Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 79

سورة التوبة

اَلَّذِیۡنَ یَلۡمِزُوۡنَ الۡمُطَّوِّعِیۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ فِی الصَّدَقٰتِ وَ الَّذِیۡنَ لَا یَجِدُوۡنَ اِلَّا جُہۡدَہُمۡ فَیَسۡخَرُوۡنَ مِنۡہُمۡ ؕ سَخِرَ اللّٰہُ مِنۡہُمۡ ۫ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۷۹﴾

Those who criticize the contributors among the believers concerning [their] charities and [criticize] the ones who find nothing [to spend] except their effort, so they ridicule them - Allah will ridicule them, and they will have a painful punishment.

جو لوگ ان مسلمانوں پر طعنہ زنی کرتے ہیں جو دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور ان لوگوں پر جنہیں سوائے اپنی محنت مزدوری کے اور کچھ میسرہی نہیں ، پس یہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں ، اللہ بھی ان سے تمسخر کرتا ہے انہی کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَلۡمِزُوۡنَ
وہ طعنہ دیتے ہیں
الۡمُطَّوِّعِیۡنَ
خوشی سے دینے والوں کو
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں میں سے
فِی الصَّدَقٰتِ
صدقات میں
وَالَّذِیۡنَ
اور ان کو (بھی )جو
لَایَجِدُوۡنَ
نہیں وہ پاتے
اِلَّا
مگر
جُہۡدَہُمۡ
اپنی محنت کے
فَیَسۡخَرُوۡنَ
تو وہ مذاق اڑاتے ہیں
مِنۡہُمۡ
ان کا
سَخِرَ
مذاق اڑاتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
مِنۡہُمۡ
اور ان کےلیے
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
یَلۡمِزُوۡنَ
طعن کرتے ہیں
الۡمُطَّوِّعِیۡنَ
خوش دلی سے حصہ لینے والوں پر
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں میں سے
فِی الصَّدَقٰتِ
صدقات میں
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ لوگ جو
لَایَجِدُوۡنَ
نہیں پاتے
اِلَّا
سوائے
جُہۡدَہُمۡ
اپنی محنت کے
فَیَسۡخَرُوۡنَ
سو وہ مذاق کرتے ہیں
مِنۡہُمۡ
اُن سے
سَخِرَ
مذاق کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِنۡہُمۡ
اُن سے
وَلَہُمۡ
اور اُن کے لئے
عَذَابٌ
سزا ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

Those who criticize the contributors among the believers concerning [their] charities and [criticize] the ones who find nothing [to spend] except their effort, so they ridicule them - Allah will ridicule them, and they will have a painful punishment.

جو لوگ ان مسلمانوں پر طعنہ زنی کرتے ہیں جو دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور ان لوگوں پر جنہیں سوائے اپنی محنت مزدوری کے اور کچھ میسرہی نہیں ، پس یہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں ، اللہ بھی ان سے تمسخر کرتا ہے انہی کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ان منافقوں میں کچھ ایسے ہیں) جو خوشی سے صدقہ کرنے والے مومنوں پر طعنہ زنی کرتے ہیں اور ایسے (تنگدست) مسلمانوں پر بھی جو اپنی مشقت (کی کمائی) کے سوائے کچھ نہیں رکھتے۔ یہ منافق ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ اللہ ان کا مذاق انہی پر ڈال دے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو لوگ خوش دلی سے حصہ لینے والے مومنوں پران کے صدقات کے بارے میں طعن کرتے ہیں اور ان پربھی جواپنی محنت کے سوا کچھ نہیں پاتے سو وہ ان سے مذاق کرتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے ان سے مذاق کیاہے اوران کے لیے دردناک عذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who find fault with believers who voluntarily give alms and have nothing but their hard earnings - still they mock at them - mocked they are by Allah and for them there is a painful punishment.

وہ لوگ جو طعن کرتے ہیں ان مسلمانوں پر جو دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور ان پر جو نہیں رکھتے مگر اپنی محنت کا پھر ان پر ٹھٹھے کرتے ہیں، اللہ نے ان سے ٹھٹھا کیا ہے اور ان کے لئے عذاب دردناک ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو طعن کرتے ہیں دل کی خوشی سے نیکی کرنے والے اہل ایمان پر ( ان کے ) صدقات کے بارے میں اور جن کے پاس اپنی محنت ومشقت کے سوا کچھ ہے ہی نہیں (اور وہ اس میں سے بھی خرچ کرتے ہیں) تو وہ (منافقین) ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ اللہ ان کا مذاق اڑاتا ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He also knows (the rich that are niggardly) who taunt the believers that voluntarily give alms, they scoff at those who have nothing to give except what they earn through their hard toil. Allah scoffs at them in return. A grievous chastisement awaits them.

﴿وہ خوب جانتا ہے ان کنجوس دولت مندوں کو﴾ جو برضا و رغبت دینے والے اہل ایمان کی مالی قربانیوں پر باتیں چھانٹتے ہیں اور ان لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں جن کے پاس ﴿راہِ خدا میں دینے کے لیے﴾ اس کے سوا کچھ نہیں ہے جو وہ اپنے اوپر مشقت برداشت کر کے دیتے ہیں ۔ اللہ 87 ان مذاق اڑانے والوں کا مذاق اڑاتا ہے اور ان کے لیے درد ناک سزا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( یہ منافق وہی ہیں ) جو خوشی سے صدقہ کرنے والے مومنوں کو بھی طعنے دیتے ہیں ، اور ان لوگوں کو بھی جنہیں اپنی محنت ( کی آمدنی ) کے سوا کچھ اور میسر نہیں ہے ( ٦٧ ) اس لیے وہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں ، اللہ ان کا مذاق اڑاتا ہے ، ( ٦٨ ) اور ان کے لیے دردناک عذاب تیار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یہ منافق ہی تو ہیں) جو دل کھول کر خیرات کرنے والے مسلمانوں پر اور جو (بیچارے) محنت مزدوری کے سوا کچھ مقدور نہیں رکھتے ان کی خیرات پر (دونوں پر) آنکھ مارتے ہیں (عیب لگاتے ہیں) 2 پھر ان (سب) ٹھٹھے مارتے ہیں اللہ نے (بھی) اس ٹھٹھے کا ان کو بدلہ دیا 3 اور ان کے لیے (آخرت میں) تکلیف کا عذاب (تیار) ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ ( منافق) ایسے ہیں کہ جو مسلمان دل کھول کر خیرات کرتے ہیں ان پر طعن کرتے ہیں اور جو صرف اتنا ہی کما سکتے ہیں جتنی مزدوری کرتے ہیں (لہٰذا صدقہ ہی دیتے ہیں) تو یہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں اللہ نے ان کا مذاب اڑایا ہے اور ان کے لئے بہت دکھ دینے والا عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جو ان مومنوں پر الزام لگاتے ہیں جو خوشی سے خیرات کرتے ہیں اور وہ ان لوگوں پر الزام لگاتے ہیں جن کو صرف اپنی محنت اور مزدوری کا صلہ ملتا ہے۔ پھر وہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ حالانکہ اللہ ان کا تمسخر اڑاتا ہے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو (ذی استطاعت) مسلمان دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور جو (بےچارے غریب صرف اتنا ہی کما سکتے ہیں جتنی مزدوری کرتے (اور تھوڑی سی کمائی میں سے خرچ بھی کرتے) ہیں ان پر جو (منافق) طعن کرتے ہیں اور ہنستے ہیں۔ خدا ان پر ہنستا ہے اور ان کے لیے تکلیف دینے والا عذاب (تیار) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These are they who traduce those who give alms cheerfully, from among the believers, and those who find not anything to give but their hard earnings: at them they scoff. Allah shall scoff back at them. and theirs shall be a torment afflictive.

یہ ایسے ہیں جو صدقات کے باب میں نفل صدقہ دینے والے مسلمانوں پر اعتراض کیا کرتے ہیں اور (خصوصا) ان لوگوں پر جنہیں بجز ان کی محنت مزدوری کے کچھ نہیں ملتا سو ان سے یہ تمسخر کرتے ہیں اللہ ان سے تمسخر کرتا ہے ۔ اور ان کے لئے عذاب درد ناک ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں کی سرگوشیوں کو ، جو خوش دلی سے انفاق کرنے والے اہلِ ایمان پر ان کے صدقات کے باب میں نکتہ چینی کرتے ہیں اور جو غریب صرف اپنی محنت مزدوری ہی سے انفاق کرتے ہیں تو ان پر پھبتیاں چست کرتے ہیں ۔ اللہ نے ان کا مذاق اڑایا اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ مومنین میں سے دل کھول کر صدقات دینے والوں پر طعن کرتے ہیں اور وہ لوگ جن کے پاس اپنی محنت کے علاوہ کچھ نہیں سو یہ ان سے مذاق کرتے ہیں ۔ اﷲ ( تعالیٰ ) ان کو اس مذاق کا بدلہ دیں گے اور ان کیلئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو مال دار مسلمان دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور جو غریب صرف اتنا ہی کما سکتے ہیں جتنی مزدوری کرتے ہیں اور تھوڑی سی کمائی میں سے خیرات بھی کرتے ہیں خرچ بھی کرتے ہیں ان پر منافق لوگ ہنسی مذاق کرتے ہیں جبکہ اللہ ان پر ہنستا ہے اور ان کے لیے تکلیف دہ عذاب تیار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں) جو زبان طعن دراز کرتے ہیں ان سچے ایمانداروں پر جو خوشی خوشی خرچ کرتے ہیں اپنے مالوں کو اللہ کی راہ میں، اور یہ مذاق اڑاتے ہیں (ان) غریبوں کا جن کے پاس (خرچ کرنے کو) کچھ نہیں ہوتا، سوائے اپنی مشقت (کی کمائی) کے، سو یہ تو ان کا مذاق اڑاتے ہیں، مگر اللہ خود ان کا مذاق اڑا رہا ہے اور ان کے لئے ایک بڑا ہی دردناک عذاب ہے،

Translated by

Noor ul Amin

( ان منافقوں میں کچھ ایسے ہیں ) جوخوشی سے صدقہ کرنے والے مومنون پر طعنہ زنی کرتے ہیں اورجو اپنی مشقت ( کی کمائی ) کے سواکچھ نہیں رکھتے یہ منافق ان کامذاق اڑاتے ہیں اللہ ان کامذاق انہی پر ڈال دے گااور ان کے لئے درد ناک عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو عیب لگاتے ہیں ان مسلمانوں کو کہ دل سے خیرات کرتے ہیں ( ف۱۸۲ ) اور ان کو جو نہیں پاتے مگر اپنی محنت سے ( ف۱۸۳ ) تو ان سے ہنستے ہیں ( ف۱۸٤ ) اللہ ان کی ہنسی کی سزا دے گا ، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جو لوگ برضا و رغبت خیرات دینے والے مومنوں پر ( ان کے ) صدقات میں ( ریاکاری و مجبوری کا ) الزام لگاتے ہیں اور ان ( نادار مسلمانوں ) پر بھی ( عیب لگاتے ہیں ) جو اپنی محنت و مشقت کے سوا ( کچھ زیادہ مقدور ) نہیں پاتے سو یہ ( ان کے جذبۂ اِنفاق کا بھی ) مذاق اڑاتے ہیں ، اللہ انہیں ان کے تمسخر کی سزا دے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ ایسے ہیں کہ خوش دلی سے خیرات کرنے والے مؤمنین پر ریاکاری کا عیب لگاتے ہیں ۔ اور جو اپنی محنت مزدوری کے سوا اور کچھ نہیں رکھتے ( اس لئے راہِ خدا میں تھوڑا مال دیتے ہیں ) یہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں اللہ ان کا مذاق اڑائے گا ۔ ( اس کی سزا دے گا ) اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who slander such of the believers as give themselves freely to (deeds of) charity, as well as such as can find nothing to give except the fruits of their labour,- and throw ridicule on them,- Allah will throw back their ridicule on them: and they shall have a grievous penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

God mocks those (hypocrites) who blame and mock the rich or poor believers who donate to the welfare funds, and He has prepared a painful torment for them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who defame such of the believers who give charity voluntarily, and such who could not find to give charity except what is available to them -- so they mock at them (believers); Allah will throw back their mockery on them, and they shall have a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They who taunt those of the faithful who give their alms freely, and those who give to the extent of their earnings and scoff at them; Allah will pay them back their scoffing, and they shall have a painful chastisement.

Translated by

William Pickthall

Those who point at such of the believers as give the alms willingly and such as can find naught to give but their endeavours, and deride them - Allah (Himself) derideth them. Theirs will be a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे लोग जो तअन करते हैं उन मुसलमानों पर जो दिल खोलकर सदक़ात देते हैं और उन पर जो सिर्फ़ अपनी मेहनत मज़दूरी से ख़र्च करते हैं उनका मज़ाक़ उड़ाते हैं, अल्लाह उन (मज़ाक़ उड़ाने वालों) का मज़ाक़ उड़ाता है और उनके लिए दर्दनाक अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ (منافقین) ایسے ہیں کہ نفل صدقہ دینے والے مسلمان پر صدقات کے بارے میں طعن کرتے ہیں اور (خصوص) ان لوگوں پر ( اور زیادہ) جن کو بجز محنت و مزدوری کے اور کچھ میسر نہیں ہوتا یعنی ان سے تمسخر کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو اس تمسخر کا (تو خاص) بدلہ دے گا (4) اور (مطلق طعن کا یہ بدلہ ملے ہی گا کہ) ان کے لیے دردناک (آخرت میں) سزا ہوگی۔ (79)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” صدقات میں فراخ دلی سے حصہ لینے والے ایمانداروں پر جو لگ طعن کرتے ہیں اور لوگوں پر جو اپنی محنت کے سواکچھ نہیں پاتے وہ انہیں مذاق کرتے ہیں اللہ ان سے مذاق کرے گا ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔ “ (٧٩)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(وہ خوب جانتا ہے ان کنجوس دولت مندوں کو) جو برضا ورغبت دینے والے اہل ایمان کی مالی قربانیون پر باتیں چھانٹتے ہیں ان لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں جن کے پاس (راہ خدا میں دینے کے لیے) اس کے سوا کچھ نہیں ہے جو وہ اپنے اوپر مشقت برداشت کرکے دیتے ہیں۔ اللہ ان مذاق اڑانے والوں کا مذاق اڑاتا ہے اور ان کے لیے دردناک سزا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ ایسے لوگ ہیں جو ان مومنین پر صدقات کے بارے میں طعن کرتے ہیں جو اپنی خوشی سے صدقات دیتے ہیں اور ان لوگوں پر جن کو اپنی محنت کے علاوہ کچھ میسر نہیں آتا، سو یہ ان سے تمسخر کرتے ہیں۔ اللہ ان کے تمسخر کا بدلہ دے گا اور ان کے لیے عذاب الیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ لوگ جو طعن کرتے ہیں ان مسلمانوں پر جو دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور ان پر جو نہیں رکھتے مگر اپنی محنت کا پھر ان پر ٹھٹھے کرتے ہیں اللہ نے ان سے ٹھٹھا کیا ہے اور ان کے لیے عذاب دردناک ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ لوگ ایسے ہیں کہ صدقات کے بارے میں ان مسلمانوں پر طعن کرتے ہیں جو دل کھول کر خیرات کرنے والے ہیں اور ان مسلمانوں پر بھی طعنہ زنی کرتے ہیں جو اپنی محنت و مشقت کے سوا اور مقدرت نہیں رکھتے تو یہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو اس تمسخر کا بدلہ د ے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔