Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 76

سورة التوبة

فَلَمَّاۤ اٰتٰہُمۡ مِّنۡ فَضۡلِہٖ بَخِلُوۡا بِہٖ وَ تَوَلَّوۡا وَّ ہُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ ﴿۷۶﴾

But when he gave them from His bounty, they were stingy with it and turned away while they refused.

لیکن جب اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا تو یہ اس میں بخیلی کرنے لگے اور ٹال مٹول کر کے منہ موڑ لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّاۤ
پھر جب
اٰتٰہُمۡ
اس نے دیا انہیں
مِّنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل سے
بَخِلُوۡا
وہ بخل کرنے لگے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَتَوَلَّوۡا
اور وہ منہ موڑ گئے
وَّہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
مُّعۡرِضُوۡنَ
اعراض کرنے والے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّاۤ
پھر جب
اٰتٰہُمۡ
اس نے عطا کیا اُن کو
مِّنۡ فَضۡلِہٖ
اپنے فضل میں سے
بَخِلُوۡا
بخل کیا انہوں نے
بِہٖ
اُ س پر
وَتَوَلَّوۡا
اور منہ موڑ گئے
وَّہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
مُّعۡرِضُوۡنَ
اعراض کرنے والے تھے
Translated by

Juna Garhi

But when he gave them from His bounty, they were stingy with it and turned away while they refused.

لیکن جب اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا تو یہ اس میں بخیلی کرنے لگے اور ٹال مٹول کر کے منہ موڑ لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب اللہ نے اپنی مہربانی سے مال عطا کردیا تو بخل کرنے لگے اور کمال بےاعتنائی سے (اپنے عہد سے) پھرگئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر جب اﷲ تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کیاتوانہوں نے اس پر بخل کیااوراس حال میں منہ موڑ گئے کہ وہ اعراض کرنے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But when He gave them (wealth) of His grace, they be-came stingy about it, and went back turning their faces away.

پھر جب دیا ان کو اپنے فضل سے تو اس میں بخل کیا اور پھرگئے ٹلا کر،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب اللہ نے انہیں نواز دیا اپنے فضل سے (غنی کردیا) تو انہوں نے اس دولت کے ساتھ بخل کیا اور پیٹھ موڑ لی اور اعراض کیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Then, when He gave them out of His bounty, they grew niggardly and turned their backs (upon their covenant).

مگر جب اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دولتمند کر دیا تو وہ بخل پر اتر آئے اور اپنے عہد سے ایسے پھرے کہ انہیں اس کی پروا تک نہیں ہے ۔ 86

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لیکن جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے نوازا تو اس میں بخل کرنے لگے ، اور منہ موڑ کر چل دیے ۔ ( ٦٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے فضل سے (روپیہ پیسہ دیا) تو لگے اس میں بخیلی کرنے اور (اقرار سے) پھرگئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے دیا تو اس میں کنجوسی کرنے لگے اور روگردانی کرنے لگے اور وہ رو گردانی کرنے کے عادی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب اس نے ان کو اپنے فضل و کرم سے عطا کیا تو وہ کنجوسی کرنے لگے۔ وہ پھرگئے اور وہ منہ پھیر کر چلنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لیکن جب خدا نے ان کو اپنے فضل سے (مال) دیا تو اس میں بخل کرنے لگے اور (اپنے عہد سے) روگردانی کرکے پھر بیٹھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when He gave them out of His grace, they became niggardly therewith and turned away as backsliders.

پھر جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے (مال) دیدیا تو لگے وہ اس میں بخل کرنے اور روگردانی کرنے اور منہ پھیرے ہوئے تو وہ تھے ہی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو اللہ نے جب ان کو اپنے فضل میں سے عطا فرمایا تو وہ اس میں بخیل بن بیٹھے اور برگشتہ ہوکر منہ پھیر لیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جو اﷲ ( تعالیٰ ) سے عہد کرتے ہیں کہ اگر اﷲ ( تعالیٰ ) نے ہمیں اپنے فضل سے عطا فرمایا تو ہم ضرور بالضرور صدقہ خیرات کریں گے اور ضرور بالضرور نیک لوگوں میں سے ہو جائیں گے پس جب اﷲ ( تعالیٰ ) نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرما دیا تو اس میں کنجوسی کرنے لگے اور منہ پھیرنے لگے اور وہ تو منہ پھیرنے والے ہی تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لیکن جب اللہ نے اپنے فضل سے ان کو مال دیا تو اس میں بخل کرنے لگے اور اپنے عہد سے پھرگئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر جب اللہ نے نواز دیا ان کو اپنے فضل سے تو یہ اس میں بخل کرنے لگے، اور یہ پھرگئے منہ موڑ کر،

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب اللہ نے اپنی مہربانی سے مال عطا کیا تو وہ کنجوسی کرنے لگے اور ٹال مٹول کرکے ( اپنے عہدسے ) پھرگئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو جب اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا اس میں بخل کرنے لگے اور منہ پھیر کر پلٹ گئے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس جب اس نے انہیں اپنے فضل سے ( دولت ) بخشی ( تو ) وہ اس میں بخل کرنے لگے اور وہ ( اپنے عہد سے ) روگردانی کرتے ہوئے پھر گئے

Translated by

Hussain Najfi

پھر جب اللہ نے انہیں اپنے فضل و کرم سے نوازا تو وہ اس میں بخل کرنے لگے اور روگردانی کرتے ہوئے ( اپنے عہد سے ) پھر گئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when He did bestow of His bounty, they became covetous, and turned back (from their covenant), averse (from its fulfilment).

Translated by

Muhammad Sarwar

But when His favors were bestowed on them, they became niggardly and in disregard broke their promise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then when He gave them of His bounty, they became stingy, and turned away, averse.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when He gave them out of His grace, they became niggardly of it and they turned back and they withdrew.

Translated by

William Pickthall

Yet when He gave them of His bounty, they hoarded it and turned away, averse;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब अल्लाह ने उनको अपने फ़ज़्ल से अता किया तो वे उसमें कंजूसी करने लगे और बरगश्ता होकर मुँह फेर लिया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو جب اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے فضل سے (بہت سا مال) دے دیا تو وہ اس میں بخل کرنے لگے (کہ زکوة نہ دی) اور (اطاعت سے) روگردانی کرنے لگے۔ (76)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر جب اس نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرمایا تو انہوں نے اس میں بخل کیا اور منہ موڑ گئے کیونکہ وہ بےرخی کرنے والے تھے۔ (٧٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر جب اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دولتمند کردیا تو وہ بخل پر اتر آئے اور اپنے عہد سے ایسے پھرے کہ انہیں اس کی پروا تک نہیں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے عطا فرما دیا تو اس میں کنجوسی کرنے لگے اور وہ اعراض کرتے ہوئے رو گردانی کر گئے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب دیا ان کو اپنے فضل سے تو اس میں بخل کیا اور پھرگئے ٹلا کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے مال عطا کیا تو اس میں بخل کرنے لگے اور روگرداں ہوکر اپنے عہد سے پھرگئے۔