Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 71

سورة التوبة

وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتُ بَعۡضُہُمۡ اَوۡلِیَآءُ بَعۡضٍ ۘ یَاۡمُرُوۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ وَ یَنۡہَوۡنَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ وَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَ یُؤۡتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَ یُطِیۡعُوۡنَ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ ؕ اُولٰٓئِکَ سَیَرۡحَمُہُمُ اللّٰہُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۷۱﴾

The believing men and believing women are allies of one another. They enjoin what is right and forbid what is wrong and establish prayer and give zakah and obey Allah and His Messenger. Those - Allah will have mercy upon them. Indeed, Allah is Exalted in Might and Wise.

مومن مرد و عورت آپس میں ایک دوسرے کے ( مددگار و معاون ) اور دوست ہیں ، وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں ، نمازوں کو پابندی سے بجا لاتے ہیں زکٰو ۃ ادا کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسول کی بات مانتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالٰی بہت جلد رحم فرمائے گا بیشک اللہ غلبے والا حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اور مومن مرد
وَالۡمُؤۡمِنٰتُ
اور مومن عورتیں
بَعۡضُہُمۡ
بعض ان کے
اَوۡلِیَآءُ
دوست ہیں
بَعۡضٍ
بعض کے
یَاۡمُرُوۡنَ
وہ حکم دیتے ہیں
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
بھلائی کا
وَیَنۡہَوۡنَ
اور وہ روکتے ہیں
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
برائی سے
وَیُقِیۡمُوۡنَ
اور وہ قائم کرتے ہیں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَیُؤۡتُوۡنَ
اور وہ ادا کرتے ہیں
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
وَیُطِیۡعُوۡنَ
اور اطاعت کرتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
سَیَرۡحَمُہُمُ
ضرور رحم کرے گا ان پر
اللّٰہُ
اللہ
اِنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
عَزِیۡزٌ
بہت زبر دست ہے
حَکِیۡمٌ
خوب حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اور مومن مرد
وَالۡمُؤۡمِنٰتُ
اور مومن عورتیں
بَعۡضُہُمۡ
بعض اُ ن کے
اَوۡلِیَآءُ
دوست ہیں
بَعۡضٍ
بعض کے
یَاۡمُرُوۡنَ
وہ حکم دیتے ہیں
بِالۡمَعۡرُوۡفِ
نیکی کا
وَیَنۡہَوۡنَ
اور وہ روکتے ہیں
عَنِ الۡمُنۡکَرِ
بُرائی سے
وَیُقِیۡمُوۡنَ
اور قائم کرتے ہیں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَیُؤۡتُوۡنَ
اور وہ دیتے ہیں
الزَّکٰوۃَ
زکوۃ
وَیُطِیۡعُوۡنَ
اور وہ اطاعت کرتے ہیں
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اُس کے رسول کی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
سَیَرۡحَمُہُمُ
عنقریب رحم کرے گا جن پر
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَزِیۡزٌ
سب پر غالب ہے
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

The believing men and believing women are allies of one another. They enjoin what is right and forbid what is wrong and establish prayer and give zakah and obey Allah and His Messenger. Those - Allah will have mercy upon them. Indeed, Allah is Exalted in Might and Wise.

مومن مرد و عورت آپس میں ایک دوسرے کے ( مددگار و معاون ) اور دوست ہیں ، وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں ، نمازوں کو پابندی سے بجا لاتے ہیں زکٰو ۃ ادا کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسول کی بات مانتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالٰی بہت جلد رحم فرمائے گا بیشک اللہ غلبے والا حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے مددگار ہیں جو بھلے کام کا حکم دیتے ہیں اور برے کام سے روکتے ہیں، وہ نماز قائم کرتے اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں، جن پر اللہ رحم فرمائے گا بلاشبہ اللہ سب پر غالب اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورمومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں،وہ نیکی کاحکم دیتے ہیں اور بُرائی سے روکتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اورزکوۃ دیتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پراﷲ تعالیٰ ضروررحم کرے گا ، یقیناًاﷲ تعالیٰ سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The believers, male and female, are friends to each oth¬er. They bid virtue and forbid vice and establish Salah and pay Zakah and obey Allah and His Messenger. Them Allah will bless with mercy. Surely, Allah is Pow¬erful, Wise.

اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کے مددگار ہیں سکھلاتے ہیں نیک بات اور منع کرتے ہیں بری بات سے اور قائم رکھتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰة اور حکم پر چلتے ہیں اللہ کے اور اس کے رسول کے وہی لوگ ہیں جن پر رحم کرے گا اللہ بیشک اللہ زبردست ہے حکمت والا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں یہ سب ایک دوسرے کے ساتھی ہیں وہ نیکی کا حکم دیتے ہیں بدی سے روکتے ہیں نماز قائم کرتے ہیں زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ رحمت فرمائے گا۔ یقیناً اللہ زبردست حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The believers, both men and women, are allies of one another. They enjoin good, forbid evil, establish Prayer, pay Zakah, and obey Allah and His Messenger. Surely Allah will show mercy to them. Allah is All-Mighty, All-Wise.

مومن مرد اور مومن عورتیں ، یہ سب ایک دوسرے کے رفیق ہیں ، بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں ، زکوٰة دیتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں ۔ 80 یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی رحمت نازل ہو کر رہے گی ، یقیناً اللہ سب پر غالب اور حکیم و دانا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور مومن مرد اور مومن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں ۔ وہ نیکی کی تلقین کرتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں ، اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ، اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے ہیں ۔ یہ ایسے لوگ ہیں جن کو اللہ اپنی رحمت سے نوازے گا ۔ یقینا اللہ اقتدار کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے مددگار ہیں 5 اچھی بات سکھلاتے ہیں اور بری بات سے منع کرتے ہیں اور نماز کو درستی کے ساتھ (وقت پر جماعت سے ادا کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا کہا مانتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر اللہ ضرور رحم کرے گا بیش اللہ تعالیٰ زبردست ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کے (دینی) دوست ہیں نیک کاموں کا حکم کرتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرتے ہیں اللہ ان پر ضرور رحم فرمائیں گے۔ بیشک اللہ غالب حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

مومن مرد اور مومن عورتیں وہ ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ جو بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں جن پر اللہ بہت جلد رحم و کرم فرمائے گا۔ بیشک اللہ زبردست حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں کہ اچھے کام کرنے کو کہتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے اور نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے اور خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن پر خدا رحم کرے گا۔ بےشک خدا غالب حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the believing men and believing women are friends one unto anot her: they command that which is reputable and restrain from that which is disreputable, and establish prayer and give the poor-rate and obey Allah and His apostle. Those! Allah will surely show mercy to them; verily Allah is Mighty, Wise.

اور ایمان والے اور ایمان والیاں ایک دوسرے کے (دینی) رفیق ہیں نیک باتوں کا (آپس میں) حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے رہتے ہیں اور نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے رہتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں کہ اللہ ان پر ضرور رحمت کرے گا ۔ بیشک اللہ بڑا اختیار والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں ۔ یہ بھلائی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں اور نماز کا اہتمام کرتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں ۔ یہ لوگ ہیں کہ اللہ ان کو اپنی رحمت سے نوازے گا ۔ بیشک اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں بھلائیوں کاحکم کرتے ہیں اور برائیوں سے منع کرتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) اوران کے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کرتے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اﷲ ( تعالیٰ ) ضرور رحم فرمائیں گے ۔ بیشک اﷲ ( تعالیٰ ) زبردست ہیں ، حکمت والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کے مددگار ہیں۔ نیک کام کا حکم دیتے ہیں اور بری بات سے منع کرتے ہیں۔ نماز کو قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں۔ اللہ اور اس کے رسول کے حکم پر چلتے ہیں۔ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ رحم کرے گا۔ بیشک اللہ زبردست حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (منافقین کے برعکس) مومن اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست (اور مددگار) ہیں، وہ حکم دیتے ہیں نیکی کا اور روکتے ہیں برائی سے، اور پابندی کرتے ہیں نماز کی، اور ادا کرتے ہیں زکوٰۃ اور حکم مانتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کا، سو ایسوں پر اللہ تعالیٰ ضرور رحمت فرمائے گا، بیشک اللہ بڑا ہی زبردست، نہایت ہی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے مدد گارہیں جو بھلے کام کا حکم دیتے اور برے کام سے روکتے ہیں ، اور وہ نمازقائم کرتے اور زکوۃ اداکرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کاحکم مانتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر اللہ رحم فرمائے گابلاشبہ اللہ غالب اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں ( ف۱٦۹ ) بھلائی کا حکم دیں ( ف۱۷۰ ) اور برائی سے منع کریں اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰة دیں اور اللہ و رسول کا حکم مانیں ، یہ ہیں جن پر عنقریب اللہ رحم کرے گا ، بیشک اللہ غالب حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اہلِ ایمان مرد اور اہلِ ایمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق و مددگار ہیں ۔ وہ اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت بجا لاتے ہیں ، ان ہی لوگوں پر اللہ عنقریب رحم فرمائے گا ، بیشک اللہ بڑا غالب بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں یہ سب باہم دگریکرنگ و ہم آہنگ ہیں وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ۔ اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ۔ اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ ضرور رحم فرمائے گا ۔ یقینا اللہ زبردست ہے ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Believers, men and women, are protectors one of another: they enjoin what is just, and forbid what is evil: they observe regular prayers, practise regular charity, and obey Allah and His Messenger. On them will Allah pour His mercy: for Allah is Exalted in power, Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

The believers, both male and female, are each other's guardians. They try to make others do good, prevent them from committing sins, perform their prayers, pay the religious tax, and obey God and His Messenger. God will have mercy on them; He is Majestic and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The believers, men and women, are supporters of one another; they enjoin good, and forbid evil; they perform the Salah, and give the Zakah, and obey Allah and His Messenger. Allah will have His mercy on them. Surely, Allah is All-Mighty, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And (as for) the believing men and the believing women, they are guardians of each other; they enjoin good and forbid evil and keep up prayer and pay the poor-rate, and obey Allah and His Apostle; (as for) these, Allah will show mercy to them; surely Allah is Mighty, Wise.

Translated by

William Pickthall

And the believers, men and women, are protecting friends one of another; they enjoin the right and forbid the wrong, and they establish worship and they pay the poor-due, and they obey Allah and His messenger. As for these, Allah will have mercy on them. Lo! Allah is Mighty, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मोमिन मर्द और मोमिन औरतें एक-दूसरे के मददगार हैं, वे भलाई का हुक्म देते हैं और बुराई से रोकते हैं और नमाज़ क़ायम करते हैं और ज़कात अदा करते हैं और अल्लाह और उसके रसूल की इताअत करते हैं, यही लोग हैं जिन पर अल्लाह रहम करेगा, बेशक अल्लाह ज़बरदस्त है, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے (دینی) رفیق ہیں۔ نیک باتوں کی تعلیم دیتے ہیں اور بری باتوں سے منع کرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور زکوة دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کہنا مانتے ہیں ان لوگوں پر ضرور اللہ تعالیٰ رحم کرے گا بلاشبہہ اللہ تعالیٰ قادر (مطلق) ہے حکمت والا ہے۔ (71)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے دوست ہیں وہ نیکی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے منع کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں۔ اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر اللہ یقیناً رحم کرے گا بیشک اللہ سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔ “ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مومن مرد اور مومن عورتیں ، یہ سب ایک دوسرے کے رفیق ہیں ، بھلائی کا حک دیتے اور برائی سے روکتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں ، زکوۃ دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہی۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی رحمت نازل ہوکر رہے گی ، یقیناً اللہ سب پر غالب اور حکیم و دانا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مومن مرد اور عورتیں آپس میں بعض بعض کے مددگار ہیں۔ بھلائیوں کا حکم کرتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں۔ اور نمازیں قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ کی اور اس کے رسول کی فرمانبر داری کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن پر عنقریب اللہ رحم فرمائے گا۔ بیشک اللہ عزت والا ہے حکمت والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کی مددگار ہیں سکھلاتے ہیں نیک بات اور منع کرتے ہیں بری بات سے اور قائم رکھتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور حکم پر چلتے ہیں اللہ کے اور اس کے رسول کے وہی لوگ ہیں جن پر رحم کرے گا اللہ بیشک اللہ زبردست ہے حکمت والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں آپس میں ایک دوسرے کے رفیق و مددگار ہیں جو نیک کاموں کا حکم دیتے ہیں اور برے کاموں سے منع کرتے ہیں اور نماز کی پابندی رکھتے ہیں اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں اور اللہ کے اور اس کے رسول کے حکم پر چلتے ہیں یہی لوگ ہیں جن پر اللہ ضرور رحم کرے گا بیشک اللہ تعالیٰ کمال قوت کمال علم کا مالک ہے۔