Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 72

سورة التوبة

وَعَدَ اللّٰہُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا وَ مَسٰکِنَ طَیِّبَۃً فِیۡ جَنّٰتِ عَدۡنٍ ؕ وَ رِضۡوَانٌ مِّنَ اللّٰہِ اَکۡبَرُ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿٪۷۲﴾  15

Allah has promised the believing men and believing women gardens beneath which rivers flow, wherein they abide eternally, and pleasant dwellings in gardens of perpetual residence; but approval from Allah is greater. It is that which is the great attainment.

ان ایماندار مردوں اور عورتوں سے اللہ نے ان جنتوں کا وعدہ فرمایا ہے جن کے نیچے نہریں لہریں لے رہی ہیں جہاں وہ ہمیشہ ہمیش رہنے والے ہیں اور ان صاف ستھرے پاکیزہ محلات کا جو ان ہمیشگی والی جنتوں میں ہیں ، اور اللہ کی رضامندی سب سے بڑی چیز ہے یہی زبردست کامیابی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَعَدَ
وعدہ کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن مردوں سے
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں سے
جَنّٰتٍ
باغات کا
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
ان میں
وَمَسٰکِنَ
اور گھر
طَیِّبَۃً
پاکیزہ
فِیۡ جَنّٰتِ
باغات میں
عَدۡنٍ
عدن کے
وَرِضۡوَانٌ
اور رضامندی
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
اَکۡبَرُ
سب سے بڑی ہے
ذٰلِکَ
یہی
ہُوَ
وہ
الۡفَوۡزُ
کامیابی ہے
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَعَدَ
وعدہ کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن مرد وں سے
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں سے
جَنّٰتٍ
باغات کا
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچےسے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
اُس میں
وَمَسٰکِنَ
اور رہائش گاہوں کا
طَیِّبَۃً
پاکیزہ
فِیۡ جَنّٰتِ
باغوں میں
عَدۡنٍ
ہمیشگی کے
وَرِضۡوَانٌ
اورتھوڑ ی سی رضا مندی
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
اَکۡبَرُ
سب سے بڑی ہے
ذٰلِکَ
یہ ہے
ہُوَ
وہ
الۡفَوۡزُ
کامیابی
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Translated by

Juna Garhi

Allah has promised the believing men and believing women gardens beneath which rivers flow, wherein they abide eternally, and pleasant dwellings in gardens of perpetual residence; but approval from Allah is greater. It is that which is the great attainment.

ان ایماندار مردوں اور عورتوں سے اللہ نے ان جنتوں کا وعدہ فرمایا ہے جن کے نیچے نہریں لہریں لے رہی ہیں جہاں وہ ہمیشہ ہمیش رہنے والے ہیں اور ان صاف ستھرے پاکیزہ محلات کا جو ان ہمیشگی والی جنتوں میں ہیں ، اور اللہ کی رضامندی سب سے بڑی چیز ہے یہی زبردست کامیابی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے ایسے باغات کا وعدہ کر رکھا ہے جن میں نہریں جاری ہیں، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے نیز سدا بہار باغات میں پاکیزہ قیام گاہوں کا بھی (وعدہ کر رکھا ہے) اور اللہ کی خوشنودی تو ان سب نعمتوں سے بڑھ کر ہوگی۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اللہ تعالیٰ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے باغات کا وعدہ کیاہے جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں، ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں،اور پاکیزہ رہائش گاہوں کاجوہمیشگی کے باغوں میں ہوں گی اور اﷲ تعالیٰ کی تھوڑی سی رضا مندی سب سے بڑی ہے ،یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah has promised to the believers, male and female, gardens beneath which rivers flow where they shall live forever and good homes in gardens of eternity. And Allah&s pleasure is the greatest. That is the supreme success.

وعدہ دیا ہے اللہ نے ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو باغوں کا کہ بہتی ہیں نیچے ان کے نہریں رہا کریں انہی میں اور ستھرے مکانوں کا رہنے کے باغوں میں اور رضا مندی اللہ کی ان سب سے بڑی ہے یہی بڑی کامیابی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے وعدہ کیا ہے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں سے ان باغات کا جن کے نیچے ندیاں بہتی ہوں گی وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور بہت عمدہ مکانات (کا وعدہ) ہمیشہ رہنے والے باغات میں اور اللہ کی رضا تو سب سے بڑی نعمت ہے۔ یہی تو ہے بہت بڑی کامیابی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has promised the believing men and believing women Gardens beneath which rivers flow. They shall abide in it. There are delightful dwelling places for them in the Gardens of Eternity. They shall, above all, enjoy the good pleasure of Allah. That is the great achievement.

ان مومن مردوں اور عورتوں سے اللہ کا وعدہ ہے کہ انہیں ایسے باغ دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ ان سدا بہار باغوں میں ان کے لیے پاکیزہ قیام گاہیں ہوں گی ، اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اللہ کی خوشنودی انہیں حاصل ہوگی ۔ یہی بڑی کامیابی ہے ۔ ؏ ۹

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے وعدہ کیا ہے ان باغات کا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے ، اور ان پاکیزہ مکانات کا جو سدا بہار باغات میں ہوں گے ۔ اور اللہ کی طرف سے خوشنودی تو سب سے بڑی چیز ہے ۔ ( جو جنت والوں کو نصیب ہوگی ) یہی تو زبردست کامیابی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مسلمان مرد اور مسلمان عورتوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے ان باغوں کا وعدہ کا وعدہ فرمایا ہے جن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اور جنت العدن میں (رہنے کے لیے) عمدہ مکانوں کا (جو موتی اور جواہر سے بنے ہوں گے 1 اور سب نعمتوں سے بڑھ کر خدا کی رضا مندی ہوگی 2 یہی بڑی کامیابی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ نے ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں سے ایسے باغوں کا وعدہ کررکھا ہے جن کے تابع نہریں چلتی ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور نفس گھروں کا جو ہمیشہ رہنے والے باغوں میں ہوں گے اور اللہ کی رضامندی سب (نعمتوں) سے بڑی ہے یہی بہت بڑی کامیابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے ایسی جنتوں کا وعدہ کیا ہے جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔ نفیس رہائش گاہیں سدا رہنے والے باغات میں اور اللہ کی رضا و خوشنودی اس سے بڑھ کر ہے۔ وہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے بہشتوں کا وعدہ کیا ہے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں (وہ) ان میں ہمیشہ رہیں گے اور بہشت ہائے جاودانی میں نفیس مکانات کا (وعدہ کیا ہے) اور خدا کی رضا مندی تو سب سے بڑھ کر نعمت ہے یہی بڑی کامیابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah hath promised the believing men and believing women Gardens whereunder rivers flow, wherein they shall be abiders, and goodly dwellings in the Everlasting Gardens --and goodwill from Allah is the greatest ofall--that! it is the achievement supreme.

اللہ نے ایمان والوں اور ایمان والیوں سے وعدہ کر رکھا ہے باغوں کا کہ ان کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی یہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور (وعدہ کر رکھا ہے) پاکیزہ مکانوں کا ہمیشگی کے باغوں میں اور اللہ کی رضا مندی سب (نعمتوں) سے بڑھ کر ہے بڑی کامیابی یہی تو ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں سے اللہ کا وعدہ ایسے باغوں کیلئے ہے ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ۔ ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ مکانوں کیلئے ابد کے باغوں میں اور اللہ کی خوشنودی بھی جو سب سے بڑھ کر ہے ۔ بڑی کامیابی یہ ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اﷲ ( تعالیٰ ) نے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں سے ایسے باغوں کا وعدہ فرمایا ہے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیںگے اور ایسے عمدہ مکانوں کا وعدہ فرمایا ہے جو ہمیشگی والے باغوں میں ہوںگے اور اﷲ ( تعالیٰ ) کی رضامندی سب سے بڑی چیز ہے ۔ یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو باغات کا وعدہ دیا ہے کہ ان کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔ ان میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اور بہترین باغات میں نفیس مکانات کا وعدہ کیا ہے اور اللہ کی رضامندی تو سب سے بڑھ کر نعمت ہے یہی بڑی کامیابی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ نے وعدہ فرما رکھا ہے، ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں سے، ایسی عظیم الشان جنتوں کا، جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی نہریں، جہاں ان کو ہمیشہ رہنا نصیب ہوگا، اور (اس نے ان سے وعدہ فرما رکھا ہے) ایسے پاکیزہ مکانوں کا جو سدا بہار جنتوں میں ہونگے، اور اللہ کی رضا (کی نعمت جو ان کو نصیب ہوگی وہ) ان سب سے کہیں بڑھ کر ہوگی، یہی ہے سب سے بڑی کامیابی،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے ایسے باغات کاوعدہ کررکھا ہے جن میں نہریں جاری ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے نیز سدا بہارباغات میں پاکیزہ قیام گاہوں کابھی ( وعدہ کررکھا ہے ) اور اللہ کی خوشنودی توان سب نعمتوں سے بڑھ کر ہوگی یہی بہت بڑی کامیابی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو باغوں کا وعدہ دیا ہے جن کے نیچے نہریں رواں ان میں ہمیشہ رہیں گے اور پاکیزہ مکانوں کا ( ف۱۷۱ ) بسنے کے باغوں میں ، اور اللہ کی رضا سب سے بڑی ( ف۱۷۲ ) یہی ہے بڑی مراد پانی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے جنتوں کا وعدہ فرما لیا ہے جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں ، وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور ایسے پاکیزہ مکانات کا بھی ( وعدہ فرمایا ہے ) جوجنت کے خاص مقام پر سدا بہار باغات میں ہیں ، اور ( پھر ) اللہ کی رضا اور خوشنودی ( ان سب نعمتوں سے ) بڑھ کر ہے ( جو بڑے اجر کے طور پر نصیب ہوگی ) ، یہی زبردست کامیابی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اللہ نے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں سے ان بہشتوں کا وعدہ کیا ہے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے نیز ان کے لئے ان ہمیشگی کے بہشتوں ( سدا بہار باغوں ) میں پاک و پاکیزہ مکانات ہوں گے ۔ اور اللہ کی خوشنودی سب سے بڑی ہے ۔ یہی ہے بہت بڑی کامیابی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah hath promised to Believers, men and women, gardens under which rivers flow, to dwell therein, and beautiful mansions in gardens of everlasting bliss. But the greatest bliss is the good pleasure of Allah: that is the supreme felicity.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has promised the believers gardens wherein streams flow and wherein they will live forever in the excellent mansions of the garden of Eden. What is more important than all this for them is that God is pleased with them. Such is the supreme triumph.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah has promised the believers -- men and women, -- Gardens under which rivers flow to dwell therein forever, and beautiful mansions in gardens of `Adn (Eden; Paradise). But the greatest bliss is the good pleasure of Allah. That is the supreme success.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah has promised to the believing men and the believing women gardens, beneath which rivers flow, to abide in them, and goodly dwellings in gardens of perpetual abode; and best of all is Allah's goodly pleasure; that is the grand achievement.

Translated by

William Pickthall

Allah promiseth to the believers, men and women, Gardens underneath which rivers flow, wherein they will abide - blessed dwellings in Gardens of Eden. And - greater (far)! - acceptance from Allah. That is the supreme triumph.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मोमिन मर्दों और मोमिन औरतों से अल्लाह का वादा है ऐसे बाग़ात का कि उनके नीचे से नहरें जारी होंगी उनमें वे हमेशा रहेंगे, और वादा है पाकीज़ा मकानों का हमेशा रहने वाले बाग़ात में, और अल्लाह की रज़ामंदी का जो सबसे बढ़कर है, यही बड़ी कामयाबी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں سے ایسے باغوں کا وعدہ کر رکھا ہے جن کے نیچے سے نہریں چلتی ہونگی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور نفیس مکانوں کا جو کہ ان ہمیشگی کے باغوں میں ہونگے اور (ان سب نعمتوں کے ساتھ) اللہ تعالیٰ کی رضامندی سب (نعمتوں) سے بڑی چیز ہے۔ (یہ جزائے مذکور) بڑی کامیابی ہے۔ (72)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے ایسے باغات کا وعدہ کیا ہے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور پاک، صاف رہنے کے لیے مکانات کا جو ہمیشگی کے باغوں میں ہوں گی اور اللہ کی رضامندی سب سے بڑی نعمت ہے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ “ (٧٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان مومن مردوں اور عورتوں سے اللہ کا وعدہ ہے کہ انہیں ایسے باغ دے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔ ان سدا بہار باغوں میں ان کے لیے پاکیزہ قیام گاہیں ہوں گی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اللہ کی خوشنودی انہیں حاصل ہوگی۔ یہی بڑی کامیابی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے ایسے باغوں کا وعدہ فرمایا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور ایسے عمدہ مکانوں کا وعدہ فرمایا جو ہمیشگی والے باغوں میں ہوں گے اور اللہ کی رضا مندی سب سے بڑی چیز ہے یہ بڑی کامیابی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وعدہ دیا ہے اللہ نے ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو باغوں کا کہ بہتی ہیں نیچے ان کے نہریں رہا کریں انہی میں اور ستھرے مکانوں کا رہنے کے باغوں میں اور رضامندی اللہ کی ان سب سے بڑی ہے یہی ہے بڑی کامیابی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں سے ایسے باغوں کا وعدہ کررکھا ہے کہ جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی یہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے اور ان سے اللہ نے نفیس مکانوں کا بھی وعدہ کیا ہے وہ مکان انہی دائمی باغات میں ہوں گے اور اللہ تعالیٰ کی رضامندی ان سب نعمتوں سے بڑھ کر ہے ان مذکورہ نعمتوں کا حصول بہت ہی بڑی کامیابی ہے۔