TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

تفسیر آیت کریمہ: ’’ یقیناً ہم آپ کو سات آیتیں دے رکھی ہیں کہ دہرائی جاتی ہے اور عظیم قرآن بھی دے رکھا ہے ‘‘۔

Chapter 25 of The book of the commencement of the prayer in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 25 of 88 · 4 Hadith
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا خَالِدٌ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ يُحَدِّثُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُصَلِّي فَدَعَاهُ قَالَ:‏‏‏‏ فَصَلَّيْتُ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ:‏‏‏‏ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُجِيبَنِي قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي قَالَ:‏‏‏‏ أَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ سورة الأنفال آية 24 أَلَا أُعَلِّمُكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ قَالَ:‏‏‏‏ فَذَهَبَ لِيَخْرُجَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَوْلَكَ قَالَ:‏‏‏‏ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي الَّذِي أُوتِيتُ وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ .
It was narrated from Abu Sa'eed bin Al-Mu'alla that: The Prophet (ﷺ) passed by him when he was praying, and called him. He said: I finished praying, then I came to him, and he said: 'What kept you from answering me?' He said: 'I was praying.' He said: 'Does not Allah say: O you who believe! Answer Allah (by obeying Him) and (His) Messenger when he calls you to that which will give you life? Shall I not teach you the greatest surah before I leave the masjid?' Then he went to leave, and I said: 'O Messenger of Allah, what about what you said?' He said: All praise and thanks be to Allah, Lord of all that exists. These are the seven oft-recited that I have been given, and the Grand Quran.'
ابوسعید بن معلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے، اور انہیں بلایا، تو میں نے نماز پڑھی، پھر آپ کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:  ابوسعید تمہیں مجھے جواب دینے سے کس چیز نے روکا؟  کہا: میں نماز پڑھ رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایا ہے!: «يا أيها الذين آمنوا استجيبوا لله وللرسول إذا دعاكم لما يحييكم»  اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیک کہو جب وہ تمہیں ایسی چیز کی طرف بلائیں جو تمہارے لیے حیات بخش ہو   ( الحجر: ۸۷ )  کیا تم کو مسجد سے نکلنے سے پہلے میں ایک عظیم ترین سورت نہ سکھاؤں؟  آپ مسجد سے نکلنے لگے تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے جو کہا تھا بتا دیجئیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  وہ سورت«‏الحمد لله رب العالمين» ہے، اور یہی «سبع المثاني» ۱؎ ہے جو مجھے دی گئی ہے، یہی قرآن عظیم ہے ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تفسیر الفاتحة ۱ (۴۴۷۴)، تفسیر الأنفال ۳ (۴۶۴۷)، تفسیر الحجر ۳ (۴۷۰۳)، فضائل القرآن ۹ (۵۰۰۶)، سنن ابی داود/الصلاة ۳۵۰ (۱۴۵۸)، سنن ابن ماجہ/الأدب ۵۲ (۳۷۸۵)، (تحفة الأشراف: ۱۲۰۴۷)، مسند احمد ۳/۴۵۰، ۴ (۲۱۱)، سنن الدارمی/الصلاة ۱۷۲ (۱۵۳۳)، فضائل القرآن ۱۲ (۳۴۱۴)، موطا امام مالک/ الصلاة ۸ (۳۷) من حدیث أبی بن کعب (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: سورۃ فاتحہ کا نام «سبع المثاني» ہے، «سبع» اس لیے ہے کہ یہ سات آیتوں پر مشتمل ہے، اور «مثانی» اس لیے کہ یہ نماز کی ہر رکعت میں دہرائی جاتی ہے، اس کی اسی اہمیت و خصوصیت کے اعتبار سے اسے قرآن عظیم کہا کیا ہے، گرچہ قرآن کی ہر سورت قرآن عظیم ہے جس طرح کعبہ کو بیت اللہ کہا جاتا ہے گرچہ اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں، لیکن اس کی عظمت و خصوصیت کے اظہار کے لیے صرف کعبہ ہی کو بیت اللہ کہتے ہیں۔
914
Sahih
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قال:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي التَّوْرَاةِ وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ مِثْلَ أُمِّ الْقُرْآنِ وَهِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَهِيَ مَقْسُومَةٌ بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِي وَلِعَبْدِي مَا سَأَلَ .
It was narrated that Ubayy bin Ka'b said: The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Allah, the Mighty and Sublime, did not reveal in the Tawrah or the Injil anything like Umm Al-Quran (Al-Fatihah), which is the seven oft-recited, and (Allah said) it is divided between Myself and My slave will have what he asked for.'
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  اللہ تعالیٰ نے سورۃ فاتحہ جیسی کوئی سورت نہ تو رات میں اتاری ہے اور نہ انجیل میں، یہی «سبع المثاني» ہے، یہ میرے اور میرے بندے کے بیچ بٹی ہوئی ہے، اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو وہ مانگے ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/تفسیر الحجر (۳۱۲۵)، (تحفة الأشراف: ۷۷)، مسند احمد ۵/۱۱۴، سنن الدارمی/الفضائل ۱۲ (۳۴۱۵) (صحیح)
915
Sahih
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْأَعْمَشِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُسْلِمٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قال:‏‏‏‏ أُوتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي السَّبْعَ الطُّوَلَ .
It was narrated that Ibn Abbas said: The Prophet (ﷺ) was given seven oft-recited; the seven long ones.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو «سبع المثاني» یعنی سات لمبی سورتیں ۱؎ عطا کی گئی ہیں۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة ۳۵۱ (۱۴۵۹)، (تحفة الأشراف: ۵۶۱۷) (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: اور وہ یہ ہیں: بقرہ، آل عمران، نساء، مائدہ، اعراف، ہود اور یونس، یہ ابن عباس رضی اللہ عنہم کا قول سند میں شریک ضعیف ہیں، نیز ابواسحاق بیہقی مدلس و مختلط لیکن سابقہ سند سے تقویت پا کر یہ حسن ہے۔
916
Sahih
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلّ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي سورة الحجر آية 87 قَالَ:‏‏‏‏ السَّبْعُ الطُّوَلُ .
It was narrated that Ibn Abbas said: Concerning the words of Allah, the Mighty and Sublime: Seven of Al-Mathani (seven repeatedly-recited): The seven long ones.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے اللہ عزوجل کے قول: «سبعا من المثاني» کی تفسیر میں مروی ہے کہ اس سے مراد سات لمبی سورتیں ہیں۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: ۵۵۹۰) (حسن) (سند میں شریک القاضی ضعیف اور ابو اسحاق سبیعی مدلس اور مختلط ہیں، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ حسن لغیرہ ہے، اور اصل حدیث صحیح ہے کماتقدم، نیز ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود: ۵/۲۰۰، رقم: ۱۳۱۲) اور مشہور حسن کے نسخے میں ضعیف لکھا ہے اور حوالہ صحیح ابی داود کا ہے تو یہ کہا جائے گا کہ اس کی سند میں ضعف ہے اور اصل حدیث صحیح ہے۔
917
Zaeef

Chapters

88
01
نماز شروع کرنے کے طریقہ کا بیان۔
1 Hadith
02
اللہ اکبر کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
03
نماز دونوں ہاتھ مونڈھوں کے بالمقابل اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
04
نماز دونوں ہاتھ کانوں کے بالمقابل اٹھانے کا بیان۔
3 Hadith
05
ہاتھ اٹھاتے وقت دونوں انگوٹھوں کو کہاں تک اٹھائے ؟
1 Hadith
06
دونوں ہاتھوں کو بڑھا کر اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
07
تکبیر تحریمہ کی فرضیت کا بیان۔
1 Hadith
08
وہ کلمہ جس کے ذریعہ نماز شروع کی جاتی ہے۔
2 Hadith
09
نماز میں داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنے کا بیان۔
1 Hadith
10
امام جب کسی شخص کو اپنا بائیاں ہاتھ داہنے ہاتھ پہ رکھے ہوئے دیکھے تو کیا کرے ؟
1 Hadith
11
نماز میں داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر کہاں رکھے ؟
1 Hadith
12
نماز میں کوکھ (کمر) پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
13
نماز میں دونوں قدموں کے ملانے کا بیان۔
2 Hadith
14
نماز شروع کرنے کے بعد امام کے (تھوڑی دیر) خاموش رہنے کا بیان۔
1 Hadith
15
تکبیر تحریمہ اور قرأت کے درمیان کی دعا کا بیان
1 Hadith
16
تکبیر تحریمہ اور قرأت کے درمیان ایک اور دعا کا بیان۔
3 Hadith
17
باب: نماز شروع کرنے اور قرأت کرنے کے بیچ کی ایک اور دعا کا بیان۔
2 Hadith
18
تکبیر تحریمہ کے بعد کی ایک اور دعا کا بیان۔
1 Hadith
19
سورت سے پہلے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
20
نماز میں)« بسم اللہ الرحمن الرحیم » پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
21
:« بسم اللہ الرحمن الرحیم » زور سے نہ پڑھنے کا بیان۔
3 Hadith
22
سورۃ الفاتحہ میں « بسم اللہ الرحمن الرحیم » کی قرأت چھوڑ دینے کا بیان۔
1 Hadith
23
نماز میں سورۃ فاتحہ پڑھنے کے وجوب و فرضیت کا بیان۔
2 Hadith
24
سورۃ الفاتحہ کی فضیلت۔
1 Hadith
25
تفسیر آیت کریمہ: ’’ یقیناً ہم آپ کو سات آیتیں دے رکھی ہیں کہ دہرائی جاتی ہے اور عظیم قرآن بھی دے رکھا ہے ‘‘۔
4 Hadith
26
سری نمازوں میں امام کے پیچھے قرأت نہ کرنے کا بیان۔
2 Hadith
27
جہری نماز میں امام کے پیچھے قرأت نہ کرنے کا بیان۔
1 Hadith
28
جہری نمازوں میں امام کے پیچھے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
29
آیت کریمہ: ’’ اور جب قرآن پڑھا جایا کرے تو اس کی طرف کان لگا دیا کرو اور خاموش رہا کرو امید ہے کہ تم پر رحمت ہو ‘‘ (الاعراف:۲۰۴) کی تفسیر۔
2 Hadith
30
امام کی قرأت مقتدی کے لیے کافی ہے۔
1 Hadith
31
جو قرآن اچھی طرح نہ پڑھ سکے تو اسے کیا پڑھنا کافی ہو گا ؟
1 Hadith
32
امام کے زور سے آمین کہنے کا بیان۔
4 Hadith
33
امام کے پیچھے آمین کہنے کے حکم۔
1 Hadith
34
آمین کہنے کی فضیلت۔
1 Hadith
35
جب مقتدی کو امام کے پیچھے چھینک آئے تو کیا کہے ؟
2 Hadith
36
قرآن سے متعلق جامع باب۔
11 Hadith
37
فجر کی دونوں رکعتوں میں قرات کا بیان۔
1 Hadith
38
فجر کی دونوں رکعتوں میں «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو الله أحد» پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
39
فجر کی دونوں رکعتیں ہلکی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
40
نماز فجر میں سورۃ الروم پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
41
نماز فجر میں ساٹھ سے سو آیتوں تک پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
42
نماز فجر میں سورۃ « ق » پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
43
نماز فجر میں «إذا الشمس كورت» پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
44
نماز فجر میں معوذتین پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
45
معوذتین پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
2 Hadith
46
جمعہ کے دن فجر میں قرأت کا بیان۔
2 Hadith
47
سورۃ « ص » میں سجدوں کا بیان۔
1 Hadith
48
سورۃ النجم میں سجدہ کرنے کا بیان۔
2 Hadith
49
سورۃ النجم میں سجدہ نہ کرنے کا بیان۔
1 Hadith
50
اذا السماء انشقت» میں سجدہ کرنے کا بیان۔
5 Hadith
51
اقرأ باسم ربك» میں سجدہ کرنے کا بیان۔
2 Hadith
52
فرض نمازوں میں سجدہ تلاوت کا بیان۔
1 Hadith
53
دن کی نمازوں میں قرأت کا بیان۔
2 Hadith
54
ظہر میں قرأت کا بیان۔
2 Hadith
55
ظہر کی پہلی رکعت میں لمبا قیام کرنے کا بیان۔
2 Hadith
56
ظہر میں امام کا ایک آدھ آیت بلند آواز سے پڑھ کر سنا دینے کا بیان۔
1 Hadith
57
ظہر کی دوسری رکعت میں (پہلی رکعت کی بہ نسبت) قیام مختصر کرنے کا بیان۔
1 Hadith
58
نماز ظہر کی پہلی دونوں رکعتوں کی قرأت کا بیان۔
1 Hadith
59
عصر کی پہلی دونوں رکعتوں کی قرأت کا بیان۔
3 Hadith
60
قیام اور قرأت کو ہلکا کرنے کا بیان۔
2 Hadith
61
مغرب میں قصار مفصل پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
62
مغرب میں «سبح اسم ربک الاعلی» پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
63
مغرب میں سورۃ المرسلات پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
64
مغرب میں سورۃ الطور پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
65
مغرب میں سورۃ الدخان پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
66
مغرب میں سورۃ «المص» پڑھنے کا بیان۔
3 Hadith
67
مغرب کے بعد کی دونوں رکعتوں میں قرأت کا بیان۔
1 Hadith
68
قل ھو اللہ أحد» پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
4 Hadith
69
عشاء میں «سبح اسم ربک الا ٔعلیٰ» پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
70
عشاء میں «والشمس وضحاها» پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
71
عشاء میں «والتین والزیتون» پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
72
عشاء کی پہلی رکعت میں قرأت کا بیان۔
1 Hadith
73
پہلی دونوں رکعتوں میں قرأت لمبی کرنے کا بیان۔
2 Hadith
74
ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھنے کا بیان۔
3 Hadith
75
سورت کا کچھ حصہ پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
76
قاری کا عذاب سے متعلق آیت پر گزر ہو تو اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
1 Hadith
77
قاری کا رحمت کی آیت سے گزر ہو تو اللہ تعالیٰ سے رحمت کا سوال کرنے کا بیان۔
1 Hadith
78
کسی خاص آیت کو باربار دہرانے کا بیان۔
1 Hadith
79
آیت کریمہ: ’’ اے محمد ! نہ اپنی نماز بہت بلند آواز سے پڑھیں اور نہ بہت پست آواز سے ‘‘ کی تفسیر۔
2 Hadith
80
قرآن مجید بلند آواز سے پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
81
قرأت میں آواز کھینچنے کا بیان۔
1 Hadith
82
خوش الحانی سے قرآن پڑھنے کا بیان۔
8 Hadith
83
رکوع کے لیے اللہ اکبر کہنے کا بیان۔
1 Hadith
84
رکوع کے لیے دونوں ہاتھ کانوں کی لو کے بالمقابل اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
85
رکوع کے لیے دونوں ہاتھ مونڈھوں کے بالمقابل اٹھانے کا بیان۔
1 Hadith
86
تکبیر تحریمہ کے بعد رفع یدین نہ کرنے کا بیان۔
1 Hadith
87
رکوع میں پیٹھ برابر رکھنے کا بیان۔
1 Hadith
88
رکوع میں اعتدال کا بیان۔
1 Hadith
No chapter matched that.