Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 97

سورة التوبة

اَلۡاَعۡرَابُ اَشَدُّ کُفۡرًا وَّ نِفَاقًا وَّ اَجۡدَرُ اَلَّا یَعۡلَمُوۡا حُدُوۡدَ مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۹۷﴾

The bedouins are stronger in disbelief and hypocrisy and more likely not to know the limits of what [laws] Allah has revealed to His Messenger. And Allah is Knowing and Wise.

دیہاتی لوگ کفر اور نفاق میں بھی بہت ہی سخت ہیں اور ان کو ایسا ہونا ہی چاہیے کہ ان کو ان احکام کا علم نہ ہو جو اللہ تعالٰی نے اپنے رسول پر نازل فرمائے ہیں اور اللہ بڑا علم والا بڑی حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلۡاَعۡرَابُ
دہاتی / بدو ی
اَشَدُّ
زیادہ سخت ہیں
کُفۡرًا
کفر
وَّنِفَاقًا
اور نفاق میں
وَّاَجۡدَرُ
اور زیادہ لائق ہیں
اَلَّا
کہ نہ
یَعۡلَمُوۡا
وہ جانیں
حُدُوۡدَ
حدود کو
مَاۤ
اس کی جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
عَلٰی رَسُوۡلِہٖ
اپنے رسول پر
وَ اللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
خوب علم والا ہے
حَکِیۡمٌ
بہت حکمت والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلۡاَعۡرَابُ
دیہاتی
اَشَدُّ
زیادہ سخت ہیں
کُفۡرًا
کفر
وَّنِفَاقًا
اور نفاق میں
وَّاَجۡدَرُ
اوراسی لائق ہیں
اَلَّا یَعۡلَمُوۡا
کہ نہ جانیں وہ
حُدُوۡدَ
حدود کو
مَاۤ
جو
اَنۡزَلَ
نازل کیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
عَلٰی رَسُوۡلِہٖ
اپنے رسول پر
وَ اللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
حَکِیۡمٌ
کمال حکمت والا ہے
Translated by

Juna Garhi

The bedouins are stronger in disbelief and hypocrisy and more likely not to know the limits of what [laws] Allah has revealed to His Messenger. And Allah is Knowing and Wise.

دیہاتی لوگ کفر اور نفاق میں بھی بہت ہی سخت ہیں اور ان کو ایسا ہونا ہی چاہیے کہ ان کو ان احکام کا علم نہ ہو جو اللہ تعالٰی نے اپنے رسول پر نازل فرمائے ہیں اور اللہ بڑا علم والا بڑی حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

دیہاتی عرب کفر اور نفاق میں زیادہ سخت ہیں اور ان میں یہ امکان زیادہ ہے کہ وہ (اس دین کی) حدود کو نہ سمجھ سکیں جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کی ہیں۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

دیہاتی کفراور نفاق میں زیادہ سخت ہیں اور اسی لائق ہیں کہ جواﷲ تعالیٰ نے اپنے رسول پرنازل کیاہے اس کی حدود کووہ نہ جانیں اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،کمال حکمت والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Bedouins are often more strict in disbelief and hy¬pocrisy and are most likely to be ignorant of the limits of what Allah has sent down to His Messenger. And Al¬lah is All-Knowing, Wise.

گنوار بہت سخت ہیں کفر میں اور نفاق میں اور اسی لائق ہیں کہ نہ سیکھیں وہ قاعدے جو نازل کئے اللہ نے اپنے رسول پر اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ بدو لوگ کفر و نفاق میں زیادہ سخت ہیں اور زیادہ اس لائق ہیں کہ ناواقف ہوں اس چیز کی حدود سے جو اللہ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل فرمائی ہے۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا کمال حکمت والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The bedouin Arabs surpass all in unbelief and hypocrisy and are most likely to be unaware of the limits prescribed by Allah in what He has revealed to His Messenger. Allah is All-Knowing, All-Wise.

یہ بدوی عرب کفر و نفاق میں زیادہ سخت ہیں اور ان کے معاملہ میں اس امر کے امکانات زیادہ ہیں کہ اس دین کے حدود سے ناواقف رہیں جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کیا ہے ۔ 95 اللہ سب کچھ جانتا ہے اور حکیم و دانا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو دیہاتی ( منافق ) ہیں ، وہ کفر اور منافقت میں زیادہ سخت ہیں ، اور دوسروں سے زیادہ اسی لائق ہیں کہ اس دین کے احکام سے ناواقف رہیں جو اللہ نے اپنے رسول پر اتارا ہے ۔ ( ٧٤ ) اور اللہ علم کا بھی مالک ہے ، حکمت کا بھی مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

گنوار لوگ کفر اور نفاق میں شہر والوں سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جو اپنے پیغمبر پر حکم اتارے ان کو نہ جاننے کے وہ زیادہ لائق ہیں کیونکہ جہالت ان کے خمیر میں ہے 7 اور اللہ جانتا ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دیہاتی لوگ کفر اور نفاق میں سخت ہیں اور وہ اس قابل ہیں کہ جو احکام اللہ نے اپنے پیغمبر پر نازل فرمائے وہ ان سے واقف ہی نہ ہوں۔ اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(بعض) دیہاتی لوگ کفر اور نفاق میں بہت سخت ہیں اور ان کو ایسا ہونا ہی چاہئے کیونکہ انہیں ان احکامات کا علم نہیں ہے جو اللہ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کئے ہیں اور اللہ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دیہاتی لوگ سخت کافر اور سخت منافق ہیں اور اس قابل ہیں کہ جو احکام (شریعت) خدا نے اپنے رسول پر نازل فرمائے ہیں ان سے واقف (ہی) نہ ہوں۔ اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The dwellers of the desert are the hardest in infidelity and hypocrisy and likeliest not to know the ordinances of that which Allah hath sent down unto His apostle. And Allah is Knowing, Wise.

دیہاتی (منافقین) کفر ونفاق میں بہت ہی سخت ہیں ۔ اور ایسے ہی ہیں کہ ان احکام کا علم نہ رکھیں (جو) اللہ نے اپنے رسول پر نازل کئے ہیں ۔ اور اللہ بڑا علم والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ دیہاتی کفر ونفاق میں زیادہ پختہ اور زیادہ لائق ہیں اس بات کے کہ اللہ نے اپنے رسول پر جو کچھ اتارا ہے ، اس کے حدود سے بے خبر رہیں اور اللہ علم وحکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور دیہاتیوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں کہ ( اﷲتعالیٰ کی راہ میں ) جو کچھ خرچ کرتے ہیں اسے جرمانہ سمجھتے ہیں اور تم پر برا وقت پڑنے کے انتظار میں رہتے ہیں ۔ انہی پر برا وقت پڑنے والا ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) سننے والے ، جاننے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دیہاتی لوگ کفر اور منافقت میں بہت سخت ہیں اور اس قابل نہیں کہ وہ ان حدود کو جان سکیں جو اللہ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کی ہیں اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

دیہاتی کفر و نفاق میں زیادہ سخت ہوتے ہیں، اور ان کے بارے میں اس بات کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کہ وہ نہ جانیں حدود ان احکام کی، جن کو نازل فرمایا ہے اللہ نے اپنے رسول پر اور اللہ تو سب کچھ جانتا بڑی حکمت والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

دیہاتی عرب کفر اور نفاق میں زیادہ شدیدہیں اور ان میں یہ امکان زیادہ ہے کہ ( اس دین کی ) حدودکونہ سمجھ سکیںجو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کی ہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

گنوار ( ف۲۱۹ ) کفر اور نفاق میں زیادہ سخت ہیں ( ف۲۲۰ ) اور اسی قابل ہیں کہ اللہ نے جو حکم اپنے رسول پر اتارے اس سے جاہل رہیں ، اور اللہ علم و حکمت والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) دیہاتی لوگ سخت کافر اور سخت منافق ہیں اور ( اپنے کفر و نفاق کی شدت کے باعث ) اسی قابل ہیں کہ وہ ان حدود و احکام سے جاہل رہیں جو اللہ نے اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر نازل فرمائے ہیں ، اور اﷲ خوب جاننے والا ، بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

صحرائی عرب کفر و نفاق میں سب سے زیادہ سخت ہیں اور اسی قابل ہیں کہ ان احکام کے حدود و قیود کو نہ سمجھیں جو خدا نے اپنے رسول ( ص ) پر نازل کئے ہیں اور اللہ بڑا جاننے والا ، بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Arabs of the desert are the worst in Unbelief and hypocrisy, and most fitted to be in ignorance of the command which Allah hath sent down to His Messenger: But Allah is All-knowing, All-Wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

The desert dwelling Arabs are far worse than the others in their disbelief and hypocrisy and have more reason to be ignorant of the revelations that God revealed to His Messenger. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The bedouins are the worst in disbelief and hypocrisy, and more likely to not know the limits which Allah has revealed to His Messenger. And Allah is All-Knower, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The dwellers of the desert are very hard in unbelief and hypocrisy, and more disposed not to know the limits of what Allah has revealed to His Apostle; and Allah is Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

The wandering Arabs are more hard in disbelief and hypocrisy, and more likely to be ignorant of the limits which Allah hath revealed unto His messenger. And Allah is Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

देहात वाले कुफ़्र व निफ़ाक़ में ज़्यादा सख़्त हैं और इसी लायक़ हैं कि अल्लाह ने अपने रसूल पर जो कुछ उतारा है उसके हुदूद से बेख़बर रहें, और अल्लाह सब कुछ जानने वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(ان منافقیں میں جو) دیہاتی لوگ (ہیں وہ) کفر اور نفاق میں بہت ہی سخت ہیں اور ان کو ایسا ہونا ہی چاہیئے کہ ان کو ان کے احکام کا علم نہ ہو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل فرمائے ہیں اور اللہ تعالیٰ بڑے علم والے بڑی حکمت والے ہیں۔ (97)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” دیہاتی لوگ کفر اور نفاق میں زیادہ سخت ہیں اور زیادہ امکان ہے کہ وہ احکام نہ جانیں جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کیے ہیں اور اللہ خوب جاننے والا، خوب حکمت والا ہے۔ “ (٩٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ بدوی عرب کفر ونفاق میں زیادہ سخت ہیں اور ان کے معاملہ میں اس امر کے امکانات زیادہ ہیں کہ اس دین کے حدود سے ناواقف رہیں جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل کیا ہے۔ اللہ سب کچھ جانتا ہے۔ اور حکیم ودانا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

دیہاتی لوگ کفر اور نفاق میں بہت سخت ہیں اور اس لائق ہیں کہ اللہ نے اپنے رسول پر جو احکام نازل فرمائے ہیں ان سے واقف نہ ہوں۔ اور اللہ جاننے والا ہے حکمت والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

گنوار (دیہاتی) بہت سخت ہیں کفر میں اور نفاق میں اور اسی لائق ہیں کہ نہ سیکھیں وہ قاعدے جو نازل کیے اللہ نے اپنے رسول پر اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ دیہاتی لوگ عام طور سے کفر اور نفاق میں بہت ہی سخت ہیں اور ان کی حالت کا مقتضا بھی یہی ہے کہ وہ دین کی ان حدود سے ناواقف ہیں جو اللہ نے اپنے رسول پر نازل فرمائی ہیں اور اللہ کمال علم اور کمال حکمت کا مالک ہے۔