Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 60

سورة التوبة

اِنَّمَا الصَّدَقٰتُ لِلۡفُقَرَآءِ وَ الۡمَسٰکِیۡنِ وَ الۡعٰمِلِیۡنَ عَلَیۡہَا وَ الۡمُؤَلَّفَۃِ قُلُوۡبُہُمۡ وَ فِی الرِّقَابِ وَ الۡغٰرِمِیۡنَ وَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ ابۡنِ السَّبِیۡلِ ؕ فَرِیۡضَۃً مِّنَ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۶۰﴾

Zakah expenditures are only for the poor and for the needy and for those employed to collect [zakah] and for bringing hearts together [for Islam] and for freeing captives [or slaves] and for those in debt and for the cause of Allah and for the [stranded] traveler - an obligation [imposed] by Allah . And Allah is Knowing and Wise.

صدقے صرف فقیروں کے لئے ہیں اور مسکینوں کے لئے اور ان کے وصول کرنے والوں کے لئے اور ان کے لئے جن کے دل پرچائے جاتے ہوں اور گردن چھڑانے میں اور قرضداروں کے لئے اور اللہ کی راہ میں اور راہرو مسافروں کے لئے فرض ہے اللہ کی طرف سے ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَا
بےشک
الصَّدَقٰتُ
صدقات تو
لِلۡفُقَرَآءِ
فقراء کے لیے ہیں
وَالۡمَسٰکِیۡنِ
اور مسکینوں کے لیے
وَالۡعٰمِلِیۡنَ
اور جو کام کرنے والے ہیں
عَلَیۡہَا
ان پر
وَالۡمُؤَلَّفَۃِ
اور الفت دلائے گئے
قُلُوۡبُہُمۡ
دل جن کے
وَفِی الرِّقَابِ
اور (گردنوں)کے آزاد کرنے میں
وَالۡغٰرِمِیۡنَ
اور قرض دار وں(کے لیے)
وَفِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اور اللہ کے راستے میں
وَابۡنِ السَّبِیۡلِ
اور مسافر / راہ گیر (کے لیے)
فَرِیۡضَۃً
فریضہ ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَا
بلاشبہ
الصَّدَقٰتُ
صدقات ہے
لِلۡفُقَرَآءِ
فقیروں کے لئے
وَالۡمَسٰکِیۡنِ
اور مسکینوں کے لیے
وَالۡعٰمِلِیۡنَ
اور کام کر نے والوں کے لیے
عَلَیۡہَا
اس پر
وَالۡمُؤَلَّفَۃِ
اور الفت ڈالی گئی ہے
قُلُوۡبُہُمۡ
ان کے دلوں میں
وَفِی الرِّقَابِ
اور گر دنوں کے چھڑانے میں
وَالۡغٰرِمِیۡنَ
اور تاوان بھرنے والوں میں
وَفِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں
وَابۡنِ السَّبِیۡلِ
اور مسافروں میں
فَرِیۡضَۃً
فرض ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

Zakah expenditures are only for the poor and for the needy and for those employed to collect [zakah] and for bringing hearts together [for Islam] and for freeing captives [or slaves] and for those in debt and for the cause of Allah and for the [stranded] traveler - an obligation [imposed] by Allah . And Allah is Knowing and Wise.

صدقے صرف فقیروں کے لئے ہیں اور مسکینوں کے لئے اور ان کے وصول کرنے والوں کے لئے اور ان کے لئے جن کے دل پرچائے جاتے ہوں اور گردن چھڑانے میں اور قرضداروں کے لئے اور اللہ کی راہ میں اور راہرو مسافروں کے لئے فرض ہے اللہ کی طرف سے ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

صدقات تو دراصل فقیروں مسکینوں اور ان کارندوں کے لئے ہیں جو ان (کی وصولی) پر مقرر ہیں۔ نیز تالیف قلب غلام آزاد کرانے قرضداروں کے قرض اتارنے، اللہ کی راہ میں اور مسافروں پر خرچ کرنے کے لئے ہیں۔ یہ اللہ کی طرف سے فریضہ ہے۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ صدقات توفقیروں اور مسکینوں اوران پرکام کرنے والوں کے لیے ہیں اور ان کے لیے جن کے دلوں میں اُلفت ڈالنی مقصودہے اورگردنوں کے چھڑانے میں اورتاوان بھرنے والوں اور اﷲ تعالیٰ کی راہ میں اور مسافروں کے لیے ہیں،یہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے فرض ہے اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Sadaqat (prescribed alms) are only for the poor, the needy, those employed to collect these, those whose hearts are to be won, in (freeing) slaves, in (releasing) those in debt, in the way of Allah and for a wayfarer - this being prescribed by Allah. And Allah is Knowing, Wise.

زکوٰة جو ہے سو وہ حق ہے مفلسوں کا اور محتاجوں کا اور زکوٰة کے کام پر جانے والوں کا اور جن کا دل پرچانا منظور ہے اور گردنوں کے چھڑانے میں اور جو تاوان بھریں اور اللہ کے رستہ میں اور راہ کے مسافر کو ٹھہرایا ہوا ہے اللہ کا، اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

صدقات تو بس مفلسوں اور محتاجوں اور عاملین صدقات کے لیے ہیں اور ان کے لیے جن کی تالیف قلوب مطلوب ہو اور گردنوں کے چھڑانے میں اور جن پر تاوان پڑا ہو (ان کے لیے ) اور اللہ کی راہ میں اور مسافروں (کی امداد) میں۔ یہ اللہ کی طرف سے معین ہوگیا ہے۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The alms are meant only for the poor and the needy and those who are in charge thereof, those whose hearts are to be reconciled, and to free those in bondage, and to help those burdened with debt, and for expenditure in the Way of Allah and for the wayfarer. This is an obligation from Allah. Allah is All-Knowing, All-Wise.

یہ صدقات تو دراصل فقیروں 61 اور مسکینوں 62 کے لیے ہیں اور ان لوگوں کے لیے جو صدقات کے کام پر مامور ہوں 63 ، اور ان کے لیے جن کی تالیفِ قلب مطلوب ہو ۔ 64 نیز یہ گردنوں کے چھڑانے 65 اور قرضداروں کی مدد کرنے میں 66 اور راہِ خدا میں 67 اور مسافر نوازی میں 68 استعمال کرنے کے لیے ہیں ۔ ایک فریضہ ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا و بینا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

صدقات تو دراصل حق ہے فقیروں کا ، مسکینوں کا ( ٤٨ ) اور ان اہلکاروں کا جو صدقات کی وصولی پر مقرر ہوتے ہیں ۔ ( ٤٩ ) اور ان کا جن کی دلداری مقصود ہے ۔ ( ٥٠ ) نیز انہیں غلاموں کو آزاد کرنے میں ( ٥١ ) اور قرض داروں کے قرضے ادا کرنے میں ( ٥٢ ) اور اللہ کے راستے میں ( ٥٣ ) اور مسافروں کی مدد میں ( ٥٤ ) خرچ کیا جائے ۔ یہ ایک فریضہ ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ علم کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

خیرات تو انہیں لوگوں کا حق ہے ( اوروں کا نہیں) فقیر اور مسکین اور خیرات کے تحصیل کرنے والے اور جن کا دل ملانا منظور ہے اور غلام اور قرض دار (جو اپنا قرضہ نہ ادا کرسکیں) اور مجاہد (اللہ تالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے) اور مسافر یہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک صدقات تو محتاجوں اور غریبوں اور جو کارکن صدقات پر مقرر ہیں اور جن کی دلجوئی کرنا مقصود ہے اور غلاموں کے آزاد کرانے اور قرض داروں کے قرض ادا کرنے اور اللہ کی راہ میں (جہاد) میں اور مسافروں کے لئے ہیں یہ اللہ کی طرف سے مقرر ہے او اللہ بڑے علم والے بڑی حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

صدقات (زکوۃ) تو صرف ان لوگوں کا حق ہے جو غریب اور محتاج ہوں اور وہ لوگ جو ان (دقات کی وصولی) پر مقرر ہوں اور (اور ان لوگوں کے لئے ہیں) جن کے قلب کو (اسلام کی طرف) مائل کرنا ہے غلام کی گردنیں چھڑانے قرض داروں کے قرض، اللہ کی راہ میں (جہاد کرنے والے محتاج) اور جو لوگ مسافر ہوں ان کے لئے۔ اللہ کی طرف سے ایک فریضہ ہے۔ اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

صدقات (یعنی زکوٰة وخیرات) تو مفلسوں اور محتاجوں اور کارکنان صدقات کا حق ہے اور ان لوگوں کا جن کی تالیف قلوب منظور ہے اور غلاموں کے آزاد کرانے میں اور قرضداروں (کے قرض ادا کرنے میں) اور خدا کی راہ میں اور مسافروں (کی مدد) میں (بھی یہ مال خرچ کرنا چاہیئے یہ حقوق) خدا کی طرف سے مقرر کر دیئے گئے ہیں اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The compulsory alms are only for the poor and the needy and the agents employed therein and those whose hearts are to be conciliated and those in bondage and debtors and for expenditure in the way of Allah and for the wayfarer: an ordinance from Allah: and Allah is Knowing, Wise.

صدقات (واجبہ) تو صرف غریبوں اور محتاجوں اور کارکنوں کا حق ہیں جو ان پر مقرر ہیں۔ ۔ نیز ان کا جن کی دل جوئی منظور ہے ۔ اور (صدقات کو صرف کیا جائے) گردنوں (کے چھڑانے) میں ۔ اور قرض داروں (کے قرضہ ادا کرنے) میں ۔ اور اللہ کی راہ میں ۔ اور مسافروں (کی امداد) ہیں فرض ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ بڑا علم والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

صدقات تو بس محتاجوں ، مسکینوں ، عاملین صدقات اور تالیف قلوب کے سزاواروں کیلئے ہیں اور اس لئے کہ یہ گردنوں کے چھڑانے ، تاوان زدوں کے سنبھالنے ، اللہ کی راہ اور مسافروں کی امداد میں خرچ کیے جائیں ۔ یہ اللہ کا مقرر کردہ فریضہ ہے اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

زکوٰۃ تو صرف فقرا کیلئے اور مساکین کیلئے اور جو زکوٰۃ وصول کرنے کے کام پر مقرر ہیں ان کیلئے اور جن کی دلجوئی کرنا منظور ہو ان کیلئے اور گردنوں کو آزاد کرانے کیلئے اور مقروضوں کا قرضہ ادا کرنے کیلئے اور اﷲ ( تعالیٰ ) کے راستے میں مجاہدین پر خرچ کرنے کیلئے اور مسافروں کیلئے ہے ۔ ( یہ ) حکم اﷲ ( تعالیٰ ) کی طرف سے مقرر کیا ہوا ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) علم والے حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

صدقات زکوٰۃ (اور خیرات) تو مفلسوں، محتاجوں اور کارکنان صدقات کا حق ہے اور ان لوگوں کا جن کی تالیف قلوب منظور ہو، غلاموں کے آزاد کرانے، قرض داروں کے قرض ادا کرنے اور اللہ کی راہ میں اور مسافروں کی مدد میں بھی یہ مال خرچ کرنا چاہیے یہ اللہ کی طرف سے فرض ہے اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سوائے اس کے نہیں کہ یہ صدقات حق ہیں فقیروں، مسکینوں، اور ان کے کارکنوں کا، جو ان کے جمع کرنے پر مقرر ہیں، اور ان کے لئے کہ جن کی دلجوئی کرنی ہوتی ہے، اور گردنوں کے چھڑانے، اور قرضداروں کی مدد میں، اللہ کی راہ میں، اور مسافر نوازی میں، اللہ کی طرف سے مقرر کردہ فریضہ کے طور پر، (اس کو ادا کرو) اور اللہ بڑا ہی علم والا نہایت ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

بیشک صدقات تو دراصل فقیروں ، مسکینوں اور کارندوں کے لئے ہیںجو ان ( کی وصولی ) پر مقررہیں نیز ان کے لئے جن کادل جیتنا مقصودہو اور غلام اور لونڈیاں آزادکرانے کے لئے ، قرض داروں کے قرض اتارنے کے لئے ، اللہ کی راہ میں اور مسافروں پر خرچ کرنے کے لئے ہیں یہ اللہ کی طرف سے فرض ہے اور اللہ سب جاننے والاحکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

زکوٰة تو انہیں لوگوں کے لیے ہے ( ۱۳۷ ) محتاج اور نرے نادار اور جو اسے تحصیل کرکے لائیں اور جن کے دلوں کو اسلام سے الفت دی جائے اور گردنیں چھڑانے میں اور قرضداروں کو اور اللہ کی راہ میں اور مسافر کو ، یہ ٹھہرایا ہوا ہے اللہ کا ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک صدقات ( زکوٰۃ ) محض غریبوں اور محتاجوں اور ان کی وصولی پر مقرر کئے گئے کارکنوں اور ایسے لوگوں کے لئے ہیں جن کے دلوں میں اسلام کی الفت پیدا کرنا مقصود ہو اور ( مزید یہ کہ ) انسانی گردنوں کو ( غلامی کی زندگی سے ) آزاد کرانے میں اور قرض داروں کے بوجھ اتارنے میں اور اللہ کی راہ میں اور مسافروں پر ( زکوٰۃ کا خرچ کیا جانا حق ہے ) ۔ یہ ( سب ) اللہ کی طرف سے فرض کیا گیا ہے ، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

صدقات ( مالِ زکوٰۃ ) تو اور کسی کے لئے نہیں صرف فقیروں کے لئے ہے مسکینوں کے لئے ہے اور ان کارکنوں کے لئے ہے جو اس کی وصولی کے لئے مقرر ہیں ۔ اور ان کے لئے ہے جن کی ( دلجوئی ) مطلوب ہے ۔ نیز ( غلاموں اور کنیزوں کی ) گردنیں ( چھڑانے ) کے لئے ہے اور مقروضوں ( کا قرضہ ادا کرنے ) کے لئے ہے اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے ہے اور مسافروں ( کی مدد ) کے لئے ہے یہ اللہ کی طرف سے فرض ہے اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Alms are for the poor and the needy, and those employed to administer the (funds); for those whose hearts have been (recently) reconciled (to Truth); for those in bondage and in debt; in the cause of Allah; and for the wayfarer: (thus is it) ordained by Allah, and Allah is full of knowledge and wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

Welfare funds (zakat) are only for the poor, the destitute, the tax collectors, those whose hearts are inclined (towards Islam), the slaves, those who cannot pay their debts, for the cause of God, and for those who have become needy on a journey. Paying zakat is an obligation that God has decreed. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

As-Sadaqat (i.e., Zakah) are only for the Fuqara', and Al-Masakin and those employed to collect (the funds); and to attract the hearts of those who have been inclined (towards Islam); and to free the captives; and for those in debt; and for Allah's cause, and for Ibn As-Sabil; a duty imposed by Allah. And Allah is All-Knower, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Alms are only for the poor and the needy, and the officials (appointed) over them, and those whose hearts are made to incline (to truth) and the (ransoming of) captives and those in debts and in the way of Allah and the wayfarer; an ordinance from Allah; and Allah is knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

The alms are only for the poor and the needy, and those who collect them, and those whose hearts are to be reconciled, and to free the captives and the debtors, and for the cause of Allah, and (for) the wayfarer; a duty imposed by Allah. Allah is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सदक़ात (ज़कात) तो दरअसल फ़क़ीरों और मिस्कीनों के लिए हैं और उन कारकुनों के लिए जो सदक़ात के काम पर मुक़र्रर हैं और उनके लिए जिनका दिल रखना मतलूब है, नीज़ गर्दनों को छुड़ाने में और जो तावान भरें और अल्लाह के रास्ते में और मुसाफ़िर की इमदाद में, यह एक फ़रीज़ा है अल्लाह की तरफ़ से, और अल्लाह इल्म वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

صدقات تو صرف حق ہے غریبوں کا اور محتاجوں کا (4) اور جو کارکن ان صدقات پر متعین ہیں (5) اور جن کی دلجوئی کرنا (منظور) ہے (6) اور غلاموں کی گردن چھڑانے میں (7) اور قرضداروں کے قرضہ میں اور جہاد میں اور مسافروں میں یہ حکم اللہ کی طرف سے مقرر ہے۔ (1) اور اللہ تعالیٰ بڑے علم والے بڑے حکمت والے ہیں۔ (60)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” صدقات تو صرف فقیروں اور مسکینوں کے لیے اور ان پر مقرر عاملوں کے لیے ہیں اور ان کے لیے جن کے دلوں میں الفت ڈالنی مقصود ہے اور گردنیں چھڑانے میں اور تاوان بھرنے والوں میں اور اللہ کے راستے میں اور مسافر کے لیے یہ اللہ کی طرف سے ایک فریضہ ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا، حکمت والا ہے۔ “ (٦٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ صدقات تو در اصل فقیروں اور مسکینوں کے لیے ہیں اور ان لوگوں کے لیے جو صدقات کے کام پر مامور ہوں ، اور ان کے لیے جن کی تالیف قلب مطلوب ہو۔ نیز یہ گردنوں کے چھڑانے اور قرضداروں کی مدد کرنے میں اور راہ کدا میں اور مسافر نوازی میں استعمال کرنے کے لیے ہیں۔ ایک فریضہ ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا و بینا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

صدقات صرف فقراء کے لیے اور مساکین کے لیے اور ان کارکنوں کے لیے ہیں جو صدقات پر متعین ہیں اور ان لوگوں کے لیے ہیں جن کی دلجوئی کرنا منظور ہو اور گردنوں کے چھڑانے میں، اور قرض داروں کے قرضہ میں اور اللہ کے راستہ میں، اور مسافروں کے لیے ہیں۔ یہ حکم اللہ کی طرف کیا ہوا ہے اور اللہ علیم ہے اور حکیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

زکوٰۃ جو ہے وہ حق ہے مفلسوں کا اور محتاجوں کا اور زکوٰۃ کے کام پر جانے والوں کا اور جن کا دل پر چانا منظور ہے اور گردنوں کے چھڑانے میں اور جو تاوان بھریں اور اللہ کے راستہ میں اور راہ کے مسافر کو ٹھہرایا ہوا ہے اللہ کا اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ صدقات مفروضہ تو بس فقیروں اور مسکینوں کا حق ہیں اور ان کا حق ہیں جو صدقات کے کام پر مامور ہیں اور ان کا حق ہیں جن کی دلجوئی منظور ہو اور نیز یہ کہ غلاموں کی گردنیں چھڑانے میں اور قرضدار کی مدد کرنے میں اور جہاد کی ضرورتوں میں اور مسافروں کی اعانت میں صرف کرنے کیلئے ہیں یہ حکم اللہ کی جانب سے مقرر کی گیا ہے اور اللہ بڑے علم اور بڑی حکمت کا مالک ہے۔