The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
رَھِقَہٗ (س) رَھَقاً۔ اَلْاَمْرُ: کسی معاملہ نے اسے بزور و جبر دبالیا۔ اور رَھِقَہٗ وَاَرْھَقَہٗ: (مجرد و مزید فیہ) دونوں کے ایک ہی معنی ہیں جیسے رَدِفَہٗ وَاَرْدَفَہٗ وَبَعَثَہٗ وَاَبْعَثَہٗ۔ قرآن پاک میں ہے: وَ تَرۡہَقُہُمۡ ذِلَّۃٌ) ۱۰:۲۷) اور ان پر ذلت چھا رہی ہوگی۔ (سَاُرۡہِقُہٗ صَعُوۡدًا ) (۷۴:۱۷) ہم عنقریب اس کو عذاب سخت میں مبتلا کریں گے۔ اور اسی سے اَرْھَقْتُ الصَّلٰوۃَ ہے، جس کے معنیٰ نماز کو آخر وقت تک مؤخر کرنے کے ہیں حتیٰ کہ دوسری نماز کا وقت آجائے۔
5 results