Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 6

سورة التوبة

وَ اِنۡ اَحَدٌ مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ اسۡتَجَارَکَ فَاَجِرۡہُ حَتّٰی یَسۡمَعَ کَلٰمَ اللّٰہِ ثُمَّ اَبۡلِغۡہُ مَاۡمَنَہٗ ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ قَوۡمٌ لَّا یَعۡلَمُوۡنَ ٪﴿۶﴾  7

And if any one of the polytheists seeks your protection, then grant him protection so that he may hear the words of Allah . Then deliver him to his place of safety. That is because they are a people who do not know.

اگر مشرکوں میں سے کوئی تجھ سے پناہ طلب کرے تو تو اسے پناہ دے دے یہاں تک کہ وہ کلام اللہ سن لے پھر اسے اپنی جائے امن تک پہنچا دے یہ اس لئے کہ یہ لوگ بے علم ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
اَحَدٌ
کوئی ایک
مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین میں سے
اسۡتَجَارَکَ
پناہ مانگے آپ سے
فَاَجِرۡہُ
تو پناہ دےدیجیے اسے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَسۡمَعَ
وہ سن لے
کَلٰمَ
کلام
اللّٰہِ
اللہ کا
ثُمَّ
پھر
اَبۡلِغۡہُ
پہنچا دیجیے اسے
مَاۡمَنَہٗ
اس کے امن کی جگہ
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
بوجہ اس کے کہ وہ
قَوۡمٌ
لوگ
لَّایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
اَحَدٌ
کوئی ایک
مِّنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشر کوں میں سے
اسۡتَجَارَکَ
پناہ مانگے آپ سے
فَاَجِرۡہُ
تو تم پناہ دے دو اسے
حَتّٰی
یہاں تک کہ
یَسۡمَعَ
وہ سنے
کَلٰمَ
کلام
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
ثُمَّ
پھر
اَبۡلِغۡہُ
تم پہنچا دو اسے
مَاۡمَنَہٗ
امن کی جگہ اُ س کی
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
اس وجہ سے ہے کہ یقیناً وہ
قَوۡمٌ
لوگ
لَّایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں علم رکھتے
Translated by

Juna Garhi

And if any one of the polytheists seeks your protection, then grant him protection so that he may hear the words of Allah . Then deliver him to his place of safety. That is because they are a people who do not know.

اگر مشرکوں میں سے کوئی تجھ سے پناہ طلب کرے تو تو اسے پناہ دے دے یہاں تک کہ وہ کلام اللہ سن لے پھر اسے اپنی جائے امن تک پہنچا دے یہ اس لئے کہ یہ لوگ بے علم ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر ان مشرکوں میں سے کوئی آپ سے پناہ طلب کرے تو اسے پناہ دیجئے تاآنکہ وہ (اطمینان سے) اللہ کا کلام سن لے۔ پھر اسے اس کی جائے امن تک پہنچا دو ۔ یہ اس لیے (کرنا چاہئے) کہ وہ لوگ علم نہیں رکھتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور مشرکوں میں سے کوئی ا گر تم سے پناہ مانگے تواسے پناہ دے دو یہاں تک کہ وہ اﷲ تعالیٰ کاکلام سنے، پھر اسے اس کی امن کی جگہ تک پہنچادو۔یہ اس وجہ سے ہے کہ یقیناوہ لوگ علم نہیں رکھتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if any one of the Mushriks seeks your protection, give him protection until he listens to the Word of Al¬lah, then let him reach his place of safety. That is be-cause they are a people who do not know.

اور اگر کوئی مشرک تجھ سے پناہ مانگے تو اس کو پناہ دے دے یہاں تک کہ وہ سن لے کلام اللہ کا پھر پہنچا دے اس کو اس کی امن کی جگہ، یہ اس واسطے کہ وہ لوگ علم نہیں رکھتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر مشرکین میں سے کوئی شخص آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پناہ طلب کرے تو اسے پناہ دے دو یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے پھر اسے اس کی امن کی جگہ پر پہنچا دو یہ اس لیے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو علم نہیں رکھتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And if any of those who associate others with Allah in His Divinity seeks asylum, grant him asylum that he may hear the Word of Allah, and then escort him to safety for they are a people who do not know.

اور اگر مشرکین میں سے کوئی شخص پناہ مانگ کر تمہارے پاس آنا چاہے ﴿ تاکہ اللہ کا کلام سنے﴾ تو اسے پناہ دے دو یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے ۔ پھر اسے اس ( کی امن کی جگہ ) تک پہنچا دو ، یہ اس لیے کرنا چاہیے کہ یہ لوگ علم نہیں رکھتے ۔ 8 ؏ ١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر مشرکین میں سے کوئی تم سے پناہ مانگے تو اسے اس وقت تک پناہ دو جب تک وہ اللہ کا کلام سن لے ۔ ( ٥ ) پھر اسے اس کی امن کی جگہ پہنچا دو ۔ ( ٦ ) یہ اس لئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جنہیں علم نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) اگر مشرکوں میں سے کوئی شخص تجھ سے پناہ مانگے تو اس کو پناہ دے جب تک وہ اللہ تعالیٰ کا کلام سن لے پھر اس کو اس کے امن کی جگہ پہنچا دے (یعنی اس کی قوم یا گھر یا ملک میں) یہ (حکم) اس لیے (دیا جاتا ہے) کہ ابھی ان لوگوں کو معلوم نہیں ہے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر مشرکوں میں سے کوئی آپ کی پناہ مانگے پناہ مانگے تو آپ اس کو پناہ دیجئے یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے پھر اس کو اس کی امن کی جگہ پہنچا دیں یہ (حکم) اس وجہ سے ہے کہ یہ لوگ پوری خبر نہیں رکھتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر مشرکین میں سے کوئی بھی پناہ مانگے تو آپ اس کو اس وقوت تک پناہ دیدیجئے جب تک وہ اللہ کا کلام نہ سن لے پھر اس کو اس کی امن کی جگہ پہنچا دیجئے وجہ یہ ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو علم نہیں رکھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر کوئی مشرک تم سے پناہ کا خواستگار ہو تو اس کو پناہ دو یہاں تک کہ کلام خدا سننے لگے پھر اس کو امن کی جگہ واپس پہنچادو۔ اس لیے کہ یہ بےخبر لوگ ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And should one of the associators seek protection of thee grant him protection, that he may hear the word of Allah, then let him reach his place of security. That is because they are a people who know not.

اور اگر مشرکین میں سے کوئی آپ سے پناہ کا طالب ہو تو اسے پناہ دیجیے تاکہ وہ کلام الہی سن سکے پھر اسے اس کی امن کی جگہ پہنچا دیجیے یہ (حکم مہلت) اس سبب سے ہے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو پوری خبر نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر ان مشرکین میں سے کوئی تم سے امان کا طالب ہو تو اس کو امان دے دو ، تاکہ وہ اللہ کا کلام سن لے ، پھر اس کو اس کے امان کی جگہ پہنچادو ۔ یہ اس لئے کہ یہ ایسے لوگ ہیں ، جنہیں اللہ کی باتوں کا علم نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر مشرکین میں سے کوئی شخص آپ سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دیدیجئے یہاں تک کہ وہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا کلام سن لے پھر اسے اس کی امن کی جگہ پر پہنچا دیجئے یہ وہ لوگ ہیں جو ( پوری ) خبر نہیں رکھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر کوئی مشرک تم سے پناہ مانگے تو اس کو پناہ دو یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے پھر اس کو امن کی جگہ واپس پہنچا دو ، اس لیے کہ یہ علم نہیں رکھتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر ان مشرکوں میں سے کوئی شخص آپ سے پناہ مانگے تو آپ اسے پناہ دے دیں، یہاں تک کہ وہ لے اللہ کا کلام پھر اس کو پہنچادو اس کی امن کی جگہ، یہ (رعایت) اس لئے ہے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو جانتے نہیں (حق اور حقیقت کو)

Translated by

Noor ul Amin

اور اگران مشرکوں سے کوئی آپ سے پناہ طلب کرے تو اسے پناہ دیجئے حتیٰ کہ وہ ( اطمینان سے ) اللہ کاکلام سن لے پھراسے اس کی جائے امن تک پہنچا دویہ اسلئے ( کرنا چاہیے ) کہ وہ لوگ علم نہیں رکھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب اگر کوئی مشرک تم سے پناہ مانگے ( ف۱٤ ) تو اسے پناہ دو کہ وہ اللہ کا کلام سنے پھر اسے اس کی امن کی جگہ پہنچا دو ( ف۱۵ ) یہ اس لیے کہ وہ نادان لوگ ہیں ( ف۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر مشرکوں میں سے کوئی بھی آپ سے پناہ کا خواست گار ہو تو اسے پناہ دے دیں تاآنکہ وہ اللہ کا کلام سنے پھر آپ اسے اس کی جائے امن تک پہنچا دیں ، یہ اس لئے کہ وہ لوگ ( حق کا ) علم نہیں رکھتے

Translated by

Hussain Najfi

اور اے رسول ( ص ) اگر مشرکین میں سے کوئی آپ سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دے دو تاکہ وہ اللہ کا کلام سنے اور پھر اسے اس کی امن کی جگہ پہنچا دو ۔ یہ ( حکم ) اس لئے ہے کہ یہ لوگ ( دعوتِ حق کا ) علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If one amongst the Pagans ask thee for asylum, grant it to him, so that he may hear the word of Allah; and then escort him to where he can be secure. That is because they are men without knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

If any of the pagans ask you to give them refuge, give them asylum so that they may hear the words of God. Then, return them to their towns for they are an ignorant people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if anyone of the Mushrikin seeks your protection then grant him protection so that he may hear the Word of Allah (the Qur'an) and then escort him to where he can be secure, that is because they are men who know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if one of the idolaters seek protection from you, grant him protection till he hears the word of Allah, then make him attain his place of safety; this is because they are a people who do not know.

Translated by

William Pickthall

And if anyone of the idolaters seeketh thy protection (O Muhammad), then protect him so that he may hear the Word of Allah, and afterward convey him to his place of safety. That is because they are a folk who know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर मुशरिकीन में से कोई शख़्स आपसे पनाह माँगे तो उसको पनाह दे दो; ताकि वह अल्लाह का कलाम सुने फिर उसको उसकी अमान की जगह पहुँचा दो, यह इसलिए कि वे लोग इल्म नहीं रखते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر کوئی شخص مشرکین میں سے آپ سے پناہ کا طالب ہو تو آپ اس کو پناہ دیجئیے تاکہ وہ کلام الہیٰ سن لے (2) پھر اس کو اس کے امن کی جگہ میں پہنچا دیجئیے (3) یہ حکم اس سبب سے ہے کہ وہ ایسے لوگ ہیں کہ پوری خبر نہیں رکھتے۔ (4) (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر مشرکوں میں سے کوئی آپ سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دے دیں یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سنے پھر اسے اس کی امن کی جگہ پہنچا دیں یہ اس لیے ہے کہ بیشک وہ ایسے لوگ ہیں جو علم نہیں رکھتے۔ “ (٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر مشرکین میں سے کوئی شخص پناہ مانگ کر تمہارے پاس آنا چاہے (تاکہ اللہ کا کلام سنے) تو اسے پناہ دے دو یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے۔ پھر اسے اس کے مامن تک پہنچا دو ۔ یہ اس لیے کرنا چاہیے کہ یہ لوگ علم نہیں رکھتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر مشرکین میں سے کوئی شخص آپ سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دیجیے۔ یہاں تک کہ وہ اللہ کا کلام سن لے پھر اسے امن کی جگہ پہنچا دیجیے۔ یہ اس لیے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو علم نہیں رکھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر کوئی مشرک تجھ سے پناہ مانگے تو اس کو پناہ دے دے یہاں تک کہ وہ سن لے کلام اللہ کا پھر پہنچا دے اس کو اس کی امن کی جگہ، یہ اس واسطے کہ وہ لوگ علم نہیں رکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر مشرکین میں سے کوئی شخص آپ سے پناہ طلب کرے تو آپ اس کو پناہ دے دیجئے تاکہ وہ خدا کا کلام سن لے پھر اس کو اس کی امن کی جگہ پہنچا دیجئے یعنی اپنی حفاظت میں یہ حکم اس لئے ہے کہ یہ لوگ ایسے ہیں جو علم نہیں رکھتے۔