Surat us Shams

Surah: 91

Verse: 14

سورة الشمس

فَکَذَّبُوۡہُ فَعَقَرُوۡہَا ۬ ۪ ۙ فَدَمۡدَمَ عَلَیۡہِمۡ رَبُّہُمۡ بِذَنۡۢبِہِمۡ فَسَوّٰىہَا ﴿۱۴﴾۪ۙ

But they denied him and hamstrung her. So their Lord brought down upon them destruction for their sin and made it equal [upon all of them].

ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی اورپھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کر دیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَکَذَّبُوۡہُ
تو انہوں نے جھٹلایا اسے
فَعَقَرُوۡہَا
پھر کونچیں کاٹ دیں اس کی
فَدَمۡدَمَ
تو ہلاکت ڈالی
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
رَبُّہُمۡ
ان کے رب نے
بِذَنۡۢبِہِمۡ
بوجہ ان کے گناہوں کے
فَسَوّٰىہَا
پھر اس نے برابر کردیا اسے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَکَذَّبُوۡہُ
تو انہوں نے جھٹلا دیا اسے 
فَعَقَرُوۡہَا
پس انہوں نے اس کی کو نچیں کاٹ دیں 
فَدَمۡدَمَ
تو پیس کر ہلاک کر دیا 
عَلَیۡہِمۡ
ان کو 
رَبُّہُمۡ
ان کے رب نے
بِذَنۡۢبِہِمۡ
ان  کے گناہ کے سبب
فَسَوّٰىہَا
پھر اس کو برابر کر دیا 
Translated by

Juna Garhi

But they denied him and hamstrung her. So their Lord brought down upon them destruction for their sin and made it equal [upon all of them].

ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی اورپھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کر دیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لیکن انہوں نے رسول کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو ان کے پروردگار نے ان کے گناہ کی پاداش میں ایسی آفت نازل کی کہ انہیں زمین بوس کرکے برابر کردیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس اسے اُنہوں نے جھٹلادیا پس انہوں نے اُس کی کُونچیں کاٹ دیں۔تواُن کے رب نے انہیں گناہ کے سبب ہلاک کردیاپھر اُس (بستی) کوبرابر کردیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But they rejected him and killed her, so their Lord sent eradicating torment upon them, and made it equal for all.

پھر انہوں نے جھٹلایا اس کو پھر پاؤں کاٹ ڈالے اس کے پھر الٹ مار ان پر ان کے رب نے بسبب ان کے گناہوں کے پھر برابر کردیا سب کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو انہوں نے اس کو جھٹلا دیا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں۔ تو الٹ دیا ان پر عذاب ان کے رب نے ان کے گناہ کی پاداش میں اور سب کو برابر کردیا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But they rejected his statement as a lie and hamstrung the she-camel. For that crime their Lord rumbled down upon them, utterly razing them to the ground.

﴿میں مانع نہ ہونا9﴾ ۔ مگر انہوں نے اس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا 10 ۔ آخرکار ان کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کر دیا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ‌بھی ‌انہوں ‌نے ‌پیغمبر ‌كو ‌جھٹلایا ، ‌اور ‌اس ‌اونٹنی ‌كو ‌مار ‌ڈالا ۔ ‌نتیجہ ‌یہ ‌كہ ‌ان ‌كے ‌پروردگار ‌نے ‌ان ‌كے ‌گناہ ‌كی ‌وجہ ‌سے ‌ان ‌كی ‌اینٹ ‌سے ‌اینٹ ‌بجا ‌كرسب ‌كو ‌برابر ‌كردیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لیکن انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا 20 اور اونٹنی کو مار ڈالا آخر ان کے ملک نے ان کے گناہ پر ان کو الٹ مارا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو انہوں نے جھٹلایا پھر اس (اونٹنی) کی کونچیں کاٹ دیں تو ان کے پروردگار نے ان کے گناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا پس سب کو (ہلاک کرکے) برابر کردیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لیکن پھر بھی ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا۔ انہوں نے اونٹنی کو ذبح کر ڈالا۔ پھر ان کے گناہوں کی وجہ سے ان پر عذاب نازل ہو اور سب پر یکساں (نازل) ہوا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو خدا نے ان کےگناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو (ہلاک کر کے) برابر کر دیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then they belied him, and they hamstrung her; wherefore their Lord overwhelmed them for their crime, and made it equal.

پر انہوں نے پیغمبر ہی کو جھٹلایا اور اس اونٹنی کو مار ڈالا تو ان کے پروردگار نے ان پر ان کے گناہ کے سبب ہلاکت نازل کی پھر اسے عام کردیا

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو انہوں نے اس کو جھٹلا دیا اور اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں ۔ تو ان کے رب نے ان کے گناہ کی پاداش میں ان پر ( اپنا عذاب ) الٹ دیا اور ان کا ستھراؤ کردیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس انہوں نے اس ( پیغمبر ) کو جھٹلایا ، پھر انہوں نے اس ( اونٹنی ) کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو ان پر ان کے رب نے ان کے گناہ کی وجہ سے ہلاک کرنے والا عذاب مسلط فرمادیا پس انہیں ( نیست و نابود کرکے زمین کے ) برابر کردیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو اللہ نے اس کے سبب ان پر عذاب نازل کیا اور سب کو ہلاک کر کے برابر کردیا)

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر انہوں نے جھٹلا دیا اپنے پیغمبر کو اور ہلاک کر ڈالا اس اونٹنی کو سو تباہی نازل فرما دی ان پر ان کے رب نے ان کے گناہ کی پاداش میں اور پیوند خاک کردیا اس نے ان کو (ہمیشہ ہمیشہ کے لئے)

Translated by

Noor ul Amin

انہوں نے رسول کو جھٹلایااوراونٹنی ذبح کرڈالی توان کے رب نے ان کے گناہ کی پاداش میں آفت نازل کی کہ انہیں زمین بوس کردیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۱٤ ) تو انہوں نے اسے جھٹلایا پھر ناقہ کی کوچیں کاٹ دیں تو ان پر ان کے رب نے ان کے گناہ کے سبب ( ف۱٤ ) تباہی ڈال کر وہ بستی برابر کردی ( ف۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو انہوں نے اس ( رسول ) کو جھٹلا دیا ، پھر اس ( اونٹنی ) کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو ان کے رب نے ان کے گناہ کی وجہ سے ان پر ہلاکت نازل کر دی ، پھر ( پوری ) بستی کو ( تباہ کر کے عذاب میں سب کو ) برابر کر دیا

Translated by

Hussain Najfi

پس ان لوگوں نے ان ( رسول ( ع ) ) کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو ان کے پروردگار نے ان کے گناہ ( عظیم ) کی پاداش میں ان پر ہلاکت نازل کی اور اسی ( بستی ) کو زمین کے برابر کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then they rejected him (as a false prophet), and they hamstrung her. So their Lord, on account of their crime, obliterated their traces and made them equal (in destruction, high and low)!

Translated by

Muhammad Sarwar

However, they rejected him and slew her. So their Lord completely destroyed them and their city for their sins.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then they denied him and they killed it. So their Lord destroyed them because of their sin, Fasawwaha!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But they called him a liar and slaughtered her, therefore their Lord crushed them for their sin and levelled them (with the ground).

Translated by

William Pickthall

But they denied him, and they hamstrung her, so Allah doomed them for their sin and rased (their dwellings).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु उन्होंने उसे झुठलाया और उस ऊँटनी की कूचें काट डाली। अन्ततः उन के रब ने उन के गुनाह के कारण उन पर तबाही डाल दी और उन्हें बराबर कर दिया

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا پھر اس اونٹنی کو مار ڈالا (2) تو ان کے پروردگار نے ان کے گناہ کے سبب ان پر ہلاکت نازل فرمائی پھر اس (ہلاکت) کو (تمام قوم کے لیے) عام فرمایا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر انہوں نے اس کی بات کو جھوٹ قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا، آخر کار ان کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسا عذاب نازل کیا کہ ان کو تباہ و برباد کردیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر انہوں نے اس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا۔ آخر کار ان کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کردیا ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انہوں نے اللہ کے رسول کو جھٹلا دیا پھر اس اونٹنی کو کاٹ ڈالا، سو ان کے رب نے ان کے گناہوں کی وجہ سے ان کو پوری طرح ہلاک کردیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر انہوں نے جھٹلایا اس کو پھر پاؤں کاٹ ڈالے اس کے پھر الٹ مار ان پر ان کے رب نے بسبب ان کے گناہوں کے پھر برابر کردیا سب کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس پر بھی انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اس اونٹنی کو کاٹ ڈالا پھر ان کے گناہوں کی وجہ سے ان کے رب نے ان پر سخت ہلاکت نازل کی اور اس ہلاکت کو سب پر یکساں کردیا۔