Surat ul Lail

Surah: 92

Verse: 10

سورة الليل

فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡعُسۡرٰی ﴿ؕ۱۰﴾

We will ease him toward difficulty.

تو ہم بھی اس کی تنگی و مشکل کے سامان میسر کر دیں گے ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

We will make smooth for him the path to evil. meaning, the path of evil. This is as Allah says, وَنُقَلِّبُ أَفْيِدَتَهُمْ وَأَبْصَـرَهُمْ كَمَا لَمْ يُوْمِنُواْ بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ وَنَذَرُهُمْ فِى طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ And We shall turn their hearts and their eyes away, as they refused to believe therein for the first time, and We shall leave them in their trespass t... o wander blindly. (6:110) And there are many Ayat with this meaning, proving that Allah rewards those who intend good with success, while whoever intends evil is abandoned, and all of this is in accordance with a preordained decree. There are also many Hadiths that prove this. The Narration of Abu Bakr As-Siddiq Imam Ahmad recorded from Abu Bakr that he said to the Messenger of Allah , "O Messenger of Allah! Do we act according to what has already been decided, or is the matter just beginning (i.e., still undecided)" He replied, بَلْ عَلَى أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْه Indeed it is according to what has already been decided. Then Abu Bakr said, "Then what (good) are deeds, O Messenger of Allah" He replied, كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَه Everyone will find it easy to do such deeds that will lead him to what he was created for. The Narration of `Ali Al-Bukhari recorded from Ali bin Abi Talib that they (the Companions) were with the Messenger of Allah at the cemetery of Baqi` Al-Gharqad for a funeral, when the Prophet said, مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلاَّ وَقَدْ كُتِبَ مَقْعَدُهُ مِنَ الْجَنَّةِ وَمَقْعَدُهُ مِنَ النَّار There is none among you except that his place has already been written, a seat in Paradise and a seat in the Hellfire. They said, "O Messenger of Allah! Should we depend on this" He replied, اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَه Perform deeds, for everyone will have the deeds of what he was created for (Paradise or Hell) made easy for him. Then he recited the Ayah, فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى As for him who gives and has Taqwa, and believes in Al-Husna. We will make smooth for him the path of ease." until the Ayah: لِلْعُسْرَى (the path to evil). He (Imam Al-Bukhari) also recorded another similar narration from Ali bin Abi Talib in which he said, "We were at a funeral in the cemetery of Baqi` Al-Gharqad when the Messenger of Allah came and sat down. So we came and sat around him and he had a stick with him. Then he bowed his head and he began to scratch the ground with his stick. He then said, مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ أَوْ مَا مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوسَةٍ إِلاَّ كُتِبَ مَكَانُهَا مِنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ وَإِلاَّ قَدْ كُتِبَتْ شَقِيَّةً أَوْ سَعِيدَة There is not anyone among you -- or is not a single soul (that has been created) -- except that his place has been written in Paradise or in the Fire, and it has been written that he will be miserable or happy. A man said, "O Messenger of Allah! Should we just depend on what has been written for us and give up performing deeds For whoever of us is of the people of happiness then he will be of the people of happiness, and whoever among us is of the people of misery then he will be of the people of misery." The Prophet replied, أَمَّا أَهْلُ السَّعَادَةِ فَيُيَسَّرُونَ لِعَمَلِ أَهْلِ السَّعَادَةِ وَأَمَّا أَهْلُ الشَّقَاءِ فَيُيَسَّرُونَ إِلَى عَمَلِ أَهْلِ الشَّقَاءِ ثُمَّ قَرَأَ Those people who are the people of happiness, they will have the deeds of the people of happiness made easy for them. And those people who are the people of misery, they will have the deeds of the people of misery made easy for them. Then he recited the Ayah: فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَى وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسّرُهُ لِلْعُسْرَى As for him who gives and has Taqwa, and believes in Al-Husna. We will make smooth for him the path of ease (goodness). But he who is greedy and thinks himself self-sufficient, and belies Al-Husna. We will make smooth for him the path to evil. The other compilers of the Group have also recorded this Hadith. The Narration of `Abdullah bin `Umar Imam Ahmad recorded from Ibn Umar that Umar said, "O Messenger of Allah! Do you think that the deeds that we do are a matter that is already predetermined or are they something just beginning or new" The Prophet replied, فِيمَا قَدْ فُرِغَ مِنْهُ فَاعْمَلْ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ فَإِنَّ كُلًّ مُيَسَّرٌ أَمَّا مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ السَّعَادَةِ فَإِنَّهُ يَعْمَلُ لِلسَّعَادَةِ وَأَمَّا مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الشَّقَاءِ فَإِنَّهُ يَعْمَلُ لِلشَّقَاء It is something that has already been predetermined. Therefore, work deeds, O son of Al-Khattab! For verily, each person will have things made easy for him. So whoever is from the people of happiness, then he will work deeds for happiness, and whoever is from the people of misery, then he will work deeds for misery." This Hadith has been recorded by At-Tirmidhi in the Book of Al-Qadar and he said "Hasan Sahih." Another Hadith Narrated by Jabir Ibn Jarir recorded from Jabir bin Abdullah that he said, "O Messenger of Allah! Are we performing deeds for something that has already been predetermined or is the matter based upon what we are just doing (now)" The Prophet replied, لاِأَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْه It is a matter that has been predetermined. Then Suraqah said, "Then what is the purpose of deeds" The Messenger of Allah then said, كُلُّ عَامِلٍ مُيَسَّرٌ لِعَمَلِه Everyone who does deeds will have his deeds made easy for him. Muslim also recorded this Hadith. Ibn Jarir recorded from Amir bin Abdullah bin Az-Zubayr that he said, "Abu Bakr used to free servants upon their acceptance of Islam in Makkah. He used to free the elderly and the women when they accepted Islam. So his father said to him, `O my son! I see that you are freeing people who are weak. But if you freed strong men they could stand with you, defend you and protect you.' Abu Bakr replied, `O my father! I only want -- and I think he said -- what is with Allah.' Some people of my family have told me this Ayah was revealed about him: فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى As for him who gives and has Taqwa, and believes in Al-Husna. We will make smooth for him the path of ease." Then Allah says, وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّى   Show more

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

10۔ 1 تنگی سے مراد کفر و معصیت اور طریق شر ہے، یعنی ہم اس کے لیے نافرمانی کا راستہ آسان کردیں گے، جس سے اس کے لیے خیر وسعادت کے راستے مشکل ہوجائیں گے، قرآن مجید میں یہ مضمون کئی جگہ بیان کیا گیا ہے کہ جو خیر و رشد کا راستہ اپناتا ہے اس کے صلے میں اللہ اسے خیر و توفیق سے نوازتا ہے اور جو شر و معصیت ک... و اختیار کرتا ہے اللہ اس کو اس کے حال پر چھوڑتا ہے یہ اس کی تقدیر کے مطابق ہوتا ہے جو اللہ نے اپنے علم سے لکھ رکھی ہے۔ (ابن کثیر)  Show more

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٣] ایک نیک بخت اور ایک بدبخت کے اعمال اور نتائج کا تقابل :۔ دوسرے فریق کی صفات اور عادات پہلے فریق سے بالکل مختلف اور متضاد ہیں یعنی وہ اللہ کی راہ میں ہرگز مال خرچ کرنے کو تیار نہیں ہوتا اور اگر خرچ کرتا ہے تو اپنی ہی ذات پر خرچ کرتا ہے یا ایسے کاموں میں خرچ کرتا ہے جن سے اس کی شہرت یا اس کی فیاض... ی کا چرچا ہو۔ اپنی زندگی ایسے بسر کرتا ہے جیسے اس کا خالق ومالک اس کے سر پر ہے ہی نہیں اور اگر زبانی اقرار کرتا بھی ہے تو اپنی عملی زندگی میں اس کے احکام سے بالکل بےنیاز رہتا ہے اور ہر بھلائی کی بات کو جھٹلا دیتا ہے (بھلائی کی وضاحت سابقہ حاشیہ میں کی جاچکی ہے) ایسے لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ جہنم کا راستہ آسان اور نیکی اور بھلائی کی راہیں بہت مشکل بنا دیتا ہے۔ ان کی زندگی گناہ اور حرام کاموں میں گزرتی ہے۔ وہ کسب حرام اور رزق حرام سے ایسے مانوس ہوتے ہیں کہ رزق حلال کی انہیں کوئی راہ نہ پسند آتی ہے اور نہ ان کے لیے آسان ہوتی ہے۔ اب اس سلسلہ میں درج ذیل احادیث ملاحظہ فرمائیے۔ ١۔ سیدنا ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ ( وَكَذَّبَ بالْحُسْنٰى ۝ ۙ ) 92 ۔ اللیل :9) کا معنی یہ ہے کہ اس کو یہ یقین نہیں کہ اللہ کی راہ میں جو خرچ کرے گا، اللہ اسے اس کا بدلہ دے گا۔ ٢۔ سیدنا ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر صبح دو فرشتے نازل ہوتے ہیں۔ ایک یہ کہتا ہے : && اے اللہ ! خرچ کرنے والے کو اس کے عوض اور مال دے && اور دوسرا کہتا ہے : اے اللہ ! && بخل کرنے والے کے مال کو تلف کردے && (بخاری۔ کتاب الزکوۃ۔ باب ( فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَاتَّقٰى ۝ ۙ ) 92 ۔ اللیل :5) ٣۔ سیدنا علی (رض) سے روایت ہے کہ ہم بقیع میں ایک جنازے میں شریک تھے۔ اتنے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھ گئے تو ہم سب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارد گرد بیٹھ گئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سر جھکا کر چھڑی سے زمین کرید رہے تھے۔ (جیسے کسی گہری سوچ میں ہیں) پھر فرمایا : تم میں سے جو شخص بھی پیدا ہوا ہے اس کا ٹھکانا لکھ دیا گیا ہے جنت میں یا دوزخ میں اور یہ بھی لکھا جاچکا ہے کہ وہ نیک بخت ہے یا بدبخت && اس پر ایک شخص بولا : یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پھر ہم اپنی قسمت کے لکھے پر بھروسا کرتے ہوئے عمل کرنا چھوڑ نہ دیں ؟ کیونکہ جو نیک بختوں میں لکھا گیا ہے وہ بالآخر نیک بختوں میں شامل ہوگا اور جو بدبخت لکھا گیا ہے وہ بالاخر بدبختوں میں شامل ہوگا && آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : (نہیں، بلکہ عمل کیے جاؤ) کیونکہ نیک بخت لکھے گئے ہیں انہیں نیک اعمال کی توفیق دی جاتی ہے اور جو بدبخت لکھے گئے ہیں انہیں ویسی ہی توفیق دی جاتی ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیات پڑھیں (بخاری۔ کتاب التفسیر) رہا کسی شخص کے انجام سے متعلق اللہ تعالیٰ کے پیشگی علم کا مسئلہ تو یہ بات پہلے بھی واضح کی جاچکی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ علم کسی شخص کو اس بات پر مجبور نہیں کرتا کہ وہ وہی کام کرے جو اللہ نے اس کے متعلق فیصلہ کر رکھا ہے۔ اس کی تفصیل کے لیے سورة اعراف کی آیت نمبر ٢٤ کا حاشیہ دیکھیے۔   Show more

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

فَسَنُيَسِّرُہٗ لِلْعُسْرٰى۝ ١٠ ۭ يسر اليُسْرُ : ضدّ العسر . قال تعالی: يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ [ البقرة/ 185] ، سَيَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْراً [ الطلاق/ 7] ، وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنا يُسْراً [ الكهف/ 88] ، فَالْجارِياتِ يُسْراً [ الذاریات/ 3] ... وتَيَسَّرَ كذا واسْتَيْسَرَ أي تسهّل، قال : فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ [ البقرة/ 196] ، فَاقْرَؤُا ما تَيَسَّرَ مِنْهُ [ المزمل/ 20] أي : تسهّل وتهيّأ، ومنه : أَيْسَرَتِ المرأةُ ، وتَيَسَّرَتْ في كذا . أي : سهَّلته وهيّأته، قال تعالی: وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ [ القمر/ 17] ، فَإِنَّما يَسَّرْناهُ بِلِسانِكَ [ مریم/ 97] واليُسْرَى: السّهل، وقوله : فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرى[ اللیل/ 7] ، فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرى [ اللیل/ 10] فهذا۔ وإن کان قد أعاره لفظ التَّيْسِيرِ- فهو علی حسب ما قال عزّ وجلّ : فَبَشِّرْهُمْ بِعَذابٍ أَلِيمٍ [ آل عمران/ 21] . واليَسِيرُ والمَيْسُورُ : السّهلُ ، قال تعالی: فَقُلْ لَهُمْ قَوْلًا مَيْسُوراً [ الإسراء/ 28] واليَسِيرُ يقال في الشیء القلیل، فعلی الأوّل يحمل قوله : يُضاعَفْ لَهَا الْعَذابُ ضِعْفَيْنِ وَكانَ ذلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيراً [ الأحزاب/ 30] ، وقوله : إِنَّ ذلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ [ الحج/ 70] . وعلی الثاني يحمل قوله : وَما تَلَبَّثُوا بِها إِلَّا يَسِيراً [ الأحزاب/ 14] والمَيْسَرَةُ واليَسَارُ عبارةٌ عن الغنی. قال تعالی: فَنَظِرَةٌ إِلى مَيْسَرَةٍ [ البقرة/ 280] واليَسَارُ أختُ الیمین، وقیل : اليِسَارُ بالکسر، واليَسَرَاتُ : القوائمُ الخِفافُ ، ومن اليُسْرِ المَيْسِرُ. ( ی س ر ) الیسر کے معنی آسانی ار سہولت کے ہیں یہ عسر کی ضد ہے ۔ قرآن پاک میں ہے : ۔ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ [ البقرة/ 185] خدا تمہارے حق میں آسانی چاہتا ہے ۔ اور سختی نہیں چاہتا ۔ سَيَجْعَلُ اللَّهُ بَعْدَ عُسْرٍ يُسْراً [ الطلاق/ 7] خدا عنقریب تنگی کے بعد کشائش بخشے گا ۔ وَسَنَقُولُ لَهُ مِنْ أَمْرِنا يُسْراً [ الكهف/ 88] بلکہ اس سے نرم بات کہیں گے ۔ فَالْجارِياتِ يُسْراً [ الذاریات/ 3] پھر نر می سے چلتی ہیں ۔ تیسر کذا واستیسرکے معنی آسان ہو نیکے ہیں ۔ قرآن پاک میں ہے : ۔ فَإِنْ أُحْصِرْتُمْ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ [ البقرة/ 196] اگر رستے میں روک لئے جاؤ تو جیسی قربانی میسر ہو کردو ۔ فَاقْرَؤُا ما تَيَسَّرَ مِنْهُ [ المزمل/ 20] تو جتنا آسانی سے ہو سکے پڑھ لیا کرو ۔ اسی سے الیسرت المرءۃ کا محاورہ ہے جس کے معنی عورت کے سہولت سے بچہ جننے کے ہیں ۔ یسرت کذا کے معنی کسی کام آسان اور سہل کردینے کے ہیں چناچہ قرآن پاک میں ہے : ۔ وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ [ القمر/ 17] اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ۔ فَإِنَّما يَسَّرْناهُ بِلِسانِكَ [ مریم/ 97] اے پیغمبر یہ قران تمہاری زبان میں آسان نازل کیا ہے ۔ الیسری اسم بمعنی یسر قرآن پاک میں ہے : فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرى[ اللیل/ 7] اس کو ہم آسان طریقے کی توفیقی دیں گے ۔ اور آیت کریمہ : ۔ فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرى [ اللیل/ 10] اسے سختی میں پہنچا ئنگے ۔ میں عسریٰ کے ساتھ تیسیر کا لفظ بطور تحکم لایا گیا ہے جس طرح کہ آیت : ۔ فَبَشِّرْهُمْ بِعَذابٍ أَلِيمٍ [ آل عمران/ 21] میں عذاب کے متعلق بشارت کا لفظ استعمال ہوا ہے ۔ الیسیر والمیسور سہل اور آسان قرآن پاک میں ہے : ۔ فَقُلْ لَهُمْ قَوْلًا مَيْسُوراً عسر العُسْرُ : نقیض الیسر . قال تعالی: فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً [ الشرح/ 5- 6] ، والعُسْرَةُ : تَعَسُّرُ وجودِ المالِ. قال : فِي ساعَةِ الْعُسْرَةِ [ التوبة/ 117] ، وقال : وَإِنْ كانَ ذُو عُسْرَةٍ [ البقرة/ 280] ، وأَعْسَرَ فلانٌ ، نحو : أضاق، وتَعَاسَرَ القومُ : طلبوا تَعْسِيرَ الأمرِ. وَإِنْ تَعاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهُ أُخْرى[ الطلاق/ 6] ، ويَوْمٌ عَسِيرٌ: يتصعّب فيه الأمر، قال : وَكانَ يَوْماً عَلَى الْكافِرِينَ عَسِيراً [ الفرقان/ 26] ، يَوْمٌ عَسِيرٌ عَلَى الْكافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ [ المدثر/ 9- 10] ، وعَسَّرَنِي الرّجلُ : طالبني بشیء حين العُسْرَةِ. ( ع س ر ) العسر کے معنی تنگی اور سختی کے ہیں یہ یسر ( آسانی فارغ البالی ) کی ضد ہے قرآن میں ہے : فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْراً [ الشرح/ 5- 6] یقینا مشکل کے ساتھ آسانی ہے بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے ۔ العسرۃ تنگ دستی تنگ حسالی قرآن میں ہے : ۔ فِي ساعَةِ الْعُسْرَةِ [ التوبة/ 117] مشکل کی گھڑی میں ۔ وَإِنْ كانَ ذُو عُسْرَةٍ [ البقرة/ 280] اور اگر قرض لینے والا تندست ہو ۔ اور اضاق فلان کی طرح اعسر فلان کے معنی ہیں وہ مفلس اور تنگ حال ہوگیا تعاسر القوم لوگوں نے معاملہ کو الجھا نے کی کوشش کی قرآن میں ہے : ۔ وَإِنْ تَعاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَهُ أُخْرى[ الطلاق/ 6] اور اگر باہم ضد ( اور نااتفاقی ) کرو گے تو ( بچے کو اس کے ) باپ کے ) کہنے سے کوئی اور عورت دودھ پلائے گی ۔ یوم عسیر سخت دن ۔ قرآن میں ہے : ۔ وَكانَ يَوْماً عَلَى الْكافِرِينَ عَسِيراً [ الفرقان/ 26] اور وہ دن کافروں پر ( سخت ) مشکل ہوگا ۔ يَوْمٌ عَسِيرٌ عَلَى الْكافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ [ المدثر/ 9- 10] مشکل کا دن ( یعنی ) کافروں پر آسان نہ ہوگا ۔ عسر الرجل تنگدستی کے وقت کسی چیز کا مطالبہ کرنا ۔  Show more

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٠{ فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْعُسْرٰی ۔ } ” تو اس کو ہم رفتہ رفتہ مشکل منزل (جہنم) تک پہنچا دیں گے۔ “ یہ ہیں انسانی کوشش اور مشقت کے دو رخ۔ گویا پہلی تین شرائط کو اپنانے کا راستہ صدیقین اور شہداء کا راستہ ہے۔ اگر کسی نے کوشش کی لیکن وہ مذکورہ تینوں شرائط کو کماحقہ پورا نہ کرسکا تو اس کا معاملہ اللہ ... تعالیٰ کے ہاں اس کی کوشش اور اخلاص کے مطابق ہوگا۔ لیکن جس بدقسمت شخص کی کوشش اور محنت میں ان تینوں اوصاف کا فقدان ہوا اور وہ ان کے مقابلے میں عمر بھر دوسرے راستے (بخل ‘ استغناء اور تکذیب) پر گامزن رہا ‘ ظاہر ہے اس کا شمار ان بدترین لوگوں کے گروہ میں ہوگا جس کے سرغنہ ابولہب اور ابوجہل ہیں۔ یہاں ضمنی طور پر یہ بھی جان لیجیے کہ ابوجہل کے مقابلے میں ابولہب کا کردار کہیں زیادہ گھٹیا اور مذموم تھا ‘ بلکہ قرآن مجید نے جس انداز میں اس کی مذمت کی ہے اس سے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے گروہ کا بدترین فرد تھا۔ بزدلی ‘ بخیلی اور حد سے بڑھی ہوئی خود غرضی اس کے کردار کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ اس کے بخل اور مال کو سینت سینت کر رکھنے کا ذکر سورة اللہب میں بھی آیا ہے۔ اس کی بزدلی اور خودغرضی کا پول اس وقت کھلا جب اس کے سامنے اپنے ” دین “ کے لیے جنگ کرنے کا مرحلہ آیا ‘ اس وقت اس نے اپنی جگہ کرائے کے دو سپاہیوں کو لڑنے کے لیے بھیج دیا۔ اس کے مقابلے میں ابوجہل صاف گو ‘ بہادر اور اپنے نظریے پر مرمٹنے والا شخص تھا۔ چناچہ اس نے اپنے باطل دین کی خاطر بڑے فخر سے گردن کٹوائی۔ انگریزی کی مثل ہے : |" give the devil his due|" یعنی شیطان کے کردار میں بھی اگر کوئی مثبت خصوصیت ہو تو اس کے اعتراف میں کوئی حرج نہیں۔ ظاہر ہے اس کی شخصیت میں آخر کوئی تو خوبی تھی جس کی بنا پر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی خصوصی دعا میں اسے اور حضرت عمر (رض) کو ایک ہی پلڑے میں رکھا تھا۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو ان دونوں شخصیات کے لیے برابر کی دعا کی تھی کہ اے اللہ ! عمر بن الخطاب اور عمرو بن ہشام میں سے کسی ایک کو میری جھولی میں ڈال دے ! حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس دعا کی روشنی میں تو یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اگر ابوجہل ایمان لے آتا تو وہ حضرت عمر (رض) کے پائے کا مسلمان ہوتا ‘ نہ کہ عبداللہ بن ابی کے کردار والا مسلمان۔ بہرحال ان آیات میں انسان کی کامیابی اور ناکامی کے معیار اور اوصاف کی واضح طور پر نشاندہی کردی گئی ہے۔ جو انسان اپنی سیرت و شخصیت کی بنیاد پہلے تین اوصاف (بحوالہ آیت ٥ اور ٦) پر رکھے گا وہ ان شاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور جو آخری تین اوصاف (بحوالہ آیت ٨ اور ٩) کا انتخاب کرے گا وہ بدترین خلائق قرارپائے گا۔   Show more

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

5 This way has been called the hard way, for although the one who follows it, does so for the sake of material benefits, worldly anjoyments and superficial successes, yet while following it he is always at war with his nature his conscience, the laws made by the Creator of the universe and the society in Which he lives. When he transgresses aII moral limits of truth, honesty, nobility, purity and ... chastity and endeavours to satisfy his interests and desires in every way, when the people feel harmed by him rather than benefiting from him, and when he encroaches upon the rights of others and violates people's honour, he feels disgraced in his own eyes and has to clash at every step with the society in which he lives. If he is weak, he has to suffer every kind of punishment on account of his conduct, and if he is wealthy, strong and influential, the world may lie low before him, but no one cherishes any good wishes, any feeling of honour and love for him; so much so that even his associates and companions regard him as a wicked man. And this thing is not only restricted to individuals, even when a strong and powerful nation transgresses the bounds of morality and adopts an immoral conduct, in arrogance of pride and wealth, it earns on the one hand, the enmity of the outside world: on the other, its own society falls a victim to all sorts of crime, prevalence of suicide, intoxication, venereal diseases, destruction of family life, waywardness of the new generation, class conflict and ever-increasing injustice and tyranny. So much so that when it falls from its position of prestige, it leaves nothing behind except curses and condemnation for itself in the history of the world. As for saying that "We shall facilitate for him the hard ways", it means: He will be deprived of the grace to follow the way of good, gates of evil will be opened up for him, means and resources for the same will be provided for him, doing evil will become easy, and doing good will become toilsome and risky for him. This same theme has been expressed at another place in the Qur'an, thus: "So whomever Allah wills to guide aright, He makes his breast wide open to Islam, and whomever He wills to let go astray, he makes his breast narrow and squeezes it so tightly that ( at the very idea of Islam) he begins to feel as though his soul were climbing up towards the sky." (Al-An`am :125) . At another place it has been said: "No doubt, salat is a hard task but not for the obedient servants." (AlBaqarah: 46) . And about the hypocrites it has been said: "When they come to offer the salat, they come reluctantly and they expend in the way of Allah with unwilling hearts." (At-Taubah: 54) , and that: "There are such among them, who regard what they expend in the.way of Allah as a penalty." (At-Taubah: 98) .  Show more

سورة الَّیْل حاشیہ نمبر :5 اس راستے کو سخت اس لیے کہا گیا ہے کہ اس پر چلنے والا اگرچہ مادی فائدوں اور دنیوی لذتوں اور ظاہری کامیابیوں کے لالچ میں اس کی طرف جاتا ہے ، لیکن اس میں ہر وقت اپنی فطرت سے ، اپنے ضمیر سے ، خالق کائنات کے بنائے ہوئے قوانین سے ، اور اپنے گرد و پیش کے معاشرے سے اس کی جنگ ... برپا رہتی ہے ۔ صداقت ، امانت ، شرافت اور عفت و عصمت کی اخلاقی حدوں کو توڑ کر جب وہ ہر طریقے سے اپنی اغراض اور خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے ، جب اس کی ذات سے خلق خدا کو بھلائی کے بجائے برائی ہی پہنچتی ہے ، اور جب وہ دوسروں کے حقوق اور ان کی عزتوں پر دست درازیاں کرتا ہے ، تو اپنی نگاہ میں وہ خود ذلیل و خوار ہوتا ہے اور جس معاشرے میں وہ رہتا ہے اس سے بھی قدم قدم پر لڑ کر اسے آگے بڑھنا پڑتا ہے ۔ اگر وہ کمزور ہو تو اس روش کی بدولت اسے طرح طرح کی سزائیں بھگتنی ہوتی ہیں ، اور اگر وہ مال دار طاقتور اور با اثر ہو تو چاہے دنیا اس کے زور کے آگے دب جائے لیکن کسی کے دل میں اس کے لیے خیر خواہی ، عزت اور محبت کا کوئی جذبہ نہیں ہوتا ، حتی کہ اس کے شریک کار بھی اس کو ایک خبیث آدمی ہی سمجھتے ہیں ۔ اور یہ معاملہ صرف افراد ہی تک محدود نہیں ہے ۔ دنیا کی بڑی سے بڑی طاقتور قومیں بھی جب اخلاق کے حدود پھاند کر اپنی طاقت اور دولت کے زعم میں بد کرداری کا رویہ اختیار کرتی ہیں ، تو ایک طرف باہر کی دنیا ان کی دشمن ہو جاتی ہے اور دوسری طرف خود ان کا اپنا معاشرہ جرائم ، خود کشی ، نشہ بازی ، امراض خبیثہ ، خاندانی زندگی کی تباہی ، نوجوان نسلوں کی بد راہی ، طبقاتی کشمکش ، اور ظلم و جور کی روز افزوں وبا سے دو چار ہو جاتا ہے ، یہاں تک کہ جب وہ بام عروج سے گرتی ہے تو دنیا کی تاریخ میں اپنے لیے لعنت اور پھٹکار کے سوا کوئی مقام چھوڑ کر نہیں جاتی ۔ اور یہ جو فرمایا گیا کہ ایسے شخص کو ہم سخت راستے پر چلنے کی سہولت دیں گے ، اس کے معنی یہ ہیں کہ اس سے بھلائی کے راستے پر چلنے کی توفیق سلب کر لی جائے گی ، برائی کے دروازے اس کے لیے کھول دیے جائیں گے ، اسی کے اسباب اور وسائل اس کے لیے فراہم کر دیے جائیں گے ، بدی کرنا اس کے لیے آسان ہو گا اور نیکی کرنے کے خیال سے اس کو یوں محسوس ہو گا کہ جیسے اس کی جان پر بن رہی ہے ۔ یہی کیفیت ہے جسے دوسری جگہ قرآن میں اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ جسے اللہ ہدایت بخشنے کا ارادہ کرتا ہے اس کا سینہ اسلام کے لیے کھول دیتا ہے اور جسے گمراہی میں ڈالنے کا ارادہ کرتا ہے اس کے سینے کو تنگ کر دیتا ہے اور ایسا بھینچتا ہے کہ ( اسلام کا تصور کرتے ہی اسے یوں محسوس ہونے لگتا ہے ) جیسے اس کی روح آسمان کی طرف پرواز کر رہی ہے ۔ ( الانعام ، آیت 125 ) ۔ ایک اور جگہ ارشاد ہوا ہے بے شک نماز ایک سخت مشکل کام ہے مگر فرماں بردار بندوں کے لیے نہیں ( البقرہ ، 46 ) ۔ اور منافقین کے متعلق فرمایا وہ نماز کی طرف آتے بھی ہیں تو کسمساتے ہوئے آتے ہیں اور راہ خدا میں خرچ کرتے بھی ہیں تو بادل ناخواستہ خرچ کرتے ہیں ( التوبہ ، آیت 54 ) ۔ اور یہ کہ ان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو راہ خدا میں کچھ خرچ کرتے ہیں تو اسے اپنے اوپر زبردستی کی چٹی سمجھتے ہیں ( التوبہ ، آیت 98 ) ۔   Show more

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

4: تکلیف کی منزل سے مراد دوزخ ہے، کیونکہ حقیقی تکلیف وہیں کی ہے، اور تیاری کرانے سے مراد یہ ہے کہ وہ جس جس گناہ میں مبتلا ہونا چاہے گا، اُسے مبتلا ہونے دیا جائے گا، اﷲ تعالیٰ کی طرف سے اُسے نیکی کی توفیق نہیں ہوگی۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو اس ہولناک وعید سے محفوظ رکھیں۔ آمین۔

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(92:10) فسنیسرہ للعسری۔ ہم اس کے لئے سہولت پیدا کردیتے ہیں۔ (ملاحظہ ہو 92:7 مذکورہ بالا) للعسری : عسری، شختی، دشواری، سخت چیز۔ مشکل کام۔ عسر سے بروزن فعلی افعل التفضیل کا صیغہ واحد مؤنث ہے اعسر صیغہ واحد مذکر۔ جملہ کا مطلب یہ ہے کہ اگر وہ کلمہ توحید و رسالت کا انکار کرے اور جھٹلائے تو ہم اس کو ا... یسی خصلتوں کی توفیق دیں گے جو اس کو دشواری، شدت ، اور دوزخ کی طرف لیجائیں گی۔ مقاتل نے عسری کی تشریح میں کہا :۔ بھلائی کے کام کرنا اس کے لئے دشوار ہوجائے گا۔ الیسری اور العسری کی تفسیر میں علماء کے متعدد اقوال ہیں :۔ (1) یسری سے مراد جنت ہے اور عسری سے مراد دوزخ ہے۔ (2) یسری سے مراد خیر ہے اور عسری سے مراد شر ہے۔ (3) یسری سے مراد طاعت کی طرف مڑنا اور عسری سے مراد قبائح کی طرف رجوع کرنا۔ مثلا بخل سے کام لینا۔ توحید اور رسولت سے انکار کرنا۔  Show more

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 8 یعنی اس کی کوئی مدد نہ کریں گے اور اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں گے۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ ایسے کام کرتا رہے گا جو اس کے لئے دنیا و آخرت میں جنجال اور وبال بنیں گے۔ اس کو دوسری آیت میں یوں فرمایا : ونقلب افئدتھم وابصارھم کمالم یومنوا بہ اول مرۃ وندرھم فی طغیانم یعمھون اس طرح ہم ان کے دلوں اور نگاہوں ک... و پھیر دیتے ہیں جس طرح یہ پہلی مرتبہ ایمان نہیں لائے تھے اور ہم انہیں ان کی سرکشی میں بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں۔ (انعام :11) ایک حدیث میں ہے آنحضرت نے فرمایا عمل کرو۔ کل میسر لما خلق لہ ہر ایک کو اس کام کے لئے تیار کردیا جاتا ہے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا۔ “ (ابن کثیر بحوالہ صحیح مسلم)  Show more

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

5۔ یعنی دونوں میں ہماری ہی حکومت ہے، اس لئے دنیا میں ہم نے احکام مقرر کئے اور آخرت میں ان کی مخالفت و موافقت پر سزا و جزا دیں گے جس کا بیان دو جگہ فسنیسرہ میں ہوا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(10) تو ہم اس کو سخت تکلیف دینے والی چیز کے لئے سامان مہیا کردیں گے یہاں تکلیف سے بدعمل اور بواسطہ بدعمل دوزخ مراد ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جو دین کی تکذیب کرے گا اس کا دل روز بروز سخت ہوجائے گا نیکی کی توفیق سلب ہوتی جائے گی اور آخر کار بتدریج دوزخ میں پہنچا دیاجائے گا جو انتہائی مشقت اور تکلیف کا محل ہے...  یہی عادت اللہ اور طریقہ الٰہی ہے کہ نیک لوگوں کے لئے نیکی کا اور اشقیا کے لئے وہ راستہ جو وہ اختیار کریں آسان کردیا جاتا ہے نیک بندوں کو سرپرستی کی جاتی ہے اور بروں کو ان کی حالت پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ جیسا کہ ووالمحصنت میں گزر چکا ہے نولہ مالولی اور سورة بنی اسرائیل میں گزر چکا ہے کلا یمد ھولاء وھوالاء سنت اللہ یوں ہی جاری ہے فکل میسر لما خلق لہ ہر شخص کو وہی چیز آسان کردی جاتی ہے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے بہرحال جو مال میں سے حقوق واجبہ ادا نہ کرے اسلام کی تکذیب کرے اللہ تعالیٰ سے بےپروائی برتے تو اس کے لئے سوائے عسرٰی کے اور کیا ہے۔ سامان مہیا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور زبردستی نہیں روکا جائے گا۔  Show more