Surat ul Bayyina

Surah: 98

Verse: 4

سورة البينة

وَ مَا تَفَرَّقَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنَۃُ ؕ﴿۴﴾

Nor did those who were given the Scripture become divided until after there had come to them clear evidence.

اہل کتاب اپنے پاس ظاہر دلیل آ جانے کے بعد ہی ( اختلاف میں پڑ کر ) متفرق ہوگئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
تَفَرَّقَ
تفرقہ کیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
اُوۡتُوا
دیئے گئے
الۡکِتٰبَ
کتاب
اِلَّا
مگر
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
جَآءَتۡہُمُ
آئی ان کے پاس
الۡبَیِّنَۃُ
کھلی دلیل
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں  
تَفَرَّقَ
جدا جدا ہوئے 
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ 
اُوۡتُوا
جنہیں دی گئی 
الۡکِتٰبَ
کتاب 
اِلَّا
مگر 
مِنۡۢ بَعۡدِ
 بعد 
مَا
اس کے جو 
جَآءَتۡہُمُ
آئی ان کے پاس
الۡبَیِّنَۃُ
واضح دلیل
Translated by

Juna Garhi

Nor did those who were given the Scripture become divided until after there had come to them clear evidence.

اہل کتاب اپنے پاس ظاہر دلیل آ جانے کے بعد ہی ( اختلاف میں پڑ کر ) متفرق ہوگئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی ان میں تفرقہ اس بات کے بعد پیدا ہوا جبکہ پہلے ان کے پاس واضح احکام آچکے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں کوکتاب دی گئی جداجدانہیں ہوئے مگراس کے بعدکہ ان کے پاس واضح دلیل آئی ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And those who were given the Book did not disagree but after the clear proof came to them,

اور وہ جو پھوٹ پڑی اہل کتاب میں سو جبکہ آ چکی ان کے پاس کھلی بات

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی انہوں نے تفرقہ نہیں کیا تھا مگر اس کے بعد جبکہ ان کے پاس البیِّنہ آچکی تھی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Nor did those to whom the Book had been given split up until after the Proof (of the Right Way) had come to them.

پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی ان میں تفرقہ برپا نہیں ہوا مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس ﴿راہ راست کا ﴾ بیان واضح آچکا تھا ۔ 6

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو اہل کتاب تھے ، انہوں نے جدا راستہ اسی کے بعد اختیار کیا جب ان کے پاس روش دلیل آچکی تھی ۔ ( ٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کتاب والے جو پھوٹ گئے (کوئی اس پیغمبر پر ایمان لائے کوئی نہ لائے) تو یہ پھوٹ انہوں نے دلیل پہنچ جانے کے بعد 7 ضد اور حسد سے کی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اہل کتاب جو متفرق ہوئے ہیں تو اپنے پاس دلیل واضح آنے کے بعد (ہوئے ہیں)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب ان لوگوں کے پاس جن کو کتاب دی گئی تھی کھلی دلیل آگئی تو وہ اختلاف میں پڑ گئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اہل کتاب جو متفرق (و مختلف) ہوئے ہیں تو دلیل واضح آنے کے بعد (ہوئے ہیں)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who are vouchsafed the Book divided not save after there had come Unto them the evidence.

مگر جو لوگ اہل کتاب تھے وہ تو اس دلیل کے آنے کے بعد ہی مختلف ہوئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

حالانکہ اہلِ کتاب کھلی ہوئی نشانی آجانے کے بعد ہی اختلاف میں پڑے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اہلِ کتاب ان کے پاس اسی واضح دلیل کے آجانے کے بعد فرقہ بازی میں پڑگئے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اہل کتاب دلیل آنے کے بعد متفرق ہوئے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تفرقے (اور اختلاف) کا ارتکاب نہیں کیا ان لوگوں نے جن کو کتاب دی گئی تھی مگر اس کے بعد کہ آچکی تھی ان کے پاس (حق و ہدایت کو واضح کردینے والی) وہ کھلی (سند اور) دلیل

Translated by

Noor ul Amin

اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی ان میں تفرقہ اس بات کے بعدپیداہواجبکہ ان کے پاس واضح احکام آچکے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ٤ ) اور پھوٹ نہ پڑی کتاب والوں میں مگر بعد اس کے کہ وہ روشن دلیل ( ف۸ ) ان کے پاس تشریف لائے ( ف۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ان ) اہل کتاب میں ( نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت و رسالت پر ایمان لانے اور آپ کی شانِ اقدس کو پہچاننے کے بارے میں پہلے ) کوئی پھوٹ نہ پڑی تھی مگر اس کے بعد کہ جب ( بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ) روشن دلیل ان کے پاس آگئی ( تو وہ باہم بٹ گئے کوئی ان پر ایمان لے آیا اور کوئی حسد کے باعث منکر و کافر ہوگیا )

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی ( اور وہ اہلِ کتاب تھے ) وہ تو واضح دلیل کے آجانے کے بعد ہی تفرقہ میں پڑے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor did the People of the Book make schisms, until after there came to them Clear Evidence.

Translated by

Muhammad Sarwar

Nor did the People of the Book disagreed among themselves until after receiving the ancient divine testaments.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the People of the Scripture differed not until after there came to them the Bayyinah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who were given the Book did not become divided except after clear evidence had come to them.

Translated by

William Pickthall

Nor were the People of the Scripture divided until after the clear proof came unto them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हालाँकि जिन्हें किताब दी गई थी। वे इस के पश्चात फूट में पड़े कि उन के पास स्पष्ट प्रमाण आ चुका था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ اہل کتاب تھے (اور غیر اہل کتاب تو بدرجہٴ اولی) وہ اس واضح دلیل کے آنے ہی کے بعد (دین میں) مختلف ہوگئے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں کو پہلے کتاب دی گئی تھی یہ آپس میں تقسیم نہیں ہوئے مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح دلیل آچکی تھی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی ، ان میں تفرقہ برپا نہیں ہوا مگر اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح بیان آچکا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ اہل کتاب تھے وہ اس واضح دلیل کے آنے ہی کے بعد مختلف ہوگئے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ جو پھوٹ پڑی اہل کتاب میں سو جب کہ آچکی ان کے پاس کھلی بات

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر جب ان کے پاس وہ واضح اور کھلی دلیل آگئی تو اس کے بعد ہی لوگ جو اہل کتاب تھے اختلاف میں پڑ کر متفرق ہوگئے۔