Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 86

سورة التوبة

وَ اِذَاۤ اُنۡزِلَتۡ سُوۡرَۃٌ اَنۡ اٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ جَاہِدُوۡا مَعَ رَسُوۡلِہِ اسۡتَاۡذَنَکَ اُولُوا الطَّوۡلِ مِنۡہُمۡ وَ قَالُوۡا ذَرۡنَا نَکُنۡ مَّعَ الۡقٰعِدِیۡنَ ﴿۸۶﴾

And when a surah was revealed [enjoining them] to believe in Allah and to fight with His Messenger, those of wealth among them asked your permission [to stay back] and said, "Leave us to be with them who sit [at home]."

جب کوئی سورت اتاری جاتی ہے کہ اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ مل کر جہاد کرو تو ان میں سے دولت مندوں کا ایک طبقہ آپ کے پاس آکر یہ کہہ کر رخصت لے لیتا ہے کہ ہمیں تو بیٹھے رہنے والوں میں ہی چھوڑ دیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَاۤ
اور جب
اُنۡزِلَتۡ
اتاری جاتی ہے
سُوۡرَۃٌ
کوئی سورت
اَنۡ
کہ
اٰمِنُوۡا
ایمان لاؤ
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَجَاہِدُوۡا
اور جہاد کرو
مَعَ
ساتھ
رَسُوۡلِہِ
اس کے رسول کے
اسۡتَاۡذَنَکَ
اجازت مانگتے ہیں آپ ے
اُولُواالطَّوۡلِ
وسعت والے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَقَالُوۡا
اور وہ کہتے ہیں
ذَرۡنَا
چھوڑ دیجیے ہمیں
نَکُنۡ
کہ ہم ہوجائیں
مَّعَ الۡقٰعِدِیۡنَ
ساتھ بیٹھنے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَاۤ
اور جب
اُنۡزِلَتۡ
نازل کی جاتی ہے
سُوۡرَۃٌ
کوئی سورت
اَنۡ
یہ کہ
اٰمِنُوۡا
تم ایمان لاؤ
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَجَاہِدُوۡا
اور تم جہاد کرو
مَعَ
ساتھ
رَسُوۡلِہِ
اُس کے رسول کے
اسۡتَاۡذَنَکَ
اجازت مانگتے ہیں آپ سے
اُولُواالطَّوۡلِ
مال والے لوگ
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَقَالُوۡا
اور وہ کہتے ہیں
ذَرۡنَا
آپ چھوڑ دیجیے ہمیں
نَکُنۡ
ہم ہو جائیں
مَّعَ
ساتھ
الۡقٰعِدِیۡنَ
بیٹھنے والوں کے
Translated by

Juna Garhi

And when a surah was revealed [enjoining them] to believe in Allah and to fight with His Messenger, those of wealth among them asked your permission [to stay back] and said, "Leave us to be with them who sit [at home]."

جب کوئی سورت اتاری جاتی ہے کہ اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ مل کر جہاد کرو تو ان میں سے دولت مندوں کا ایک طبقہ آپ کے پاس آکر یہ کہہ کر رخصت لے لیتا ہے کہ ہمیں تو بیٹھے رہنے والوں میں ہی چھوڑ دیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب کوئی سورت اس مضمون کی نازل ہوتی ہے کہ اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ہمراہ جہاد کرو تو ان منافقوں میں سے کھاتے پیتے لوگ آپ سے اجازت طلب کرنے لگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں رہنے دیجئے کہ ہم (پیچھے) بیٹھ رہنے والوں کے ساتھ رہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے کہ اﷲ تعالیٰ پر ایمان لاؤ اوراس کے رسول کے ساتھ جہادکروتوان میں سے مال والے لوگ آپ سے اجازت مانگتے ہیں اوروہ کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑدیجیے کہ ہم بیٹھنے والوں کے ساتھ ہوجائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when a Surah is revealed (saying), |"Believe in Al¬lah and carry out jihad in the company of His Messen¬ger|" the capable ones from them seek your permission and say, |"Let us remain with those sitting back.|"

اور جب نازل ہوتی ہے کوئی سورت کہ ایمان لاؤ اللہ پر اور لڑائی کرو اس کے رسول کے ساتھ ہو کر تو تجھ سے رخصت مانگتے ہیں مقدور والے ان کے اور کہتے ہیں کہ ہم کو چھوڑ دے کہ رہ جاویں ساتھ بیٹھنے والوں کے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے کہ ایمان لاؤ اللہ پر اور جہاد کرو اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مل کر تو رخصت مانگتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مقدرت والے بھی اور کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑدیجیے کہ ہم بیٹھ رہنے والوں میں شامل ہوجائیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

جب کبھی کوئی سورة اس مضمون کی نازل ہوئی کہ اللہ کو مانو اور اس کے رسول کے ساتھ مل کر جہاد کرو تو تم نے دیکھا کہ جو لوگ ان میں سے صاحب مقدرت تھے وہی تم سے درخواست کرنے لگے کہ انہیں جہاد کی شرکت سے معاف رکھا جائے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں چھوڑ دیجیے کہ ہم بیٹھنے والوں کے ساتھ رہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جب کوئی سورت یہ حکم لے کر نازل ہوتی ہے کہ : اللہ پر ایمان لاؤ ، اور اس کے رسول کی رفاقت میں جہاد کرو ، تو ان ( منافقوں ) میں سے وہ لوگ جو صاحب استطاعت ہیں ، تم سے اجازت مانگتے ہیں ، اور کہتے ہیں کہ ہمیں بھی ان لوگوں میں شامل ہونے دیجیے جو ( گھر میں ) بیٹھے رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) جب کوئی (قرآن کی) سورت (اس مضمون کی) اترتی ہے کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ ہو کر جہاد کرو تو ان میں (منافقوں میں) جو مقدور والے ہیں (ہٹے کٹے خاصے تندرست مالدار) تجھ سے (گھ میں رہ جانے کی) اجازت مانگتے ہیں اور کہتے ہیں ہم کو (یہیں) چھوڑ دے ہم (دوسرے) بیٹھ رہنے والوں کیساتھ رہیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب کوئی سورت نازل کی جاتی ہے کہ اللہ کے ساتھ ایمان لاؤ اور اس کے پیغمبر کے ساتھ ہو کر جہاد کرو تو ان کے دولت مند (بھی) آپ سے اجازت چاہتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں اجازت دیں کہ ہم یہاں ٹھہرنے والوں کے ساتھ رہ جائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب کوئی سورت (کاٹکڑا) ان پر نازل کیا جاتا ہے کہ تم اللہ پر ایمان لائو اور اس کے رسول کے ساتھ مل کر جہاد کرو تو ان میں سے طاقت رکھتے ہیں آپ سے اجازت چاہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ (اگر اجازت ہو تو) ہم رک جانے والوں کے ساتھ بیٹھ جائیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے کہ خدا پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ ہو کر لڑائی کرو تو جو ان میں دولت مند ہیں وہ تم سے اجازت طلب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں تو رہنے ہی دیجیئے کہ جو لوگ گھروں میں رہیں گے ہم بھی ان کے ساتھ رہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whenever any Surah is sent down commanding: believe in Allah and strive hard in the company of His apostle, the opulent among them ask leave of thee, and say: leave us; we shall be with those who stay.

اور جب کوئی ٹکڑا (قرآن کا) اس مضمون کا نازل کیا جاتا ہے کہ اللہ پر ایمان لاؤ ۔ اور اس کے رسول کے ہمراہ ہو کر جہاد کرو تو ان میں سے مقدرت والے آپ سے رخصت مانگنے لگتے ہیں کہ ہم کو چھوڑ دیجیے کہ ہم یہاں ٹھیرنے والوں کے ساتھ رہ جائیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب کوئی سورہ اترتی ہے کہ اللہ پر ایمان کا حق ادا کرو اور اس کے رسول کے ساتھ جہاد کیلئے نکلو تو ان میں جو مقدرت والے ہیں ، وہ بھی تمہارے پاس رخصت مانگنے آکھڑے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیجیے ، ہم بیٹھنے والوں ہی کے ساتھ رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جب کوئی سورۃنازل کی جاتی ہے کہ اﷲ ( تعالیٰ ) پرایمان لائو اوراس کی رسول ( ﷺ ) کے ساتھ مل کر جہاد کروتوان میں سے دولت مند آپ ( ﷺ ) سے اجازت مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیجیے تاکہ ہم بھی بیٹھے رہ جانے والوں کے ساتھ ہو جائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے کہ اللہ پر ایمان لائو اور اسکے رسول کے ساتھ ملکر لڑائی کرو تو ان کے دولت مند لوگ آپ سے پیچھے رہ جانے کی اجازت طلب کرتے ہیں کہ جو بیٹھنے والے ہیں ہم بھی انکے ساتھ رہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب نازل کی جاتی ہے کوئی سورت (اس مضمون کی) کہ تم لوگ ایمان لاؤ اللہ پر، اور جہاد کرو (اس کی راہ) میں اس کے رسول کے ساتھ ہو کر، تو آپ سے اجازت مانگنے لگتے ہیں ان میں سے مقدور والے لوگ، (جہاد میں نہ جانے کی) اور کہتے ہیں کہ چھوڑ دیجئے ہمیں کہ ہم رہ جائیں بیٹھنے والوں کے ساتھ،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے کہ اللہ پر ایمان لائواوراس کے رسول کے ہمراہ جہادکروتوان کے مالدارلوگ آپ سے اجازت مانگتے ہیں اور کہتے ہیں :کہ ہمیں معذوروں کے ساتھ بیٹھے رہنے دیجیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب کوئی سورت اترے کہ اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ہمراہ جہاد کرو تو ان کے مقدور والے تم سے رخصت مانگتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں چھوڑ دیجیے کہ بیٹھ رہنے والوں کے ساتھ ہولیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب کوئی ( ایسی ) سورت نازل کی جاتی ہے کہ تم اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی معیت میں جہاد کرو تو ان میں سے دولت اور طاقت والے لوگ آپ سے رخصت چاہتے ہیں اور کہتے ہیں: آپ ہمیں چھوڑ دیں ہم ( پیچھے ) بیٹھے رہنے والوں کے ساتھ ہو جائیں

Translated by

Hussain Najfi

اور کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیں تاکہ ہم گھر میں بیٹھ رہنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When a Sura comes down, enjoining them to believe in Allah and to strive and fight along with His Messenger, those with wealth and influence among them ask thee for exemption, and say: "Leave us (behind): we would be with those who sit (at home)."

Translated by

Muhammad Sarwar

When a chapter of the Quran is revealed telling them to believe in God and fight along with His Messenger for His cause against His enemies, the healthy and rich ones of them ask you to exempt them from taking part in the battle for the cause of God and to let them stay home with the people who are of no help in the battle.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when a Surah is revealed, enjoining them to believe in Allah and to strive hard and fight along with His Messenger, the wealthy among them ask your leave to exempt them and say, "Leave us (behind), we would be with those who sit (at home)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whenever a chapter is revealed, saying: Believe in Allah and strive hard along with His Apostle, those having ampleness of means ask permission of you and say: Leave us (behind), that we may be with those who sit.

Translated by

William Pickthall

And when a surah is revealed (which saith): Believe in Allah and strive along with His messenger, the men of wealth among them still ask leave of thee and say: Suffer us to be with those who sit (at home).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब कोई सूरत उतरती है कि अल्लाह पर ईमान लाओ और उसके रसूल के साथ जिहाद करो तो उनके ख़ुशहाल लोग आपसे रुख़्सत माँगते हैं और कहते हैं कि हमको छोड़ दीजिए कि हम यहाँ ठहरने वालों के साथ रह जाएं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب کوئی ٹکڑا قرآن کا اس مضمون میں نازل کیا جاتا ہے کہ تم (خلوص دل سے) اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ ہو کر جہاد کرو تو ان میں کے مقدور والے آپ سے رخصت مانگتے ہیں (1) اور کہتے ہیں کہ ہم کو اجازت دیجئیے کہ ہم بھی (یہاں) ٹھیرنے والوں کے ساتھ رہ جائیں۔ (86)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب کوئی سورة نازل کی جاتی ہے کہ اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ مل کر جہاد کرو۔ ان میں سے دولت مند آپ سے اجازت مانگتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں چھوڑ دے کہ ہم بیٹھ رہنے والوں کے ساتھ ہوجائیں۔ (٨٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جب کبھی کوئی سورة اس مضمون کی نازل ہوئی کہ اللہ کو مانو اور اس کے رسول کے ساتھ مل کر جہاد کرو تو تم نے دیکھا کہ جو لوگ ان میں سے صاحب مقدرت تھے وہی تم سے درخواست کرنے لگے کہ انہیں جہاد کی شرکت سے معاف رکھا جائے اور انہوں نے کہا کہ ہمیں چھوڑ دیجئے کہ ہم بیٹھنے والوں کے ساتھ رہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب کوئی سورة نازل کی جاتی ہے کہ اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول کے ساتھ مل کر جہاد کرو تو ان میں سے مقدور والے لوگ آپ سے اجازت مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیجیے ہم بیٹھے رہنے والوں کے ساتھ ہوجائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب نازل ہوتی ہے کوئی سورت کہ ایمان لاؤ اللہ پر اور لڑائی کرو اس کے رسول کے ساتھ ہو کر جو تجھ سے رخصت مانگتے ہیں مقدور والے ان کے اور کہتے ہیں ہم کو چھوڑ دے کہ رہ جائیں ساتھ بیٹھنے والوں کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب کبھی کوئی سورت اس مضمون کی نازل کی جاتی ہے کہ تم اللہ پر ایمان لائو اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہوکر جہاد کرو تو ان میں کے جو لوگ اصحب مقدرت ہیں وہی آپ سے رخصت کی درخواست کرنے لگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کو چھوڑ دیجئے کہ ہم بھی معذورین کے ہمراہ رہ جائیں۔