Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 62

سورة التوبة

یَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰہِ لَکُمۡ لِیُرۡضُوۡکُمۡ ۚ وَ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗۤ اَحَقُّ اَنۡ یُّرۡضُوۡہُ اِنۡ کَانُوۡا مُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۶۲﴾ الثلٰثۃ

They swear by Allah to you [Muslims] to satisfy you. But Allah and His Messenger are more worthy for them to satisfy, if they should be believers.

محض تمہیں خوش کرنے کے لئے تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھا جاتے ہیں حالانکہ اگر یہ ایمان دار ہوتے تو اللہ اور اس کا رسول رضامند کرنے کے زیادہ مستحق تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَحۡلِفُوۡنَ
وہ قسمیں کھاتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ کی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
لِیُرۡضُوۡکُمۡ
تاکہ وہ راضی کریں تمہیں
وَاللّٰہُ
اور اللہ
وَرَسُوۡلُہٗۤ
اور اس کا رسول
اَحَقُّ
زیادہ حق دار ہے
اَنۡ
کہ
یُّرۡضُوۡہُ
وہ راضی کریں اسے
اِنۡ
اگر
کَانُوۡا
ہیں وہ
مُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَحۡلِفُوۡنَ
وہ قسمیں کھاتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
لِیُرۡضُوۡکُمۡ
تاکہ وہ خوش کریں تمہیں
وَاللّٰہُ
حالانکہ اللہ تعالیٰ
وَرَسُوۡلُہٗۤ
اور رسول اس کا
اَحَقُّ
زیادہ حق دار ہیں
اَنۡ
یہ کہ
یُّرۡضُوۡہُ
وہ خوش کریں انہیں
اِنۡ
اگر
کَانُوۡا
ہوں وہ
مُؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Translated by

Juna Garhi

They swear by Allah to you [Muslims] to satisfy you. But Allah and His Messenger are more worthy for them to satisfy, if they should be believers.

محض تمہیں خوش کرنے کے لئے تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھا جاتے ہیں حالانکہ اگر یہ ایمان دار ہوتے تو اللہ اور اس کا رسول رضامند کرنے کے زیادہ مستحق تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ (منافق) تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں خوش رکھیں۔ حالانکہ اگر وہ ایماندار ہوتے تو اللہ اور اس کا رسول اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ انہیں راضی رکھیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ تمہارے لیے اﷲ تعالیٰ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں خوش کریں،حالانکہ اﷲ تعالیٰ اوراُس کارسول زیادہ حق دارہیں کہ وہ اُنہیں خوش کریں،اگروہ ایمان لانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They swear by Allah to you, (0 believers) so that they may please you, whereas Allah - as well as His Messen¬ger - has greater right that they should please Him, if they are (true) believers.

قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی تمہارے آگے تاکہ تم کو راضی کریں، اور اللہ کو اور اس کے رسول کو بہت ضرور ہے راضی کرنا اگر وہ ایمان رکھتے ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے مسلمانو ! ) یہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ وہ انہیں راضی کریں اگر وہ واقعتا مؤمن ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They swear by Allah to please you, while it is Allah and His Messenger whose pleasure they should seek if they truly believe.

یہ لوگ تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں ، حالانکہ اگر یہ مومن ہیں تو اللہ اور رسول اس کے زیادہ حقدار ہیں کہ یہ ان کو راضی کرنے کی فکر کریں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) یہ لوگ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں اس لیے کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں ، حالانکہ اگر یہ واقعی مومن ہوں تو اللہ اور اس کے رسول اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ یہ ان کو راضی کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو) یہ لوگ تم کو راضی کرنے کے لیے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں اور اگر ان میں ایمان ہوتا تو (پہلے اللہ اور اس کے رسول کو راضی کرتے) اللہ اور اس کے رسول کو راضی کرنا زیادہ ضرور تھا 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(مومنو ! ) یہ لوگ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں خوش کردیں اور اگر وہ ایمان رکھتے ہیں تو اللہ اور اس کا رسول زیادہ حق رکھتے ہیں کہ انہیں خوش کیا جائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم ان سے خوش ہو جائو حالانکہ اگر یہ مومن ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مومنو! یہ لوگ تمہارے سامنے خدا کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو خوش کر دیں۔ حالانکہ اگر یہ (دل سے) مومن ہوتے تو خدا اور اس کے پیغمبر خوش کرنے کے زیادہ مستحق ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They swear unto you by Allah that ye be pleased, whereas wortheir are Allah and His apostle that they should please Him, if they be believers indeed.

یہ لوگ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ تم کو خوش کرلیں ۔ حالانکہ اللہ اور اس کے رسول زیادہ مستحق ہیں کہ خوش اس کو کرلیں اگر (واقعی) یہ لوگ ایمان والے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ تمہارے آگے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ تمہیں مطمئن کریں ، حالانکہ اگر وہ مؤمن ہیں تو اللہ اور اس کا رسول اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ یہ اس کو راضی کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ لوگ تمہارے سامنے تمہیں خوش کرنے کیلئے اﷲ ( تعالیٰ ) کی قسمیں کھاتے ہیں حالانکہ اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ انہیں راضی کیا جائے اگر واقعی یہ مؤمن ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مومنو ! یہ لوگ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو خوش کردیں، حالانکہ اگر یہ دل سے مومن ہوتے تو ان کو معلوم ہوتا کہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو راضی کرنا بہت ضروری ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ لوگ تمہارے لئے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں، حالانکہ اللہ اور اس کا رسول اس کے کہیں زیادہ حق دار ہیں کہ یہ انہیں راضی کریں اگر یہ ایماندار ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

( وہ منافق ) تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں خوش رکھیں حالانکہ اگریہ مومن ہوتے تواللہ اور اس کے رسول اس بات کے زیادہ حق دارتھے کہ انہیں راضی رکھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تمہارے سامنے اللہ کی قسم کھاتے ہیں ( ف۱٤۰ ) کہ تمہیں راضی کرلیں ( ف۱٤۱ ) اور اللہ و رسول کا حق زائد تھا کہ اسے راضی کرتے اگر ایمان رکھتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

مسلمانو! ( یہ منافقین ) تمہارے سامنے اللہ کی قَسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی رکھیں حالانکہ اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) زیادہ حق دار ہے کہ اسے راضی کیا جائے اگر یہ لوگ ایمان والے ہوتے ( تو یہ حقیقت جان لیتے اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو راضی کرتے ، رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے راضی ہونے سے ہی اللہ راضی ہو جاتا ہے کیونکہ دونوں کی رضا ایک ہے

Translated by

Hussain Najfi

وہ تمہارے سامنے اللہ کی قَسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں ۔ حالانکہ اللہ اور اس کا رسول اس کے زیادہ حقدار ہیں کہ ان کو راضی کریں ۔ اگر وہ ایمان لائے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To you they swear by Allah. In order to please you: But it is more fitting that they should please Allah and His Messenger, if they are Believers.

Translated by

Muhammad Sarwar

They (hypocrites) swear by God in their effort to please you, but if they were true believers (they would know) that God and His Messenger deserve more to be pleased than anyone else.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They swear by Allah to you (Muslims) in order to please you, but it is more fitting that they should please Allah and His Messenger, if they are believers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They swear to you by Allah that they might please you and, Allah, as well as His Apostle, has a greater right that they should please Him, if they are believers.

Translated by

William Pickthall

They swear by Allah to you (Muslims) to please you, but Allah, with His messenger, hath more right that they should please Him if they are believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे तुम्हारे सामने अल्लाह की क़समें खाते हैं ताकि तुमको राज़ी कर लें; हालाँकि अल्लाह और उसका रसूल ज़्यादा हक़दार है कि वे उसको राज़ी करें अगर वे मोमिन हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ تمہارے سامنے (جھوٹی) قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو راضی کرلیں (جس میں مال و جان محفوظ رہے) حالانکہ اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زیادہ حق رکھتے ہیں کہ اگر یہ لوگ سچے مسلمان ہیں تو اس کو راضی کریں۔ (62)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تمہیں خوش کرنے کے لیے اللہ کی قسم کھاتے ہیں، حالانکہ اللہ اور اس کا رسول زیادہ حق دار ہے کہ وہ اسے خوش کریں اگر وہ مومن ہیں۔ (٦٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کریں ، حالانک اگر یہ مومن ہیں تو اللہ اور رسول اس کے زیادہ حق دار ہیں کہ یہ ان کو راضی کرنے کی فکر کریں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کرلیں اور اللہ اور اس کا رسول اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ انہیں راضی کریں اگر یہ لوگ مومن ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی تمہارے آگے تاکہ تم کو راضی کریں اور اللہ کو اور اس کے رسول کو بہت ضرور ہے راضی کرنا اگر وہ ایمان رکھتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ منافق تم مسلمانوں کے سامنے خدا کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تم کو راضی کرلیں حالانکہ اللہ اور اس کا رسول اس کا زیادہ حق رکھتے ہیں کہ اگر یہ سچے مسلمان ہیں