Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 61

سورة التوبة

وَ مِنۡہُمُ الَّذِیۡنَ یُؤۡذُوۡنَ النَّبِیَّ وَ یَقُوۡلُوۡنَ ہُوَ اُذُنٌ ؕ قُلۡ اُذُنُ خَیۡرٍ لَّکُمۡ یُؤۡمِنُ بِاللّٰہِ وَ یُؤۡمِنُ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ رَحۡمَۃٌ لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ ؕ وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللّٰہِ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۱﴾

And among them are those who abuse the Prophet and say, "He is an ear." Say, "[It is] an ear of goodness for you that believes in Allah and believes the believers and [is] a mercy to those who believe among you." And those who abuse the Messenger of Allah - for them is a painful punishment.

ان میں سے وہ بھی ہیں جو پیغمبر کو ایذا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کان کا کچا ہے ، آپ کہہ دیجئے کہ وہ کان تمہارے بھلے کے لئے ہیں وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور مسلمانوں کی بات کا یقین کرتا ہے اور تم میں سے جو اہل ایمان ہیں یہ ان کے لئے رحمت ہے ، رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو جو لوگ ایذا دیتے ہیں ان کے لئے دکھ کی مار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡہُمُ
اور کچھ ان میں سے ہیں
الَّذِیۡنَ
جو
یُؤۡذُوۡنَ
اذیت دیتے ہیں
النَّبِیَّ
نبی ﷺ کو
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
ہُوَ
وہ
اُذُنٌ
کان ہے
قُلۡ
کہہ دیجیے
اُذُنُ
کان ہے
خَیۡرٍ
بھلائی کا
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
یُؤۡمِنُ
وہ ایمان رکھتا ہے
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَیُؤۡمِنُ
اور وہ اعتماد کرتا ہے
لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں پر
وَرَحۡمَۃٌ
اور رحمت ہے
لِّلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَالَّذِیۡنَ
ور وہ جو
یُؤۡذُوۡنَ
اذیت دیتے ہیں
رَسُوۡلَ اللّٰہِ
اللہ کے رسول کو
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡہُمُ
اور اُ ن میں سے ہیں
الَّذِیۡنَ
جولوگ
یُؤۡذُوۡنَ
ایذا دیتے ہیں
النَّبِیَّ
نبی کو
وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے ہیں
ہُوَ
وہ
اُذُنٌ
کانوں کا (کچا ہے)
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اُذُنُ
کانوں کا (کچا ہے)
خَیۡرٍ
بھلائی
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
یُؤۡمِنُ
وہ ایمان لاتا ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَیُؤۡمِنُ
اور وہ یقین کرتا ہے
لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کے لیے
وَرَحۡمَۃٌ
اور رحمت ہے
لِّلَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کے لیے جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے ہیں
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
یُؤۡذُوۡنَ
اذیت دیتے ہیں
رَسُوۡلَ اللّٰہِ
اللہ کے رسول کو
لَہُمۡ
اُن کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

And among them are those who abuse the Prophet and say, "He is an ear." Say, "[It is] an ear of goodness for you that believes in Allah and believes the believers and [is] a mercy to those who believe among you." And those who abuse the Messenger of Allah - for them is a painful punishment.

ان میں سے وہ بھی ہیں جو پیغمبر کو ایذا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کان کا کچا ہے ، آپ کہہ دیجئے کہ وہ کان تمہارے بھلے کے لئے ہیں وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور مسلمانوں کی بات کا یقین کرتا ہے اور تم میں سے جو اہل ایمان ہیں یہ ان کے لئے رحمت ہے ، رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو جو لوگ ایذا دیتے ہیں ان کے لئے دکھ کی مار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان (منافقین) میں سے کچھ وہ ہیں جو پیغمبر کو ایذا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ : وہ کانوں کا کچا ہے آپ ان سے کہئے : یہ کانوں کا کچا ہونا ہی تمہارے حق میں بہتر ہے۔ وہ اللہ پر اور مومنوں کی بات پر یقین رکھتا ہے اور جو لوگ تم میں ایمان لائے ہیں ان کے لئے رحمت ہے اور جو لوگ اللہ کے رسول کو دکھ پہنچاتے ہیں، ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران میں سے بعض لوگ نبی کوایذادیتے ہیں اورکہتے ہیں کہ وہ شخص کانوں کاکچاہے،آپ کہہ دیں کہ وہ تمہاری بھلائی کے لیے کانوں کا کچا ہے،وہ اﷲ تعالیٰ پرایمان لاتاہے اور مومنوں کے لیے یقین رکھتا ہے اوروہ اُن کے لیے ایک رحمت ہے جوتم میں سے ایمان لائے ہیں اورجولوگ اﷲکے رسول کواذیت دیتے ہیں ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among them there are those who hurt the Prophet and say, |"He is just an ear|" (hearing and believing everything). Say, |"He is a good ear for you who believes in Allah and trusts the believers and is a mercy for those of you who have (truly) believed.|" And those who hurt the Messenger of Allah, for them there is a painful punishment.

اور بعضے ان میں بدگوئی کرتے ہیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اور کہتے ہیں یہ شخص تو کان ہے تو کہہ کان ہے تمہارے بھلے کے واسطے یقین رکھتا ہے اللہ پر اور یقین کرتا ہے مسلمانوں کی بات کا اور رحمت ہے ایمان والوں کے حق میں تم میں سے اور جو لوگ بدگوئی کرتے ہیں اللہ کے رسول کی ان کے لئے عذاب ہے دردناک،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان میں وہ لوگ بھی ہیں جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایذا پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو نرے کان ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ یہ کان تمہاری بہتری کے لیے ہیں وہ یقین رکھتے ہیں اللہ پر اور بات مان لیتے ہیں اہل ایمان کی اور جو تم میں سے واقعی مؤمن ہیں ان کے حق میں رحمت ہیں اور جو ایذا پہنچاتے ہیں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کے لیے بڑا درد ناک عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان میں کچھ لوگ ہیں جو اپنی باتوں سے نبی کو دکھ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص کانوں کا کچا ہے ۔ 69 کہو وہ تمہاری بھلائی کے لیے ایسا ہے 70 ، اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور اہل ایمان پر اعتماد کرتا ہے 71 اور سراسر رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو تم میں سے ایماندار ہیں ۔ اور جو لوگ اللہ کے رسول کو دکھ دیتے ہیں ان کے لیے دردناک سزا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہی ( منافقین ) میں وہ لوگ بھی ہیں جو نبی کو دکھ پہنچاتے ہیں اور ( ان کے بارے میں ) یہ کہتے ہیں کہ : وہ تو سراپا کان ہیں ۔ ( ٥٥ ) کہہ دو کہ : وہ کان ہیں اس چیز کے لیے جو تمہارے لیے بھلائی ہے ۔ ( ٥٦ ) وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور مومنوں کی بات کا یقین کرتے ہیں ، اور تم میں سے جو ( ظاہری طور پر ) ایمان لے آئے ہیں ، ان کے لیے وہ رحمت ( کا معاملہ کرنے والے ) ہیں ۔ اور جو لوگ اللہ کے رسول کو دکھ پہنچاتے ہیں ان کے لیے دکھ دینے والا عذاب تیار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان (منافقوں) میں بعضے ایسے ہیں جو پیغمبر کی بدی کرتے ہیں کہتے ہیں وہ تو نرا کان ہے 4 (اے پیغمبر) کہہ دے کہ کان ہے تو تمہاری بہتری کا 5، اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتا ہے اور مسلمانوں کی بات مان لیتا ہے (کیونکہ مسلمان جھوٹے نہیں ہوتے) اور تم میں ایمانداروں کے لیے وہ رحمت 6 اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کے پیغمبر کو ستاتے ہیں ان کو تکلیف کا عذاب ہوگا (آخرت میں یا دنیا اور آخرت دونوں میں )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان میں کچھ ایسے ہیں جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایذا (دکھ) دیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ شخص بس صرف کان ہے (ہر بات سن کر مان لیتے ہیں) فرمادیجئے کہ وہ کان سے وہی بات سنتے ہیں جو تمہارے حق میں بھلی ہے کہ وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور مومنوں کی بات کا یقین رکھتے ہیں اور جو تم میں ایمان لائے ان کے لئے رحمت ہیں۔ اور جو لوگ اللہ کے پیغمبر کو دکھ دیتے ہیں ان کے لئے درد ناک سزا ہوگی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان میں سے بعض لوگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایذا پہنچاتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ تو کان ہیں (کانوں کے کچے ہیں) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ یہ کان تمہاری بھلائی کیلئے ہے۔ جو اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور مومنوں پر اطمینان رکھتا ہے تم میں سے ان کے لئے رحمت ہے جو ایمان لے آئے ہیں اور جو لوگ اللہ کے رسول کو تکلیف پہنچاتے ہیں ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان میں بعض ایسے ہیں جو پیغمبر کو ایذا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص نرا کان ہے۔ (ان سے) کہہ دو کہ (وہ) کان (ہے تو) تمہاری بھلائی کے لیے۔ وہ خدا کا اور مومنوں (کی بات) کا یقین رکھتا ہے اور جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں ان کے لیے رحمت ہے۔ اور جو لوگ رسول خدا کو رنج پہنچاتے ہیں ان کے لیے عذاب الیم (تیار) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of them are some who vex the prophet and say: he is all ears Say thou: he is all ears unto good for you, believing in Allah and giving credence to the believers and a mercy unto those of you who believe. And those who vex the apostle of Allah, unto them shall be a torment afflictive.

اور ان میں وہ لوگ بھی ہیں جو نبی کو ایذا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ہر بات کان دے کر سن لیتے ہیں ۔ آپ کہہ دیجیے کہ وہ تمہارے حق میں خیر ہی کے باب میں کان دے کر سنتے ہیں ۔ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں ۔ اور مومنین کا یقین رکھتے ہیں ۔ اور ان پر مہربانی کرتے ہیں جو تم میں سے ایمان کا اظہار کرتے ہیں ۔ اور جو لوگ رسول اللہ کو ایذا پہنچاتے ہیں ان کے لئے عذاب درد ناک ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہی میں وہ لوگ بھی ہیں جو نبی کو ایذا پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں: وہ تو بس کان ہی کان ہیں ۔ کہہ دو: وہ سراپا گوش تمہاری بھلائی کے باب میں ہے ۔ وہ اللہ پر ایمان رکھتا ہے ، اہلِ ایمان کی بات باور کرتا ہے اور تم میں سے جو ایمان لائے ، ان کیلئے رحمت ہے اور جو اللہ کے رسول کو ایذا پہنچا رہے ہیں ، ان کیلئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں سے بعض ایسے لوگ ہیں جو نبی ( ﷺ ) کو تکلیف پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ تو کان لگا کر سنتے ہیں ۔ آپ ( ﷺ ) فرما دیجے کہ وہ تو تمہارے حق میں بہتر ہی بات کان لگا کر سنتے ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) پر ایمان رکھتے ہیں اور مؤمنین کی بات کا یقین رکھتے ہیں اور جو تم میں سے مؤمن ہیں ان کیلئے رحمت ہیں ۔ اور جو لوگ اﷲ ( تعالیٰ ) کے رسول ( ﷺ ) کو تکلیف دیتے ہیں ان کیلئے دردناک عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں بعض ایسے ہیں جو پیغمبر کو تکلیف دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص وہ کانوں کا کچا ہے۔ ان سے کہہ دو کہ وہ کانوں کا کچا ہونا ہی ہے تو تمہاری بھلائی کے لیے ہے وہ اللہ کا اور مومنوں کا یقین رکھتا ہے اور جو لوگ تم میں ایمان لائے ہیں ان کے لیے رحمت ہے اور جو لوگ رسول اللہ کو رنج پہنچاتے ہیں ان کے لیے بہت بڑا عذاب تیار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو ایذاء پہنچاتے ہیں اللہ کے پیغمبر کو اور کہتے ہیں کہ یہ صاحب تو بس نرے کان ہیں، (ان سے) کہو کہ وہ کان ہیں خیر کے تمہارے لئے، ایمان رکھتے ہیں اللہ پر، اور اعتماد کرتے ہیں ایمانداروں پر اور وہ سراسر رحمت ہیں ان لوگوں کے لئے جو ایمان (کی دولت) رکھتے ہیں تم میں سے، اور جو لوگ ایذاء پہنچاتے ہیں اللہ کے رسول کو، ان کے لئے ایک بڑا ہی دردناک عذاب ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اور ان ( منافقین ) میں سے کچھ وہ ہیں جو نبی کو تکلیف دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ :وہ کانوں کاکچاہے ( ہر ایک کی سن لیتا ہے ) آپ کہیے کہ یہ کانوں کاکچاہوناہی تمہارے حق میں بہترہے وہ اللہ پر اور مومنوں کی بات پر یقین رکھتا ہے اورجو لوگ تم میں ایمان لائے ہیں ان کے لئے رحمت ہے اورجو اللہ کے رسول کو تکلیف پہنچاتے ہیں ، ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان میں کوئی وہ ہیں کہ ان غیب کی خبریں دینے والے کو ستاتے ہیں ( ف۱۳۸ ) اور کہتے ہیں وہ تو کان ہیں ، تم فرماؤ تمہارے بھلے کے لیے کان ہیں اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور مسلمانوں کی بات پر یقین کرتے ہیں ( ف۱۳۹ ) اور جو تم میں مسلمان ہیں ان کے واسطے رحمت ہیں ، اور جو رسول اللہ کو ایذا دیتے ہیں ان کے لیے دردناک عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان ( منافقوں ) میں سے وہ لوگ بھی ہیں جو نبی ( مکرّم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو ایذا پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں: وہ تو کان ( کے کچے ) ہیں ۔ فرما دیجئے: تمہارے لئے بھلائی کے کان ہیں ۔ وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اہلِ ایمان ( کی باتوں ) پر یقین کرتے ہیں اور تم میں سے جو ایمان لے آئے ہیں ان کے لئے رحمت ہیں ، اور جو لوگ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو ( اپنی بدعقیدگی ، بدگمانی اور بدزبانی کے ذریعے ) اذیت پہنچاتے ہیں ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو نبی کو اذیت پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ تو بس کان ہیں ( یعنی کان کے کچے ہیں ) کہہ دیجیے! وہ تمہارے لئے بہتری کا کان ہیں ( ان کے ایسا ہونے میں تمہارا ہی بھلا ہے ) جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور اہلِ ایمان پر اعتماد کرتے ہیں اور جو تم میں سے ایمان لائے ہیں ان کے لئے سراپا رحمت ہیں اور جو لوگ اللہ کے رسول کو اذیت پہنچاتے ہیں ۔ ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Among them are men who molest the Prophet and say, "He is (all) ear." Say, "He listens to what is best for you: he believes in Allah, has faith in the Believers, and is a Mercy to those of you who believe." But those who molest the Messenger will have a grievous penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of them speak ill of the Prophet, saying, "He listens to everything and believes what he hears." (Muhammad), tell them, "He only listens to what is good for you, believes in God, and has trust in the believers. He is a mercy for the believers among you. Those who speak ill of the Messenger of God will face a painful punishment."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And among them are men who annoy the Prophet and say: "He is (lending his) ear (to every news)." Say: "He listens to what is best for you; he believes in Allah; has faith in the believers; and is a mercy to those of you who believe." But those who annoy Allah's Messenger, will have a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there are some of them who molest the Prophet and say: He is one who believes every thing that he hears; say: A hearer of good for you (who) believes in Allah and believes the faithful and a mercy for those of you who believe; and (as for) those who molest the Apostle of Allah, they shall have a painful punishment.

Translated by

William Pickthall

And of them are those who vex the Prophet and say: He is only a hearer. Say: A hearer of good for you, who believeth in Allah and is true to the believers, and a mercy for such of you as believe. Those who vex the messenger of Allah, for them there is a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनमें वे लोग भी हैं जो नबी को दुख देते हैं और कहते हैं कि यह शख़्स तो कान का कच्चा है, कह दीजिए कि वह तुम्हारी भलाई के लिए कान है, वे अल्लाह पर ईमान रखते हैं और अहले-ईमान पर एतमाद करते हैं और वे रहमत हैं उनके लिए जो तुम में अहले-ईमान हैं, और जो लोग अल्लाह और उसके रसूल को दुख देते हैं उनके लिए दर्दनाक सज़ा है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان (منافقین) میں سے بعضے ایسے ہیں کہ نبی کو ایذائیں پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ ہر بات کان دے کر سن لیتے ہیں۔ آپ فرما دیجئیے کہ وہ نبی کان دے کر تو وہی بات سنتے ہیں جو تمہارے حق میں خیر (ہی خیر) ہے کہ وہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور مومنین کا یقین کرتے ہیں اور آپ ان لوگوں کے حال پر مہربانی فرماتے ہیں جو تم میں ایمان کا انتظار کرتے ہیں اور جو لوگ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کو ایذائیں پہنچاتے ہیں ان لوگوں کے لیے دردناک سزا ہوگی۔ (61)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ان میں سے کچھ وہ ہیں جو نبی کو تکلیف دیتے ہیں اور کہتے ہیں وہ تو کان کا کچا ہے۔ فرما دیں وہ تمہارے لیے خیر کا کان ہے اللہ پر اور مومنوں کی بات کا یقین کرتا ہے اور ایمان والوں کے لیے رحمت ہے اور جو لوگ اللہ کے رسول کو تکلیف دیتے ہیں ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔ “ (٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان میں سے کچھ لوگ ہیں جو اپنی باتوں سے نبی کو دکھ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص کانوں کا کچا ہے۔ کہو وہ تمہاری بھلائی کے لیے ایسا ہے ، اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور اہل ایمان پر اعتماد کرتا ہے اور سراسر رحمت ہے ان لوگوں کے لیے جو تم میں سے ایماندار ہیں اور جو لوگ اللہ کے رسول کو دکھ دیتے ہیں ان کے لیے دردناک سزا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان میں بعض وہ لوگ ہیں جو نبی کو تکلیف دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بس وہ تو کان ہیں آپ فرما دیجیے کہ وہ تمہارے لیے خیر کا کان ہیں۔ وہ ایمان لاتے ہیں اللہ پر اور یقین کرتے ہیں مومنین کی بات کا، اور وہ ان لوگوں کے لیے رحمت ہیں جو تم میں سے مومن ہیں، اور جو لوگ اللہ کے رسول کو تکلیف دیتے ہیں۔ ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے ان میں بد گوئی کرتے ہیں نبی کی اور کہتے ہیں کہ یہ شخص تو کان ہے تو کہہ کان ہے تمہارے بھلے کے واسطے یقین رکھتا ہے اللہ اور یقین کرتا ہے مسلمانوں کی بات کا اور رحمت ہے ایمان والوں کے حق میں تم میں سے اور جو لوگ بدگوئی کرتے ہیں اللہ کے رسول کی ان کے لیے عذاب ہے دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان منافقوں میں سے بعض وہ ہیں جو نبی کو ایذا پہنچاتے ہیں اور یوں کہتے ہیں کہ یہ شخص تو محض کان ہے آپ کہہ دیجئے وہ کان ہے تو تمہارے بھلے کے لئے ہے وہ نبی اللہ پر ایمان رکھتا ہے اور مخلص مسلمانوں کا یقین کرتا ہے اور تم میں سے جو لوگ اپنے ایمان کا ظہور کرتے ہیں ان سے مہربانی کا برتائو کرتا ہے اور جو لوگ رسول اللہ کو ایذا پہنچاتے ہیں ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔