Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 92

سورة التوبة

وَّ لَا عَلَی الَّذِیۡنَ اِذَا مَاۤ اَتَوۡکَ لِتَحۡمِلَہُمۡ قُلۡتَ لَاۤ اَجِدُ مَاۤ اَحۡمِلُکُمۡ عَلَیۡہِ ۪ تَوَلَّوۡا وَّ اَعۡیُنُہُمۡ تَفِیۡضُ مِنَ الدَّمۡعِ حَزَنًا اَلَّا یَجِدُوۡا مَا یُنۡفِقُوۡنَ ﴿ؕ۹۲﴾

Nor [is there blame] upon those who, when they came to you that you might give them mounts, you said, "I can find nothing for you to ride upon." They turned back while their eyes overflowed with tears out of grief that they could not find something to spend [for the cause of Allah ].

ہاں ان پر بھی کوئی حرج نہیں جو آپ کے پاس آتے ہیں کہ آپ انہیں سواری مہیا کر دیں تو آپ جواب دیتے ہیں کہ میں تو تمہاری سواری کے لئے کچھ بھی نہیں پاتا تو وہ رنج و غم سے اپنی آنکھوں سے آنسو بہاتے ہوئے لوٹ جاتے ہیں کہ انہیں خرچ کرنے کے لئے کچھ بھی میسر نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّلَا
اور نہ
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان پر جو
اِذَامَاۤ
جب بھی
اَتَوۡکَ
وی آئے آپ ک ےپاس
لِتَحۡمِلَہُمۡ
تا کہ آپ سوار کرے انہیں
قُلۡتَ
کہا آپ نے
لَاۤ اَجِدُ
نہیں میں پاتا
مَاۤ
وہ جو
اَحۡمِلُکُمۡ
میں سوار کروں تمہیں
عَلَیۡہِ
جس پر
تَوَلَّوۡا
وہ پلٹ گئے
وَّاَعۡیُنُہُمۡ
اور آنکھیں ان کی
تَفِیۡضُ
بہ رہی تھیں
مِنَ الدَّمۡعِ
آنسوؤں سے
حَزَنًا
غم کی وجہ سے
اَلَّا
کہ نہیں
یَجِدُوۡا
وہ پاتے
مَا
جو
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کرسکیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّلَا
اور نہ
عَلَی
اُوپر
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
اِذَامَاۤ
جب بھی
اَتَوۡکَ
آئے وہ آپ کے پاس
لِتَحۡمِلَہُمۡ
تاکہ آپ سواری دیں اُن کو
قُلۡتَ
کہا آپ نے
لَاۤ اَجِدُ
نہیں میں پاتا
مَاۤ
ایسی چیز
اَحۡمِلُکُمۡ
میں سوار کروں تمہیں
عَلَیۡہِ
جس پر
تَوَلَّوۡا
وہ واپس ہوئے
وَّاَعۡیُنُہُمۡ
اور آنکھیں اُن کی
تَفِیۡضُ
بہہ رہی تھیں
مِنَ الدَّمۡعِ
آنسوؤں سے
حَزَنًا
غم سے
اَلَّا
یہ کہ نہیں
یَجِدُوۡا
وہ پاتے
مَا
جو
یُنۡفِقُوۡنَ
وہ خرچ کریں
Translated by

Juna Garhi

Nor [is there blame] upon those who, when they came to you that you might give them mounts, you said, "I can find nothing for you to ride upon." They turned back while their eyes overflowed with tears out of grief that they could not find something to spend [for the cause of Allah ].

ہاں ان پر بھی کوئی حرج نہیں جو آپ کے پاس آتے ہیں کہ آپ انہیں سواری مہیا کر دیں تو آپ جواب دیتے ہیں کہ میں تو تمہاری سواری کے لئے کچھ بھی نہیں پاتا تو وہ رنج و غم سے اپنی آنکھوں سے آنسو بہاتے ہوئے لوٹ جاتے ہیں کہ انہیں خرچ کرنے کے لئے کچھ بھی میسر نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نہ ہی ان لوگوں پر کچھ الزام ہے جو آپ کے پاس آئے کہ آپ انہیں سواری مہیا کریں تو آپ نے کہا کہ : میرے پاس تمہارے لئے سواری کا کوئی بندوبست نہیں تو وہ واپس چلے گئے اور اس غم سے ان کی آنکھیں اشکبار تھیں کہ ان کے پاس خرچ کرنے کو کچھ نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

ہاں ان پر بھی کوئی حرج نہیں جو آپ کے پاس آتے ہیں کہ آپ انہیں سواری مہیا کر دیں تو آپ جواب دیتے ہیں کہ میں تو تمہاری سواری کے لئے کچھ بھی نہیں پاتا تو وہ رنج و غم سے اپنی آنکھوں سے آنسو بہاتے ہوئے لوٹ جاتے ہیں کہ انہیں خرچ کرنے کے لئے کچھ بھی میسر نہیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Nor (is there any blame) on those who - when they came to you so that you might provide them with a car¬rier and you said (to them), |"I find no carrier to give to you|" - went back, their eyes flowing with tears grieving that they had nothing to spend.

اور نہ ان لوگوں پر کہ جب تیرے پاس آئے تاکہ تو ان کو سواری دے تو نے کہا میرے پاس کوئی چیز نہیں کہ تم کو اس پر سوار کردوں تو الٹے پھرے اور ان کی آنکھوں سے بہتے تھے آنسو اس غم میں کہ نہیں پاتے وہ چیز جو خرچ کریں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہ ہی ان پر (کوئی الزام ہے) جو آئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے لیے سواری کا انتظام کردیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میرے پاس بھی کوئی چیز نہیں جس پر میں تم لوگوں کو سوار کرسکوں (تو مجبوراً ) وہ لوٹ گئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے اس رنج سے کہ ان کے پاس کچھ نہیں جسے وہ خرچ کرسکیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Nor can there be any cause for reproach against those who, when they came to you asking for mounts to go to the battlefront, and when you said that you had no mounts for them, they went back, their eyes overflowing with tears, grieving that they had no resources to enable them to take part in fighting.

اسی طرح ان لوگوں پر بھی کوئی اعتراض کا موقع نہیں ہے جنہوں نے خود آکر تم سے درخواست کی تھی کہ ہمارے لیے سواریاں بہم پہنچائی جائیں ، اور جب تم نے کہا کہ میں تمہارے لیے سواریوں کا انتظام نہیں کرسکتا تو وہ مجبوراً واپس آگئے اور حال یہ تھا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے اور انہیں اس بات کا بڑا رنج تھا کہ وہ اپنے خرچ پر شریکِ جہاد ہونے کی مقدرت نہیں رکھتے ۔ 93

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور نہ ان لوگوں پر ( کوئی گناہ ہے ) جن کا حال یہ ہے کہ جب وہ تمہارے پاس اس غرض سے آئے کہ تم انہیں کوئی سواری مہیا کردو ، اور تم نے کہا کہ : میرے پاس تو کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس پر میں تمہیں سوار کرسکوں ۔ تو وہ اس حالت میں واپس گئے کہ ان کی آنکھیں اس غم میں آنسوؤں سے بہہ رہی تھیں کہ ان کے پاس خرچ کرنے کو کچھ نہیں ہے ۔ ( ٧٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور نہ ان لوگوں پر (کچھ گناہ ہے) جو تیرے پاس اس لیے آتے ہیں کہ تو ان کو سواری دے (تاکہ وہ جہاد میں جائیں) جب تو کہتا ہے میرے پاس تو سواری نہیں جس پر میں تم کو چڑھا دوں تو خرچ نہ ملنے کے غم میں وہ آنکھوں سے آنسو بہتے ہوئے لوٹ جاتے ہیں 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور نہ ان لوگوں پر (کوئی گناہ) ہے جب وہ آپ کے پاس آئے کہ آپ ان کو کوئی سواری دے دیں آپ نے فرمایا کہ میرے پاس تو کوئی چیز نہیں جس پر میں تم کو سوار کردوں تو وہ اس حال میں واپس گئے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے اس دکھ میں کہ ان کو خرچ کرنے کے لئے کچھ میسر نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور نہ ان لوگوں پر الزام ہے جو آپ کے پاس آئے کہ انہیں بھی سواری دیدی جائے اور آپ نے ان سے کہا کہ ایسی کوئی سواری نہیں ہے کہ جس پر میں تمہیں سوار کرا دوں وہ اس حال میں لوٹتے ہیں کہ غم کی وجہ سے ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہیں کہ وہ (آج) کچھ بھی نہیں رکھتے کہ اس کو وہ خرچ کریں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور نہ ان (بےسروسامان) لوگوں پر (الزام) ہے کہ تمہارے پاس آئے کہ ان کو سواری دو اور تم نے کہا کہ میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر تم کو سوار کروں تو وہ لوٹ گئے اور اس غم سے کہ ان کے پاس خرچ موجود نہ تھا، ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Nor on those who, when they came unto thee that thou mightest mount them and thou saidst: I find not any animal to mount you on, turned back while their eyes overflowed with tears for grief that they could not find ought to expend.

اور نہ ان لوگوں پر (کوئی الزام ہے) کہ جب وہ آپ کے پاس آتے ہیں کہ آپ انہیں سواری دے دین اور آپ کہتے ہیں کہ میرے پاس تو کچھ ہے نہیں جس پر تمہیں سوار کردوں تو وہ واپس جاتے ہیں اس حال میں کہ ان کی آنکھوں سے آنسورواں ہوتے ہیں اس غم میں کہ انہیں کچھ میسر نہیں جو وہ خرچ کریں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور نہ ان لوگوں پر کوئی الزام ہے جن کا حال یہ ہے کہ جب وہ تمہارے پاس آتے ہیں کہ ان کیلئے سواری کا انتظام کردو ، تم کہتے ہو: میرے پاس تمہاری سواری کا کوئی بندوبست نہیں ، تو وہ اس حال میں واپس ہوتے ہیں کہ ان کی آنکھوں سے اس غم میں آنسو روا ہوتے ہیں کہ افسوس کہ وہ خرچ کرنے کی مقدرت نہیں رکھتے!

Translated by

Mufti Naeem

الزام تو صرف انہی لوگوں پر ہے جنہوں نے آپ سے ( جہاد میں نہ نکلنے کی ) اجازت مانگی حالانکہ وہ مالدار تھے انہوں نے پیچھے رہ جانے والوں والی عورتوں کے ساتھ ہونا پسند کر لیا اور اﷲ ( تعالیٰ ) نے ان کی دلوں پر مہر لگا دی پس وہ ( کچھ ) نہیں جانتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور نہ ان (بےسرو سامان لوگوں) پر الزام ہے کہ جو آپ کے پاس سواری لینے کے لیے آئے اور آپ نے کہا کہ میرے پاس تمہارے لیے سواری کا بندوبست نہیں۔ تو وہ لوٹ گئے اور اس دکھ سے کہ انکے پاس خرچ موجود نہ تھا۔ انکی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور نہ ہی ان لوگوں پر (کوئی الزام ہے) جو آپ کے پاس آئے (اے پیغمبر ! ) تاکہ آپ انہیں کوئی سواری دے دیں، مگر آپ نے انہیں جواب دیا کہ میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جس پر میں تمہیں سوار کرسکوں، تو یہ لوگ واپس لوٹ گئے اس حال میں کہ ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے، اس غم میں کہ وہ کچھ نہیں پاتے خرچ کرنے کو (اللہ کی راہ میں)

Translated by

Noor ul Amin

اور نہ ہی ان لوگوں پر کچھ الزام ہےجو آپ کے پاس آئے کہ آپ انہیں سواری مہیاکریں تو آپ نے کہا کہ:میرے پاس تمہارے لئے سواری نہیں تووہ واپس چلے گئے اور اس غم سے ان کی آنکھیں اشکبارتھیں کہ ان کے پاس خرچ کرنے کو کچھ نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور نہ ان پر جو تمہارے حضور حاضر ہوں کہ تم انہیں سواری عطا فرماؤ ( ف۲۰۷ ) تم سے یہ جواب پائیں کہ میرے پاس کوئی چیز نہیں جس پر تمہیں سوار کروں اس پر یوں واپس جائیں کہ ان کی آنکھوں سے آنسو ابلتے ہوں اس غم سے کہ خرچ کا مقدور نہ پایا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور نہ ایسے لوگوں پر ( طعنہ و الزام کی راہ ہے ) جبکہ وہ آپ کی خدمت میں ( اس لئے ) حاضر ہوئے کہ آپ انہیں ( جہاد کے لئے ) سوار کریں ( کیونکہ ان کے پاس اپنی کوئی سواری نہ تھی تو ) آپ نے فرمایا: میں ( بھی ) کوئی ( زائد سواری ) نہیں پاتا ہوں جس پر تمہیں سوار کر سکوں ، ( تو ) وہ ( آپ کے اذن سے ) اس حالت میں لوٹے کہ ان کی آنکھیں ( جہاد سے محرومی کے ) غم میں اشکبار تھیں کہ ( افسوس ) وہ ( اس قدر ) زادِ راہ نہیں پاتے جسے وہ خرچ کر سکیں ( اور شریک جہاد ہو سکیں )

Translated by

Hussain Najfi

اور نہ ہی ان لوگوں پر کوئی گناہ ہے جو آپ کے پاس آتے ہیں کہ آپ ان کے لئے سواری کا کوئی انتظام کریں ۔ اور آپ نے کہا کہ میرے پاس سواری کے لئے کچھ نہیں ہے ۔ تو وہ اس حال میں مجبوراً واپس گئے کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے اس رنج میں کہ ان کے پاس ( راہِ خدا میں ) خرچ کرنے کے لیے کچھ میسر نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor (is there blame) on those who came to thee to be provided with mounts, and when thou saidst, "I can find no mounts for you," they turned back, their eyes streaming with tears of grief that they had no resources wherewith to provide the expenses.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who come to you, (Muhammad), asking to be taken to the battle, but you cannot find the necessary means for them, are exempt from the duty of fighting for the cause of God, even though they leave you with their eyes flooded with tears because of not being able to help the cause of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Nor (is there blame) on those who came to you to be provided with mounts, when you said: "I can find no mounts for you," they turned back, with their eyes overflowing with tears of grief that they could not find anything to spend.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Nor in those who when they came to you that you might carry them, you said: I cannot find that on which to carry you; they went back while their eyes overflowed with tears on account of grief for not finding that which they should spend.

Translated by

William Pickthall

Nor unto those whom, when they came to thee (asking) that thou shouldst mount them, thou didst tell: I cannot find whereon to mount you. They turned back with eyes flowing with tears, for sorrow that they could not find the means to spend.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और न उन लोगों पर कोई इल्ज़ाम है कि जब वे आपके पास आए कि आप उनको सवारी दे दें, आपने कहा कि मेरे पास कोई चीज़ नहीं कि तुम को उस पर सवार करूँ तो वे इस हाल में वापस हुए कि उनकी आँखों से आँसू जारी थे इस ग़म में कि उन्हें कुछ मयस्सर नहीं जो वे ख़र्च करें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور نہ ان لوگوں پر (کوئی گناہ ہے) جس وقت وہ آپ کے پاس اس واسطے آتے ہیں کہ آپ ان کو کوئی سواری دیدیں اور آپ کہہ دیتے ہیں کہ میرے پاس تو کوئی چیز نہیں جس پر میں تم کو سوار کروں تو وہ (ناکام) اس حالت سے واپس چلے جاتے ہیں۔ کہ ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوتے ہیں اس غم میں کہ (افسوس) ان کو خرچ کرنے کو کچھ بھی میسر نہیں۔ (92)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور نہ ان لوگوں پر کوئی گناہ ہے جو آپ کے پاس آئے ہیں تاکہ تو انہیں سواری دے تو آپ نے کہا کہ میں کوئی چیز نہیں پاتا جس پر تمہیں سوار کروں تو وہ اس حال میں واپس ہوئے کہ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بہہ رہی تھیں اس غم سے کہ وہ خرچ کرنے کے لیے کچھ نہیں پاتے۔ “ (٩٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اسی طرح ان لوگوں پر بھی کوئی اعتراض کا موقع نہیں ہے جنہوں نے خود اگر تم سے درخواست کی تھی کہ ہمارے لیے سواریاں بہم پہنچائی جائیں ، اور جب تم نے کہا کہ میں تمہارے لیے سواریوں کا انتطام نہیں کرسکتا تو وہ مجبوراً واپس گئے اور حال یہ تھا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے اور انہیں اس بات کا بڑا رنج تھا کہ وہ اپنے خرچ پر شریک جہاد ہونے کی مقدرت نہیں رکھتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں پر بھی کوئی گناہ نہیں جو آپ کے پاس اس لیے حاضر ہوئے کہ آپ ان کو سواری دے دیں۔ آپ نے کہہ دیا کہ میں ایسی کوئی چیز نہیں پاتا جس پر تمہیں سوار کر دوں، وہ اس حال میں واپس ہوگئے کہ اس رنج میں ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے کہ وہ خرچ کرنے کے لیے نہیں پاتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ ان لوگوں پر کہ جب تیرے پاس آئے تو ان کو تو سواری دے تو نے کہا میرے پاس کوئی چیز نہیں کہ تم کو اس پر سوار کر دوں تو الٹے پھرے اور ان کی آنکھوں سے بہتے تھے آنسو اس غم میں کہ نہیں پاتے وہ چیز جو خرچ کریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نہ ان لوگوں پر کوئی گناہ اور الزام ہے جو آپ کی خدمت میں اس واسطے حاضر ہوئے کہ آپ ان کو کوئی سواری دیں اور آپ نے فرمایا کہ میں اپنے پاس کوئی ایسی سواری نہیں پاتا کہ جس پر تم کو سوارکردوں