کن جانوروں کی قربانی مکروہ ہے؟۔ - کن جانوروں کی قربانی مکروہ ہے؟۔ - Chapters on sacrifices - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation
Chapter 8 of Chapters on sacrifices in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.
It was narrated that ‘Ali said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade sacrificing the Muqabalah, the Mudabarah, the Sharqa’, the Kharqa’ and the Jad’a’.”*
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے جانور کی قربانی سے منع فرمایا جس کا کان آگے سے یا پیچھے سے کٹا ہو، یا وہ پھٹا ہو یا اس میں گول سوراخ ہو، یا ناک کان اور ہونٹ میں سے کوئی عضو کٹا ہو۔
Takhreej
«سنن ابی داود/الأضاحي ۶ (۲۸۰۴)، سنن الترمذی/الاضاحي ۶ (۱۴۹۸)، سنن النسائی/الضحایا ۷ (۴۳۷۷)،۸ (۴۳۷۸)،۹ (۴۳۷۹)،(تحفة الأشراف:۱۰۱۲۵)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۸۰،۱۰۸،۱۲۸،۹ ۱۴)، سنن الدارمی/الأضاحي ۳ (۱۹۹۵)
It was narrated that ‘Ali said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) commanded us to examine the eyes and ears.”*
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ( قربانی کے جانور ) کی آنکھ اور کان غور سے دیکھ لیں ( آیا وہ سلامت ہیں یا نہیں ) ۔
Takhreej
«سنن الترمذی/الأضاحي ۹ (۱۵۰۳)، سنن النسائی/الضحایا ۱۰ (۴۳۸۱)،(تحفة الأشراف:۱۰۰۶۴)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۹۵،۱۰۵،۱۲۵،۱۳۲،۱۵۲)
Sulaiman bin ‘Abdur-Rahman said:
“I heard ‘Ubaid bin Fairuz say: ‘I said to Bara’ bin ‘Azib: “Tell us of the sacrificial animals that the Messenger of Allah (ﷺ) disliked or forbade.” He said: “Allah’s Messenger (ﷺ) said like this with his hand. And my hand is shorter than his hand:* ‘There are four that will not be accepted as sacrifices: The one-eyed animal that is obviously blind in one eye; the sick animal that is obviously sick; the lame animal with an obvious limp; and the animal that is so emaciated that it is as if there is no marrow in its bones.’” He said:** “And I dislike that the animal should have some fault in its ears.” He said: “What you dislike, forget about it and do not make it forbidden to anyone.”
عبید بن فیروز کہتے ہیں کہ میں نے براء بن عازب رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: مجھ سے قربانی کے ان جانوروں کو بیان کیجئیے جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ناپسند فرمایا، یا منع کیا ہے؟ تو براء بن عازب رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کرتے ہوئے ( جب کہ میرا ہاتھ آپ کے ہاتھ سے چھوٹا ہے ) فرمایا: چار قسم کے جانوروں کی قربانی درست نہیں: ایک کانا جس کا کانا پن واضح ہو، دوسرے بیمار جس کی بیماری عیاں اور ظاہر ہو، تیسرے لنگڑا جس کا لنگڑا پن نمایاں ہو، چوتھا ایسا لاغر اور دبلا پتلا جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو ۱؎۔ عبید نے کہا: میں اس جانور کو بھی مکروہ جانتا ہوں جس کے کان میں نقص ہو تو براء رضی اللہ عنہ نے کہا: جسے تم ناپسند کرو اسے چھوڑ دو، لیکن دوسروں پر اسے حرام نہ کرو ۔
Takhreej
«سنن ابی داود/الأضاحي ۶ (۲۸۰۲)، سنن الترمذی/الأضاحي ۵ (۱۴۹۷)، سنن النسائی/الضحایا ۴ (۴۳۷۴)،(تحفة الأشراف:۱۷۹۰)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الضحایا ۱ (۱)، مسند احمد (۴/۲۸۴،۲۸۹،۳۰۰،۳۰۱)، سنن الدارمی/الأضاحي ۳ (۱۹۹۲)
Explanation
امام ترمذی فرماتے ہیں کہ اہل علم کا اس حدیث پرعمل ہے کہ جس قربانی میں یہ چاروں عیب ہوں ان کی قربانی جائز نہیں ہے۔
It was narrated from Qatadah that he said that he heard Juray bin Kulaib narrate that he heard ‘Ali narrate that the Messenger of Allah (ﷺ) forbade sacrificing animals with broken horns and ears.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ ٹوٹے اور کن کٹے جانور کی قربانی سے منع فرمایا ہے ۱؎۔
Takhreej
«سنن ابی داود/الأضاحي ۶ (۲۸۰۵)، سنن الترمذی/الأضاحي ۹ (۱۵۰۴)، سنن النسائی/الضحایا ۱۱ (۴۳۸۲)،(تحفة الأشراف:۱۰۰۳۱)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۸۳،۱۰۱،۱۰۹،۱۲۷،۱۲۹،۱۵۰)
Explanation
لیکن منڈا یعنی جس جانور کی سینگ اگی نہ ہو اس کی قربانی جائز ہے، اسی طرح اگر کان آدھا سے کم کٹا ہو تو امام ابوحنیفہ نے اس کو جائز کہا ہے، لیکن حدیث مطلق ہے، اور حدیث کی اتباع بہتر ہے، اور احمد، ابوداود، حاکم اور بخاری نے تاریخ میں تخریج کی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا«مصفرہ» (جس کا کان کاٹا گیا ہو) سے اور «مستاصلہ» (جس کی سینگ ٹوٹی ہو) سے اور «بخقاء» سے (جس کی آنکھ میں نقش ہو) اور «مشعیہ» سے (جو اور بکریوں کے ساتھ چل نہ سکے کمزوری اور لاغری سے) اور «کسیرہ» سے (جس کی ہڈیوں میں مغز نہ رہا ہو)۔
Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for
YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status —
Arabic with English and Urdu translation, free on
WizTools123.