Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 7

سورة التوبة

کَیۡفَ یَکُوۡنُ لِلۡمُشۡرِکِیۡنَ عَہۡدٌ عِنۡدَ اللّٰہِ وَ عِنۡدَ رَسُوۡلِہٖۤ اِلَّا الَّذِیۡنَ عٰہَدۡتُّمۡ عِنۡدَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ ۚ فَمَا اسۡتَقَامُوۡا لَکُمۡ فَاسۡتَقِیۡمُوۡا لَہُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۷﴾

How can there be for the polytheists a treaty in the sight of Allah and with His Messenger, except for those with whom you made a treaty at al-Masjid al-Haram? So as long as they are upright toward you, be upright toward them. Indeed, Allah loves the righteous [who fear Him].

مشرکوں کے لئے عہد اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک کیسے رہ سکتا ہے سوائے ان کے جن سے تم نے عہد و پیمان مسجد حرام کے پاس کیا ہے جب تک وہ لوگ تم سے معاہدہ نبھائیں تم بھی ان سے وفاداری کرو ، اللہ تعالٰی متقیوں سے محبت رکھتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَیۡفَ
کس طرح
یَکُوۡنُ
ہو سکتا ہے
لِلۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین کے لیے
عَہۡدٌ
کوئی عہد
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے نزدیک
وَعِنۡدَ رَسُوۡلِہٖۤ
اور اس کے رسول کے نزدیک
اِلَّا
سوائے
الَّذِیۡنَ
ان کے جن سے
عٰہَدۡتُّمۡ
معاہدہ کیا تم نے
عِنۡدَ
پاس
الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ
مسجد حرام کے
فَمَا
تو جب تک
اسۡتَقَامُوۡا
وہ سیدھے رہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فَاسۡتَقِیۡمُوۡا
پس تم بھی سیدھے رہو
لَہُمۡ
ان کے لیے
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یُحِبُّ
وہ پسند کرتا ہے
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَیۡفَ
کیسے
یَکُوۡنُ
ہوسکتا ہے
لِلۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں کے لیے
عَہۡدٌ
کوئی عہد
عِنۡدَ اللّٰہِ
نزدیک اللہ تعالیٰ کے
وَعِنۡدَ
اور نز دیک
رَسُوۡلِہٖۤ
اُ س کے رسول کے
اِلَّا
مگر
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جن سے
عٰہَدۡتُّمۡ
معاہد ہ کیا تم نے
عِنۡدَ
پاس
الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ
مسجد ِ حرام کے
فَمَا
چنانچہ جب تک
اسۡتَقَامُوۡا
پوری طرح قائم رہیں
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فَاسۡتَقِیۡمُوۡا
تو تم بھی پوری طرح قائم رہو
لَہُمۡ
اُن کے لیے
اِنَّ
بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یُحِبُّ
محبت کرتا ہے
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں سے
Translated by

Juna Garhi

How can there be for the polytheists a treaty in the sight of Allah and with His Messenger, except for those with whom you made a treaty at al-Masjid al-Haram? So as long as they are upright toward you, be upright toward them. Indeed, Allah loves the righteous [who fear Him].

مشرکوں کے لئے عہد اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک کیسے رہ سکتا ہے سوائے ان کے جن سے تم نے عہد و پیمان مسجد حرام کے پاس کیا ہے جب تک وہ لوگ تم سے معاہدہ نبھائیں تم بھی ان سے وفاداری کرو ، اللہ تعالٰی متقیوں سے محبت رکھتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ اور اس کے رسول کے ہاں مشرکوں کا عہد کیسے (معتبر) ہوسکتا ہے۔ بجز ان لوگوں کے جنہوں نے مسجد حرام کے پاس تم سے عہد کیا تھا۔ تو جب تک وہ تمہارے ساتھ سیدھے رہیں تم بھی ان کے ساتھ سیدھے رہو۔ اللہ تعالیٰ یقینا پرہیزگاروں کو پسند کرتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ان مشرکوں کااﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کے نزدیک کوئی عہدکیسے ہوسکتا ہے؟مگر وہ لوگ جن سے تم نے مسجدِحرام کے پاس معاہدہ کیا تھا۔چنانچہ وہ تمہارے لیے پوری طرح قائم رہیں توتم بھی ان کے لیے پوری طرح قائم رہو۔بلاشبہ اﷲ تعالیٰ متقی لوگوں سے محبت کرتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

How can the Mushriks have a treaty with Allah and His Messenger? Except those with whom you made a treaty near Al-masjid-al-Karam. Then, as long as they remain straight with you, remain straight with them. Surely, Allah loves the God-fearing.

کیونکر ہو وے مشرکوں کے لئے عہد اللہ کے نزدیک اور اس کے رسول کے نزدیک مگر جن لوگوں سے تم نے عہد کیا تھا مسجد حرام کے پاس، سو جب تک وہ تم سے سیدھے رہیں تم ان سے سیدھے رہو، بیشک اللہ کو پسند ہیں احتیاط والے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیسے ہوسکتا ہے مشرکین کے لیے کوئی عہد اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک ؟ سوائے ان لوگوں کے جن کے ساتھ تم نے معاہدہ کیا تھا مسجد حرام کے پاس تو جب تک وہ تمہارے لیے (اس پر) قائم رہیں تم بھی ان کے لیے (معاہدے پر) قائم رہو۔ بیشک اللہ متّقین کو پسند کرتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How can there be a covenant with those who associate others with Allah in His Divinity be binding upon Allah and His Messenger, excepting those with whom you made a covenant near the Sacred Mosque? Behave in a straight manner with them so long as they behave with you in a straight manner for Allah loves the Godfearing.

اِن مشرکین کے لیے اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک کوئی عہد آخر کیسے ہو سکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ بجز ان لوگوں کے جن سے تم نے مسجد حرام کے پاس معاہدہ کیا تھا ، 9 تو جب تک وہ تمہارے ساتھ سیدھے رہیں تم بھی ان کے ساتھ سیدھے رہو کیونکہ اللہ متقیوں کو پسند کرتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان مشرکین سے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کوئی معاہدہ کیسے باقی رہ سکتا ہے ؟ ( ٧ ) البتہ جن لوگوں سے تم نے مسجد حرام کے قریب معاہدہ کیا ہے ، جب تک وہ تمہارے ساتھ سیدھے رہیں ، تم بھی ان کے ساتھ سیدھے رہو ۔ ( ٨ ) بیشک اللہ متقی لوگوں کو پسند کرتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مشرکوں کا عہد اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک عہد نہیں ہے 4 مگر خیر جن لوگوں سے تم نے (اے مسلمانو) ادب والی مسجد کے پاس عہد کیا تھا 5 جب تک وہ تم سے سیدھے رہیں (اپنے عہد پر قائم رہیں) تم بھی ان سے سیدھے رہو 6 کیونکہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو پرہیز گار ہیں 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان مشرکوں کا عبداللہ اور اس کے پیغمبر کے نزدیک کیسے (قائم) رہ سکتا ہے مگر جن لوگوں سے تم نے مسجد حرام (خانہ کعبہ) کے نزدیک عہد کیا ہے سو جو قائم رہیں تمہارے ساتھ تو تم بھی قائم رہو ان کے ساتھ۔ بیشک اللہ پرہیزگاروں کو دوست رکھتے ہیں۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک ان مشرکین سے کیسے کوئی معاہدہ قائم رہ سکتا ہے سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے مسجد حرام کے پاس معاہدہ کیا تھا۔ اگر وہ تمہارے ساتھ سیدھے رہیں تو تم بھی ان سے سیدھا معاملہ کرو۔ بیشک اللہ اہل تقویٰ کو پسند کرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا مشرکوں کے لیے (جنہوں نے عہد توڑ ڈالا) خدا اور اس کے رسول کے نزدیک عہد کیونکر (قائم) رہ سکتا ہے ہاں جن لوگوں کے ساتھ تم نے مسجد محترم (یعنی خانہ کعبہ) کے نزدیک عہد کیا ہے اگر وہ (اپنے عہد پر) قائم رہیں تو تم بھی اپنے قول وقرار (پر) قائم رہو۔ بےشک خدا پرہیز گاروں کو دوست رکھتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

How can there be for the associators covenant with Allah. and His apostle save for those with whom ye covenanted near the Sacred Mosque? Act straight with them so long as they act straight with you. Verily Allah loveth the God-fearing.

(ایسے عہد شکن) مشرکوں کا عہد کیسے اللہ اور اس کے رسول کے ذمہ واجب رہے گا مگر ہاں جن لوگوں سے تم نے عہد لیا مسجد حرام کے نزدیک ۔ سو جب تک یہ لوگ تم سے سیدھے رہیں تم بھی ان سے سیدھی طرح رہو بیشک اللہ دوست رکھتا ہے پرہیزگاروں کو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مشرکین کے کسی عہد کی ذمہ داری اللہ اور اس کے رسول پر کس طرح باقی رہ سکتی ہے؟ ہاں! جن سے تم نے مسجد حرام کے پاس عہد کیا تو جب تک وہ تمہارے لئے قائم رہیں ، تم بھی ان کیلئے معاہدے پر قائم رہو ۔ بیشک اللہ نقض عہد سے بچنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں سے تم نے مسجد حرام کے نزدیک عہد لیاتھا ان کے علاوہ مشرکین کا عہد اﷲتعالیٰ اور اس کے رسول ( ﷺ ) کے نزدیک کیسے رہے گا ۔ پس جب تک وہ تم سے سیدھی طرح رہیں تم بھی ان سے سیدھی طرح رہو ۔ بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) پرہیزگاروں کو پسند فرماتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا مشرکوں کے لیے (جنہوں نے عہد توڑ ڈالا) اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عہد کس طرح قائم رہ سکتا ہے۔ ہاں ! جن لوگوں کے ساتھ تم نے مسجد حرام کے پاس عہد کیا ہے اگر وہ اپنے عہد پر قائم رہیں تو تم بھی اپنے عہد پر قائم رہو، بیشک اللہ پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیسے ہوسکتا ہے مشرکوں کے لئے کوئی عہد اللہ اور اس کے رسول کے یہاں ؟ بجز ان لوگوں کے جن سے تم نے معاہدہ کیا تھا مسجد حرام کے پاس، سو جب تک وہ سیدھے رہیں تمہارے ساتھ تو تم بھی سیدھے رہو ان کے ساتھ، بیشک اللہ پسند فرماتا ہے پرہیزگاروں کو،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ اور اس کے رسول کے ہاں مشرکوں کاعہدکیسے ( معتبر ) ہوسکتا ہے سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے مسجدحرام کے پاس تم سے عہد کیا تھا توجب تک وہ تمہارے ساتھ سیدھے رہیں تم بھی ان کے ساتھ سیدھے رہواللہ تعالیٰ یقینامتقیوں کو پسندکرتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مشرکوں کے لیے اللہ اور اس کے رسول کے پاس کوئی عہد کیونکر ہوگا ( ف۱۷ ) مگر وہ جن سے تمہارا معاہدہ مسجد حرام کے پاس ہوا ( ف۱۸ ) تو جب تک وہ تمہارے لیے عہد پر قائم رہیں تم ان کے لیے قائم رہو ، بیشک پرہیزگار اللہ کو خوش آتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( بھلا ) مشرکوں کے لئے اللہ کے ہاں اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے ہاں کوئی عہد کیوں کر ہو سکتا ہے؟ سوائے ان لوگوں کے جن سے تم نے مسجدِ حرام کے پاس ( حدیبیہ میں ) معاہدہ کیا ہے سو جب تک وہ تمہارے ساتھ ( عہد پر ) قائم رہیں تم ان کے ساتھ قائم رہو ۔ بیشک اللہ پرہیزگاروں کو پسند فرماتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بھلا ان مشرکوں کا اللہ اور اس کے رسول کے ہاں کس طرح کوئی عہد و پیمان ہو سکتا ہے بجز ان لوگوں کے جن سے تم نے مسجدِ حرام کے پاس ( بمقامِ حدیبیہ ) معاہدہ کیا تھا سو جب تک وہ لوگ تم سے سیدھے رہیں ( معاہدہ پر قائم رہیں ) تو تم بھی ان سے سیدھے رہو ( قائم رہو ) ۔ بے شک اللہ پرہیزگاروں کو دوست رکھتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

How can there be a league, before Allah and His Messenger, with the Pagans, except those with whom ye made a treaty near the sacred Mosque? As long as these stand true to you, stand ye true to them: for Allah doth love the righteous.

Translated by

Muhammad Sarwar

How can the pagans, except those with whom you have established a peace treaty in the precinct of the Sacred Mosque, have a covenant with God and His Messenger? If they respect the pact, you too should also follow its terms. God loves the pious ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

How can there be a covenant with Allah and with His Messenger for the Mushrikin except those with whom you made a covenant near Al-Masjid Al-Haram (at Makkah) So long as they are true to you, stand you true to them. Verily, Allah loves those who have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

How can there be an agreement for the idolaters with Allah and with His Apostle; except those with whom you made an agreement at the Sacred Mosque? So as long as they are true to you, be true to them; surely Allah loves those who are careful (of their duty).

Translated by

William Pickthall

How can there be a treaty with Allah and with His messenger for the idolaters save those with whom ye made a treaty at the Inviolable Place of Worship? So long as they are true to you, be true to them. Lo! Allah loveth those who keep their duty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन मुशरिकीन के लिए अल्लाह और उसके रसूल के ज़िम्मे कोई अहद कैसे रह सकता है मगर जिन लोगों से तुमने अहद किया था मस्जिदे-हराम के पास, पस जब तक वे तुमसे सीधे रहें तुम भी उनसे सीधे रहो, बेशक अल्लाह परहेज़गारों को पसंद करता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان مشرکین (قریش) کا عہد اللہ کے نزدیک اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک کیسے ( قابل رعایت) رہے گا (5) مگر جن لوگوں سے تم نے مسجد حرام کے نزدیک عہد لیا ہے (6) سو جب تک یہ لوگ تم سے سیدھی طرح رہیں تم بھی ان سے سیدھی طرح رہو۔ (7) بلاشبہ اللہ تعالیٰ (بد عہدی) سے احتیاط رکھنے والوں کو پسند کرتے ہیں۔ (8) (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان مشرکوں کا اللہ کے نزدیک اور اس کے رسول کے نزدیک کوئی عہد کس طرح ممکن ہے سوائے ان لوگوں کے جن سے تم نے مسجد حرام کے پاس معاہدہ کیا۔ جب تک وہ تمہارے لیے پوری طرح قائم رہیں تم ان کے لیے پوری طرح قائم رہو بیشک اللہ متقی لوگوں سے محبت کرتا ہے۔ “ (٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان مشرکین کے لیے اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک کوئی عہد آخر کیسے ہوسکتا ہے ؟ بجز ان لوگوں کے جن سے تم نے مسجد حرام کے پاس معاہدہ کیا تھا ، تو جب تک وہ تمہارے ساتھ سیدھے رہیں تم بھی ان کے ساتھ سیدھے رہو کیونکہ اللہ متقیوں کو پسند کرتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کے نزدیک اور اس کے رسول کے نزدیک مشرکین کا عہد کیسے رہے گا مگر جن لوگوں سے تم نے مسجد حرام کے نزدیک عہد لیا، سو جب تک یہ لوگ تم سے سیدھی طرح رہیں تم بھی ان سے سیدھی طرح رہو۔ بلاشبہ اللہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیونکر ہوے مشرکوں کے لیے عہد اللہ کے نزدیک اور اس کے رسول کے نزدیک مگر جن لوگوں سے تم نے عہد کیا تھا مسجد حرام کے پاس سو جب تک وہ تم سے سیدھے رہیں تم ان سے سیدھے رہو بیشک اللہ کو پسند ہیں احتیاط والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک ان مشرکوں کے کسی عہد کا کیسے اعتبار ہوسکتا ہے مگر ہاں وہ لوگ جن سے تم نے مسجد حرام کے پاس عہد کیا تھا سو جب تک وہ لوگ تم سے سیدھی طرح رہیں تم بھی ان سے اپنے عہد پر قائم رہو بیشک اللہ پرہیزگاروں کو پسند کرتا ہے۔