Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 75

سورة التوبة

وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ عٰہَدَ اللّٰہَ لَئِنۡ اٰتٰىنَا مِنۡ فَضۡلِہٖ لَنَصَّدَّقَنَّ وَ لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۷۵﴾

And among them are those who made a covenant with Allah , [saying], "If He should give us from His bounty, we will surely spend in charity, and we will surely be among the righteous."

ان میں وہ بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر ہمیں اپنے فضل سے مال دے گا تو ہم ضرور صدقہ و خیرات کریں گے اور پکی طرح نیکوکاروں میں ہوجائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور کچھ ان میں سے وہ ہیں
مَّنۡ
جنہوں نے
عٰہَدَ
عہد کیا
اللّٰہَ
اللہ سے
لَئِنۡ
البتہ اگر
اٰتٰىنَا
وہ دے گا ہمیں
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
لَنَصَّدَّقَنَّ
البتہ ہم ضرور صدقہ کریں گے
وَلَنَکُوۡنَنَّ
اور البتہ ہم ضرور ہو جائیں گے
مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ
نیک لوگوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡہُمۡ
اور اُن میں سے ہے
مَّنۡ
جس نے
عٰہَدَ
عہد کیا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
لَئِنۡ
یقیناً اگر
اٰتٰىنَا
اس نے دیا ہمیں
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
لَنَصَّدَّقَنَّ
ہم ضرور صدقہ کریں گے
وَلَنَکُوۡنَنَّ
اور ہم ٖضرور ہو جا ئیں گے
مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ
نیک لوگوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And among them are those who made a covenant with Allah , [saying], "If He should give us from His bounty, we will surely spend in charity, and we will surely be among the righteous."

ان میں وہ بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر ہمیں اپنے فضل سے مال دے گا تو ہم ضرور صدقہ و خیرات کریں گے اور پکی طرح نیکوکاروں میں ہوجائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان میں سے کچھ ایسے ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر اللہ ہمیں اپنی مہربانی سے (مال و دولت) عطا کرے گا تو ہم ضرور صدقہ کریں گے اور نیک بندے بن جائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران میں وہ بھی ہیں جنہوں نے اﷲ تعالیٰ سے عہدکیاکہ یقینااگراس نے ہمیں اپنے فضل سے دیا تو ہم ضرور صدقہ کریں گے اورہم ضرور نیک لوگوں میں سے ہوجائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And among them there are those who made a pledge with Allah: |"If He gives us (wealth) out of His grace, then, surely we shall give alms and shall be among the righteous.|"

اور بعضے ان میں وہ ہیں کہ عہد کیا تھا اللہ سے اگر دیوے ہم کو اپنے فضل سے تو ہم ضرور خیرات کریں اور ہم ہیں ہم نیکی والوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر وہ ہمیں اپنے فضل سے نواز دے گا تو ہم خوب صدقہ و خیرات کریں گے اور نیک بن جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر اس نے اپنے فضل سے ہم کو نوازا تو ہم خیرات کریں گے اور صالح بن کر رہیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہی میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے یہ عہد کیا تھا کہ اگر وہ اپنے فضل سے ہمیں نوازے گا تو ہم ضرور صدقہ کریں گے ، اور یقینا نیک لوگوں میں شامل ہوجائیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان (منافقوں) میں بعضے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ سے عہد کیا اگر وہ اپنے فضل سے ہم کو (مال اور دولت) دے تو ہم ضرور خیرات کریں گے اور ضرور نیک ہو کر رہیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان (منافقین) میں بعض تو ایسے ہیں کہ انہوں نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ ہم کو اپنے فضل سے (بہت سا مال) عطا فرمادیں تو ہم ضرور خیرات کریں گے اور ضرور نیکوکاروں میں ہوجائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بعض ان میں سے وہ ہیں جنہوں نے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ (اے اللہ ) اگر تو نے ہمیں اپنے فضل و کرم سے عطا کیا تو ہم خوب خیرات کریں گے اور ہم خوب نیک کام کریں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جنہوں نے خدا سے عہد کیا تھا کہ اگر وہ ہم کو اپنی مہربانی سے (مال) عطا فرمائے گا تو ہم ضرور خیرات کیا کریں گے اور نیک کاروں میں ہو جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And of them are some who covenanted With saying: if He giveth of His grace, we will surely give alms and we will surely become of the righteous.

اور ان میں وہ بھی ہیں جو اللہ سے عہد کرتے ہیں کہ اگر وہ اپنے فضل سے ہمیں (مال عطا کردے تو ہم خوب (اس میں سے) تصدق کریں گے اور ہم خوب نیک نیک کام کیا کریں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان میں سے وہ بھی ہیں ، جنہوں نے اللہ سے عہد کیا کہ اگر اللہ نے ہمیں اپنے فضل سے نوازا تو ہم خوب صدقہ کریں گے اور خوب نیکیاں کرنے والوں میں سے ہوں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جو اﷲ ( تعالیٰ ) سے عہد کرتے ہیں کہ اگر اﷲ ( تعالیٰ ) نے ہمیں اپنے فضل سے عطا فرمایا تو ہم ضرور بالضرور صدقہ خیرات کریں گے اور ضرور بالضرور نیک لوگوں میں سے ہو جائیں گے پس جب اﷲ ( تعالیٰ ) نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرما دیا تو اس میں کنجوسی کرنے لگے اور منہ پھیرنے لگے اور وہ تو منہ پھیرنے والے ہی تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان میں بعض ایسے ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر وہ ہمیں اپنی مہربانی سے مال عطا کرے گا تو ہم ضرور خیرات کیا کریں گے اور نیکوکاروں میں سے ہوجائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان میں سے بعض وہ بھی ہیں جنہوں نے عہد کیا اللہ سے کہ اگر اس نے نواز دیا ہم کو اپنے فضل سے، تو ہم خوب خیرات کریں گے، اور بڑے نیک بن جائیں گے،

Translated by

Noor ul Amin

اوران میں سے کچھ ایسے ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھاکہ اگر اللہ ہمیں اپنی مہربانی سے ( دولت ) عطاکرے گاتوہم ضرورصدقہ کریں گے اور نیک بندے بن جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان میں کوئی وہ ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر ہمیں اپنے فضل سے دے تو ہم ضرور خیرات کریں گے اور ہم ضرور بھلے آدمی ہوجائیں گے ( ف۱۷۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان ( منافقوں ) میں ( بعض ) وہ بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر اس نے ہمیں اپنے فضل سے ( دولت ) عطا فرمائی تو ہم ضرور ( اس کی ر اہ میں ) خیرات کریں گے اور ہم ضرور نیکو کاروں میں سے ہو جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر اس نے ہمیں اپنے فضل سے ( کچھ مال و دولت ) سے نوازا تو ہم ضرور خیرات کریں گے اور ضرور نیکوکار بندوں میں سے ہو جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Amongst them are men who made a covenant with Allah, that if He bestowed on them of His bounty, they would give (largely) in charity, and be truly amongst those who are righteous.

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of them have promised God that if He will favor them, they will certainly spend for His cause and be righteous ones.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And of them are some who made a covenant with Allah (saying): "If He bestowed on us of His bounty, we will verily, give Sadaqah and will be certainly among the righteous."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And there are those of them who made a covenant with Allah: If He give us out of His grace, we will certainly give alms and we will certainly be of the good.

Translated by

William Pickthall

And of them is he who made a covenant with Allah (saying): If He give us of His bounty we will give alms and become of the righteous.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनमें वे भी हैं जिन्होंने अल्लाह से अहद किया कि अगर उसने हमको अपने फ़ज़्ल से अता किया तो हम ज़रूर सदक़ा करेंगे और हम नेक बनकर रहेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان (منافقین) میں بعض آدمی ایسے ہیں کہ خدا تعالیٰ سے عہد کرتے ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ ہم کو اپنے فضل سے (بہت سامال) عطا فرمادے تو ہم خوب خیٰرات کریں اور ہم (اس کے ذریعہ سے) خوب نیک نیک کام کیا کریں۔ (75)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ان میں سے بعض وہ ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا کہ اگر اس نے ہمیں اپنے فضل سے عطا فرمایا تو ہم ضرور صدقہ کریں گے اور ضرور نیک لوگوں سے ہوجائیں گے۔ (٧٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا تھا کہ اگر اس نے اپنے فضل سے ہم کو نوازا تو ہم خیرات کریں گے اور صالح بن کر رہیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان میں بعض ایسے ہیں جو اللہ سے عہد کرتے ہیں کہ اگر اللہ نے ہمیں اپنے فضل سے عطا فرمایا تو ہم ضرور ضرور خیرات کریں گے اور ضرور ضرور ہم نیک آدمیوں میں شمار ہوجائیں گ

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بعضے ان میں وہ ہیں کہ عہد کیا تھا اللہ سے اگر دیوے ہم کو اپنے فضل سے تو ہم ضرور خیرات کریں اور ہو رہیں ہم نیکی والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان منافقوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے یہ عہد کیا تھا کہ اللہ ہم کو اپنے فضل سے مال و دولت عطا کرے گا تو ہم خوب خیرات کریں گے اور ضرور ہم اس کے نیک بندوں میں سے ہوں گے۔