TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

سورۂ مریم کی قراء ات کا بیان

Chapter 2 of مفصل قراء ات اور اس میں صحابہ کے اختلاف کا بیان in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 2 of 11 · 1 Hadith
۔ (۸۴۲۰)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حَفِظْتُ السُّنَّۃَ کُلَّہَا غَیْرَ اَنِّیْ لَا اَدْرِیْ اَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقْرَاُ فِی الظُّہْرِ وَ الْعَصْرِ اَمْ لَا؟ وَلَا اَدْرِیْ کَیْفَ کَانَ یَقْرَاُ ھٰذَا الْحَرْفَ: {وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْکِبَرِ عُتِیًّا} اَوْ {عُسِیًّا}۔ (مسند احمد: ۲۲۴۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے تمام سنتیںیاد کی ہیں، البتہ مجھے یہ علم نہ ہو سکا کہ رسول اللہ ظہر اور عصر کی نمازوں میں قراء ت کرتے تھے یا نہیں، نیز میں یہ بھی نہیں جانتا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم {وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْکِبَرِ عُتِیًّا} والی آیت میں لفظ {عُتِیًّا} پڑھتے تھے یا{عُسِیًّا} (دونوں الفاظ کے معانی بڑھاپے اور عمر رسیدگی کے ہیں)
Takhreej
(۸۴۲۰) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط البخاری ۔ أخرجہ ابوداود: ۸۰۹ (انظر: ۲۲۴۶)
Explanation
فوائد:… قرآن مجید کی متواتر قراء ت یوں ہے: {وَقَدْ بَلَغْتُ مِنَ الْکِبَرِ عِتِیًّا}
8420
Sahih