Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 56

سورة التوبة

وَ یَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰہِ اِنَّہُمۡ لَمِنۡکُمۡ ؕ وَ مَا ہُمۡ مِّنۡکُمۡ وَ لٰکِنَّہُمۡ قَوۡمٌ یَّفۡرَقُوۡنَ ﴿۵۶﴾

And they swear by Allah that they are from among you while they are not from among you; but they are a people who are afraid.

یہ اللہ کی قسم کھا کھا کر کہتے ہیں کہ تمہاری جماعت کے لوگ ہیں حالانکہ وہ دراصل تمہارے نہیں بات صرف اتنی ہے یہ ڈرپوک لوگ ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَحۡلِفُوۡنَ
اور وہ قسمیں کھاتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ کی
اِنَّہُمۡ
بےشک وہ
لَمِنۡکُمۡ
البتہ تم میں سے ہیں
وَمَا
حالانکہ نہیں
ہُمۡ
وہ
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
وَلٰکِنَّہُمۡ
اور لیکن وہ
قَوۡمٌ
ایسے لوگ ہیں
یَّفۡرَقُوۡنَ
جو ڈرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَحۡلِفُوۡنَ
اور وہ قسم کھا کر کہتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
لَمِنۡکُمۡ
ضرور تم میں سے ہیں
وَمَا
حالانکہ نہیں
ہُمۡ
وہ
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
وَلٰکِنَّہُمۡ
بلکہ وہ
قَوۡمٌ
لوگ ہیں
یَّفۡرَقُوۡنَ
وہ ڈرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And they swear by Allah that they are from among you while they are not from among you; but they are a people who are afraid.

یہ اللہ کی قسم کھا کھا کر کہتے ہیں کہ تمہاری جماعت کے لوگ ہیں حالانکہ وہ دراصل تمہارے نہیں بات صرف اتنی ہے یہ ڈرپوک لوگ ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اللہ کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ہم تمہی سے ہیں حالانکہ وہ ہرگز تم سے نہیں بلکہ یہ ڈرپوک لوگ ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ اﷲ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ضروروہ تم ہی میں سے ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں بلکہ وہ ایسے لوگ ہیں جوڈرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they swear by Allah that they are from among you, whereas they are not from among you, but they are a people in fear.

اور قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی کہ وہ بیشک تم میں ہیں اور وہ تم میں نہیں لیکن وہ لوگ ڈرتے ہیں تم سے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم بھی آپ لوگوں کے ساتھ ہیں لیکن (اے مسلمانو ! حقیقت میں) یہ لوگ تم میں سے نہیں ہیں بلکہ اصل میں یہ ڈرے ہوئے لوگ ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They swear by Allah that they are part of you whereas they are certainly not part of you. They are merely a people who dread you.

وہ خدا کی قسم کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم تمہی میں سے ہیں ، حالانکہ وہ ہرگز تم میں سے نہیں ہیں ۔ اصل میں تو وہ ایسے لوگ ہیں جو تم سے خوف زدہ ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اللہ کی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ وہ تم میں سے ہیں ، حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ہیں ، بلکہ وہ ڈرپوک لوگ ہیں

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (یہ منافق) اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ بیشک وہ تم ہی میں کے ہیں (یعنی سچے مسلمان ہیں) حالانکہ وہ تم میں کے نہیں (مسلمان نہیں ہیں) بلکہ وہ ڈرپوک لوگ ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ (منافق) اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ یقینا تم میں سے ہی ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں بلکہ وہ ڈرپوک لوگ ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اللہ کی قسیں کھا کر کہتے ہیں کہ وہ تم میں سے ہی ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ہیں بلکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو (تم سے) خوف زدہ ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم ہی میں سے ہیں حالانکہ ہو تم میں سے نہیں ہیں۔ اصل یہ ہے کہ یہ ڈرپوک لوگ ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they swear by Allah that they are surely of you, whereas they are not of you; but they are a people who dread.

اور یہ لوگ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم میں سے ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں لیکن (ہے یہ کہ) وہ بزدل لوگ ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ اللہ کی قسمیں کھا کھا کے اطمینان دلاتے ہیں کہ وہ تم میں سے ہیں ، حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ۔ بلکہ یہ ڈرپوک لوگ ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ بلاشبہ تم ہی میں سے ہیں حالانکہ وہ تم میںسے نہیں لیکن وہ بزدل قوم ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم ہی میں سے ہیں، حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ہیں اصل میں یہ ڈرپوک لوگ ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ لوگ خدا کی قسمیں کھا کھا کر تمہیں یقین دلاتے ہیں کہ یہ تم ہی لوگوں میں سے ہیں، حالانکہ یہ تم میں سے نہیں ہیں، بلکہ اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ ڈرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

وہ اللہ کی قسم کھاکرکہتے ہیں کہ:ہم تم ہی میں سے ہیں حالانکہ وہ ہرگز تم سے نہیں بلکہ یہ ڈرپوک لوگ ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں ( ف۱۲۹ ) کہ وہ تم میں سے ہیں ( ف۱۳۰ ) اور تم میں سے ہیں نہیں ( ف۱۳۱ ) ہاں وہ لوگ ڈرتے ہیں ( ف۱۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ( اس قدر بزدل ہیں کہ ) اللہ کی قَسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم ہی میں سے ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں لیکن وہ ایسے لوگ ہیں جو ( اپنے نفاق کے ظاہر ہونے اور اس کے انجام سے ) ڈرتے ہیں ( اس لئے وہ بصورتِ تقیہ اپنا مسلمان ہونا ظاہر کرتے ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ وہ تم ہی میں سے ہیں ۔ حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ہیں لیکن وہ ( تم سے ) خوف زدہ ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They swear by Allah that they are indeed of you; but they are not of you: yet they are afraid (to appear in their true colours).

Translated by

Muhammad Sarwar

They swear by God that they are believers like you but they are not believers. They are a people who only cause differences.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They swear by Allah that they are truly of you while they are not of you, but they are a people (hypocrites) who are afraid (that you may kill them).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they swear by Allah that they are most surely of you, and they are not of you, but they are a people who are afraid (of you).

Translated by

William Pickthall

And they swear by Allah that they are in truth of you, when they are not of you, but they are folk who are afraid.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे अल्लाह की क़सम खाकर कहते हैं वे तुम में से हैं; हालाँकि वे तुम में से नहीं हैं बल्कि वे डरपोक लोग हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ (منافق) لوگ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ بیشک وہ تم میں کے ہیں (2) حالانکہ (واقع میں) وہ تم میں کے نہیں لیکن (بات یہ ہے کہ) وہ ڈرپوک لوگ ہیں۔ (56)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ اللہ کی قسم کھاتے ہیں کہ بیشک وہ تم میں سے ہیں، حالانکہ وہ تم میں سے نہیں اور لیکن وہ ڈرپوک لوگ ہیں “ (٥٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ خدا کی قسم کھا کھا کر کہتے ہیں کہ ہم تمہی میں سے ہیں ، حالانکہ وہ ہر گز تم میں سے نہیں ہیں۔ اصل میں تو وہ ایسے لوگ ہیں جو تم سے خوفزدہ ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ قسم کھاتے ہیں کہ بلاشبہ وہ تم میں سے ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ہیں، لیکن وہ ایسے لوگ ہیں جو ڈرتے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی کہ وہ بیشک تم میں ہیں اور وہ تم میں نہیں و لیکن وہ لوگ ڈرتے ہیں تم سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور خدا کی قسمیں کھا کھا کر یہ لوگ کہتے ہیں کہ وہ یقیناً تم ہی میں سے ہیں حالانکہ وہ تم میں سے نہیں ہیں لیکن وہ لوگ تم سے ڈرتے ہیں۔