Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 80

سورة التوبة

اِسۡتَغۡفِرۡ لَہُمۡ اَوۡ لَا تَسۡتَغۡفِرۡ لَہُمۡ ؕ اِنۡ تَسۡتَغۡفِرۡ لَہُمۡ سَبۡعِیۡنَ مَرَّۃً فَلَنۡ یَّغۡفِرَ اللّٰہُ لَہُمۡ ؕ ذٰلِکَ بِاَنَّہُمۡ کَفَرُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿٪۸۰﴾  16

Ask forgiveness for them, [O Muhammad], or do not ask forgiveness for them. If you should ask forgiveness for them seventy times - never will Allah forgive them. That is because they disbelieved in Allah and His Messenger, and Allah does not guide the defiantly disobedient people.

ان کے لئے تو استغفار کر یا نہ کر ۔ اگر تو ستر مرتبہ بھی ان کے لئے استغفار کرے تو بھی اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ سے اور اس کے رسول سے کفر کیا ہے ایسے فاسق لوگوں کو رب کریم ہدایت نہیں دیتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِسۡتَغۡفِرۡ
آپ بخشش مانگیے
لَہُمۡ
ان کے لیے
اَوۡ
یا
لَاتَسۡتَغۡفِرۡ
نہ آپ بخشش مانگیے
لَہُمۡ
ان کے لیے
اِنۡ
اگر
تَسۡتَغۡفِرۡ
آپ بخشش مانگیں گے
لَہُمۡ
ان کے لیے
سَبۡعِیۡنَ
ستر
مَرَّۃً
بار
فَلَنۡ
پس ہرگز نہ
یَّغۡفِرَ
معاف کرے گا
اللّٰہُ
اللہ
لَہُمۡ
انہیں
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
بوجہ اس کے کہ انہوں نے
کَفَرُوۡا
کفرکیا
بِاللّٰہِ
اللہ کا
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
لَایَہۡدِی
نہیں ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
الۡفٰسِقِیۡنَ
جو فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِسۡتَغۡفِرۡ
آپ بخشش مانگیں
لَہُمۡ
اُن کے لیے
اَوۡ
یا
لَاتَسۡتَغۡفِرۡ
آپ نہ بخشش مانگیں
لَہُمۡ
اُن کے لیے
اِنۡ
اگر
تَسۡتَغۡفِرۡ
آپ بخشش مانگیں
لَہُمۡ
اُن کے لیے
سَبۡعِیۡنَ
ستر
مَرَّۃً
مرتبہ
فَلَنۡ
تو ہرگز نہیں
یَّغۡفِرَ
بخشے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَہُمۡ
اُن کے لیے
ذٰلِکَ
یہ
بِاَنَّہُمۡ
اس وجہ سے کہ یقیناً وہ
کَفَرُوۡا
کفر کیا انہوں نے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اُ س کے رسول کے ساتھ
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
لَایَہۡدِی
نہیں ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِیۡنَ
نافرمانوں کو
Translated by

Juna Garhi

Ask forgiveness for them, [O Muhammad], or do not ask forgiveness for them. If you should ask forgiveness for them seventy times - never will Allah forgive them. That is because they disbelieved in Allah and His Messenger, and Allah does not guide the defiantly disobedient people.

ان کے لئے تو استغفار کر یا نہ کر ۔ اگر تو ستر مرتبہ بھی ان کے لئے استغفار کرے تو بھی اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ سے اور اس کے رسول سے کفر کیا ہے ایسے فاسق لوگوں کو رب کریم ہدایت نہیں دیتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان کے لئے بخشش کی دعا کریں یا نہ کریں (اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا) اگر آپ ان کے لئے ستر مرتبہ بھی دعائے مغفرت کریں تو اللہ انہیں معاف نہیں کرے گا۔ وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا ہے اور ایسے فاسق لوگوں کو اللہ سیدھی راہ نہیں دکھاتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ ان کے لیے بخشش مانگیں یانہ مانگیں اگرآپ سترمرتبہ بھی ان کے لیے بخشش مانگیں اﷲ تعالیٰ انہیں ہرگزنہیں بخشے گا،یہ اس وجہ سے کہ یقیناانہوں نے اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کے ساتھ کفرکیاہے اور اﷲ تعالیٰ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Ask pardon for them or do not ask pardon for them - even if you ask pardon for them seventy times, Allah shall never pardon them. That is because they disbe¬lieved in Allah and His Messenger. And Allah does not lead the sinning people to the right path.

تو ان کے لئے بخشش مانگ یا نہ مانگ، اگر تو ان کے لئے ستر بار بخشش مانگے تو بھی ہرگز نہ بخشے گا ان کو اللہ یہ اس واسطے کہ وہ منکر ہوئے اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اللہ رستہ نہیں دیتا نافرمان لوگوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ ان کے لیے استغفار کریں یا ان کے لیے استغفار نہ کریں۔ اگر آپ ستر مرتبہ بھی ان کے لیے استغفار کریں گے تب بھی اللہ انہیں ہرگز معاف نہیں فرمائے گا یہ اس لیے کہ یہ لوگ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کفر کرچکے ہیں اور اللہ ایسے فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), it is all the same whether or not you ask for their forgiveness. Even if you were to ask forgiveness for them seventy times, Allah shall not forgive them. That is because they disbelieved in Allah and His Messenger; and Allah does not bestow His Guidance on such evil-doing folk.

اے نبی ، تم خواہ ایسے لوگوں کے لیے معافی کی درخواست کرو یا نہ کرو ، اگر تم ستّر مرتبہ بھی انہیں معاف کر دینے کی درخواست کرو گے تو اللہ انہیں ہرگز معاف نہ کرے گا ۔ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا ہے ، اور اللہ فاسق لوگوں کو راہِ نجات نہیں دکھاتا ۔ ؏ ١۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے نبی ) تم ان کے لیے استغفار کرو یا نہ کرو ، اگر تم ان کے لیے ستر مرتبہ استغفار کرو گے تب بھی اللہ انہیں معاف نہیں کرے گا ۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کا رویہ اپنایا ہے ، اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچاتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) تو ان کے لیے (خدا سے) بخشش مانگے یا نہ مانگے اگر ستر بار (بھی) ان کے لیے بخشش مانگے تب بھی اللہ تعالیٰ ہرگز ان کو بخشنے والا نہیں 4 یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کو نہ مانا (ان کا حکم نہ سنا اور دین پر ٹھٹھے لگائے) اور اللہ تعالیٰ شریر لوگوں کو راہ پر نہیں لگاتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ ان کے لئے بخشش طلب فرمائیں یا ان کے لئے بخشش طلب نہ فرمائیں اگر آپ ان کے لئے ستر دفعہ بھی بخشش طلب فرمائیں تو بھی اللہ ان کو ہرگز نہیں بخشیں گے۔ یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے پیغمبر سے کفر کیا اور اللہ ایسے نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں فرمایا کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کے لئے بخشش مانگیں یا نہ مانگیں۔ اگر آپ ان کے لئے ستر مرتبہ بھی بخشش مانگیں گے تو اللہ ان کی ہرگز مغفرت نہیں کرے گا۔ وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا ہے اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم ان کے لیے بخشش مانگو یا نہ مانگو۔ (بات ایک ہے) ۔ اگر ان کے لیے ستّر دفعہ بھی بخشش مانگو گے تو بھی خدا ان کو نہیں بخشے گا۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول سے کفر کیا۔ اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Ask thou forgiveness for them or ask thou not forgiveness for them: if thou askest forgiveness for them seventy times, Allah will forgive them not. This, because they disbelieved in Allah and His apostle, and Allah guideth not an ungodly people.

آپ ان کے لئے استغفار کریں خواہ ان کے لئے استغفار نہ کریں اگر آپ ان کے لئے ستر بار (بھی استغفار کریں گے جب بھی اللہ نہیں بخشے گا ۔ یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں کرتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کیلئے مغفرت چاہو یا نہ چاہو ۔ اگر تم ان کیلئے ستر بار بھی مغفرت چاہو گے تو بھی اللہ ان کو بخشنے والا نہیں ۔ یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا اور اللہ بدعہدوں کو راہ یاب نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) ان کیلئے استغفار فرمائیں یا ان کیلئے استغفار نہ فرمائیں اگر آپ ان کیلئے ستر بار بھی معافی طلب فرمائیں گے اﷲ ( تعالیٰ ) ہر گز انہیں معاف نہیں فرمائیں گے یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے اﷲ ( تعالیٰ ) اوراس کے رسول ( ﷺ ) کے ساتھ کفر کیا اور اﷲ ( تعالیٰ ) نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آپ ان کے لئے بخشش کی دعا کریں یا نہ کریں (اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا) اگر آپ ان کے لئے ستر مرتبہ بھی دعائے مغفرت کریں تو اللہ انہیں معاف نہیں کرے گا۔ وجہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا ہے اور ایسے فاسق لوگوں کو اللہ سیدھی راہ نہیں دکھاتا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آپ (اے پیغمبر ! ) ان کے لئے بخشش کی دعا کریں یا نہ کریں، ان کے لئے (ایک برابر ہے کہ) آپ اگر ان کے لئے ستر مرتبہ بھی بخشش کی دعا کریں گے تو بھی اللہ نے ان کو ہرگز نہیں بخشنا، یہ اس لئے کہ انہوں نے (جان بوجھ کر) کفر کیا اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ، اور اللہ ہدایت (کی دولت) سے نہیں نوازتا ایسے بدکاروں کو،

Translated by

Noor ul Amin

آپ ان کے لئے بخشش مانگیں یانہ مانگیں ( فرق نہیں پڑیگا ) اگر آپ ان کے لئے سترمرتبہ بھی دعائے مغفرت کریں توبھی اللہ انہیں معاف نہیں کرے گاوجہ یہی ہے کہ یہ لوگ اللہ اور اس کے رسول کے منکرہیں اور فاسقوں کو اللہ راہ ہدایت نہیں دکھاتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم ان کی معافی چاہو یا نہ چاہو ، اگر تم ستر بار ان کی معافی چاہو گے تو اللہ ہرگز انھیں نہیں بخشے گا ( ف۱۸۵ ) یہ اس لیے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول سے منکر ہوئے ، اور اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا ( ف۱۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ خواہ ان ( بدبخت ، گستاخ اور آپ کی شان میں طعنہ زنی کرنے والے منافقوں ) کے لئے بخشش طلب کریں یا ان کے لئے بخشش طلب نہ کریں ، اگر آپ ( اپنی طبعی شفقت اور عفو و درگزر کی عادتِ کریمانہ کے پیشِ نظر ) ان کے لئے ستر مرتبہ بھی بخشش طلب کریں تو بھی اللہ انہیں ہرگز نہیں بخشے گا ، یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے ساتھ کفر کیا ہے ، اور اللہ نافرمان قوم کو ہدایت نہیں فرماتا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) آپ ان کے لئے مغفرت طلب کریں اور خواہ نہ کریں اگر ( بالفرض ) آپ ان کے لئے ستر بار بھی مغفرت طلب کریں جب بھی اللہ انہیں ہرگز نہیں بخشے گا ۔ یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے اللہ اور رسول کے ساتھ کفر کیا ۔ اور خدا فاسق ( نافرمان ) لوگوں کو منزلِ مقصود تک نہیں پہنچاتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whether thou ask for their forgiveness, or not, (their sin is unforgivable): if thou ask seventy times for their forgiveness, Allah will not forgive them: because they have rejected Allah and His Messenger: and Allah guideth not those who are perversely rebellious.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), whether you ask God to forgive them or not, He will never do so, even if you were to beg seventy times; they have disbelieved in God and His Messenger and God does not guide the evil-doers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whether you (O Muhammad) ask forgiveness for them (hypocrites) or ask not forgiveness for them -- (and even) if you ask seventy times for their forgiveness -- Allah will not forgive them because they have disbelieved in Allah and His Messenger. And Allah guides not those people who are rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Ask forgiveness for them or do not ask forgiveness for them; even if you ask forgiveness for them seventy times, Allah will not forgive them; this is because they disbelieve in Allah and His Apostle, and Allah does not guide the transgressing people.

Translated by

William Pickthall

Ask forgiveness for them (O Muhammad), or ask not forgiveness for them; though thou ask forgiveness for them seventy times Allah will not forgive them. That is because they disbelieved in Allah and His messenger, and Allah guideth not wrongdoing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आप उनके लिए माफ़ी की दरख़्वास्त करें या न करें, अगर आप सत्तर मर्तबा भी उन्हें माफ़ करने की दरख़्वास्त करोगे तो अल्लाह उनको हरगिज़ माफ़ करने वाला नहीं, यह इसलिए कि उन्होंने अल्लाह और उसके रसूल का इनकार किया, और अल्लाह नाफ़रमानों को राह नहीं दिखाता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ خواہ ان (منافقین) کے لیے استغفار کریں یا ان کے لیے استغفار نہ کریں۔ اگر آپ ان کے لیے ستر بار بھی استغفار کرینگے تب بھی اللہ تعالیٰ ان کو نہ بخشے گا یہ اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کفر کیا۔ اور اللہ تعالیٰ ایسے سرکش لوگوں کو ہدایت نہیں کیا کرتا۔ (80)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ان کے لیے بخشش مانگیں یا نہ مانگیں اگر آپ ان کے لیے ستر بار بخشش کی دعا کریں گے تب بھی اللہ انہیں معاف نہیں کرے گا، اس لیے کہ بیشک انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ “ (٨٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی تم خواہ ایسے لوگوں کے لیے معافی کی درخواست کرو یا نہ کرو ، اگر تم ستر مرتبہ بھی انہیں معاف کرنے کی درخواست کروگے تو اللہ انہیں ہرگز معاف نہ کرے گا۔ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا ہے ، اور اللہ فاسق لوگوں کو راہ نجات نہیں دکھاتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ ان کے لیے استغفار کریں یا نہ کریں، اگر آپ ان کے لیے ستر مرتبہ استغفار کریں تب بھی اللہ انہیں نہ بخشے گا۔ یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے اللہ کے ساتھ اور اللہ نے رسول کے ساتھ کفر کیا۔ اور اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں دیتا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو ان کے لیے بخشش مانگ یا نہ مانگ اگر ان کے لیے ستر بار بخشش مانگے تو بھی ہرگز نہ بخشے گا ان کو اللہ یہ اس واسطے کہ وہ منکر ہوئے اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اللہ راستہ نہیں دیتا نافرمان لوگوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ ان کے لئے استغفارکریں یا ان کیلئے استغفا نہ کریں اگر آپ ان کے لئے ستر مرتبہ بھی استغفار کریں گے تب بھی اللہ ان کو ہرگز نہیں بخشے گا یہ عدم مغفرت اس سبب سے ہے کہ انہوں نے اللہ کے اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کیا ہے اور اللہ ایسے نافرمانوں کی رہنمائی نہیں کیا کرتا۔