Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 63

سورة التوبة

اَلَمۡ یَعۡلَمُوۡۤا اَنَّہٗ مَنۡ یُّحَادِدِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ فَاَنَّ لَہٗ نَارَ جَہَنَّمَ خَالِدًا فِیۡہَا ؕ ذٰلِکَ الۡخِزۡیُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۶۳﴾

Do they not know that whoever opposes Allah and His Messenger - that for him is the fire of Hell, wherein he will abide eternally? That is the great disgrace.

کیا یہ نہیں جانتے کہ جو بھی اللہ کی اور اس کے رسول کی مخالفت کرے گا اس کے لئے یقیناً دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہنے والا ہے یہ زبردست رسوائی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
یَعۡلَمُوۡۤا
وہ جانتے
اَنَّہٗ
بےشک وہ
مَنۡ
جو
یُّحَادِدِ
مخالفت کرتا ہے
اللّٰہَ
اللہ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
فَاَنَّ
تو بےشک
لَہٗ
اس کے لیے
نَارَ
آگ ہے
جَہَنَّمَ
جہنم کی
خَالِدًا
ہمیشہ رہنے والا ہے
فِیۡہَا
اس میں
ذٰلِکَ
یہ
الۡخِزۡیُ
رسوائی ہے
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
یَعۡلَمُوۡۤا
انہوں نے جانا
اَنَّہٗ
یقیناً وہ
مَنۡ
جو
یُّحَادِدِ
مقابلہ کریں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کا
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اُس کے رسول کا
فَاَنَّ
تو بلاشبہ
لَہٗ
اُس کے لئے
نَارَ
آگ ہے
جَہَنَّمَ
جہنم کی
خَالِدًا
ہمیشہ رہنے والا ہے
فِیۡہَا
اس میں
ذٰلِکَ
یہ ہے
الۡخِزۡیُ
رسوائی
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Translated by

Juna Garhi

Do they not know that whoever opposes Allah and His Messenger - that for him is the fire of Hell, wherein he will abide eternally? That is the great disgrace.

کیا یہ نہیں جانتے کہ جو بھی اللہ کی اور اس کے رسول کی مخالفت کرے گا اس کے لئے یقیناً دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہنے والا ہے یہ زبردست رسوائی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انہیں معلوم نہیں کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرے اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور یہ بہت بڑی رسوائی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاانہوں نے نہیں جاناکہ یقیناوہ جواﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کا مقابلہ کرے تو بلاشبہ اُس کے لیے جہنم کی آگ ہے،اس میں وہ ہمیشہ رہنے والا ہے،یہ بہت بڑی رُسوائی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have they not come to know that whoever opposes Al¬lah and His Messenger, definite for him is the fire of Ja¬hannam wherein he will remain forever. That is the ex¬treme disgrace.

کیا وہ جان نہیں چکے کہ جو کوئی مقابلہ کرے اللہ سے اور اس کے رسول سے تو اس کے واسطے ہی دوزخ کی آگ سدا رہے اس میں، یہی ہے بڑی رسوائی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا وہ جانتے نہیں کہ جو کوئی بھی اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مقابلہ کرے گا تو اس کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہے گا۔ یہ بہت بڑی رسوائی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Are they not aware that Hell Fire awaits whosoever opposes Allah and His Messenger, and in it he shall abide? That surely is the great humiliation.

کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ جو اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرتا ہے اس کے لیے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ؟ یہ بہت بڑی رسوائی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا انہیں یہ معلوم نہیں کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول سے ٹکر لے تو یہ بات طے ہے کہ اس کے لیے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا؟ یہ بڑی بھاری رسوائی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے بیر کرے (ان کی مخالفت پر کمر باندھے) اس کے لیے دوزخ کی آگ (تیار) ہے ہمیشہ اس میں رہے گا یہ بڑی رسوائی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ نہیں جانتے کہ جو شخص اللہ اور اس کے پیغمبر کا مقابلہ کرتا ہے سو اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا یہ بڑی رسوائی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تو اللہ او اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زیادہ مستحق ہیں کہ وہ راضی ہوجائیں کیا وہ نہیں جانتے کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے گا تو اس کے لئے وہ جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور وہ بڑی رسوائی ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ جو شخص خدا اور اس کے رسول سے مقابلہ کرتا ہے تو اس کے لیے جہنم کی آگ (تیار) ہے جس میں وہ ہمیشہ (جلتا) رہے گا۔ یہ بڑی رسوائی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Know they not that whosoever shall oppose Allah and His apostle, verily for him shall be Hell-Fire wherein he shell be an abider? That is a mighty humiliation.

کیا انہیں معلوم نہیں کہ جو کوئی مخالفت کرے گا اللہ اور اس کے رسول کی سو اس کے لئے دوزخ کی آگ ہے اس میں وہ ہمیشہ پڑا رہے گا اور یہ بڑی ہی رسوائی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہیں علم نہیں کہ جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرے گا ، اس کیلئے جہنم کی آگ ہے ، جس میں وہ ہمیشہ رہے گا؟ یہ بہت بڑی رسوائی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان لوگوں کو یہ بات معلوم نہیں کہ بلاشبہ جو شخص اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی مخالفت کرے گا پس اس کیلئے دوزخ کا عذاب ہے جس میں وہ ہمیشہ پڑا رہے گا یہ بڑی رسوائی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول سے مقابلہ کرتا ہے تو اس کے لیے جہنم کی آگ تیار ہے۔ جس میں وہ ہمیشہ (جلتا) رہے گا یہ بڑی رسوائی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا ان لوگوں کو یہ طے شدہ حقیقت معلوم نہیں کہ جو بھی کوئی مخالفت کرے گا، اللہ اور اس کے رسول کی، تو اس کے لئے دوزخ کی وہ آگ تیار ہے جس میں اسے ہمیشہ رہنا ہوگا، یہی ہے بڑی رسوائی،

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہیں معلوم نہیں کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کامقابلہ کرے اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیگا اور یہ بہت بڑی رسوائی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا انہیں خبر نہیں کہ جو خلاف کرے اللہ اور اس کے رسول کا تو اس کے لیے جہنم کی آگ ہے کہ ہمیشہ اس میں رہے گا ، یہی بڑی رسوائی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ نہیں جانتے کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مخالفت کرتا ہے تو اس کے لئے دوزخ کی آگ ( مقرر ) ہے جس میں وہ ہمیشہ رہنے والا ہے ، یہ زبردست رسوائی ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا انہیں ( یہ بات ) معلوم نہیں ہے کہ جو شخص خدا و رسول کی مخالفت کرے گا ۔ اس کے لئے آتشِ دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ۔ یہ بہت بڑی رسوائی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Know they not that for those who oppose Allah and His Messenger, is the Fire of Hell?- wherein they shall dwell. That is the supreme disgrace.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they not know that for displeasing God and His Messenger, one would be admitted to Hell wherein he would live forever. This indeed is a great humiliation.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Know they not that whoever opposes and shows hostility to Allah and His Messenger, certainly for him will be the fire of Hell to abide therein. That is the extreme disgrace.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not know that whoever acts in opposition to Allah and His Apostle, he shall surely have the fire of hell to abide in it? That is the grievous abasement.

Translated by

William Pickthall

Know they not that whoso opposeth Allah and His messenger, his verily is fire of hell, to abide therein? That is the extreme abasement.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या उनको मालूम नहीं कि जो अल्लाह और उसके रसूल की मुख़ालिफ़त करे उसके लिए जहन्नम की आग है जिसमें वह हमेशा रहेगा, यह बहुत बड़ी रुसवाई है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان کو خبر نہیں کہ جو شخص اللہ کی اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کرے گا (جیسا کہ یہ لوگ کررہے ہیں) تو یہ بات ٹھیر چکی ہے کہ ایسے شخص کو دوزخ کی آگ اس طور پر نصیب ہوگی کہ وہ اس میں ہمیشہ رہے گا ( اور) یہ بڑی رسوائی ہے۔ (63)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا انہیں نہیں معلوم کہ حقیقت یہ ہے کہ جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرے گا یقیناً اس کے لیے جہنم کی آگ ہے اس میں ہمیشہ رہنے والا ہوگا یہی بہت بڑی ذلت ہے۔ “ (٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ جو اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرتا ہے ، اس کے لیے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا ، یہ بہت بڑی رسوائی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

، کیا ان لوگوں نے اس بات کو نہیں جانا کہ جو شخص اللہ کی اور ان کے رسول کی مخالفت کرے اس کے لیے دوزخ کا عذاب ہے وہ اس میں ہمیشہ رہے گا۔ یہ بڑی رسوائی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا وہ جان نہیں چکے کہ جو کوئی مقابلہ کرے اللہ سے اور اس کے رسول سے تو اس کے واسطے ہے دوزخ کی آگ سدا رہے اس میں یہی ہے بڑی رسوائی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تو ان کو راضی کریں۔ کیا وہ اتنا بھی نہیں جانتے کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کرے گا تو اس کے لئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ پڑا رہے گا اور یہ بہت بڑی رسوائی ہے۔