Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 85

سورة التوبة

وَ لَا تُعۡجِبۡکَ اَمۡوَالُہُمۡ وَ اَوۡلَادُہُمۡ ؕ اِنَّمَا یُرِیۡدُ اللّٰہُ اَنۡ یُّعَذِّبَہُمۡ بِہَا فِی الدُّنۡیَا وَ تَزۡہَقَ اَنۡفُسُہُمۡ وَ ہُمۡ کٰفِرُوۡنَ ﴿۸۵﴾

And let not their wealth and their children impress you. Allah only intends to punish them through them in this world and that their souls should depart [at death] while they are disbelievers.

آپ کو ان کے مال و اولاد کچھ بھی بھلے نہ لگیں اللہ کی چاہت یہی ہے کہ انہیں ان چیزوں سے دنیاوی سزا دے اور یہ اپنی جانیں نکلنے تک کافر ہی رہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تُعۡجِبۡکَ
تعجب میں ڈالیں آپ کو
اَمۡوَالُہُمۡ
مال ان کے
وَاَوۡلَادُہُمۡ
اور اولاد ان کی
اِنَّمَا
بےشک
یُرِیۡدُ
چاہتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
اَنۡ
کہ
یُّعَذِّبَہُمۡ
عذاب دے انہیں
بِہَا
ساتھ ان کے
فِی الدُّنۡیَا
دنیا میں
وَتَزۡہَقَ
اور نکلیں
اَنۡفُسُہُمۡ
جانیں ان کی
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ
کٰفِرُوۡنَ
کافر ہوں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا تُعۡجِبۡکَ
اور بھلے نہ لگیں آپ کو
اَمۡوَالُہُمۡ
مال اُن کے
وَاَوۡلَادُہُمۡ
اور اولاد اُن کی
اِنَّمَا
یقیناً
یُرِیۡدُ
ارادہ رکھتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
اَنۡ
یہ کہ
یُّعَذِّبَہُمۡ
وہ سزا دے اُنہیں
بِہَا
اُن کے ذریعے
فِی الدُّنۡیَا
دُنیا میں
وَتَزۡہَقَ
اور نکلیں
اَنۡفُسُہُمۡ
جانیں اُن کی
وَہُمۡ
اس حال میں کہ وہ سب
کٰفِرُوۡنَ
کافر ہوں
Translated by

Juna Garhi

And let not their wealth and their children impress you. Allah only intends to punish them through them in this world and that their souls should depart [at death] while they are disbelievers.

آپ کو ان کے مال و اولاد کچھ بھی بھلے نہ لگیں اللہ کی چاہت یہی ہے کہ انہیں ان چیزوں سے دنیاوی سزا دے اور یہ اپنی جانیں نکلنے تک کافر ہی رہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ان کے اموال اور اولاد (کی کثرت) سے آپ متعجب نہ ہوں۔ اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ انہی چیزوں سے انہیں دنیا میں ہی سزا دے اور اسی کفر کی حالت میں ان کی جانیں نکل جائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران کے مال اوران کی اولادآپ کوبھلے نہ لگیں،یقینااﷲ تعالیٰ ارادہ رکھتاہے کہ ان کے ذریعے اُنہیں دنیا ہی میں سزادے اوراُن کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ہی ہوں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And their wealth and children should not attract you. Allah only wants to punish them with these in this world and that their souls depart while they are disbe¬lievers.

اور تعجب نہ کر ان کے مال اور اولاد سے اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ عذاب میں رکھے ان کو ان چیزوں کے باعث دنیا میں اور نکلے ان کی جان اور وہ اس وقت تک کافر ہی رہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پسند نہ آئیں ان کے اموال اور ان کی اولاد اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ انہیں عذاب دے انہی چیزوں کے ذریعے سے دنیا میں اور ان کی جانیں نکلیں اسی حالت کفر میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Let not their riches or their children excite your admiration. Through these Allah seeks to chastise them in this world, and that their lives will depart them while they are unbelievers.

ان کی مالداری اور ان کی کثرت اولاد تم کو دھوکے میں نہ ڈالے ۔ اللہ نے تو ارادہ کر لیا ہے کہ اس مال و اولاد کے ذریعہ سے ان کو اسی دنیا میں سزا دے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہیں ان کے مال اور اولاد ( کی کثرت ) سے تعجب نہیں ہونا چاہیے ۔ اللہ تو یہ چاہتا ہے کہ انہی چیزوں سے ان کو دنیا میں عذاب دے ، ( ٧٠ ) اور ان کی جان بھی کفر ہی کی حالت میں نکلے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کے مال اور اولاد (بہت دیکھ کر ان) پر تعجب نہ کرو 4 اللہ اور کچھ نہیں یہ چاتہا ہے کہ دنیا میں ان چیزوں کا عذاب ان کو لگا دے اور جب ان کی جان نکلے تو کفر ہی کی حالت میں نکلے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے اموال اور اولاد پر حیران نہ ہوں یقینا اللہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کو ان (چیزوں) کی وجہ سے دنیا میں (بھی) عذاب میں گرفتار رکھیں اور ان کے دم حالت کفر میں ہی نکل جائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو ان کے مال اور ان کی اولادیں تعجب میں نہ ڈال دیں۔ اللہ تو صرف یہ چاہتا ہے کہ ان کو اسی دنیا میں ان چیزوں کے بدلے عذاب دے اور ان کی جانیں اس طرح نکلیں کہ وہ کافر ہی ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کے اولاد اور مال سے تعجب نہ کرنا۔ ان چیزوں سے خدا یہ چاہتا ہے کہ ان کو دنیا میں عذاب کرے اور (جب) ان کی جان نکلے تو (اس وقت بھی) یہ کافر ہی ہوں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And let nor their riches and their children amaze thee. Allah intendeth only to torment them therewith in the world, and that their souls may pass away while they are infidels.

اور ان کے مال اور ان کی اولاد آپ کو تعجب میں نہ ڈال دے ۔ اللہ کو تو یہی منظور ہے کہ انہیں انکے ذریعہ سے دنیا میں بھی عذاب کرتا رہے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم ان کے مال اور اولاد کو کچھ وقعت نہ دو ۔ اللہ تو بس یہ چاہتا ہے کہ ان چیزوں کے سبب سے ان کو دنیا میں عذاب دے اور ان کی جانیں کفر کے حال میں نکلیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کے مال اور ان کی اولاد آپ کو تعجب میں ڈالیں ۔ اﷲ ( تعالیٰ ) تو بس یہی چاہتے ہیں کہ ان چیزوں کے ذریعے دنیا میں انہیں عذاب دیتے رہیں اور ان کی جانیں اس حالت میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انکے مال اور اولاد آپکو تعجب میں نہ ڈال دیں (ان چیزوں سے) اللہ یہ چاہتا ہے کہ ان کو دنیا میں عذاب کرے اور جب ان کی جان نکلے تو اس وقت بھی یہ کافر ہی ہوں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تعجب (اور دھوکے) میں نہ ڈالنے پائیں تم کو ان لوگوں کے مال اور نہ ہی ان کی اولادیں، سوائے اس کے نہیں کہ اللہ چاہتا ہے کہ ان کو عذاب میں مبتلا کرے، انہی چیزوں کے ذریعے دنیا میں، اور ان کا دم بھی نکلے تو کفر ہی کی حالت میں،

Translated by

Noor ul Amin

اوران کے اموال اور اولاد ( کی کثرت ) سے آپ متعجب نہ ہوں اللہ توچاہتا ہے کہ انہی چیزوں سے انہیں دنیامیں ہی سزادے اور اسی کفرکی حالت میں ان کی جانیں نکل جائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کے مال یا اولاد پر تعجب نہ کرنا ، اللہ یہی چاہتا ہے کہ اسے دنیا میں ان پر وبال کرے اور کفر ہی پر ان کا دم نکل جائے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کے مال اور ان کی اولاد آپ کو تعجب میں نہ ڈالیں ۔ اللہ فقط یہ چاہتا ہے کہ ان چیزوں کے ذریعے انہیں دنیا میں ( بھی ) عذاب دے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ( ہی ) ہوں

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کے مال و اولاد آپ کو حیرت و تعجب میں نہ ڈالیں خدا چاہتا ہے کہ انہی چیزوں کے ذریعہ سے انہیں سزا دے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں جب کوئی اس قسم کی سورت نازل ہوتی ہے کہ اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ہمراہ ہو کر جہاد کرو ۔ تو ان میں سے جو مقدور والے ہیں وہ آپ سے رخصت مانگتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor let their wealth nor their (following in) sons dazzle thee: Allah's plan is to punish them with these things in this world, and that their souls may perish in their (very) denial of Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Their wealth or children should not tempt you; God wants to punish them through these things in this life so that they will die as disbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And let not their wealth or their children amaze you. Allah only wants to punish them with these things in this world, and that their souls shall depart (die) while they are disbelievers.) We mentioned before the explanation of a similar Ayah, all the thanks and praises are due to Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And let not their property and their children excite your admiration; Allah only wishes to chastise them with these in this world and (that) their souls may depart while they are unbelievers

Translated by

William Pickthall

Let not their wealth nor their children please thee! Allah purposeth only to punish them thereby in the world, and that their souls shall pass away while they are disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके माल और उनकी औलाद आपको तअज्जुब में न डालें, अल्लाह तो बस यह चाहता है कि इनके ज़रिए से उनको दुनिया में अज़ाब दे और उनकी जानें इस हाल में निकलें कि वे मुनकिर हों।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کے اموال اور اولاد آپ کو تعجب میں نہ ڈالیں۔ اللہ کو صرف یہ منظور ہے کہ ان (مذکورہ) چیزوں کی وجہ سے دنیا میں (بھی) ان کو گرفتار عذاب رکھے اور ان کا دم حالت کفر ہی میں نکل جاوے۔ (3) (85)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور آپ کو ان کے اموال اور ان کی اولاد تعجب میں نہ ڈالیں اللہ چاہتا ہے کہ انہیں دنیا میں ان کے ذریعے سزا دے اور ان کی جانیں کفر کی حالت میں نکلیں۔ “ (٨٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کی مالداری اور ان کی کثرت اولاد تم کو دھوکے میں نہ ڈالے۔ اللہ نے تو ارادہ کرلیا ہے کہ اس مال و اولاد کے ذریعہ سے ان کو اسی دنیا میں سزا دے اور ان کی جانیں اس حال میں نکلیں کہ وہ کافر ہوں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ کو ان کے اموال اور اولاد تعجب میں نہ ڈالیں اللہ یہی چاہتا ہے کہ ان کو ان چیزوں کے ذریعہ دنیا میں عذاب دے اور ان کی جانیں اس حالت میں نکل جائیں کہ وہ کافر ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تعجب نہ کر ان کے مال اور اولاد سے اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ عذاب میں رکھے ان کو ان چیزوں کے باعث دنیا میں اور نکلے ان کی جان اور وہ اس وقت تک کافر ہی رہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان کے اموال اور ان کی اولاد آپ کے لئے موجبِ تعجب نہ ہو کیونکہ اللہ کا مقصد ہی یہ ہے کہ وہ ان چیزوں کے ذریعہ ان کافروں کو دنیا ہی میں مبتلائے عذاب رکھے اور ان کی جان کفر ہی کی حالت میں نکلے۔