں ان کے ذریعے دنیا کی زندگی میں عذاب دے اور ان کی جانیں کفر کی حالت میں نکلیں۔ (٥٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے مال و دولت اور ان کی کثرت اولاد کو دیکھ کر دھوکا نہ کھاؤ، اللہ تو یہ اہتا ہے کہ انہی چیزوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ کو ان کے مال اور ان کی اولاد تعجب میں نہ ڈالیں، اللہ یہی چاہتا ہے کہ انہیں دنیا والی زندگی میں ان چیزوں کے ذریعہ عذاب دے اور یہ کہ ان کی جانیں اس حال میں نکل جائیں کہ کفر کی حالت میں ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو تعجب نہ کر ان کے مال اور اولاد سے یہی چاہتا ہے اللہ کہ ان کو عذاب میں رکھے ان چیزوں کی وجہ سے دنیا کی زندگی میں اور نکلے ان کی جان اور وہ اس وقت تک کافر ہی رہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ خیرات نہیں کرتے مگر بادل ناخواستہ سو نہ تو ان کے مال آپ کے لئے موجب تعجب ہوں اور نہ ان کی اولاد۔ کیونکہ اللہ کا مقصد ہی یہ ہے کہ ان چیزوں کے ذریعہ ان کافروں کو دنیا ہی کی زندگی میں مبتلائے عذاب رکھے اور ان کی جان کفر ہی کی حالت میں نکلے۔