خزاعہ کا قصہ، بیت اللہ کی ولایت کا ان سے نکل کر قصی بن کلاب کو ملنا، عمرو بن لحیی کی خبر اور بتوںکی عبادت کا بیان
۔ (۱۰۴۴۵)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّ اَوَّلَ مَنْ سَیَّبَ السَّوَائِبَ وَعَبَدَ الْأَصْنَامَ اَبُوْخُزَاعَۃَ عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ وَإِنِّیْ رَأَیْتُہُیَجُرُّ أَمْعَائَہُ فِیْ النَّارِ۔)) (مسند احمد: ۴۲۵۸)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سب سے پہلے اونٹنیوں کو غیر اللہ کی منت ماننے کی وجہ سے آزاد چھوڑنے والا اور بتوں کی عبادت کرنے والا عمرو بن عامر ہے، یہ خزاعہ قبیلے کا باپ ہے، میں نے اسے دیکھا کہ وہ جہنم میں اپنی انتڑیاںگھسیٹ رہا تھا۔
10445
Sahih