Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 67

سورة التوبة

اَلۡمُنٰفِقُوۡنَ وَ الۡمُنٰفِقٰتُ بَعۡضُہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡضٍ ۘ یَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمُنۡکَرِ وَ یَنۡہَوۡنَ عَنِ الۡمَعۡرُوۡفِ وَ یَقۡبِضُوۡنَ اَیۡدِیَہُمۡ ؕ نَسُوا اللّٰہَ فَنَسِیَہُمۡ ؕ اِنَّ الۡمُنٰفِقِیۡنَ ہُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ ﴿۶۷﴾

The hypocrite men and hypocrite women are of one another. They enjoin what is wrong and forbid what is right and close their hands. They have forgotten Allah , so He has forgotten them [accordingly]. Indeed, the hypocrites - it is they who are the defiantly disobedient.

تمام منافق مرد و عورت آپس میں ایک ہی ہیں یہ بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بھلی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنی مٹھی بند رکھتے ہیں یہ اللہ کو بھول گئے اللہ نے انہیں بھلا دیا بیشک منافق ہی فاسق و بد کردار ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلۡمُنٰفِقُوۡنَ
منافق مرد
وَالۡمُنٰفِقٰتُ
اور منافق عورتیں
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کے
مِّنۡۢ بَعۡضٍ
بعض سے ہیں
یَاۡمُرُوۡنَ
وہ حکم دیتے ہیں
بِالۡمُنۡکَرِ
بڑائی کا
وَیَنۡہَوۡنَ
اور وہ روکتے ہیں
عَنِ الۡمَعۡرُوۡفِ
بھلائی سے
وَیَقۡبِضُوۡنَ
اور وہ بند رکھتے ہیں
اَیۡدِیَہُمۡ
اپنے ہاتھوں کو
نَسُوا
وہ بھول گئے
اللّٰہَ
اللہ کو
فَنَسِیَہُمۡ
تو اس نے بھلا دیا انہیں
اِنَّ
بےشک
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منافقین
ہُمُ
وہی
الۡفٰسِقُوۡنَ
فاسق/ نافرمان ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلۡمُنٰفِقُوۡنَ
منا فق مرد
وَالۡمُنٰفِقٰتُ
اور منافق عورتیں
بَعۡضُہُمۡ
بعض اُ ن کے
مِّنۡۢ بَعۡضٍ
بعض میں سے ہیں
یَاۡمُرُوۡنَ
وہ حکم دیتے ہیں
بِالۡمُنۡکَرِ
بُرائی کا
وَیَنۡہَوۡنَ
اور وہ منع کرتے ہیں
عَنِ الۡمَعۡرُوۡفِ
بھلائی سے
وَیَقۡبِضُوۡنَ
اور وہ بند رکھتے ہیں
اَیۡدِیَہُمۡ
اپنے ہاتھ
نَسُوا
وہ بھول گئے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کو
فَنَسِیَہُمۡ
تو اس نے انہیں بُھلا دیا
اِنَّ
یقیناً
الۡمُنٰفِقِیۡنَ
منا فق
ہُمُ
وہی
الۡفٰسِقُوۡنَ
نافرمان ہیں
Translated by

Juna Garhi

The hypocrite men and hypocrite women are of one another. They enjoin what is wrong and forbid what is right and close their hands. They have forgotten Allah , so He has forgotten them [accordingly]. Indeed, the hypocrites - it is they who are the defiantly disobedient.

تمام منافق مرد و عورت آپس میں ایک ہی ہیں یہ بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بھلی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنی مٹھی بند رکھتے ہیں یہ اللہ کو بھول گئے اللہ نے انہیں بھلا دیا بیشک منافق ہی فاسق و بد کردار ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

منافق مرد ہوں یا عورتیں، ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں، جو برے کام کا حکم دیتے اور بھلے کام سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھ (بھلائی صدقہ سے) بھینچ لیتے ہیں۔ وہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے انہیں بھلا دیا۔ یہ منافق دراصل ہیں ہی نافرمان

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے میں سے ہیں وہ بُرائی کاحکم دیتے ہیں اوربھلائی سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ بندرکھتے ہیں،وہ بھول گئے اﷲ تعالیٰ کوتواس نے بھی انہیں بھلادیا یقینامنافق ہی نافرمان ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The hypocrites, male and female, are all alike. They bid vice and forbid virtue and withhold their hands. They forgot Allah, so He forgot them. Surely, the hypocrites are the sinners.

منافق مرد اور منافق عورتیں سب کی ایک چال ہے سکھائیں بات بری، اور چھڑائیں بات بھلی اور بند رکھیں اپنی مٹھی، بھول گئے اللہ کو، سو وہ بھول گیا ان کو تحقیق منافق وہی ہیں نافرمان،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک دوسرے میں سے ہیں یہ بدی کا حکم دیتے ہیں اور نیکی سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں انہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے (بھی) انہیں نظر انداز کردیا۔ یقیناً یہ منافق ہی نافرمان ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The hypocrites, be they men or women, are all alike. They enjoin what is evil, and forbid what is good, and withhold their hands from doing good. They forgot Allah, so Allah also forgot them. Surely the hypocrites are wicked.

منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک دوسرے کے ہم رنگ ہیں ۔ برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ خیر سے روکے رکھتے ہیں ۔ 75 یہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے بھی انہیں بھلا دیا ۔ یقیناً یہ منافق ہی فاسق ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک ہی طرح کے ہیں ۔ وہ برائی کی تلقین کرتے ہیں اور بھلائی سے روکتے ہیں ، اور اپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں ۔ ( ٥٩ ) انہوں نے اللہ کو بھلا دیا ہے ، تو اللہ نے بھی ان کو بھلا دیا ۔ بلاشبہ یہ منافق بڑے نافرمان ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

منافق مرد ( جو تین سو تھے) اور منافق عورتیں (جو ایک سو ستر تھیں) سب ایک دوسرے کے چٹے بٹے 6 کہتے ہیں بری بات (کفر اور گناہ) کرو اور اچھے کام نہ کرو اور (خرچ کرنے کا وقت آئے تو) مٹھیاں بند کرلیتے ہیں (ایک پیسہ اللہ کی راہ میں نہیں خرچتے) یہ لوگ اللہ کو بھول گئے اللہ نے بھی ان پر فضل کرنا چھوڑ دیا 5 بیشک منافق وہی شریر لوگ ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک طرح کے ہیں برے کام کرنے کو کہتے ہیں اور نیک کاموں سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ بند کیے رہتے ہیں انہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی ان کو بھولا بسرا کردیا ۔ بیشک منافق بڑے ہی نافرمان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

منافق مرد اور منافق عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ہی۔ برائی کا حکم دیتے اور نیکیوں سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھوں کو (اللہ کی راہ میں) خرچ کرنے سے روکتے ہیں ۔ وہ اللہ کو بھول گئے اللہ نے ان کو بھلا دیا۔ بیشک منافقین بہت نافرمان ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے کے ہم جنس (یعنی ایک طرح کے) ہیں کہ برے کام کرنے کو کہتے اور نیک کاموں سے منع کرتے اور (خرچ کرنے سے) ہاتھ بند کئے رہتے ہیں۔ انہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے ان کو بھلا دیا۔ بےشک منافق نافرمان ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The hypocritical men and the hypocritical women are all of a piece; they command that which is disreputable and restrain from that which is reputable, and they tighten their hands. They neglected Allah, so He had neglected them. Verily the hypocrites! they are the ungodly ones.

منافق مرد اور منافق عورتیں (سب) ایک ہی طرح کے ہیں بری بات کا حکم دیتے رہتے ہیں اور اچھی بات سے روکتے رہتے ہیں اور اپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں انہوں نے اللہ کو بھلا دیا سو اس نے انہیں بھلا دیا بیشک منافقین بڑے ہی نافرمان ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

منافق مرد اور منافق عورتیں ، سب ایک ہی چٹے کے بٹے ہیں ۔ یہ برائی کا حکم دیتے ، بھلائی سے روکتے اور اپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اللہ کو بھلا رکھا ہے تو اللہ نے بھی ان کو نظرانداز کردیا ہے ۔ یہ منافق بڑے ہی بد عہد ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

منافق مرد اور منافق عورتیں آپس میں ایک ہی طرح کے ہیں بری باتوں کا حکم کرتے ہیں اور اچھی باتوں سے روکتے ہیں اوراپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں یہ اﷲ ( تعالیٰ ) کو بھول گئے پس اﷲ ( تعالیٰ ) انہیں بھول گئے بلاشبہ منافقین نافرمان ہی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے کی طرح ہیں کہ برے کام کرنے کو کہتے نیک کاموں سے منع کرتے اور خرچ کرنے سے ہاتھ بند کیے رکھتے ہیں۔ انہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے ان کو بھلا دیا بیشک منافق نافرمان ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک ہی تھیلے کے چٹے بٹے ہیں، یہ لوگ برائی کا حکم دیتے اور بھلائی سے روکتے ہیں، اور یہ بند رکھتے ہیں اپنے ہاتھوں کو (ہر کار خیر سے) یہ بھول گئے اللہ کو، جس کے نتیجے میں اللہ نے ان کو بھلادیا بلاشبہ یہ منافق پکے بدکار ہیں

Translated by

Noor ul Amin

منافق مردہوں یاعورتیں ، سب کاحال ایک ہی ہےجو برے کام کاحکم دیتے ہیں اور بھلے کام سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھ ( بھلائی یاصدقہ سے ) روک لیتے ہیں وہ اللہ کو بھول گئے ، تواللہ نے انہیں بھلادیایہ منافق دراصل ہیں ہی نافرمان

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک تھیلی کے چٹے بٹے ہیں ( ف۱٤۹ ) برائی کا حکم دیں ( ف۱۵۰ ) اور بھلائی سے منع کریں ( ف۱۵۱ ) اور اپنی مٹھی بند رکھیں ( ف۱۵۲ ) وہ اللہ کو چھوڑ بیٹھے ( ف۱۵۳ ) تو اللہ نے انہیں چھوڑ دیا ( ف۱۵٤ ) بیشک منافق وہی پکے بےحکم ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے ( کی جنس ) سے ہیں ۔ یہ لوگ بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور اچھی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھ ( اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے ) بند رکھتے ہیں ، انہوں نے اللہ کو فراموش کر دیا تو اللہ نے انہیں فراموش کر دیا ، بیشک منافقین ہی نافرمان ہیں

Translated by

Hussain Najfi

منافق مرد اور منافق عورتیں ایک دوسرے کے ہم جنس ہیں برائی کا حکم دیتے ہیں اور اچھائی سے روکتے ہیں اور ( راہِ حق پر خرچ کرنے سے ) اپنے ہاتھ بند رکھتے ہیں ( دراصل ) انہوں نے خدا کو بھلا دیا ہے اور خدا نے ( گویا ) ان کو بھلا دیا ہے اور انہیں ( نظر انداز کر دیا ہے ) بے شک منافق ہی بڑے فاسق ( نافرمان ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Hypocrites, men and women, (have an understanding) with each other: They enjoin evil, and forbid what is just, and are close with their hands. They have forgotten Allah; so He hath forgotten them. Verily the Hypocrites are rebellious and perverse.

Translated by

Muhammad Sarwar

Be they male or female hypocrites, they are the same. They make others commit sins, prevent them from doing good deeds, and restrain their hands (from spending for the cause of God). They have forgotten all about God who also has ignored them. The hypocrites indeed are evil-doers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The hypocrites, men and women, are one from another; they enjoin evil, and forbid the good, and they close their hands. They have forgotten Allah, so He has forgotten them. Verily, the hypocrites are the rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The hypocritical men and the hypocritical women are all alike; they enjoin evil and forbid good and withhold their hands; they have forsaken Allah, so He has forsaken them; surely the hypocrites are the transgressors.

Translated by

William Pickthall

The hypocrites, both men and women, proceed one from another. They enjoin the wrong, and they forbid the right, and they withhold their hands (from spending for the cause of Allah). They forget Allah, so He hath forgotten them. Lo! the hypocrites, they are the transgressors.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मुनाफ़िक़ मर्द और मुनाफ़िक़ औरतें सब एक तरह के हैं, वे बुराई का हुक्म देते हैं और भलाई से मना करते हैं और अपने हाथों को बंद रखते हैं, उन्होंने अल्लाह को भुला दिया तो अल्लाह ने भी उनको भुला दिया, बेशक मुनाफ़िक़ीन बहुत नाफ़रमान हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک طرح کے ہیں کہ بری باتیں (یعنی کفر و مخالفت اسلام) کی تعلیم دیتے ہیں اور اچھی بات (یعنی ایمان و اتباع نبوی) سے منع کرتے ہیں۔ اور اپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں انہوں نے خدا کا خیال نہ کیا پس اس (خدا) نے ان کا خیال نہ کیا (3) بلاشبہہ یہ منافق بڑے ہی سرکش ہیں۔ (67)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” منافق مرد اور منافق عورتیں یہ ایک دوسرے سے ہیں وہ برائی کا حکم دیتے ہیں اور نیکی سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ بند رکھتے ہیں وہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے بھی انہیں بھلا دیا یقیناً منافق نافرمان ہیں۔ (٦٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک دوسرے کے ہم رنگ ہیں۔ برائی کا حکم دیتے ہیں اور بھلائی سے منع کرتے ہیں اور اپنے ہاتھ خیر سے روکتے ہیں۔ یہ اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے بھی انہیں بھلا دیا۔ یقینا یہ منافق ہی فاسق ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

منافق مرد اور منافق عورتیں آپس میں سب ایک ہی طرح کے ہیں۔ بری باتوں کا حکم کرتے ہیں اور اچھی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں۔ یہ اللہ کو بھول گئے، سو اللہ انہیں بھول گیا، بیشک منافقین نافرمان ہی ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

منافق مرد اور منافق عورتوں سب کی ایک چال ہے سکھائیں بات بری اور چھڑائیں بات بھلی اور بند رکھیں اپنی مٹھی بھول گئے اللہ کو سو وہ بھول گیا ان کو تحقیق منافق وہی ہیں نافرمان

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

منافق مرد اور منافق عورتیں سب آپس میں ایک ہی جیسے ہیں یہ بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور اچھے کاموں سے روکتے ہیں اور خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے اپنے ہاتھوں کو بند کئے ہوئے ہیں ان لوگوں نے اللہ کو بھلا دیا سو اللہ نے بھی ان کو بھلا دیا بیشک یہ منافق بڑے ہی نافرمان ہیں۔