Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 95

سورة التوبة

سَیَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰہِ لَکُمۡ اِذَا انۡقَلَبۡتُمۡ اِلَیۡہِمۡ لِتُعۡرِضُوۡا عَنۡہُمۡ ؕ فَاَعۡرِضُوۡا عَنۡہُمۡ ؕ اِنَّہُمۡ رِجۡسٌ ۫ وَّ مَاۡوٰىہُمۡ جَہَنَّمُ ۚ جَزَآءًۢ بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۹۵﴾

They will swear by Allah to you when you return to them that you would leave them alone. So leave them alone; indeed they are evil; and their refuge is Hell as recompense for what they had been earning.

ہاں وہ اب تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے تاکہ تم ان کو ان کی حالت پر چھوڑ دو ۔ سو تم ان کو ان کی حالت پر چھوڑ دو ۔ وہ لوگ بالکل گندے ہیں اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے ان کاموں کے بدلے جنہیں وہ کیا کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

سَیَحۡلِفُوۡنَ
عنقریب وہ قسمیں کھائیں گے
بِاللّٰہِ
اللہ کی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اِذَا
جب
انۡقَلَبۡتُمۡ
لوٹو گے تم
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
لِتُعۡرِضُوۡا
تاکہ تم اعراض کرو
عَنۡہُمۡ
ان سے
فَاَعۡرِضُوۡا
تو اعراض کرلو
عَنۡہُمۡ
ان سے
اِنَّہُمۡ
کیونکہ وہ
رِجۡسٌ
گندگی ہیں
وَّمَاۡوٰىہُمۡ
اور ٹھکانہ ان کا
جَہَنَّمُ
جہنم ہے
جَزَآءًۢ
بدلہ ہے
بِمَا
اس کا جو
کَانُوۡا
ہیں وہ
یَکۡسِبُوۡنَ
وہ کمائی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

سَیَحۡلِفُوۡنَ
عنقریب وہ قسمیں کھائیں گے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اِذَا
جب
انۡقَلَبۡتُمۡ
واپس آؤ گے تم
اِلَیۡہِمۡ
ان کی طرف
لِتُعۡرِضُوۡا
تاکہ تم اعراض کرو
عَنۡہُمۡ
ان سے
فَاَعۡرِضُوۡا
سو اعراض کر لو
عَنۡہُمۡ
ان سے
اِنَّہُمۡ
یقیناً وہ
رِجۡسٌ
گندے ہیں
وَّمَاۡوٰىہُمۡ
اور ٹھکانہ ان کا
جَہَنَّمُ
جہنم ہے
جَزَآءًۢ
بدلے میں
بِمَا
اس کے جو
کَانُوۡا
ہیں وہ
یَکۡسِبُوۡنَ
کماتے رہے
Translated by

Juna Garhi

They will swear by Allah to you when you return to them that you would leave them alone. So leave them alone; indeed they are evil; and their refuge is Hell as recompense for what they had been earning.

ہاں وہ اب تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے تاکہ تم ان کو ان کی حالت پر چھوڑ دو ۔ سو تم ان کو ان کی حالت پر چھوڑ دو ۔ وہ لوگ بالکل گندے ہیں اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے ان کاموں کے بدلے جنہیں وہ کیا کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب تم ان کے پاس لوٹ کر آؤ گے تو وہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے اعراض کرو۔ سو تم ان سے اعراض ہی کرو کیونکہ وہ ناپاک ہیں اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔ یہ ان کے کاموں کا بدلہ ہے جو وہ کرتے رہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب تم ان کی طرف واپس آؤ گے عنقریب وہ تمہارے لیے اﷲ تعالیٰ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے اعراض کروسوتم ان سے اعراض ہی کرلو، یقیناوہ گندے ہیں اور اُن کا ٹھکانہ جہنم ہے اس کے بدلے میں جووہ کماتے رہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They will swear by Allah before you, so that you may ignore their misdeed. So, you ignore them. They are filth, and their abode is Jahannam, as a recompense for what they used to do.

اب قسمیں کھائیں گے اللہ کی تمہارے سامنے جب تم پھر کر جاؤ گے ان کی طرف تاکہ تم ان سے درگذر کرو سو تم درگذر کرو ان سے بیشک وہ لوگ پلید ہیں اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے، بدلہ ان کے کاموں کا،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ابھی یہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے (یا کھا رہے ہیں) جب کہ تم لوگ ان کی طرف لوٹ کر جاؤ گے (یا آگئے ہو) تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے چشم پوشی برتیں تو (ٹھیک ہے ) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے اعراض برتیں۔ یہ ناپاک لوگ ہیں اور ان کا ٹھکانہ آگ ہے بدلہ اس کا جو کمائی یہ کرتے رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When you return to them they will surely swear to you in the name of Allah that you may leave them alone. So do leave them alone; they are unclean. Hell shall be their home, a recompense for what they did.

تمہاری واپسی پر یہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے صَرفِ نظر کرو ۔ تو بے شک تم ان سے صَرفِ نظر ہی کر لو ، 94 کیونکہ یہ گندگی ہیں اور ان کا اصلی مقام جہنّم ہے جو ان کی کمائی کے بدلے میں انہیں نصیب ہوگی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے تو یہ لوگ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے ، تاکہ تم ان سے درگذر کرو ۔ لہذا تم بھی ان سے درگذر کرلینا ۔ ( ٧٣ ) یقین جانو یہ سراپا گندگی ہیں ، اور جو کمائی یہ کرتے رہے ہیں ، اس کے نتیجے میں ان کا ٹھکانا جہنم ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(مسلمانو) اب کوئی دن میں جب تم ان کے پاس لوٹ جائو گے تو تم سے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو 3 اچھا تو تم ان سے الگ ہی رہو 4 کیونکہ وہ گندے (ناپاک) ہیں 5 اور جو وہ (دنیا میں) کرتے تھے اس کے بدل ان کا ٹھکانا دوزخ ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب آپ ان کے پاس واپس جائیں گے تو یہ آپ کے روبرو اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ آپ ان سے درگزر کریں۔ سو آپ ان سے رخ انور پھیر لیں کہ بیشک یہ ناپاک ہیں اور جو کام یہ کرتے رہے ہیں ، ان کے بدلے ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب لوٹ کر جائو گے تو وہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے در گزر کرو۔ تم ان سیم نہ پھیر لو۔ بیشک یہ پلید لوگ ہیں جن کا ٹھکانہ جہنم ہے اور یہ سب ان کے کئے ہوئے اعمال کا بدلہ ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب تم ان کے پاس لوٹ کر جاؤ گے تو تمہارے روبرو خدا کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو سو اُن کی طرف التفات نہ کرنا۔ یہ ناپاک ہیں اور جو یہ کام کرتے رہے ہیں اس کے بدلہ ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They will indeed swear unto you by Allah when ye return to them that ye may avert from them. So avert from them: verily they are an abomination, and their resort is Hell--a recompense for that which they have been earning.

عنقریب یہ لوگ تمہارے سامنے جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے اللہ کی قسم کھا جائیں گے تاکہ تم ان کو ان کی حالت پر چھوڑے رہو ۔ سو تم ان کو ان کی حالت پر چھوڑے رہو ۔ بیشک یہ گندے ہیں ۔ اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے بدلہ میں اس کے جو کچھ وہ کرتے رہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ ان کی طرف تمہاری واپسی پر تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے چشم پوشی برتو ۔ سو تم ان سے اعراض برتو ۔ یہ یکسر ناپاک ہیں اور ان کی کرتوت کی پاداش میں ان کا ٹھکانا جہنم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ تمہارے سامنے اس لیے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے راضی ہوجائو پس اگر تم ان سے راضی ہو ( بھی ) جائو تو اﷲ ( تعالیٰ ) ( تو ) نافرمان قوم سے راضی نہیں ہوتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب تم ان کے پاس لوٹ کر جاؤ تو تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو سو تم ان سے التفات نہ کرنا یہ ناپاک ہیں اور ان کے اعمال کے بدلے ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ لوگ اللہ کی قسم کھائیں گے تمہارے سامنے، جب کہ تم لوٹ کر واپس پہنچو گے ان کے پاس، تاکہ تم ان کو چھوڑ دو ان کے حال پر، سو تم چھوڑ دینا ان کو ان کے حال پر کہ یہ تو نرے پلید ہیں، اور ان سب کا ٹھکانہ جہنم ہے، ان کے ان اعمال کے بدلے میں جو یہ کماتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

جب تم ان کے پا س لوٹ کرآئوگے تووہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم اُن کو ان کی حالت پر چھوڑدو ، سوتم اُن کو ان کی حالت پر چھوڑدو ، وہ ناپاک ہیں اور ان کاٹھکانہ جہنم ہے یہ ان کے کاموں کابدلہ ہےجو وہ کرتے رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب تمہارے آگے اللہ کی قسمیں کھائیں گے جب ( ف۲۱۲ ) تم ان کی طرف پلٹ کر جاؤ گے اس لیے کہ تم ان کے خیال میں نہ پڑو ( ف۲۱۳ ) تو ہاں تم ان کا خیال چھوڑو ( ف۲۱٤ ) وہ تو نرے پلید ہیں ( ف۲۱۵ ) اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے بدلہ اس کا جو کماتے تھے ( ف۲۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اب وہ تمہارے لئے اﷲ کی قَسمیں کھائیں گے جب تم ان کی طرف پلٹ کر جاؤ گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو ، پس تم ان کی طرف التفات ہی نہ کرو بیشک وہ پلید ہیں اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے یہ اس کا بدلہ ہے جو وہ کمایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

جب تم ان کے پاس لوٹ جاؤگے تو وہ ضرور تمہارے سامنے اللہ کی قَسمیں کھائیں گے ۔ تاکہ تم ان سے درگزر کرو ۔ سو تم ان سے رخ پھیر ہی لو ۔ یہ ناپاک ہیں اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے یہ ان کے کئے کی سزا ہے ۔ جو وہ کرتے رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will swear to you by Allah, when ye return to them, that ye may leave them alone. So leave them alone: For they are an abomination, and Hell is their dwelling-place,-a fitting recompense for the (evil) that they did.

Translated by

Muhammad Sarwar

When you return they will appeal to you in the Name of God to leave them alone. So leave them alone. They are filthy and their dwelling will be hell as a recompense for what they had gained.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They will swear by Allah to you (Muslims) when you return to them, that you may turn away from them. So turn away from them. Surely, they are Rijs (impure), and Hell is their dwelling place -- a recompense for that which they used to earn.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They will swear to you by Allah when you return to them so that you may turn aside from them; so do turn aside from them; surely they are unclean and their abode is hell; a recompense for what they earned.

Translated by

William Pickthall

They will swear by Allah unto you, when ye return unto them, that ye may let them be. Let them be, for lo! they are unclean, and their abode is hell as the reward for what they used to earn.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ये लोग तुम्हारी वापसी पर तुम्हारे सामने अल्लाह की क़समें खाएंगे ताकि तुम उनसे दरगुज़र करो, पस तुम उनसे दरगुज़र करो, बेशक वे नापाक हैं और उनका ठिकाना जहन्नम है बदले में उसके जो वे करते रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ہاں وہ اب تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کہا جائیں گے (کہ ہم معذور تھے) جب تم ان کے پاس واپس جاؤ گے تاکہ تم ان کو ان کی حالت پر چھوڑ دو وہ لوگ بالکل گندے ہیں اور (اخیر میں) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ان کاموں کے بدلے میں جو کچھ وہ (نفاق و خلاف وغیرہ) کرتے تھے) ۔ (95)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ عنقریب تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں اٹھائیں گے جب تم ان کی طرف لوٹو گے تاکہ تم ان سے اعراض کرو سو ان سے اعراض کرو، بیشک وہ گندے ہیں اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے، اس کے سبب جو وہ کماتے رہے ہیں۔ “ (٩٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہاری واپسی پر یہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے صرف نظر کرو۔ تو بیشک تم ان سے صرف نظر ہی کرلو ، کیونکہ یہ گندگی ہیں اور ان کا اصلی مقام جہنم ہے جو ان کی کمائی کے بدلے میں انہیں نصیب ہوگی

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو وہ تمہیں ان کاموں سے باخبر فرما دے گا جو تم کیا کرتے تھے، وہ عنقریب تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے درگزر کرو۔ سو آپ ان سے اعراض کریں بیشک وہ ناپاک ہیں اور ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے۔ ان کو ان کاموں کا بدلہ دیا جائے گا جو وہ کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اب قسمیں کھائیں گے اللہ کی تمہارے سامنے جب تم پھر کر جاؤ گے ان کی طرف تاکہ تم ان سے درگزر کرو تو سو تم درگزر کرو ان سے بیشک وہ لوگ پلید ہیں اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے بدلہ ان کے کاموں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جب تم تبوک سے پلٹو گے تو یہ تمہارے سامنے اس غرض سے خدا کی قسمیں بھی کھائیں گے کہ تم ان کو درگزرکردو سو تم ان کو بالکل ہی نظرانداز کردو۔ کیونکہ یہ لوگ ناپاک ہیں اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اس کمائی کے بدلے میں جو یہ کمایا کرتے تھے