Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 58

سورة التوبة

وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّلۡمِزُکَ فِی الصَّدَقٰتِ ۚ فَاِنۡ اُعۡطُوۡا مِنۡہَا رَضُوۡا وَ اِنۡ لَّمۡ یُعۡطَوۡا مِنۡہَاۤ اِذَا ہُمۡ یَسۡخَطُوۡنَ ﴿۵۸﴾

And among them are some who criticize you concerning the [distribution of] charities. If they are given from them, they approve; but if they are not given from them, at once they become angry.

ان میں وہ بھی ہیں جو خیراتی مال کی تقسیم کے بارے میں آپ پر عیب رکھتے ہیں اگر انہیں اس میں مل جائے تو خوش ہیں اور اگر اس میں سے نہ ملا تو فوراً ہی بگڑ کھڑے ہوئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور کچھ ان میں سے ہیں
مَّنۡ
جو
یَّلۡمِزُکَ
الزام لگاتے ہیں آپ پر
فِی الصَّدَقٰتِ
صدقات کے بارے میں
فَاِنۡ
پھر اگر
اُعۡطُوۡا
وہ دیئے جائیں
مِنۡہَا
ان میں سے
رَضُوۡا
وہ راضی ہو جاتے ہیں
وَ اِنۡ
اور اگر
لَّمۡ
نہ
یُعۡطَوۡا
وہ دئیے جائیں
مِنۡہَاۤ
ان میں سے
اِذَا
تب
ہُمۡ
وہ
یَسۡخَطُوۡنَ
ناراض ہوجاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور اُن میں سے ہے
مَّنۡ
جو
یَّلۡمِزُکَ
طعن کرتا ہے آپ پر
فِی الصَّدَقٰتِ
صدقات میں
فَاِنۡ
پھر اگر
اُعۡطُوۡا
دے دیا جائے اُ ن کو
مِنۡہَا
اُ س میں سے
رَضُوۡا
وہ خوش ہو جاتے
وَ اِنۡ
اور کاش
لَّمۡ یُعۡطَوۡا
نہ دیا جائے اُنہیں
مِنۡہَاۤ
اس میں سے
اِذَا
تب
ہُمۡ
وہ سب
یَسۡخَطُوۡنَ
وہ ناراض ہو جاتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And among them are some who criticize you concerning the [distribution of] charities. If they are given from them, they approve; but if they are not given from them, at once they become angry.

ان میں وہ بھی ہیں جو خیراتی مال کی تقسیم کے بارے میں آپ پر عیب رکھتے ہیں اگر انہیں اس میں مل جائے تو خوش ہیں اور اگر اس میں سے نہ ملا تو فوراً ہی بگڑ کھڑے ہوئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان میں کوئی ایسا ہے جو صدقات (کی تقسیم) میں آپ پر الزام لگاتا ہے۔ اگر انہیں کچھ مل جائے تو خوش ہوجاتے ہیں اور اگر نہ ملے تو فوراً ناراض ہوجاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ا ن میں کوئی ایسابھی ہے جو صدقات میں آپ پرطعن کرتا ہے، پھراگراس میں سے ان کودے دیاجائے توخوش ہوجاتے ہیں اوراگرانہیں اس میں سے نہ دیا جائے تب وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among them there are those who find fault with you in the matter of Sadaqat (alms). So, if they are given some of it, they are quite happy, and if they are given nothing from it, suddenly they become unhappy.

اور بعضے ان میں وہ ہیں کہ تجھ کو طعن دیتے ہیں خیرات بانٹنے میں سو اگر ان کو ملے اس میں سے تو راضی ہوں اور اگر نہ ملے تو جب ہی وہ ناخوش ہوجاویں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ان میں سے وہ بھی ہیں جو آپ پر الزام لگاتے ہیں صدقات کے بارے میں تو اگر اس میں سے انہیں (خاطر خواہ) دے دیا جائے تو یہ راضی رہتے ہیں اور اگر اس میں سے انہیں (اس قدر) نہ دیا جائے تو فوراً ناراض ہوجاتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), some of them find fault with you in the distribution of alms. If they are given something of it they are pleased, and if they are given nothing they are angry.

اے نبی ، ان میں سے بعض لوگ صدقات کی تقسیم میں تم پر اعتراضات کرتے ہیں ۔ اگر اس مال میں سے انہیں کچھ دے دیا جائے تو خوش ہو جائیں ، اور نہ دیا جائے تو بگڑنے لگتے ہیں ۔ 57

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہی ( منافقین ) میں وہ بھی ہیں جو صدقات ( کی تقسیم ) کے بارے میں آپ کو طعنہ دیتے ہیں ۔ ( ٤٧ ) چنانچہ اگر انہیں صدقات میں سے ( ان کی مرضی کے مطابق ) دے دیا جائے تو راضی ہوجاتے ہیں ، اور اگر ان میں سے انہیں نہ دیا جائے تو ذرا سی دیر میں ناراض ہوجاتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) ان میں بعضے ایسے ہیں جو زکوۃ (کے بانٹنے میں) تجھ پر آنکھ مارتے ہیں 10 پھر اگر ان کو اس میں سے (جتنا وہ چاہتے ہیں) مل جائے تو خوش ہیں اور اگر ان کو اس میں سے (اتنا) ملے تو بگڑ بیٹھے ہیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں کچھ ایسے ہیں جو صدقات کی تقسیم میں آپ پر اعتراض کرتے ہیں پس اگر اس میں سے ان کو مل جاتا ہے (خواہش کے مطابق) تو راضی ہوجاتے ہیں اور اگر اس میں سے نہیں ملتا تو ناراض ہوجاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان میں سے بعض تو وہ لوگ ہیں جو آپ پر صدقات (کی تقسیم) میں طنز و اعتراض کرتے ہیں پھر اگر ان کو اس میں سے کچھ دیدیا جائے تو وہ خوش ہوتے ہیں اور اگر اس میں سے ان کو نہ دیاجائے تو وہ منہ پھلا لیتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان میں سے بعض اسے بھی ہیں کہ (تقسیم) صدقات میں تم پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔ اگر ان کو اس میں سے (خاطر خواہ) مل جائے تو خوش رہیں اور اگر (اس قدر) نہ ملے تو جھٹ خفا ہو جائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of them are some who traduce thee in respect of alms. Then if they are given thereof they are pleased and if they are not given thereof, lo! they are enraged.

اور ان میں ایسے بھی ہیں جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر صدقات کے بارے میں طعن کرتے ہیں لیکن اگر انہیں ان میں سے مل جاتا ہے تو راضی ہوجاتے ہیں اور اگر انہیں ان میں سے نہیں ملتا تو بس ناراض ہوجاتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں وہ بھی ہیں جو تم پر صدقات کے بارے میں عیب لگاتے ہیں ۔ اگر اس میں سے پاتے ہیں تو راضی رہتے ہیں اور اگر نہیں پاتے تو برہم ہوجاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں سے بعض ایسے لوگ بھی ہیں جو صدقات ( کی تقسیم ) کے بارے میں آپ پر طعن کرتے ہیں پس اگر انہیں اس میں سے دے دیا تو راضی ہو جاتے ہیں اور اگر اس میں سے انہیں نہ دیا جائے تو ناراض ہو جاتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں بعض ایسے بھی ہیں کہ زکوٰۃ تقسیم کرنے کی وجہ سے تم پر طعنہ زنی کرتے ہیں اگر انکو اس میں سے خاطر خواہ مل جائے تو خوش رہیں اور اگر اس قدر نہ ملے تو فوراً خفا ہوجائیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو آپ پر (اے پیغمبر ! ) عیب لگاتے ہیں صدقات کے بارے میں، اگر ان کو ان میں سے (ان کی مرضی کے مطابق) کچھ مال جائے تو یہ خوش ہوجاتے ہیں اور اگر نہ ملے تو یہ لوگ یکایک بگڑجاتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور ان میں کوئی ایسا ہےجو صدقات ( کی تقسیم ) میں آپ پر الزام لگاتا ہے اگر انہیں کچھ مل جائے توخوش ہوجاتے ہیں اور اگرنہ ملے توفوراًناراض ہوجاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان میں کوئی وہ ہے کہ صدقے بانٹنے میں تم پر طعن کرتا ہے ( ف۱۳٤ ) تو اگر ان ( ف۱۳۵ ) میں سے کچھ ملے تو راضی ہوجائیں اور نہ ملے تو جبھی وہ ناراض ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان ہی میں سے بعض ایسے ہیں جو صدقات ( کی تقسیم ) میں آپ پر طعنہ زنی کرتے ہیں ، پھر اگر انہیں ان ( صدقات ) میں سے کچھ دے دیا جائے تو وہ راضی ہو جائیں اور اگر انہیں اس میں سے کچھ نہ دیا جائے تو وہ فوراً خفا ہو جاتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے نبی ) ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو صدقات ( کی تقسیم ) کے بارے میں آپ ( ص ) پر عیب لگاتے ہیں ۔ پھر اگر اس سے کچھ ( معقول مقدار ) انہیں دے دی جائے تو راضی ہو جاتے ہیں اور اگر کچھ نہ دیا جائے تو وہ ایک دم ناراض ہو جاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And among them are men who slander thee in the matter of (the distribution of) the alms: if they are given part thereof, they are pleased, but if not, behold! they are indignant!

Translated by

Muhammad Sarwar

They blame you about the distribution of the welfare funds. They are pleased when you give them something from it, but if they receive nothing, they become angry with you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And of them are some who accuse you concerning (the distribution of) the alms. If they are given part thereof, they are pleased, but if they are not given thereof, behold! They are enraged!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And of them there are those who blame you with respect to the alms; so if they are given from it they are pleased, and if they are not given from it, lo! they are full of rage.

Translated by

William Pickthall

And of them is he who defameth thee in the matter of the alms. If they are given thereof they are content, and if they are not given thereof, behold! they are enraged.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनमें ऐसे भी हैं जो आप पर सदक़ात के बारे में ऐब लगाते हैं, अगर उसमें से उन्हें दिया जाए तो राज़ी रहते हैं और अगर न दिया जाए तो नाराज़ हो जाते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان میں بعض وہ لوگ ہیں جو صدقات (تقسیم کرنے) کے بارے میں آپ پر طعن کرتے ہیں۔ سو اگر ان (صدقات) میں سے (ان کی خواہش کے موافق) ان کو مل جاتا ہے تو وہ راضی ہوجاتے ہیں اور اگر ان (صدقات) میں سے ان کو (ان کی خواہش کے موافق) نہیں ملتا تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔ (3) (58)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ان میں سے وہ ہیں جو آپ پر صدقات (کی تقسیم) کے بارے میں طعن کرتے ہیں اگر انہیں ان میں سے دے دیا جائے تو خوش ہوجاتے ہیں اور اگر انہیں ان میں سے نہ دیا جائے تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔ (٥٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی ان میں سے بعض لوگ صدقات کی تقسیم میں تم پر اعتراضات کتے ہیں ، اگر اس مال میں اسے انہیں کچھ دے دیا جائے تو خوش ہوجائیں ، اور نہ دیا جائے تو بگڑنے لگتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان میں بعض وہ لوگ ہیں جو صدقات کے بارے میں آپ پر طعن کرتے ہیں، سو اگر اس میں سے ان کو دے دیا جائے تو راضی ہوجاتے ہیں اور اگر ان کو اس میں سے نہ دیا جائے تو اسی وقت وہ ناراض ہوجاتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے ان میں وہ ہیں کہ تجھ کو طعن دیتے ہیں خیرات بانٹنے میں سو اگر ان کو ملے اس میں سے تو راضی ہوں اور اگر نہ ملے تو جبھی وہ ناخوش ہوجائیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان میں سے بعض لوگ وہ بھی ہیں کہ صدقات کی تقسیم میں آپ پر طعن کرتے ہیں پھر اگر ان صدقات میں سے ان کو ان کی حسب منشاء مل جائے تو خوش ہوجاتے ہیں اور اگر ان صدقات میں سے ان کی خواہش کے مطابق ان کو نہ دیا جائے تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں۔