Surat ul Bayyina

Surah: 98

Verse: 8

سورة البينة

جَزَآؤُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ جَنّٰتُ عَدۡنٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَاۤ اَبَدًا ؕ رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ ؕ ذٰلِکَ لِمَنۡ خَشِیَ رَبَّہٗ ٪﴿۸﴾  23

Their reward with Allah will be gardens of perpetual residence beneath which rivers flow, wherein they will abide forever, Allah being pleased with them and they with Him. That is for whoever has feared his Lord.

ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشگی والی جنتیں ہیں جنکے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ تعا لٰی ان سے راضی ہوا اور یہ اس سے راضی ہوئے یہ ہے اس کے لئے جو اپنے پروردگار سے ڈرے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

جَزَآؤُہُمۡ
بدلہ ان کا
عِنۡدَ
پاس ہے
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے
جَنّٰتُ
باغات
عَدۡنٍ
ہمیشگی کے
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَاۤ
ان میں
اَبَدًا
ہمیشہ ہمیشہ
رَضِیَ
راضی ہوگیا
اللّٰہُ
اللہ
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَرَضُوۡا
اور وہ راضی ہوگئے
عَنۡہُ
اس سے
ذٰلِکَ
یہ
لِمَنۡ
اس کے لیے جو
خَشِیَ
ڈر گیا
رَبَّہٗ
اپنے رب سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

جَزَآؤُہُمۡ
ان کی جزا
عِنۡدَ
 پاس 
رَبِّہِمۡ
ان کے رب کے 
جَنّٰتُ
باغات ہیں 
عَدۡنٍ
ہمیشہ رہنے کے 
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں 
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے 
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں 
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں 
فِیۡہَاۤ
اس میں 
اَبَدًا
ہمیشہ ہمیشہ 
رَضِیَ
راضی ہو گیا 
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَنۡہُمۡ
ان سے
وَرَضُوۡا
اور وہ راضى ہو گئے 
عَنۡہُ
اس سے 
ذٰلِکَ
یہ  
لِمَنۡ
اس شخص کے لیے جو 
خَشِیَ
ڈر گیا 
رَبَّہٗ
اپنے رب سے                        
Translated by

Juna Garhi

Their reward with Allah will be gardens of perpetual residence beneath which rivers flow, wherein they will abide forever, Allah being pleased with them and they with Him. That is for whoever has feared his Lord.

ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشگی والی جنتیں ہیں جنکے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ تعا لٰی ان سے راضی ہوا اور یہ اس سے راضی ہوئے یہ ہے اس کے لئے جو اپنے پروردگار سے ڈرے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے پروردگار کے ہاں ان کا بدلہ ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے یہ سب کچھ اس کے لیے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کی جزا اُن کے رب کے پاس ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں،وہ اُس میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں۔اﷲ تعالیٰ اُن سے راضی ہوگیا اور وہ اُس سے راضی ہوگئے ۔یہ اُسی شخص کے لئے ہے جواپنے رب سے ڈرگیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Their reward, with their Lord, is gardens of eternity beneath which rivers flow in which they will be abiding forever. Allah is pleased with them, and they are pleased with Him. That is for him who has awe of his Lord.

بدلہ ان کا ان کے رب کے یہاں باغ ہیں ہمیشہ رہنے کو نیچے بہتی ہیں ان کے نہریں سدا رہیں ان میں ہمیشہ اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ ملتا ہے اس کو جو ڈرا اپنے رب سے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کا بدلہ ہوگا ان کے رب کے پاس دائمی قیام کے باغات کی صورت میں جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی ان میں وہ رہیں گے ہمیشہ ہمیش۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Their recompense lies with their Lord: Gardens of eternity beneath which rivers flow; therein they shall dwell, forever and ever. Allah is well-pleased with them, and they are well-pleased with Him. All this is for him who fears his Lord.

ان کی جزا ان کے رب کے ہاں دائمی قیام کی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے ۔ یہ کچھ ہے اس شخص کے لیے جس نے اپنے رب کا خوف کیا ہو ۔ 11 ؏

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان ‌كے ‌پروردگار ‌كے ‌پاس ‌ان ‌كا ‌انعام ‌وہ ‌سدا ‌بہار ‌جنتیں ‌ہیں ‌جن ‌كے ‌نیچے ‌سے ‌نہریں ‌بہتی ‌ہیں ‌وہاں ‌وہ ‌ہمیشہ ‌ہمیشہ ‌رہیں ‌گے ۔ ‌اللہ ‌ان ‌سے ‌خوش ‌ہوگا ‌اور ‌وہ ‌اس ‌سے ‌خوش ‌ہوں ‌گے ۔ ‌یہ ‌سب ‌كچھ ‌اس ‌كے ‌لیے ‌ہے ‌جو ‌اپنے ‌پروردگار ‌كا ‌خوف ‌دل ‌میں ‌ركھتا ‌ہو ۔ ‌

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کا بدلہ ان کے مالک کے پاس بیچا بیچ بہشت کے باغ ہیں جن کیتلے نہریں پڑی بہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے خوش اور اللہ تعالیٰ سے خوش جو کوئی اپنے مالک سے دنیا میں ڈرتا رہا اس کو ایسا ہی بدلہ ملے گا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشہ رہنے والے باغ ہیں جن کے تابع نہریں جاری ہیں ، ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ اللہ ان سے خوش اور وہ اس سے خوش۔ یہ (صلہ) ہے اس کے لئے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔ ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے۔ یہ اس شخص کے لئے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کا صلہ ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالاباد ان میں رہیں گے۔ خدا ان سے خوش اور وہ اس سے خوش۔ یہ (صلہ) اس کے لیے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Their recompense with their Lord shall be Gardens Everlasting, whereunder rivers flow - as abiders therein for evermore. Well-pleases will be Allah with them and well-pleased will be they with Him, That is for him who feareth his Lord.

ان کا صلہ ان کے پروردگار کے نزدیک ہمیشگی والی بہشتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جہاں ہمیشہ ہمیش رہیں گے اللہ ان سے خوش رہے گا اور وہ اللہ سے خوش رہیں گے یہ اس کیلئے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کا صلہ ان کے رب کے پاس ہمیشگی کے باغ ہیں ، جن کے اندر نہریں بہہ رہی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ خدا ان سے راضی ہوا ، وہ خدا سے راضی! یہ صلہ اس کیلئے ہے جو اپنے خداوند سے ڈرا ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کا بدلہ ان کے رب کے ہاں ہمیشہ رہنے والے باغات ہیں ، جن کے نیچے سب نہریں بہہ رہی ہوں گی ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رہیں گے ، اللہ ( تعالیٰ ) ان سے راضی ہوگیا اور وہ اس سے خوش ( ہوگئے ) یہ ( بدلہ ) اس شخص کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرتا رہا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے وہاں رہیں گے۔ اللہ ان سے خوش اور وہ اللہ سے خوش یہ اجر اس کے لئے ہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کا صلہ ان کے رب کے یہاں ہمیشہ رہنے کی ایسی عظیم الشان جنتیں ہیں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی عظیم الشان نہریں جہاں ان (خوش نصیبوں) کو ہمیشہ ہمیش رہنا نصیب ہوگا اللہ راضی ہوگیا ان سے (اپنے کرم بےپایاں کی بناء پر) اور یہ راضی ہوگئے اس سے

Translated by

Noor ul Amin

ان کے رب کے ہاں ان کابدلہ ہمیشہ رہنے والی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں چلتی ہیں ، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اللہ سے راضی ہوگئے یہ ہے اس کے لئےجو اپنے رب سے ڈرتا رہا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۸ ) ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں ، اللہ ان سے راضی ( ف۱۳ ) اور وہ اس سے راضی ( ف۱٤ ) یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے ( ف۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کی جزا ان کے رب کے حضور دائمی رہائش کے باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں رواں ہیں ، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ، اﷲ اُن سے راضی ہوگیا ہے اور وہ لوگ اس سے راضی ہیں ، یہ ( مقام ) اس شخص کے لئے ہے جو اپنے رب سے خائف رہا

Translated by

Hussain Najfi

ان کی جزا ان کے پروردگار کے ہاں ہمیشگی کی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں ( یہ سب کچھ ) اس کے لئے ہے جو اپنے پروردگار ( کی حکم عدولی ) سے ڈرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their reward is with Allah: Gardens of Eternity, beneath which rivers flow; they will dwell therein for ever; Allah well pleased with them, and they with Him: all this for such as fear their Lord and Cherisher.

Translated by

Muhammad Sarwar

Their reward from their Lord will be the gardens of Eden wherein streams flow and wherein they will live forever. God will be pleased with them and they will be pleased with Him. This (reward) is for those who fear their Lord.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Their reward with their Lord is Eternal Gardens, underneath which rivers flow. They will abide therein forever, Allah will be pleased with them, and they well-pleased with Him. That is for him who fears his Lord.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Their reward with their Lord is gardens of perpetuity beneath which rivers flow, abiding therein for ever; Allah is well pleased with them and they are well pleased with Him; that is for him who fears his Lord.

Translated by

William Pickthall

Their reward is with their Lord: Gardens of Eden underneath which rivers flow, wherein they dwell for ever. Allah hath pleasure in them and they have pleasure in Him. This is (in store) for him who feareth his Lord.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन का बदला उन के अपने रब के पास सदाबहार बाग़ हैं, जिन के नीचे नहरें बह रही होंगी। उन में वे सदैव रहेंगे। अल्लाह उन से राज़ी हुआ और वे उस से राज़ी हुए। यह कुछ उस के लिए है, जो अपने रब से डरा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کا صلہ ان کے پروردگار کے نزدیک ہمیشہ رہنے کے لیے بہشتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جہاں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے (اور) اللہ تعالیٰ ان سے خوش رہے گا اور وہ اللہ سے خوش رہیں گے (3) یہ ( جنت اور رضا) اس شخص کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کے رب کے ہاں ان کی جزا ہمیشہ رہنے والے باغات ہیں۔ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، اللہ ان سے راضی ہوا، اور وہ اللہ سے راضی ہوئے، یہ جزا اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈر جائے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کی جزا ان کے رب کے ہاں دائمی قیام کی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے ۔ یہ کچھ ہے اس شخص کے لئے جس نے اپنے رب کا خوف کیا ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کا صلہ ان کے پروردگار کے نزدیک ہمیشہ رہنے کی بہشتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جہاں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے خوش رہے گا اور وہ اللہ سے خوش رہیں گے، یہ اس شخص کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بدلہ ان کا ان کے رب کے یہاں باغ ہیں ہمیشہ رہنے کو نیچے بہتی ہیں ان کے نہریں سدا رہیں ان میں ہمیشہ اللہ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ ملتا ہے اس کو جو ڈرا اپنے رب سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کا صلہ ان کے رب کے ہاں ایسے دائمی باغ ہوں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ یہ لوگ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے راضی اور وہ اس سے راضی یہ صلہ اس شخص کے لئے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا رہا۔