Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 65

سورة التوبة

وَ لَئِنۡ سَاَلۡتَہُمۡ لَیَقُوۡلُنَّ اِنَّمَا کُنَّا نَخُوۡضُ وَ نَلۡعَبُ ؕ قُلۡ اَ بِاللّٰہِ وَ اٰیٰتِہٖ وَ رَسُوۡلِہٖ کُنۡتُمۡ تَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۶۵﴾

And if you ask them, they will surely say, "We were only conversing and playing." Say, "Is it Allah and His verses and His Messenger that you were mocking?"

اگر آپ ان سے پوچھیں تو صاف کہہ دیں گے کہ ہم تو یونہی آپس میں ہنس بول رہے تھے ۔ کہہ دیجئے کہ اللہ ، اس کی آیتیں اور اس کا رسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کے لئے رہ گئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
سَاَلۡتَہُمۡ
پوچھو تم ان سے
لَیَقُوۡلُنَّ
البتہ وہ ضرور کہیں گے
اِنَّمَا
بےشک
کُنَّا
تھے ہم
نَخُوۡضُ
ہم بحث کرتے
وَنَلۡعَبُ
اور ہم دل لگی کررتے
قُلۡ
کہہ دیجیے
اَبِاللّٰہِ
کیا اللہ کا
وَاٰیٰتِہٖ
اور اس کی آیات کا
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول کا
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
تم مذاق اڑاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَئِنۡ
اور یقیناً اگر
سَاَلۡتَہُمۡ
آپ پوچھیں اُن سے
لَیَقُوۡلُنَّ
وہ ضرور کہیں گے
اِنَّمَا
درحقیقت
کُنَّا
تھے ہم
نَخُوۡضُ
ہم ہنس بول رہے
وَنَلۡعَبُ
اور ہم کھیل رہے
قُلۡ
آپ کہہ دیں
اَبِاللّٰہِ
کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ
وَاٰیٰتِہٖ
اور اُ س کی آیات کے
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اُس کے رسول کے
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَسۡتَہۡزِءُوۡنَ
تم مذاق کر رہے
Translated by

Juna Garhi

And if you ask them, they will surely say, "We were only conversing and playing." Say, "Is it Allah and His verses and His Messenger that you were mocking?"

اگر آپ ان سے پوچھیں تو صاف کہہ دیں گے کہ ہم تو یونہی آپس میں ہنس بول رہے تھے ۔ کہہ دیجئے کہ اللہ ، اس کی آیتیں اور اس کا رسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کے لئے رہ گئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر آپ ان سے پوچھیں (کہ کیا باتیں کر رہے تھے ؟ ) تو کہہ دیں گے : ہم تو صرف مذاق اور دل لگی کر رہے تھے آپ ان سے کہئے : کیا تمہاری ہنسی اور دل لگی، اللہ، اس کی آیات اور اس کے رسول کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔ ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوریقینااگرآپ ان سے پوچھیں تووہ ضرور کہیں گے کہ درحقیقت بس یونہی ہم ہنس بول رہے تھے اوردل لگی کررہے تھے ۔آپ کہہ دیں کہ کیا تم اﷲ تعالیٰ سے اوراس کی آیات اور اس کے رسول سے مذاق کررہے تھے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you ask them, they will say, |"We were just chat¬ting and having fun.|" Say, |"Is it Allah and His verses and His Messenger that you were making fun of?|"

اور اگر تو ان سے پوچھے تو وہ کہیں گے ہم تو بات چیت کرتے تھے اور دل لگی، تو کہہ کیا اللہ سے اور اس کے حکموں سے اور اس کے رسول سے تم ٹھٹھے کرتے تھے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے پوچھیں گے تو کہیں گے کہ ہم تو یونہی بات چیت اور دل لگی کر رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کیا تم اللہ اس کی آیات اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ استہزاء کر رہے تھے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اگر ان سے پوچھو کہ تم کیا باتیں کر رہے تھے ، تو جھٹ کہہ دیں گے کہ ہم تو ہنسی مذاق اور دل لگی کر رہے تھے ۔ 73 ان سے کہو کیا تمہاری ہنسی دل لگی اللہ اور اس کی آیات اور اس کے رسول ہی کے ساتھ تھی؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم ان سے پوچھو تو یہ یقینا یوں کہیں گے کہ : ہم تو ہنسی مذاق اور دل لگی کر رہے تھے ۔ کہو کہ : کیا تم اللہ اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول کے ساتھ دل لگی کر رہے تھے ؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیمبر) اگر تو ان (منافقوں) سے پوچھے ( یہ کیا باتیں ہیں) تو کہیں گے ہم تو یونہی گپ شپ اور دل لگی کرتے تھے 2 (اے پیغمبر ان سے) کہ دے کیا تم اللہ تعالیٰ اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ہنسی ٹھٹھا لگاتے ہو 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ ان سے پوچھیں تو ضرور کہہ دیں گے کہ ہم تو بیشک محض مشغلہ اور خوش طبعی کر رہے تھے۔ فرمادیجئے کہ کیا تم اللہ اور اس کی آیات اور اس کے پیغمبر کے ساتھ مذاق کر رہے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے پوچھیں تو وہ یہی کہیں گے کہ ہم تو صرف دل لگی اور کھیل کر رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کیا تم اللہ، اس کی آیتوں اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مذاق کر رہے ہو ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم ان سے (اس بارے میں) دریافت کرو تو کہیں گے ہم تو یوں ہی بات چیت اور دل لگی کرتے تھے۔ کہو کیا تم خدا اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ہنسی کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Shouldst thou question them, they will surely say:: we were only plunging about and playing. Say thou: was it Allah and His signs and His apostle that ye have been mocking?

اور اگر آپ ان سے سوال کیجیے تو کہہ دیں گے کہ ہم تو محض مشغلہ اور خوش طبعی کررہے تھے ۔ آپ کہہ دیجیے کہ اچھا تو تم استہزا کررہے تھے اللہ اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول کے ساتھ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم ان سے پوچھو گے تو جواب دیں گے کہ ہم تو محض سخن گستری اور جی بہلانے کی باتیں کر رہے تھے ۔ ( ان سے ) پوچھو کہ کیا تم اللہ ، اس کی آیات اور اس کے رسول کے ساتھ ہنسی مسخری کر رہے تھے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر آپ ( ﷺ ) ان سے سوال فرمائیں گے تو یہ لوگ ضرور بالضرور یہ کہہ دیں گے کہ ہم تو بس یونہی باتیں کر رہے تھے اور دل لگی میں مشغول تھے آپ ( ﷺ ) فرما دیجئے کیا تم اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کی آیات اور اس کے رسول ( ﷺ ) کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے تھے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم ان سے اس بارے میں دریافت کرو تو ضرور کہیں گے کہ ہم تو یونہی بات چیت اور ہنسی مذاق کرتے تھے کہو کہ کیا تم اللہ اس کے رسول اور اللہ کی آیتوں سے ہنسی مذاق کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر آپ ان سے پوچھیں تو یہ فورا کہہ دیں گے کہ " ہم تو یوں ہی گپ شپ اور دل لگی کر رہے تھے " کہو کیا تمہیں اللہ، اس کی آیتوں، اور اس کے رسول ہی سے دل لگی کرنا تھی ؟

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرآپ ان سے پوچھیں ( کہ تم کیا باتیں کرتے ہو ) تو کہیں گے: ہم توصرف مذاق اور دل لگی کررہے تھے آپ کہہ دیجئے کیا اللہ ، اس کی آیتیں اور اس کارسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کے لئے رہ گئے ہیں ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب اگر تم ان سے پوچھو تو کہیں گے کہ ہم تو یونہی ہنسی کھیل میں تھے ( ف۱٤۵ ) تم فرماؤ کیا اللہ اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ہنستے ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر آپ ان سے دریافت کریں تو وہ ضرور یہی کہیں گے کہ ہم تو صرف ( سفر کاٹنے کے لئے ) بات چیت اور دل لگی کرتے تھے ۔ فرما دیجئے: کیا تم اللہ اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے ساتھ مذاق کر رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) اگر آپ ان سے پوچھ گچھ کریں تو وہ ضرور کہیں گے کہ ہم تو صرف بحث کر رہے تھے اور تفریح طبعی کر رہے تھے ۔ کیا تم اللہ ، اس کے رسول اور اس کی آیات سے تمسخر کرتے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If thou dost question them, they declare (with emphasis): "We were only talking idly and in play." Say: "Was it at Allah, and His Signs, and His Messenger, that ye were mocking?"

Translated by

Muhammad Sarwar

If you question them about their manners, they say, "We were only arguing for the sake of amusement." Ask them, "Were you mocking God, His revelations, and His Messenger?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If you ask them (about this), they declare: "We were only talking idly and joking." Say: "Was it at Allah, and His Ayat and His Messenger that you were mocking"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you should question them, they would certainly say: We were only idly discoursing and sporting. Say: Was it at Allah and His communications and His Apostle that you mocked?

Translated by

William Pickthall

And if thou ask them (O Muhammad) they will say: We did but talk and jest. Say: Was it at Allah and His revelations and His messenger that ye did scoff?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर आप उनसे पूछो तो वे कहेंगे कि हम तो बस हँसी और दिल्लगी कर रहे थे, कह दीजिएः क्या तुम अल्लाह से और उसकी आयात से और उसके रसूल से हँसी और दिल्लगी कर रहे थे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر آپ ان سے پوچھیے تو کہہ دینگے کہ ہم تو محض مشغلہ اور خوش طبعی کررہے تھے آپ (ان سے) کہہ دیجئیے گا کہ کیا اللہ کے ساتھ اور اس کی آیتوں کے ساتھ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تم ہنسی کرتے تھے۔ (65)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بلاشبہ اگر آپ ان سے پوچھیں تو یقیناً کہیں گے ہم تو صرف شغل اور دل لگی کر رہے تھے۔ فرمادیں کیا تم اللہ اور اس کی آیات اور اس کے رسول کے ساتھ مذاق کرتے ہو ؟ (٦٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر ان سے پوچھو کہ تم کیا باتیں کر رہے تھے ، تو جھٹ کہہ دیں گے کہ ہم تو ہنسی مذاق اور دل لگی کر رہے تھے۔ ان سے کہو کیا تمہاری ہنسی دل لگی اللہ اور اس کی آیات اور اس کے رسول ہی کے ساتھ تھی ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر آپ ان سے سوال کریں گے تو وہ کہہ دیں گے کہ ہم تو بس یونہی باتوں میں مشغول تھے اور دل لگی کر رہے تھے۔ آپ فرما دیجیے کہ کیا تم اللہ اور اس کی آیات اور اس کے رسول کے ساتھ ہنسی کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تو ان سے پوچھے تو وہ کہیں گے ہم تو بات چیت کرتے تھے اور دل لگی   تو کہہ کیا اللہ سے اور اس کے حکموں سے اس کے رسول سے تم ٹھٹھے کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر آپ ان سے جواب طلب کریں تو یہ کہہ دیں گے کہ ہم تو یوں ہی بات چیت اور خوش طبعی کررہے تھے آپ فرما دیجئے کہ کیا تم اللہ کے ساتھ اور اس کی آیات اور اس کے رسول کے ساتھ مذاق کررہے تھے۔