Surat Younus

Surah: 10

Verse: 26

سورة يونس

لِلَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوا الۡحُسۡنٰی وَ زِیَادَۃٌ ؕ وَ لَا یَرۡہَقُ وُجُوۡہَہُمۡ قَتَرٌ وَّ لَا ذِلَّۃٌ ؕ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۶﴾

For them who have done good is the best [reward] and extra. No darkness will cover their faces, nor humiliation. Those are companions of Paradise; they will abide therein eternally

جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے خوبی ہے اور مزید برآں بھی اور ان کے چہروں پر نہ سیاہی چھائے گی اور نہ ذلت ، یہ لوگ جنت میں رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
اَحۡسَنُوا
اچھا کیا
الۡحُسۡنٰی
اچھائی ہے
وَزِیَادَۃٌ
اور زیادہ تھی
وَلَا
اور نہ
یَرۡہَقُ
چھائے گی
وُجُوۡہَہُمۡ
ان کے چہروں پر
قَتَرٌ
سیاہی
وَّلَا
اور نہ
ذِلَّۃٌ
ذلت
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
اَصۡحٰبُ
ساتھی
الۡجَنَّۃِ
جنت کے
ہُمۡ
وہ
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
اَحۡسَنُوا
جنہوں نے نیکی کی
الۡحُسۡنٰی
نہایت اچھا بدلہ ہے
وَزِیَادَۃٌ
اور کچھ مزید ہے
وَلَا یَرۡہَقُ
اور نہ ڈھانپے گی
وُجُوۡہَہُمۡ
ان کے چہروں کو
قَتَرٌ
کوئی سیاہی
وَّلَا ذِلَّۃٌ
اور نہ کوئی ذلت
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
اَصۡحٰبُ الۡجَنَّۃِ
جنت والے ہیں
ہُمۡ
وہ
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

For them who have done good is the best [reward] and extra. No darkness will cover their faces, nor humiliation. Those are companions of Paradise; they will abide therein eternally

جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے خوبی ہے اور مزید برآں بھی اور ان کے چہروں پر نہ سیاہی چھائے گی اور نہ ذلت ، یہ لوگ جنت میں رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں نے اچھے کام کئے ان کے لئے ویسا ہی اچھا بدلہ ہوگا اور اس سے زیادہ بھی۔ ان کے چہروں پر نہ سیاہی چھائے گی اور نہ ذلت یہی لوگ جنتی ہیں۔ جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں نے نیکی کی اُن کے لیے نہایت اچھابدلہ ہے اورکچھ مزیدہے اور اُن کے چہروں کونہ کوئی سیاہی ڈھانپے گی اورنہ کوئی ذلت،یہی لوگ جنت والے ہیں،وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

For those who do good there is the best, and something more, and neither darkness nor disgrace shall cover their faces. Those are the people of Paradise. Therein they shall live forever.

جنہوں نے کی بھلائی ان کے لئے ہے بھلائی اور زیادتی، اور نہ چڑھے گی ان کے منہ پر سیاہی اور نہ رسوائی، وہ ہیں جنت والے، وہ اسی میں رہا کریں گے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو لوگ احسان کی روش اختیار کریں گے ان کے لیے حسنیٰ (بھلائی) ہے اور مزید بھی۔ اور نہیں مسلط ہوگی ان کے چہروں پر سیاہی اور نہ ذلت۔ یہی ہوں گے جنت والے اور رہیں گے اس میں ہمیشہ ہمیش ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

For those who do good there is good reward and more besides; neither gloom nor humiliation shall cover their faces. They are the people of the Garden and in it they shall abide.

جن لوگوں نے بھلائی کا طریقہ اختیار کیا ان کے لیے بھلائی ہے اور مزید فضل ۔ 33 ان کے چہروں پر روسیاہی اور ذلّت نہ چھائے گی ۔ وہ جنّت کے مستحق ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے بہتر کام کیے ہیں ، بہترین حالت انہی کے لیے ہے اور اس سے بڑھ کر کچھ اور بھی ( ١٤ ) نیز ان کے چہروں پر نہ کبھی سیاہی چھائے گی ، نہ ذلت ۔ وہ جنت کے باسی ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن لوگوں نے بھلائی کی ان کو بھلای اس کے بدلے میں ملے گی اور کچھ بڑھ کر بھی 6 اور ان کے چہروں پر نہ کا ایک چھانے گی اور نہ رسوائی (بلکہ خوشی اور روشنی) یہی لوگ جنتی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے (یعنے جنت میں)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں نے نیکی کی ان کے لئے نیکی (جنت) ہے اور زیادہ (دیدار باری) بھی اور ان کے چہروں پر نہ سیاہی چھائے گی اور نہ ذلت۔ وہی جنت کے رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جنہوں نے نیکی اور بھلائی کا راستہ اختیار کیا ان کے لئے بھلائی بھی ہے۔ اور فضل و کرم بھی ۔ نہ ان کے چہروں پر کدورت ہوگی نہ ذلت و رسوائی، یہی لوگ جنتی ہیں جس جنت میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے نیکو کاری کی ان کے لیے بھلائی ہے اور (مزید برآں) اور بھی اور ان کے مونہوں پر نہ تو سیاہی چھائے گی اور نہ رسوائی۔ یہی جنتی ہیں کہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Unto those who have done good is the good (reward) and an increase: neither darkness nor abjection will cover their faces. These are the fellows of the Garden: therein they will be abiders.

جو لوگ نیکی کرتے رہے ان کے لئے بھلائی ہے اور اس کے علاوہ بھی ۔ ان کے چہروں پر نہ کدورت چھائے گی اور نہ ذلت ہوگی اہل جنت یہی ہیں یہ اس میں ہمیشہ (ہمیش) رہیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں نے اچھے کام کیے ان کیلئے اچھا بدلہ ہے اور اس پر مزید بھی اور ان کے چہروں پر نہ سیاہی چھائے گی اور نہ ذلت ۔ یہی جنّت والے لوگ ہیں ، وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں نے اچھے عمل کیے ان کیلئے اچھا بدلہ ہے اور اس سے زائد ہے ۔ اور ان کے چہروں پر نہ رسوائی کا غبار ہوگا نہ ذلت کا اثر ۔ یہی لوگ جنت والے ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جنہوں نے بھلائی کی ان کے لیے بھلائی ہے اور مزید فضل، اور ان کے چہروں پر نہ توسیاہی چھائے گی اور نہ رسوائی یہی جنتی ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن لوگوں نے بھلائی کی، ان کے لئے بھلائی بھی ہے اور مزید (کرم و احسان) بھی، ان کے چہروں پر نہ کسی سیاہی کا کوئی اثر ہوگا، اور نہ ہی کسی ذلت کا کوئی سوال، یہی لوگ ہیں جنت والے جو ہمیشہ (ہمیش) اسی میں رہیں گے

Translated by

Noor ul Amin

جن لوگوں نے اچھے کام کئے ویساہی اچھابدلہ ہوگا اور اس سے زیادہ بھی ، ان کے چہروں پر سیاہی چھائے گی اور نہ ذلت یہی لوگ جنتی ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بھلائی والوں کے لیے بھلائی ہے اور اس سے بھی زائد ( ف٦٦ ) اور ان کے منہ پر نہ چڑھے گی سیاہی اور نہ خواری ( ف٦۷ ) وہی جنت والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ایسے لوگوں کے لئے جو نیک کام کرتے ہیں نیک جزا ہے بلکہ ( اس پر ) اضافہ بھی ہے ، اور نہ ان کے چہروں پر ( غبار اور ) سیاہی چھائے گی اور نہ ذلت و رسوائی ، یہی اہلِ جنت ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں نے ( دنیا میں ) بھلائی کی ہوگی ان کیلئے ( آخرت میں ) بھلائی ہوگی اور اس سے بھی کچھ زیادہ ان کے چہروں پر نہ غبار چھائے گا اور نہ ذلت و رسوائی ( نمایاں ہوگی ) یہی لوگ جنتی ہیں جو اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To those who do right is a goodly (reward)- Yea, more (than in measure)! No darkness nor shame shall cover their faces! they are companions of the garden; they will abide therein (for aye)!

Translated by

Muhammad Sarwar

The righteous will receive good reward for their deeds and more. Their faces will suffer no disgrace or ignominy. They will be the dwellers of Paradise wherein they will live forever.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

For those who have done good is the best, and even more. Neither darkness nor dust nor any humiliating disgrace shall cover their faces. They are the dwellers of Paradise, they will abide therein forever.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

For those who do good is good (reward) and more (than this); and blackness or ignominy shall not cover their faces; these are the dwellers of the garden; in it they shall abide.

Translated by

William Pickthall

For those who do good is the best (reward) and more (thereto). Neither dust nor ignominy cometh near their faces. Such are rightful owners of the Garden; they will abide therein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने भलाई की उनके लिए भलाई है और उस पर मज़ीद भी, और उनके चेहरों पर न सियाही छाएगी और न ज़िल्लत, यही जन्नत वाले लोग हैं वे उसमें हमेशा रहेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے خوبی (یعنی جنت) ہے اور مزید برآں (خدا کا دیدار) بھی اور ان کے چہروں پر نہ کدورت (غم کی) چھاوے گی اور نہ ذلت یہ لوگ جنت میں رہنے والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ (26)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے بھلائی کی انہی کے لیے بہترین بدلہ اور مزید بھی اجر ہے اور ان کے چہروں پر نہ کوئی سیاہی چھائے گی اور نہ ذلت، یہی لوگ جنتی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے بھلائی کا طریقہ اختیار کیا ان کے لئے بھلائی ہے اور مزید فضل۔ ان کے چہروں پر رو سیاہی اور ذلت نہ چھائے گی۔ وہ جنت کے مستحق ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن لوگوں نے اچھائی کے کام کئے ان کیلئے خوبی ہے اور اس سے زائد بھی ہے اور ان کے چہروں پر نہ کدورت چھائے گی اور نہ ذلت یہ لوگ جنت والے ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جنہوں نے کی بھلائی ان کے لیے ہے بھلائی اور زیادتی اور نہ چڑھے گی ان کے منہ پر سیاہی اور نہ رسوائی وہ ہیں جنت والے وہ اسی میں رہا کریں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں نے بھلے کام کیے ان کے لئے بھلی چیز ہے اور اس سے اور زیادہ بھی اور ان کے چہروں پر نہ تو سیاہی چھائے گی اور نہ ذلت یہی لوگ جنتی ہیں وہ اس جنت میں ہمیشہ رہیں گے