Surat Younus

Surah: 10

Verse: 28

سورة يونس

وَ یَوۡمَ نَحۡشُرُہُمۡ جَمِیۡعًا ثُمَّ نَقُوۡلُ لِلَّذِیۡنَ اَشۡرَکُوۡا مَکَانَکُمۡ اَنۡتُمۡ وَ شُرَکَآؤُکُمۡ ۚ فَزَیَّلۡنَا بَیۡنَہُمۡ وَ قَالَ شُرَکَآؤُہُمۡ مَّا کُنۡتُمۡ اِیَّانَا تَعۡبُدُوۡنَ ﴿۲۸﴾

And [mention, O Muhammad], the Day We will gather them all together - then We will say to those who associated others with Allah , "[Remain in] your place, you and your 'partners.' " Then We will separate them, and their "partners" will say, "You did not used to worship us,

اور وہ دن بھی قابل ذکر ہے جس روز ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر مشرکین سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ ٹھہرو پھر ہم ان کی آپس میں پھوٹ ڈال دیں گے اور ان کے وہ شرکا کہیں گے کہ کیا تم ہماری عبادت نہیں کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
نَحۡشُرُہُمۡ
ہم اکٹھا کریں گے ان کو
جَمِیۡعًا
سب کے سب کو
ثُمَّ
پھر
نَقُوۡلُ
ہم کہیں گے
لِلَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
اَشۡرَکُوۡا
شرک کیا
مَکَانَکُمۡ
اپنی جگہ (ٹھہرو)
اَنۡتُمۡ
تم
وَشُرَکَآؤُکُمۡ
اور تمہارے شریک
فَزَیَّلۡنَا
تو جدائی ڈال دیں گے ہم
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
وَقَالَ
اور کہیں گے
شُرَکَآؤُہُمۡ
شریک ان کے
مَّا
نہ
کُنۡتُمۡ
تھے تم
اِیَّانَا
صرف ہماری ہی
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
نَحۡشُرُہُمۡ
ہم جمع کریں گے
جَمِیۡعًا
ان سب کو
ثُمَّ
پھر
نَقُوۡلُ
ہم کہیں گے
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے
اَشۡرَکُوۡا
جنہوں نے شریک بنائے
مَکَانَکُمۡ
اپنی جگہ رہو
اَنۡتُمۡ
تم
وَشُرَکَآؤُکُمۡ
اور تمہارے شریک
فَزَیَّلۡنَا
پھر علیحدگی کر دیں گے ہم
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان
وَقَالَ
اور کہیں گے
شُرَکَآؤُہُمۡ
شریک ان کے
مَّا
نہیں
کُنۡتُمۡ
تھے تم
اِیَّانَا
صرف ہماری
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرتے
Translated by

Juna Garhi

And [mention, O Muhammad], the Day We will gather them all together - then We will say to those who associated others with Allah , "[Remain in] your place, you and your 'partners.' " Then We will separate them, and their "partners" will say, "You did not used to worship us,

اور وہ دن بھی قابل ذکر ہے جس روز ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر مشرکین سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ ٹھہرو پھر ہم ان کی آپس میں پھوٹ ڈال دیں گے اور ان کے وہ شرکا کہیں گے کہ کیا تم ہماری عبادت نہیں کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن ہم سب کو اکٹھا کردیں گے پھر جن لوگوں نے شرک کیا تھا انہیں ہم کہیں گے کہ : تم اور تمہارے شریک اپنی اپنی جگہ پر ٹھہرے رہو پھر ہم انہیں الگ الگ کردیں گے تو ان کے بنائے ہوئے شریک انہیں کہیں گے کہ : تم تو ہماری بندگی کرتے ہی نہیں تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جس دن ہم اُن سب کوجمع کریں گے پھرہم ان لوگوں سے کہیں گے جنہوں نے شریک بنائے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ رہوپھرہم اُن کے درمیان علیحدگی کردیں گے اوراُن کے شریک کہیں گے کہ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (forget not) the Day We shall gather them together, then We shall say to those who associated partners with Allah, |"Wait in your place, you and your associate-gods.|" Then We shall cause a split between them, and their associate-gods will say, |"It was not us that you worshipped.

اور جس دن جمع کریں گے ہم ان سب کو پھر کہیں گے شرک کرنے والوں کو کھڑے ہو اپنی اپنی جگہ تم اور تمہارے شریک، پھر تڑادیں گے ہم آپس میں ان کو اور کہیں گے ان کے شریک تم ہماری تو بندگی نہ کرتے تھے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر ہم کہیں گے ان لوگوں سے جنہوں نے شرک کیا تھا کہ کھڑے رہو اپنی جگہ پر تم بھی اور تمہارے شریک بھی۔ تو ہم ان کے درمیان رشتے منقطع کردیں گے اور کہیں گے ان کے شریک (ان سے ) کہ تم ہم کو تو نہیں پوجا کرتے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And the Day when We shall muster them all together, We shall say to those who associated others with Allah in His divinity: 'Keep to your places - you and those whom you associated with Allah.' Then We shall remove the veil of foreignness separating them. Those whom they had associated with Allah will say. 'It was not us that you worshipped.

جس روز ہم ان سب کو ایک ساتھ ﴿اپنی عدالت میں﴾ اکٹھا کریں گے ، پھر ان لوگوں سے جنہوں نے شرک کیا ہے کہیں گے کہ ٹھہر جاؤ تم بھی اور تمہارے بنائے ہوئے شریک بھی ، پھر ہم ان کے درمیان سے اجنبیت کا پردہ ہٹا دیں گے 36 اور ان کے شریک کہیں گے کہ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( یاد رکھو ) وہ دن جب ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے پھر جن لوگوں نے شرک کیا تھا ، ان سے کہیں گے کہ : ‘‘ ذرا اپنی جگہ ٹھہرو ، تم بھی اور وہ بھی جن کو تم نے اللہ کا شریک مانا تھا ۔ ’’ پھر ان کے درمیان ( عابد اور معبود کا ) جو رشتہ تھا ، ہم وہ ختم کردیں گے ، اور ان کے وہ شریک کہیں گے کہ : ‘‘ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے ( ١٦ ) ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جس دن ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے یعنی قیامت کے دن پھر ہم مشرکوں سے کہیں گے تم اور جن کو تم نے خدا کا شریک بنایا تھا اپنی جگہ 8 ٹھہرے رہو پھر ان کے آپس میں ہم بگاڑ کردیں گے 9 اور جن کو انہوں نے (خدا) کا شریک بنایا تھا وہ اپنے پوجتے والوں سے کہنے لگیں گے تم جھوٹے ہو تم ہی کو نہیں پوجتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر شرک کرنے والوں سے فرمائیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ ٹھہرو پھر ہم ان (عابد ومعبود) میں پھوٹ ڈال دیں گے اور ان کے شرکاء کہیں گے تم ہماری عبادت نہیں کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ دن (بھی کیا عجیب دن ہوگا) جب ہم ان سب کو جمع کر کے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ ٹھہرے رہیں۔ پھر ہم ان کے آپس میں پھوٹ ڈال دیں گے۔ چناچہ ان کے شریک (جن کی عبادت و بندگی کرتے رہے تھے)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر مشرکوں سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہو۔ تو ہم ان میں تفرقہ ڈال دیں گے اور ان کے شریک (ان سے) کہیں گے کہ تم ہم کو نہیں پوجا کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Remember the Day whereon We shall gather them together, then We shall say un to those who associated: keep your place, ye and your associate gods. Then We shall cause split between them: and their associate-gods will say: it was not us that ye were worshipping.

اور (وہ وقت بھی قابل ذکر ہے) جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے ۔ پھر ہم شرک کرنے والوں سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شرکاء (خدائی) اپنی جگہ ٹھیرو ۔ پھر ہم ان میں باہم خوب پھوٹ ڈال دیں گے اور ان کے (وہ مزعومہ) شرکاء (ان سے) کہیں گے تم ہماری عبادت تو کرتے نہ تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو اس دن کو ) جس دن ہم سب کو اکٹھا کریں گے ، پھر ہم شرک کرنے والوں کو حکم دیں گے کہ تم اور تمہارے شرکاء اپنی جگہ ٹھہرو! پھر ہم ان کے درمیان تفریق کریں گے اور ان کے شریک کہیں گے: تم ہم کو تو نہیں پوجتے تھے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور جس دن ہم ان سب کوجمع کریں گے پھر ہم ان لوگوں سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شرکاء ( معبودان باطل ) اپنی اپنی جگہ رکے رہو پھر ہم ان میں ( آپس میں ) خوب پھوٹ ڈال دیں گے اور ان کے شرکاء ان سے کہیں گے کہ تم تو ہماری عبادت نہیں کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے، پھر مشرکوں سے کہیں گے تم اور تمہارے شریک اپنی اپنی جگہ ٹھہرے رہو تو ہم انہیں الگ الگ کردیں گے اور ان کے شریک ان سے کہیں گے کہ تم ہم کو تو نہیں پوجا کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (یاد کروائیں ہولناک دن کو اے لوگو ! کہ) جس دن ہم ان سب کو ایک ساتھ اکٹھا کر لائیں گے (اپنی عدالت میں) پھر ان لوگوں سے کہ جنہوں نے شریک کیا ہوگا ہم کہیں گے کہ اپنی جگہ پر ٹھہر جاؤ تم بھی، اور تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریک بھی، پھر ہم جدائی ڈال دیں گے ان کے درمیان، اور ان کے وہ شرکاء (اس انتہائی مشکل وقت میں) ان سے کہیں گے کہ تم لوگ تو ہماری پوجا کرتے ہی نہیں تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن ہم سب کو اکٹھاکردیں گے پھر جن لوگوں نے شرک کیا تھاانہیں کہیں گے کہ:’’تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ ٹھہرے رہو‘‘ پھر ہم انہیں علیحدہ کردیں گے توان کے شریک انہیں کہیں گے کہ:’’تم ہماری بندگی کرتے ہی نہیں تھے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن ہم ان سب کو اٹھائیں گے ( ف۷۱ ) پھر مشرکوں سے فرمائیں گے اپنی جگہ رہو تم اور تمہارے شریک ( ف۷۲ ) تو ہم انہیں مسلمانوں سے جدا کردیں گے اور ان کے شریک ان سے کہیں گے تم ہمیں کب پوجتے تھے ( ف۷۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اورجس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر ہم مشرکوں سے کہیں گے: تم اور تمہارے شریک ( بتانِ باطل ) اپنی اپنی جگہ ٹھہرو ۔ پھر ہم ان کے درمیان پھوٹ ڈال دیں گے ۔ اور ان کے ( اپنے گھڑے ہوئے ) شریک ( ان سے ) کہیں گے کہ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

جس دن ہم سب کو ( اپنے حضور ) محشور ( اکھٹا ) کریں گے پھر ان لوگوں سے جنہوں نے شرک کیا تھا کہیں گے کہ تم اور جو تمہارے بنائے ہوئے شریک ہیں اپنی جگہ پر ٹھہر جاؤ ۔ پھر ہم ان میں امتیاز پیدا کر دیں گے ( الگ الگ کر دیں گے ) ( اس وقت ) ان کے خود ساختہ شریک کہیں گے کہ ( اے مشرکو ) تم ہماری عبادت تو نہیں کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One day shall We gather them all together. Then shall We say to those who joined gods (with Us): "To your place! ye and those ye joined as 'partners' We shall separate them, and their "Partners" shall say: "It was not us that ye worshipped!

Translated by

Muhammad Sarwar

We will tell the pagans on the day when every one is resurrected, "Stand with your idols wherever you are." Then We will separate them (from their idols) and their idols will protest against them saying, "You did not worship us.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the Day whereon We shall gather them all together, then We shall say to those who did set partners in worship with Us: "Stop at your place! You and your partners." Then We shall separate them, and their partners shall say: "It was not us that you used to worship."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day when We will gather them all together, then We will say to those who associated others (with Allah): Keep where you are, you and your associates; then We shall separate them widely one from another and their associates would say: It was not us that you served:

Translated by

William Pickthall

On the day when We gather them all together, then We say unto those who ascribed partners (unto Us): Stand back, ye and your (pretended) partners (of Allah)! And We separate them, the one from the other, and their (pretended) partners say: It was not us ye worshipped.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिस दिन हम उन सब को जमा करेंगे फिर हम शिर्क करने वालों से कहेंगे कि ठहरो तुम भी और तुम्हारे बनाए हुए शरीक भी, फिर हम उनके दरमियान तफ़रीक़ कर देंगे और उनके शरीक कहेंगे कि तुम हमारी इबादत तो नहीं करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ دن بھی قابل ذکر ہے جس روز ہم ان سب (خلائق) کو (میدان قیامت میں) جمع کریں گے پھر مشرکین سے کہیں گے کہ تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ ٹھیرو پھر ہم ان عابدین و معبودین) کے آپس میں پھوٹ ڈالیں گے اور ان کے وہ شرکاء (ان سے خطاب کرکے) کہیں گے کہ تم ہماری عبادت نہیں کرتے تھے۔ (28)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جس دن ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے پھر جنھوں نے شریک بنائے، ان سے کہیں گے اپنی جگہ ٹھہرے رہو، تم اور تمہارے شریک بھی۔ پھر ہم ان کے درمیان علیحدگی کردیں گے اور ان کے شریک کہیں گے تم ہماری عبادت نہیں کیا کرتے تھے ؟ “ (٢٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس روز ہم ان سب کو ایک ساتھ (اپنی عدالت میں) اکٹھا کریں گے ، پھر ان لوگوں جنہوں نے شرک کیا ہے ، ٹھر جاؤ تم بھی اور تمہارے شریک بھی ، پھر ہم ان کے درمیان اجنبیت کا پردہ ہٹادیں گے اور ان کے شریک کہیں گے کہ تم ہماری عبادت تو نہیں کرتے تھے۔ ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے کہ (تم اگر ہماری عبادت کرتے بھی تھے تو) ہم تمہاری اس عبادت سے بالکل نے خبر تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس دن ہم ان سب کو جمع کریں گے پھر ہم ان لوگوں سے کہیں گے جنہوں نے شرک کیا کہ تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ پر ٹھہرے رہو پھر ہم ان کے آپس میں جدائی کردیں گے اور ان کے شریک کہیں گے کہ تم ہماری عبادت نہیں کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن جمع کریں گے ہم ان سب کو پھر کہیں گے شرک کرنے والوں کو کھڑے ہو کر اپنی اپنی جگہ تم اور تمہارے شریک پھر تڑوادیں گے ہم آپس میں ان کو اور کہیں گے ان کے شریک تم ہماری تو بندگی نہ کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ دن بھی قابل ذکر ہے جس دن ہم ان سب کو جمع کردیں گے پھر ہم ان سے جو شرک کے مرتکب ہوئے تھے یہ فرمائیں گے کہ تم تمہارے وہ خود ساختہ شریک اپنی اپنی جگہ کھڑے رہو پھر ہم ان میں اور ان کے تجویز کردہ شرکاء میں تفرقہ ڈال دیں گے اور ان کے وہ خود ساختہ شریک ان سے کہیں گے تم تو ہم کو نہیں پوجا کرتے تھے