Surat Hood

Surah: 11

Verse: 101

سورة هود

وَ مَا ظَلَمۡنٰہُمۡ وَ لٰکِنۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ فَمَاۤ اَغۡنَتۡ عَنۡہُمۡ اٰلِہَتُہُمُ الَّتِیۡ یَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مِنۡ شَیۡءٍ لَّمَّا جَآءَ اَمۡرُ رَبِّکَ ؕ وَ مَا زَادُوۡہُمۡ غَیۡرَ تَتۡبِیۡبٍ ﴿۱۰۱﴾

And We did not wrong them, but they wronged themselves. And they were not availed at all by their gods which they invoked other than Allah when there came the command of your Lord. And they did not increase them in other than ruin.

ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ خود انہوں نے ہی اپنے اوپر ظلم کیا اور انہیں ان کے معبودوں نے کوئی فائدہ نہ پہنچایا جنہیں وہ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے ، جب کہ تیرے پروردگار کا حکم آپہنچا ، بلکہ اور ان کا نقصان ہی انہوں نے بڑھادیا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
ظَلَمۡنٰہُمۡ
ظلم کیا ہم نے ان پر
وَلٰکِنۡ
اورلیکن
ظَلَمُوۡۤا
انہوں نے ظلم کیا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں پر
فَمَاۤ
تو نہ
اَغۡنَتۡ
کام آئے
عَنۡہُمۡ
انہیں
اٰلِہَتُہُمُ
الہٰ ان کے
الَّتِیۡ
جنہیں
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارتے تھے
مِنۡ دُوۡنِ
سوا ئے
اللّٰہِ
اللہ کے
مِنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
لَّمَّا
جب
جَآءَ
آ گیا
اَمۡرُ
حکم
رَبِّکَ
آپ کے رب کا
وَمَا
اور نہیں
زَادُوۡہُمۡ
انہوں نے زیادہ کیا انہیں
غَیۡرَ
سوائے
تَتۡبِیۡبٍ
ہلاکت کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
ظَلَمۡنٰہُمۡ
ظلم کیا ہم نے اُن پر
وَلٰکِنۡ
بلکہ
ظَلَمُوۡۤا
ظلم کیا انہوں نے
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے آپ پر
فَمَاۤ
چنانچہ نہ
اَغۡنَتۡ
کام آئے
عَنۡہُمۡ
ان کے
اٰلِہَتُہُمُ
ان کے معبود
الَّتِیۡ
جن کو
یَدۡعُوۡنَ
وہ پکارا کرتے تھے
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے سوا
مِنۡ شَیۡءٍ
کچھ بھی
لَّمَّا
جب
جَآءَ
آیا
اَمۡرُ
حکم
رَبِّکَ
تیرے رب کا
وَمَا
اور نہ
زَادُوۡہُمۡ
زیادہ کیا ان کو
غَیۡرَ
سوائے
تَتۡبِیۡبٍ
بربادی کے
Translated by

Juna Garhi

And We did not wrong them, but they wronged themselves. And they were not availed at all by their gods which they invoked other than Allah when there came the command of your Lord. And they did not increase them in other than ruin.

ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ خود انہوں نے ہی اپنے اوپر ظلم کیا اور انہیں ان کے معبودوں نے کوئی فائدہ نہ پہنچایا جنہیں وہ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے ، جب کہ تیرے پروردگار کا حکم آپہنچا ، بلکہ اور ان کا نقصان ہی انہوں نے بڑھادیا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے ان پر کچھ ظلم نہیں کیا تھا بلکہ انہوں نے خود ہی اپنے آپ پر کیا تھا۔ پھر جب اللہ کا حکم (عذاب) آگیا تو ان کے وہ معبود کچھ بھی کام نہ آئے جنہیں وہ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے بلکہ ان معبودوں نے ان کی تباہی میں کچھ اضافہ ہی کیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے اُن پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے آپ اپنے اوپرظلم کیا تھا،چنانچہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے ان کے معبودجن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے تھے جب تیرے رب کاحکم آ گیااوراُن کے لیے بربادی کے سوااُنہوں نے کسی چیز کا اضافہ نہ کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have not wronged them; rather, they have wronged themselves. So, their gods whom they used to invoke beside Allah did not come to their help in anything, when came the command of your Lord, and they gave them nothing more than destruction.

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن ظلم کر گئے وہی اپنی جان پر پھر کچھ کام نہ آئے ان کے ٹھاکر (معبود) جن کو پکارتے تھے سوائے اللہ کے کسی چیز میں جس وقت پہنچا حکم تیرے رب کا اور نہیں بڑھایا ان کے حق میں سوائے ہلاک کرنے کے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنی جانوں پر خود ظلم ڈھایا تو ان کے کچھ بھی کام نہ آسکے ان کے وہ معبود جنہیں وہ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے جب آپ کے رب کا حکم آپہنچا اور انہوں نے کچھ اضافہ نہیں کیا ان کے حق میں مگر بربادی ہی کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We did not wrong them; it is rather they who wronged themselves. And when the command of your Lord came to pass, the gods besides Allah whom they had called upon, did not avail them in the least. They added nothing to them except ruin.

ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا ، انہوں نے آپ ہی اپنے اوپر ستم ڈھایا ۔ اور جب اللہ کا حکم آگیا تو ان کے وہ معبود جنہیں وہ اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ان کے کچھ کام نہ آسکے اور انہوں نے ہلاکت و بربادی کے سوا انہیں کچھ فائدہ نہ دیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان پر ہم نے کوئی ظلم نہیں کیا ، بلکہ انہوں نے خود اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا ، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جب تمہارے پروردگار کا حکم آیا تو جن معبودوں کو وہ اللہ کے بجائے پکارا کرتے تھے ، وہ ان کے ذر ا بھی کام نہ آئے ، اور انہوں نے انکو تباہی کے سوا اور کچھ نہیں دیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کچھ بالکل مٹ گئیں اور ہم نے ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا بےقوصر ہلاک نہیں کیا لین انہوں نے خود اپنے اوپر آپ ظلم کیا 5 پھر جب تیرے مالک کا عذاب آیا ان کے وہ (جھوٹے) م عبود جن کو اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے تھے کچھ ان کے کام نہ آئے بلکہ زیادہ تباہی کے باعث ہوئے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی و لیکن انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا جب آپ کے پروردگار کا حکم (عذاب) آپہنچا تو ان کے وہ معبود جن کو وہ اللہ کو چھوڑ کر پوجتے تھے ان کو کچھ فائدہ نہ پہنچا سکے اور الٹا ان کو نقصان ہی پہنچایا اور آپ کے پروردگار کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے اپنے نفسوں پر خود ہی ظلم کیا تھا اور ان کے وہ (من گھڑت) معبود جن کی وہ اللہ کو چھوڑ کر عبادت و بندگی کرتے تھے جب (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کے رب کا حکم آگیا تو وہ ان کو کچھ بھی فائدہ نہ پہنچا سکے اور ان کو ان سے سوائے نقصان کے اور کچھ بھی نہ پہنچا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود اپنے اُوپر ظلم کیا۔ غرض جب تمہارے پروردگار کا حکم آپہنچا تو جن معبودوں کو وہ خدا کے سوا پکارا کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے۔ اور تباہ کرنے کے سوا ان کے حق میں اور کچھ نہ کرسکے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We wronged them not but they wronged themselves. So their gods, whom they called upon beside Allah, availed them not in aught, when there came the decree of thy Lord, and they added unto them naught but perdition.

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہی نے اپنے اوپر ظلم کیا سو ان کے وہ دیوتا ان کچھ بھی کام نہ آئے جنہیں وہ اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے جب کہ آپ کے پروردگار کا حکم (عذاب) آپہنچا اور وہ (الٹے) ان کی ہلاکت ہی بڑھا تے رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا ۔ بلکہ انہوں نے خود اپنے اوپر ظلم کیا ۔ تو ان کے وہ دیوتا ، جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے تھے ، جب تیرے رب کا عذاب آیا ، ان کے کچھ بھی کام نہ آئے اور انہوں نے ان کی بربادی کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہیں کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوںنے خود اپنی جانو پر ظلم کیا تھا پس ان کے ( جھوٹے ) خداؤں نے جن کی وہ اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے کوئی فائدہ نہ پہنچایا جب آپ کے رب کا حکم آگیا ۔ اور ان کو الٹا نقصان ہی پہنچایا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا، بلکہ انہوں نے خود اپنے اوپر ظلم کیا کیونکہ ان کے وہ الٰہ (معبود) جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے تھے، جب آپ کے رب کا عذاب آیا تو ان کے کچھ بھی کام نہ آئے اور انہوں نے ان کی بربادی کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہیں کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا تھا مگر وہ لوگ خود ہی ظلم کر رہے تھے اپنی جانوں پر، سو ان کے کچھ بھی کام نہ آسکے ان کے وہ (خود ساختہ اور من گھڑت) معبود، جن کو یہ لوگ (پوجا اور) پکارا کرتے تھے اللہ کے سوا، جب کہ آپہنچا حکم تمہارے رب کا، اور انہوں نے ان کے لئے کچھ اضافہ نہ کیا سوائے ہلاکت و بربادی کے،

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے ان پر کچھ ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خودہی اپنے آ پ پر کیا تھا پھرجب اللہ کاحکم ( عذاب ) آگیاتو ان کے وہ معبودکچھ بھی کام نہ آ ئے جنہیں وہ اللہ کے سواپکارا کرتے تھے بلکہ ان معبودوں نے ان کی تباہی میں کچھ اضافہ ہی کیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے ان پر ظلم نہ کیا خود انہوں نے ( ف۲۰٤ ) اپنا برا کیا تو ان کے معبود جنہیں ( ف۲۰۵ ) اللہ کے سوا پوجتے تھے ان کے کچھ کام نہ آئے ( ف۲۰٦ ) جب تمہارے رب کا حکم آیا اور ان ( ف۲۰۷ ) سے انھیں ہلاک کے سوا کچھ نہ بڑھا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے ( خود ہی ) اپنی جانوں پر ظلم کیا ، سو ان کے وہ جھوٹے معبود جنہیں وہ اﷲ کے سوا پوجتے تھے ان کے کچھ کام نہ آئے ، جب آپ کے رب کا حکمِ ( عذاب ) آیا ، اور وہ ( دیوتا ) تو صرف ان کی ہلاکت و بربادی میں ہی اضافہ کر سکے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ خود انہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا ۔ اور جب آپ کے پروردگار کا حکم ( عذاب ) آگیا تو انہیں ان کے ان خداؤں نے کچھ بھی فائدہ نہ پہنچایا جنہیں وہ اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے اور انہوں نے ان کی ہلاکت میں اضافہ کے سوا اور کچھ نہ کیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It was not We that wronged them: They wronged their own souls: the deities, other than Allah, whom they invoked, profited them no whit when there issued the decree of thy Lord: Nor did they add aught (to their lot) but perdition!

Translated by

Muhammad Sarwar

We were not unjust to them but they were unjust to themselves. The idols which they worshipped instead of God were of no help to them when Our decree came to pass. The idols only brought about their destruction.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

We wronged them not, but they wronged themselves. So their gods whom they call upon besides Allah, profited them naught when there came the command of your Lord, nor did they add aught to them but destruction.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not do them injustice, but they were unjust to themselves, so their gods whom they called upon besides Allah did not avail them aught when the decree of your Lord came to pass; and they added but to their ruin.

Translated by

William Pickthall

We wronged them not, but they did wrong themselves; and their gods on whom they call beside Allah availed them naught when came thy Lord's command; they added to them naught save ruin.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने उन पर ज़ुल्म किया बल्कि उन्होंने ख़ुद अपने ऊपर ज़ुल्म किया, फिर जब आपके रब का हुक्म आ गया तो उनके वे माबूद उनके कुछ काम न आए जिनको वे अल्लाह के सिवा पुकारते थे, और उन्होंने उनके हक़ में बरबादी के सिवा कुछ नहीं बढ़ाया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن انہوں نے خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا سو ان کے وہ معبود جن کو وہ خدا کو چھوڑ کر پوجتے تھے ان کو کچھ فائدہ نہ پہنچا سکے جب آپ کے رب کا حکم (عذاب کے لیے) آپہنچا (کہ ان کو عذاب سے بچا لیتے) اور الٹا ان کو نقصان پہنچایا۔ (3) (101)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا۔ لیکن انہوں نے خود اپنی جانوں پر ظلم کیا، پس ان کے معبود ان کے کچھ کام نہ آسکے، جنہیں وہ اللہ کے سوا پکارتے تھے۔ جب تیرے رب کا حکم آگیا اور انہوں نے ہلاک ہونے کے سوا انہیں کچھ زیادہ نہ کیا۔ “ (١٠١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا ، انہوں نے آپ اپنے اوپر ظلم کیا ، اور جب اللہ کا حکم آگیا تو ان کے وہ معبود جنہیں وہ اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ، ان کے کچھ کام نہ آسکے اور انہوں نے ہلاکت و بربادی کے سوا انہیں کچھ فائدہ نہ دیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن ان لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ان کے معبودوں نے جنہیں وہ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے کچھ بھی فائدہ نہ دیا۔ جب آپ کے رب کا حکم آگیا اور انہوں نے ہلاکت کے علاوہ کسی چیز میں اضافہ نہیں کیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن ظلم کر گئے وہی اپنی جان پر پھر کچھ کام نہ آئے ان کے ٹھاکر (معبود) جن کو پکارتے تھے سوائے اللہ کے کسی چیز میں جس وقت پہنچا حکم تیرے رب کا اور نہیں بڑھایا انکے حق میں سوائے ہلاک کرنے کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان بستیوں کے لوگوں پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا پھر جب آپ کے رب کا حکم آ پہونچا تو ان کے وہ معبود ان کے کچھ بھی کام نہ آئے جن کو یہ لوگ اللہ کے سوا پکارا کرتے تھے اور یہ جھوٹے معبود ان لوگوں کی تباہی میں اضافہ ہی کے موجب ہوئے