Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 87

سورة التوبة

رَضُوۡا بِاَنۡ یَّکُوۡنُوۡا مَعَ الۡخَوَالِفِ وَ طُبِعَ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ فَہُمۡ لَا یَفۡقَہُوۡنَ ﴿۸۷﴾

They were satisfied to be with those who stay behind, and their hearts were sealed over, so they do not understand.

یہ تو خانہ نشین عورتوں کا ساتھ دینے پر ریجھ گئے اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی اب وہ کچھ سمجھ عقل نہیں رکھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

رَضُوۡا
وہ راضی ہوگئے
بِاَنۡ
کہ
یَّکُوۡنُوۡا
وہ ہوں
مَعَ الۡخَوَالِفِ
ساتھ پیچھے رہنے والیوں کے
وَطُبِعَ
اور مہر لگا دی گئی
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
ان کے دلوں پر
فَہُمۡ
پس وہ
لَایَفۡقَہُوۡنَ
نہیں وہ سمجھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

رَضُوۡا
وہ راضی ہوگئے
بِاَنۡ
یہ کہ
یَّکُوۡنُوۡا
وہ ہوجائیں
مَعَ
ساتھ
الۡخَوَالِفِ
پیچھے رہنے والی عورتوں کے
وَطُبِعَ
اور مہر لگا دی گئی
عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ
اُن کے دلوں پر
فَہُمۡ
سو وہ سب
لَایَفۡقَہُوۡنَ
نہیں وہ سمجھتے
Translated by

Juna Garhi

They were satisfied to be with those who stay behind, and their hearts were sealed over, so they do not understand.

یہ تو خانہ نشین عورتوں کا ساتھ دینے پر ریجھ گئے اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی اب وہ کچھ سمجھ عقل نہیں رکھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان لوگوں نے پیچھے رہنے والوں میں شامل ہونا پسند کیا۔ اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی لہذا وہ اب کچھ نہیں سمجھتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اس بات پرراضی ہوگئے کہ وہ پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ ہوجائیں،اوران کے دلوں پرمہرلگادی گئی،سووہ نہیں سمجھتے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They are happy to be with women who sit back, and their hearts are sealed; so they do not understand.

خوش ہوئے کہ رہ جائیں پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ، اور مہر کردی گئی ان کے دلوں پر سو وہ نہیں سمجھتے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ اس پر راضی ہوگئے کہ پیچھے رہنے والی عورتوں میں شامل ہوجائیں اور ان کے دلوں پر مہر کردی گئی ہے پس اب وہ سمجھ نہیں سکتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They were content to stay behind with the womenfolk. Their hearts were sealed, leaving them bereft of understanding.

ان لوگوں نے گھر بیٹھنے والیوں میں شامل ہونا پسند کیا اور ان کے دلوں پر ٹھپّہ لگا دیا گیا ، اس لیے ان کی سمجھ میں اب کچھ نہیں آتا ۔ 89

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اس بات سے خوش ہیں کہ پیچھے رہنے والی عورتوں میں شامل ہوجائیں ، اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے ، چنانچہ وہ نہیں سمجھتے ( کہ وہ کیا کر رہے ہیں ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انکو بھی پسند آیا کہ گھر بیٹھنے والیوں (عورتوں) کے ساتھ (بیٹھے رہیں اور ان کے دلوں پر مہر ہوگئی تو و (کچھ) نہیں سمجھتے (کہ جہاد میں کیا فائدہ ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اس بات پر خوش ہیں کے گھر میں بیٹھ رہنے والی عورتوں کے ساتھ بیٹھ رہیں اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے سو وہ سمجھتے نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اس بات پر رضاء ہوگئے ہیں کہ پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ رہ جائیں (درحقیقت) ان کے دلوں پر مہر لگ گئی ہے اور وہ اس کو نہیں سمجھتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ اس بات سے خوش ہیں کہ عورتوں کے ساتھ جو پیچھے رہ جاتی ہیں۔ (گھروں میں بیٹھ) رہیں ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے تو یہ سمجھتے ہی نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Pleased are they that they should be with the women sitters-at-home, and their hearts are sealed up, so they understand not.

وہ اس پر راضی ہوگئے کہ پیچھے رہ جانے والوں کے ہمراہ رہ جائیں اور ان کے دلوں پر مہر لگ گئی سو وہ سمجھتے ہی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے اس بات کو پسند کیا کہ پیچھے رہ جانے والیوں کے ساتھی بنیں اور ان کے دلوں پر مہر کردی گئی ہے تو اب وہ کچھ سمجھتے ہی نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ ہونا پسند کر لیا اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی سو وہ نہیں سمجھتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ اس بات سے خوش ہیں کہ یہ پیچھے رہنے والی عورتوں کیساتھ رہ جائیں انکے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے تو یہ سمجھتے ہی نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ راضی ہوگئے اس بات پر کہ ساتھ رہیں گھروں میں بیٹھنے والیوں کے، اور مہر لگا دی گئی ان کے دلوں پر، جس سے یہ سمجھ ہی نہیں پا رہے (اپنے حقیقی نقصان کو)

Translated by

Noor ul Amin

ان لوگوں نے پیچھے رہنے والوں میں شامل ہوناپسند کیا اوران کے دلوں پر مہر لگا دی گئی لہٰذا وہ اب کچھ نہیں سمجھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

انہیں پسند آیا کہ پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ ہوجائیں اور ان کے دلوں پر مہُر کردی گئیں ( ف۱۹٦ ) تو وہ کچھ نہیں سمجھتے ( ف۱۹۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

انہوں نے یہ پسند کیا کہ وہ پیچھے رہ جانے والی عورتوں ، بچوں اور معذوروں کے ساتھ ہو جائیں اور ان کے دلوں پر مُہر لگا دی گئی ہے سو وہ کچھ نہیں سمجھتے

Translated by

Hussain Najfi

ان لوگوں نے یہ بات پسند کی کہ گھر میں پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ رہیں اور ( ان کے نفاق و کفر کی وجہ سے ) ان کے دلوں پر مہر لگ گئی ہے ۔ بس یہ کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They prefer to be with (the women), who remain behind (at home): their hearts are sealed and so they understand not.

Translated by

Muhammad Sarwar

They are happy to stay home with those who are of no help in the battle, thus, their hearts were sealed and they were left with no understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They are content to be with those who sit behind. Their hearts are sealed up, so they understand not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They preferred to be with those who remained behind, and a seal is set on their hearts so they do not understand.

Translated by

William Pickthall

They are content that they should be with the useless and their hearts are sealed, so that they apprehend not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने इसको पसंद किया कि पीछे रहने वाली औरतों के साथ रह जाएं, और उनके दिलों पर मुहर कर दी गई पस वे कुछ नहीं समझते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ (غایتہ بےحمیتی سے) خانہ نشین عورتوں کے ساتھ رہنے پر راضی ہوگئے اور ان کے دلوں پر مہر لگ گئی جس سے وہ حمیت و بےحمیتی کو) سمجھتے ہی نہیں۔ (87)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ اس پر راضی ہوگئے کہ پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ ہوجائیں اور ان کے دلوں پر مہر کردی گئی، لہٰذاوہ نہیں سمجھتے۔ “ (٨٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان لوگوں نے گھر بیٹھنے والیوں میں شامل ہونا پسند کیا اور ان کے دلوں پر ٹھپہ لگا دیا گیا ، اس لیے ان کی سمجھ میں اب کچھ نہیں آتا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ اس بات پر راضی ہوگئے کہ گھروں میں پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ساتھ رہ جائیں اور ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی سو وہ نہیں سمجھتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

خوش ہوئے کہ رہ جائیں پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ   اور مہر کردی گئی ان کے دل پر سو وہ نہیں سمجھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

انہوں نے پیچھے رہ جانے والی عورتوں کے ہمراہ رہ جانے کو پسند کیا اور ان کے دلوں پر مہر کردی گئی جس سے یہ جہاد کی خوبیوں کو سمجھتے ہی نہیں۔