Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 94

سورة التوبة

یَعۡتَذِرُوۡنَ اِلَیۡکُمۡ اِذَا رَجَعۡتُمۡ اِلَیۡہِمۡ ؕ قُلۡ لَّا تَعۡتَذِرُوۡا لَنۡ نُّؤۡمِنَ لَکُمۡ قَدۡ نَبَّاَنَا اللّٰہُ مِنۡ اَخۡبَارِکُمۡ ؕ وَ سَیَرَی اللّٰہُ عَمَلَکُمۡ وَ رَسُوۡلُہٗ ثُمَّ تُرَدُّوۡنَ اِلٰی عٰلِمِ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ فَیُنَبِّئُکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۹۴﴾

They will make excuses to you when you have returned to them. Say, "Make no excuse - never will we believe you. Allah has already informed us of your news. And Allah will observe your deeds, and [so will] His Messenger; then you will be taken back to the Knower of the unseen and the witnessed, and He will inform you of what you used to do."

یہ لوگ تمہارے سامنے عذر پیش کریں گے جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ یہ عذر پیش مت کرو ہم کبھی تم کو سچا نہ سمجھیں گے اللہ تعالٰی ہم کو تمہاری خبر دے چکا ہے اور آئندہ بھی اللہ اور اس کا رسول تمہاری کارگزاری دیکھ لیں گے پھر ایسے کے پاس لوٹائے جاؤ گے جو پوشیدہ اور ظاہر سب کا جاننے والا ہے پھر وہ تم کو بتا دے گا جو کچھ تم کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَعۡتَذِرُوۡنَ
وہ عذر پیش کریں گے
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہارے
اِذَا
جب
رَجَعۡتُمۡ
لوٹو گے تم
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
قُلۡ
کہہ دیجیے
لَّا تَعۡتَذِرُوۡا
نہ تم عذر پیش کرو
لَنۡ
ہر گز نہیں
نُّؤۡمِنَ
ہم اعتبار کریں گے
لَکُمۡ
تمہارا
قَدۡ
تحقیق
نَبَّاَنَا
بتا دیں ہمیں
اللّٰہُ
اللہ نے
مِنۡ اَخۡبَارِکُمۡ
بعض خبریں تمہاری
وَسَیَرَی
اور عنقریب دیکھے گا
اللّٰہُ
اللہ
عَمَلَکُمۡ
عمل تمہارا
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کا رسول (بھی)
ثُمَّ
پھر
تُرَدُّوۡنَ
تم لوٹائے جاؤ گے
اِلٰی عٰلِمِ
طرف جاننے والے
الۡغَیۡبِ
غیب
وَالشَّہَادَۃِ
اور حاضر کے
فَیُنَبِّئُکُمۡ
پھر وہ بتائے گا تمہیں
بِمَا
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَعۡتَذِرُوۡنَ
وہ عذر پیش کریں گے
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری طرف
اِذَا
جب
رَجَعۡتُمۡ
واپس آؤ تم
اِلَیۡہِمۡ
ان کی طرف
قُلۡ
آپ کہہ دیں
لَّا تَعۡتَذِرُوۡا
عذر نہ کرو
لَنۡ
ہر گز نہیں
نُّؤۡمِنَ
ہم یقین کریں گے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
قَدۡ
بلاشبہ
نَبَّاَنَا
بتا دی ہےہمیں
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
مِنۡ اَخۡبَارِکُمۡ
تمہاری کچھ خبریں
وَسَیَرَی
اور عنقریب دیکھیں گے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَمَلَکُمۡ
تمہارا عمل
وَرَسُوۡلُہٗ
اور اس کا رسول
ثُمَّ
پھر
تُرَدُّوۡنَ
تم لوٹائےجاؤ گے
اِلٰی عٰلِمِ الۡغَیۡبِ
غیب جاننے والے کی طرف
وَالشَّہَادَۃِ
اور حاضر کو
فَیُنَبِّئُکُمۡ
تو وہ بتا دے گا تمہیں
بِمَا
جو کچھ
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
کرتے رہے
Translated by

Juna Garhi

They will make excuses to you when you have returned to them. Say, "Make no excuse - never will we believe you. Allah has already informed us of your news. And Allah will observe your deeds, and [so will] His Messenger; then you will be taken back to the Knower of the unseen and the witnessed, and He will inform you of what you used to do."

یہ لوگ تمہارے سامنے عذر پیش کریں گے جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے ۔ آپ کہہ دیجئے کہ یہ عذر پیش مت کرو ہم کبھی تم کو سچا نہ سمجھیں گے اللہ تعالٰی ہم کو تمہاری خبر دے چکا ہے اور آئندہ بھی اللہ اور اس کا رسول تمہاری کارگزاری دیکھ لیں گے پھر ایسے کے پاس لوٹائے جاؤ گے جو پوشیدہ اور ظاہر سب کا جاننے والا ہے پھر وہ تم کو بتا دے گا جو کچھ تم کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب تم ان کے پاس واپس آؤ گے تو وہ تمہارے سامنے معذرت شروع کریں گے : آپ ان سے کہہ دیجئے : بہانے نہ بناؤ ہم تمہاری باتوں پر یقین نہیں کریں گے کیونکہ اللہ نے ہمیں تمہارے حالات بتلا دیئے ہیں۔ اور آئندہ بھی اللہ اور اس کا رسول تمہارے کام دیکھ لیں گے۔ پھر تم ایسی ذات کی طرف لوٹائے جاؤ گے جو کھلے اور چھپے سب حالات جانتا ہے وہ تمہیں بتادے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب تم ان کی طرف واپس آؤگے تووہ تمہارے سامنے عذرپیش کریں گے،آپ کہہ دیں کہ عذرنہ کرو! ہم تم پرہرگزیقین نہیں کریں گے،بلاشبہ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں تمہاری کچھ خبریں بتا دی ہیں اورعنقریب اﷲ تعالیٰ اوراس کا رسول تمہاراعمل دیکھیں گے پھرتم اس کی طرف لوٹائے جاؤگے جوغیب اورحاضرکا جاننے والا ہے تووہ تمہیں بتادے گاجوکچھ تم کرتے رہے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They will make excuses to you when you return to them. Say, |"Do not make excuses. We shall never be¬lieve you. Allah has told us the facts about you. And Al¬lah will see what you do, and His Messenger as well. Then you shall be returned to the Knower of the Seen and the Unseen, and He will tell you what you have been doing.|"

بہانے لائیں گے تمہارے پاس جب تم پھر کر جاؤ گے ان کی طرف، تو کہہ بہانے مت بناؤ ہم ہرگز نہ مانیں گے تمہاری بات ہم کو بتاچکا ہے اللہ تمہارے احوال، اور ابھی دیکھے گا اللہ تمہارے کام اور اس کا رسول پھر تم لوٹائے جاؤ گے طرف اس جاننے والے چھپے اور کھے لے کی سو وہ بتلائے گا تم کو جو تم کر رہے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بہانے بنائیں گے وہ تمہارے پاس آکر جب تم لوگ ان کے پاس لوٹ کر جاؤ گے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے (یا کہہ دیجیے گا) کہ بہانے مت بناؤ ہم تمہاری بات نہیں مانیں گے اللہ نے ہمیں پوری طرح مطلع کردیا ہے تمہاری خبروں سے اب اللہ اور اس کا رسول تمہارے عمل کو دیکھیں گے پھر تمہیں لوٹا دیا جائے گا اس (اللہ) کی طرف جو غائب و حاضر کا جاننے والا ہے پھر وہ تمہیں بتادے گا جو کچھ تم کرتے رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

تم جب پلٹ کر ان کے پاس پہنچو گے تو یہ طرح طرح کے عذرات پیش کریں گے ، مگر تم صرف کہہ دینا کہ بہانے نہ کرو ، ہم تمہاری کسی بات کا اعتبار نہ کریں گے ۔ اللہ نے ہم کو تمہارے حالات بتا دیے ہیں ۔ اب اللہ اور اس کا رسول تمہارے طرزِ عمل کو دیکھے گا ۔ پھر تم اس کی طرف پلٹائے جاؤ گے جو کھلے اور چھپے سب کا جاننے والا ہے اور وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( مسلمانو ) جب تم لوگ ( تبوک سے ) واپس ان ( منافقوں ) کے پاس جاؤ گے ، تو یہ تمہارے سامنے ( طرح طرح کے ) عذر پیش کریں گے ۔ ( اے پیغمبر ) ان سے کہہ دینا کہ : تم عذر پیش نہ کرو ہم ہرگز تمہاری بات کا یقین نہیں کریں گے ۔ اللہ نے ہمیں تمہارے حالات سے اچھی طرح باخبر کردیا ہے ۔ اور آئندہ اللہ بھی تمہارا طرز عمل دیکھے گا ، اور اس کا رسول بھی ، پھر تمہیں لوٹا کر اس ذات کے سامنے پیش کیا جائے گا جس کو چھپی اور کھلی تمام باتوں کا پورا علم ہے ، پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو) جب تم جہاد سے لوٹ کر ان منافقوں کے پاس آئو گے تو یہ تم سے بہانے بنائیں گے (اے پیغمبر) کہہ دے بہانے مت بنائو ہم تمہاری بات کبھی نہیں ماننے کے ہم کو تمہارے احوال اللہ بتاچکا ہے اور آگے چل کر اللہ اور اس کا رسول (دونوں) تمہارے کام دیکھیں گے 1 پھر (آخر) تم اس (خدا) کی طرف لٹوائے جائو گے جو چھپا اور کھلا (سب) جانتا ہے وہ تم کو جتلا دے گا جو تم دنیا میں کیا کرتے تھے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب آپ ان کے پاس واپس جائیں گے تو وہ آپ سے عذر کریں گے۔ فرما دیجئے کہ عذر مت کرو ہم تمہاری بات ہرگز نہ مانیں گے یقینا اللہ نے ہم کو تمہارے سب حالات بتادیئے ہیں۔ اور ابھی اللہ اور اس کا پیغمبر تمہارے اعمال کو دیکھیں گے پھر تم غائب اور حاضر کو جاننے والے کے پاس لوٹائے جاؤ گے (اور) جو تم کرتے رہے ہو سو وہ سب تمہیں بتائے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب ان کی طرف تم لوٹ کر جائو گے تو وہ عذر پیش کریں گے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہہ دیجیے کہ تم عذر پیش نہ کرو ہمیں تمہارا ہرگز اعتبار نہیں ہے۔ یقینا اللہ نے تمہارے حالات ہمیں بتا دیئے ہیں اور ابھی تو اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے کام دیھ کے گا پھر تم غیب اور موجود کے جاننے والے رب کی طرف لوٹائے جائو گے پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کرتے رہے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے تو تم سے عذر کریں گے تم کہنا کہ مت عذر کرو ہم ہرگز تمہاری بات نہیں مانیں گے خدا نے ہم کو تمہارے سب حالات بتا دیئے ہیں۔ اور ابھی خدا اور اس کا رسول تمہارے عملوں کو (اور) دیکھیں گے پھر تم غائب وحاضر کے جاننے والے (خدائے واحد) کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور جو عمل تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They will excuse themselves unto you when ye return to them. Say thou: excuse not yourselves, we shall by no means believe you: Allah hath already declared unto us some tidings of you, and Allah will behold your work and so will His apostle; and thereafter ye will be brought back unto Him who knoweth the hidden and the manifest, who will then declare unto you that which ye have been working.

یہ لوگ تمہارے (سب کے) سامنے عذر پیش کریں گے جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے آپ کہہ دیجئے کہ بہانے نہ بناؤ ہم ہرگز تمہاری بات نہ مانیں گے۔ بیشک ہم کو اللہ تمہاری خبریں دے چکا ہے ۔ اور عنقریب اللہ اور اس کا رسول تمہارا عمل دیکھ لیں گے پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے کے پاس واپس کئے جاؤ گے تو وہ تمہیں جتلادے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جب تم لوگ ان کی طرف پلٹو گے تو یہ تمہارے سامنے باتیں بنائیں گے ۔ کہہ دیجیو کہ باتیں نہ بناؤ ۔ ہم تمہاری باتیں باور کرنے والے نہیں ۔ اللہ نے ہمیں تمہارے حالات سے اچھی طرح باخبر کردیا ہے ۔ اب اللہ اور اس کا رسول تمہارے عمل کو دیکھیں گے ، پھر تم غائب وحاضر کے جاننے والے کے آگے پیش کیے جاؤ گے اور وہ تمہیں تمہاری ساری کرتوت سے آگاہ کرے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ عنقریب جب تم ان کے پاس واپس جائو گے تمہارے سامنے اﷲ ( تعالیٰ ) کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم انہیں کچھ بھی نہ کہو پس تم انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دو بیشک وہ ناپاک ہیں اور ان کا ٹھکاناجہنم ہے بدلہ ہے ان کاموں کا جنہیں وہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے تو تم سے عذر کریں گے۔ تم کہنا کہ عذر مت کرو ہم ہرگز تمہاری بات نہیں مانیں گے اللہ نے ہم کو تمہارے سب حالات بتا دیے ہیں، ابھی اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے عملوں کو اور دیکھیں گے، پھر تم غائب و حاضر کے جاننے والے اللہ وحدہٗ لاشریک کی طرف لوٹائے جاؤگے اور جو عمل تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ لوگ بہانے پیش کریں گے تمہارے سامنے جب تم واپس لوٹ کر پہنچو گے ان کے پاس، تو (اس وقت ان سے صاف) کہہ دیجئے گا، کہ بہانے مت پیش کرو ہم کسی بھی طور تمہارا اعتبار نہیں کریں گے، اللہ نے ہمیں بتا دیے تمہارے حالات، اور اللہ دیکھ لے گا تمہارے عملوں کو، اور اس کا رسول بھی، پھر تم لوگوں کو بہر حال لوٹ کر جانا ہے اس ذات (اقدس و اعلیٰ ) کی طرف، جو ایک برابر جانتی ہے نہاں وعیاں کو، پھر وہ تم کو خبر کر دے گا ان تمام کاموں کی جو تم لوگ کرتے رہے تھے (اپنی زندگیوں میں، )

Translated by

Noor ul Amin

جب تم ان کے پاس واپس آئوگے تووہ تمہارے سامنے معذرت ( شروع ) کردیں گے:آپ ان سے کہہ دیجئے:بہانے نہ بنائوہم تمہاری باتوں پر یقین نہیں کریں گے کیونکہ اللہ نے ہمیں تمہارے حالات بتلادیئے ہیں اور آئندہ بھی اللہ اور اس کا رسول تمہارے کام دیکھ لیں گے پھرتم ایسی ذات کی طرف لوٹائے جائوگےجو کھلے اور چھپے سب حالات جانتا ہے وہ تمہیں بتلادے گاکہ تم کیا کچھ کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم سے بہانے بنائیں گے ( ف۲۱۰ ) جب تم ان کی طرف لوٹ کر جاؤ گے تم فرمانا ، بہانے نہ بناؤ ہم ہرگز تمہارا یقین نہ کریں گے اللہ نے ہمیں تمہاری خبریں دے دی ہیں ، اور اب اللہ و رسول تمہارے کام دیکھیں گے ( ف۲۱۱ ) پھر اس کی طرف پلٹ کر جاؤ گے جو چھپے اور ظاہر سب کو جانتا ہے وہ تمہیں جتادے گا جو کچھ تم کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے مسلمانو! ) وہ تم سے عذر خواہی کریں گے جب تم ان کی طرف ( اس سفرِ تبوک سے ) پلٹ کر جاؤ گے ، ( اے حبیب! ) آپ فرما دیجئے: بہانے مت بناؤ ہم ہرگز تمہاری بات پر یقین نہیں کریں گے ، ہمیں اﷲ نے تمہارے حالات سے باخبر کردیا ہے ، اور اب ( آئندہ ) تمہارا عمل ( دنیا میں بھی ) اﷲ دیکھے گا اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) بھی ( دیکھے گا ) پھر تم ( آخرت میں بھی ) ہر پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والے ( رب ) کی طرف لوٹائے جاؤ گے تو وہ تمہیں ان تمام ( اعمال ) سے خبردار فرما دے گا جو تم کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

جب تم لوگ ( جہاد سے ) لوٹ کر ان کے پاس جاؤگے ۔ تو وہ ( منافقین ) طرح طرح کے عذر پیش کریں گے ۔ ( اے رسول ( ص ) ) تم کہہ دو بہانے نہ بناؤ ۔ ہم ہرگز تمہاری کسی بات پر اعتبار نہیں کریں گے ۔ ( کیونکہ ) اللہ تعالیٰ نے ہمیں تمہارے حالات بتا دیئے ہیں ۔ اب آئندہ اللہ تمہارا طرزِ عمل دیکھے گا اور اس کا رسول بھی پھر تم غائب اور حاضر کے جاننے والے ( خدا ) کی طرف لوٹائے جاؤگے وہ تمہیں بتلائے گا جو کچھ تم ( دنیا میں ) کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will present their excuses to you when ye return to them. Say thou: "Present no excuses: we shall not believe you: Allah hath already informed us of the true state of matters concerning you: It is your actions that Allah and His Messenger will observe: in the end will ye be brought back to Him Who knoweth what is hidden and what is open: then will He show you the truth of all that ye did."

Translated by

Muhammad Sarwar

They will apologize to you on your return. Tell them, "Do not ask for pardon. We will never believe you. God has already told us everything about you. God and His Messenger will soon make your deeds public, then you will return to Him who has absolute knowledge of the unseen and the seen and He will inform you of what you have done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They (the hypocrites) will present their excuses to you (Muslims), when you return to them. Say "Present no excuses, we shall not believe you. Allah has already informed us of the news concerning you. Allah and His Messenger will observe your deeds. In the end you will be brought back to the All-Knower of the unseen and the seen, then He (Allah) will inform you of what you used to do."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They will excuse themselves to you when you go back to them. Say: Urge no excuse, by no means will we believe you; indeed Allah has informed us of matters relating to you; and now Allah and His Apostle will see your doings, then you shall be brought back to the Knower of the unseen and the seen, then He will inform you of what you did.

Translated by

William Pickthall

They will make excuse to you (Muslims) when ye return unto them. Say: Make no excuse, for we shall not believe you. Allah hath told us tidings of you. Allah and His messenger will see your conduct, and then ye will be brought back unto Him Who knoweth the Invisible as well as the Visible, and He will tell you what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम जब उनकी तरफ़ पलटोगे तो वे तुम्हारे सामने आज़ार पेश करेंगे, कह दीजिए कि बहाने न बनाओ, हम हरगिज़ तुम्हारी बात न मानेंगे, बेशक अल्लाह ने हमको तुम्हारे हालात बता दिए हैं, अब अल्लाह और उसका रसूल तुम्हारे अमल को देखेंगे फिर तुम उसकी तरफ़ लोटाए जाओगे जो खुले और छुपे का जानने वाला है, पस वह तुमको बता देगा जो कुछ तुम कर रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ تمہارے (سب کے) سامنے عذر پیش کریں گے جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے (سو اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ (سب کی طرف سے صاف) کہہ دیجیئے کہ یہ عذرپیش مت کرو ہم کبھی تم کو سچا نہ سمجھیں گے اللہ تعالیٰ ہم کو تمہاری (واقعی) حالت کی خبر دے چکے ہیں اور آئندہ بھی اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہاری کار گزاری دیکھ لیں گے پھر ایسے کے پاس لوٹائے جاؤ گے جو پوشیدہ اور ظاہر سب کا جاننے والا ہے پھر وہ تم کو بتلاوے گا جو کچھ تم کرتے تھے۔ (94)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” تمہارے سامنے بہانے پیش کریں گے، جب تم ان کی طرف واپس لوٹو گے، فرما دیں کہ بہانے مت کرو، ہم تم پر ہرگز نہیں یقین کریں گے، بیشک اللہ تعالیٰ نے ہمیں تمہارے متعلق بتاچکا ہے۔ اور عنقریب اللہ اور اس کا رسول تمہارا عمل دیکھیں گے، پھر تم ہر پوشیدہ اور ظاہر چیز کو جاننے والے اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے وہ تمہیں خبر دے گا جو کچھ تم عمل کرتے رہے تھے۔ “ (٩٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم جب پلٹ کر ان کے پاس پہنچوگے تو یہ طرح طرح کے عذرات پیش کریں گے۔ مگر تم صاف کہہ دینا کہ بہانے نہ کرو ہم تمہاری کسی بات کا اعتبار نہ کریں گے اللہ نے ہم کو تمہارے حالات بتا دئیے ہیں۔ اب اللہ اور اس کا رسول تمہارے طرز عمل کو دیکھے ، پھر تم اس کی طرف پلٹائے جاؤگے جو کھلے اور چھپے سب کا جاننے والا ہے۔ اور وہ تمہیں بتا دے گا کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ لوگ آپ کے پاس عذر پیش کریں گے جب آپ ان کی طرف واپس ہوں گے، آپ فرما دیجیے عذر پیش نہ کرو ہم ہرگز تمہاری بات کو سچ نہ مانیں گے۔ اللہ نے تمہاری خبریں ہمیں بتادی ہیں، اور عنقریب اللہ تمہارے عمل کو دیکھ لے گا اور اس کا رسول بھی۔ پھر تم اس ذات کی طرف لوٹائے جاؤ گے جو چھپی ہوئی اور ظاہری باتوں کا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بہانے لائیں گے تمہارے پاس جب تم پھر کر جاؤ گے ان کی طرف تو کہہ بہانے مت بناؤ ہم ہرگز نہ مانیں گے تمہاری بات ہم کو بتا چکا ہے اللہ تمہارے احوال اور ابھی دیکھے گا اللہ تمہارے کام اور اس کا رسول پھر تم لوٹائے جاؤ گے طرف اس جاننے والے چھپے اور کھلے کی سو وہ بتائے گا تم کو جو تم کر رہے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جب تم ان کی طرف جہاد سے واپس جائو گے تو یہ لوگ تمہارے سامنے طرح طرح کے عذر کریں گے تو آپ فرما دیجئے گا کہ تم بہانے نہ بنائو ہم ہرگز تمہاری کوئی بات نہیں مانیں گے اللہ تعالیٰ نے ہم کو تمہارے حالات سے باخبر کردیا ہے اور آئندہ بھی اللہ اور اس کا رسول تمہارے طرزعمل کو دیکھے گا پھر تم اس کی طرف لوٹائے جائوگے جو ہر چھپے اور ہر کھلے کا جاننے والا ہے پھر وہ تم کو اس کی حقیت سے آگاہ کردے گا جو تم کرتے رہو ہو۔