انبیاء کا صبر

Prophets' patience

25 Verses on This Topic

فَاسۡتَجَبۡنَا لَہٗ فَکَشَفۡنَا مَا بِہٖ مِنۡ ضُرٍّ وَّ اٰتَیۡنٰہُ اَہۡلَہٗ وَ مِثۡلَہُمۡ مَّعَہُمۡ رَحۡمَۃً مِّنۡ عِنۡدِنَا وَ ذِکۡرٰی لِلۡعٰبِدِیۡنَ ﴿۸۴﴾

So We responded to him and removed what afflicted him of adversity. And We gave him [back] his family and the like thereof with them as mercy from Us and a reminder for the worshippers [of Allah ].

تو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ انہیں تھا اسے دور کر دیا اور اس کو اہل و عیال عطا فرمائے بلکہ ان کے ساتھ ویسے ہی اور ، اپنی خاص مہربانی سے تاکہ سچے بندوں کے لئے سبب نصیحت ہو ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 84

وَ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ اِدۡرِیۡسَ وَ ذَاالۡکِفۡلِ ؕ کُلٌّ مِّنَ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿۸۵﴾ۚ ۖ

And [mention] Ishmael and Idrees and Dhul-Kifl; all were of the patient.

اور اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل ( علیہم السلام ) یہ سب صابر لوگ تھے ۔

Parah: 17
Surah: 21
Verse: 85

وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَکَ مِنَ الۡمُرۡسَلِیۡنَ اِلَّاۤ اِنَّہُمۡ لَیَاۡکُلُوۡنَ الطَّعَامَ وَ یَمۡشُوۡنَ فِی الۡاَسۡوَاقِ ؕ وَ جَعَلۡنَا بَعۡضَکُمۡ لِبَعۡضٍ فِتۡنَۃً ؕ اَتَصۡبِرُوۡنَ ۚ وَ کَانَ رَبُّکَ بَصِیۡرًا ﴿٪۲۰﴾  17

And We did not send before you, [O Muhammad], any of the messengers except that they ate food and walked in the markets. And We have made some of you [people] as trial for others - will you have patience? And ever is your Lord, Seeing.

ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے سب کے سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں بھی چلتے پھرتے تھے اور ہم نے تم میں سے ہر ایک کو دوسرے کی آزمائش کا ذریعہ بنا دیا کیا تم صبر کروگے؟ تیرا رب سب کچھ دیکھنے والا ہے ۔

Parah: 18
Surah: 25
Verse: 20

فَسَقٰی لَہُمَا ثُمَّ تَوَلّٰۤی اِلَی الظِّلِّ فَقَالَ رَبِّ اِنِّیۡ لِمَاۤ اَنۡزَلۡتَ اِلَیَّ مِنۡ خَیۡرٍ فَقِیۡرٌ ﴿۲۴﴾

So he watered [their flocks] for them; then he went back to the shade and said, "My Lord, indeed I am, for whatever good You would send down to me, in need."

پس آپ نے خود ان جانوروں کو پانی پلا دیا پھر سائے کی طرف ہٹ آئے اور کہنے لگے اے پروردگار! تو جو کچھ بھلائی میری طرف اتارے میں اس کا محتاج ہوں ۔

Parah: 20
Surah: 28
Verse: 24

لَوۡ لَاۤ اَنۡ تَدٰرَکَہٗ نِعۡمَۃٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ لَنُبِذَ بِالۡعَرَآءِ وَ ہُوَ مَذۡمُوۡمٌ ﴿۴۹﴾

If not that a favor from his Lord overtook him, he would have been thrown onto the naked shore while he was censured.

اگر اسے اس کے رب کی نعمت نہ پالیتی تو یقیناً وہ برے حالوں میں چٹیل میدان میں ڈال دیا جاتا ۔

Parah: 29
Surah: 68
Verse: 49
20 Related Topics

تمام انبیاء علیہم السلام سے حضرت محمد ﷺ کی آمد پر ایمان و نصرت کا وعدہ لیا گیا۔

سابقہ انبیاء بھی امتوں کو ساتھ لے کر جہاد کرتے رہے ہیں

انبیاء میں تفریق اہل کفر کا عقیدہ اور عدم تفریق اہل ایمان کا عقیدہ ہے

اہل کتاب انبیاء کی تکذیب اور ان کو قتل کیوں کرتے رہے؟

بس صبر کیں … گذشتہ انبیاء کی طرح ہماری مدد آپ کے ساتھ ہے

جلیل القدر انبیاء علیہم السلام کا تذکرہ اور ان کی پیروی کا حکم

سابقہ انبیاء و رسل علیہم السلام کے واقعات سے مطلوب تسکین قلبی ہے

تمام انبیاء و رسل مرد ہی تھے

عذاب کی تاخیر پر انبیاء علیہم السلام کی مایوسی، فکرانگیز مقام

انبیاء و رسل کا مذاق اڑانے والوں کو اﷲ مہلت دیتا ہے

انبیاء علیہم السلام کی بیویاں اور بچے بھی تھے

انبیاء کے درجات میں تفاوت کا بیان

انبیاء کے معجزات کا مقصد

چند انبیاء علیہم السلام اور ان کی پسندیدہ صفات کا تذکرہ

اول تا آخر سب انبیاء’’مرد‘‘ تھے، کھاتے پیتے تھے او ربالآخر فوت ہوجاتے تھے

تمام رُسل و انبیاء علیہم السلام کی دعوت کا لب لباب۔

بعض انبیاء کے مختصر احوال بالخصوص ان کی دعاؤں کا تذکرہ

سب انبیاء علیہم السلام خوف و رغبت کی کیفیت میں اﷲ تعالیٰ کو پکارا کرتے تھے

انبیاء و صلحاء جن کی عبادت ہوتی رہی وہ دوزخ سے دور رہیں گے

اﷲ اپنے انبیاء کو شیطانی عمل دخل سے محفوظ رکھتا ہے