Surat Hood

Surah: 11

Verse: 116

سورة هود

فَلَوۡ لَا کَانَ مِنَ الۡقُرُوۡنِ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ اُولُوۡا بَقِیَّۃٍ یَّنۡہَوۡنَ عَنِ الۡفَسَادِ فِی الۡاَرۡضِ اِلَّا قَلِیۡلًا مِّمَّنۡ اَنۡجَیۡنَا مِنۡہُمۡ ۚ وَ اتَّبَعَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا مَاۤ اُتۡرِفُوۡا فِیۡہِ وَ کَانُوۡا مُجۡرِمِیۡنَ ﴿۱۱۶﴾

So why were there not among the generations before you those of enduring discrimination forbidding corruption on earth - except a few of those We saved from among them? But those who wronged pursued what luxury they were given therein, and they were criminals.

پس کیوں نہ تم سے پہلے زمانے کے لوگوں میں سے ایسے اہل خیر لوگ ہوئے جو زمین میں فساد پھیلانے سے روکتے ، سوائے ان چند کے جنہیں ہم نے ان میں سے نجات دی تھی ظالم لوگ تو اس چیز کے پیچھے پڑ گئے جس میں انہیں آسودگی دی گئی تھی اور وہ گنہگار تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَوۡلَا
پھر کیوں نہ
کَانَ
ہوئے
مِنَ الۡقُرُوۡنِ
ان امتوں میں سے
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
جو تم سے پہلے تھیں
اُولُوۡا بَقِیَّۃٍ
انجام پر نظر رکھنے والے
یَّنۡہَوۡنَ
جو روکتے
عَنِ الۡفَسَادِ
فساد سے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اِلَّا
مگر
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑے
مِّمَّنۡ
ان میں سے جنہیں
اَنۡجَیۡنَا
نجات دی ہم نے
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
وَاتَّبَعَ
اور پیچھے لگے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
مَاۤ
اس کو جو
اُتۡرِفُوۡا
وہ عیش وآرام دئیے گئے تھے
فِیۡہِ
جس میں
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
مُجۡرِمِیۡنَ
مجرم
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَوۡلَا
پھر کیوں نہ
کَانَ
ہوئے
مِنَ الۡقُرُوۡنِ
قوموں میں سے
مِنۡ قَبۡلِکُمۡ
تم سے پہلے
اُولُوۡا بَقِیَّۃٍ
بچی کچھی بھلائی والے لوگ
یَّنۡہَوۡنَ
وہ منع کرتے
عَنِ الۡفَسَادِ
فساد سے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اِلَّا
سوائے
قَلِیۡلًا
تھوڑے سے لوگوں کے
مِّمَّنۡ
اس میں سے جن کو
اَنۡجَیۡنَا
نجات دی ہم نے
مِنۡہُمۡ
اُن میں سے
وَاتَّبَعَ
اور پیچھے پڑے رہے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
مَاۤ
جن میں
اُتۡرِفُوۡا
وہ عیش و آرام دیئے گئے
فِیۡہِ
جن میں
وَکَانُوۡا
اور تھے
مُجۡرِمِیۡنَ
جرائم پیشہ
Translated by

Juna Garhi

So why were there not among the generations before you those of enduring discrimination forbidding corruption on earth - except a few of those We saved from among them? But those who wronged pursued what luxury they were given therein, and they were criminals.

پس کیوں نہ تم سے پہلے زمانے کے لوگوں میں سے ایسے اہل خیر لوگ ہوئے جو زمین میں فساد پھیلانے سے روکتے ، سوائے ان چند کے جنہیں ہم نے ان میں سے نجات دی تھی ظالم لوگ تو اس چیز کے پیچھے پڑ گئے جس میں انہیں آسودگی دی گئی تھی اور وہ گنہگار تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو قومیں تم سے پہلے گزر چکی ہیں ان میں سے جنہیں ہم نے بچا لیا تھا ان میں سے اہل خیر کیوں پیدا نہ ہوئے جو دوسروں کو زمین میں فساد کرنے سے روکتے ؟ اگر کچھ ایسے تھے بھی تو وہ تھوڑے ہی تھے۔ اور جو ظالم تھے وہ اس عیش و عشرت کے پیچھے لگے رہے جو انھیں مہیا تھی اور وہ مجرم بن کر ہی رہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تم سے پہلے کی قوموں میں سے پھر کچھ بچی کھچی بھلائی والے لوگ کیوں نہ ہوئے جوزمین میں فسادسے منع کرتے سوائے تھوڑے سے لوگوں کے ان میں سے جن کو ہم نے ان میں سے نجات دی اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیاوہ ان چیزوں کے پیچھے پڑے رہے جن میں انہیں عیش وآرام دیاگیاتھا اوروہ جرائم پیشہ تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, why is it that there was none, among the genera¬tions before you, having some remnants (of wisdom) to stop people from creating disorder in the land, except a few among them whom We saved? And the wrongdoers pursued the luxuries they were involved in, and they became sinners.

سو کیوں نہ ہوئے ان جماعتوں میں جو تم سے پہلے تھیں ایسے لوگ جن میں اثر خیر رہا ہو کہ منع کرتے رہتے بگاڑ کرنے سے ملک میں مگر تھوڑے کہ جن کو ہم نے بچا لیا ان میں سے اور چلے وہ لوگ جو ظالم تھے وہی رہا جس میں عیش سے رہے تھے اور تھے گنہگار،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو کیوں نہ ایسا ہوا کہ تم سے پہلے کی قوموں میں حق کے ایسے علمبردار ہوتے جو (اپنی اپنی قوموں کے لوگوں کو) روکتے زمین میں فساد مچانے سے مگر بہت تھوڑے لوگ ایسے تھے جنہیں ہم نے ان میں سے بچالیا اور پیچھے پڑے رہے وہ ظالم ان عیش و آرام کی چیزوں کے جو انہیں دی گئی تھیں اور وہ مجرم تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Why were there not, out of the generations that passed away before you, righteous men who would forbid others from causing corruption on the earth? And if such were there, they were only a few whom We had saved from those generations, or else the wrong-doers kept pursuing the ease and comfort which had been conferred upon them, thus losing themselves in sinfulness.

پھر کیوں نہ ان قوموں میں جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں ایسے اہل خیر موجود رہے جو لوگوں کو زمین میں فساد برپا کرنے سے روکتے؟ ایسے لوگ نکلے بھی تو بہت کم ، جن کو ہم نے ان قوموں میں سے بچا لیا ، ورنہ ظالم لوگ تو انہی مزوں کے پیچھے پڑے رہے جن کے سامان انہیں فراوانی کے ساتھ دیے گئے تھے اور وہ مجرم بن کر رہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تم سے پہلے جو امتیں گذری ہیں ، بھلا ان میں ایسے لوگ کیوں نہ ہوئے جن کے پاس اتنی بچی کھچی سمجھ تو ہوتی کہ وہ لوگوں کو زمین میں فساد مچانے سے روکتے؟ ہاں تھوڑے سے لوگ تھے جن کو ہم نے ( عذاب سے ) نجات دی تھی ۔ اور جو لوگ ظالم تھے ، وہ جس عیش و عشرت میں تھے ، اسی کے پیچھے لگے رہے ، اور جرائم کا ارتکاب کرتے رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو ان قوموں میں جو تم سے پہلے گذر چکیں اور اللہ کے عذاب سے ہلاک ہوئیں) ایسے اچھے لوگ کیوں نہ پیدا ہوئے جو ملک میں فساد مچانے سے منع کرتے ہوئے مگر تھوڑے سے ان کو ہم نے (عذاب آتے وقت) بچا دیا اور ظالم گنہگار لوگوں نے تو وہی دنیا کے مزے اختیار کئے جن میں مست ہو رہے تھے اور وہ بدکار قصور وار تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو جو امتیں تم لوگوں سے پہلے گزر چکی ہیں ان میں ایسے باشعور لوگ کیوں نہ ہوئے جو (دوسروں کو) ملک میں فساد (کفروشرک) پھیلانے سے روکتے ؟ ہاں (ایسے) تھوڑے (تھے) جن کو ان میں سے ہم نے (عذاب سے) بچایا تھا اور جو لوگ نافرمان تھے وہ نازونعمت میں تھے اور وہ انہی باتوں کے پیچھے پڑے رہے اور وہ گناہوں کے عادی تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو امتیں تم سے پہلے ہو گذری ہیں ان میں ایسے صاحب خیر لوگ کیوں نہیں ہیں کہ وہ لوگوں کو زمین میں فساد کرنے سے روکتے کچھ تھوڑے سے لوگ تھے جنہیں ہم نے نجات عطا فرما دی اور ظالموں کو جو کچھ دیا گیا تھا وہ ظالم اسی کی لذت میں پڑے رہے اور وہ گناہگار بن گئے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جو اُمتیں تم سے پہلے گزر چکی ہیں، ان میں ایسے ہوش مند کیوں نہ ہوئے جو ملک میں خرابی کرنے سے روکتے ہاں (ایسے) تھوڑے سے (تھے) جن کو ہم نے ان میں سے مخلصی بخشی۔ اور جو ظالم تھے وہ ان ہی باتوں کے پیچھے لگے رہے جس میں عیش وآرام تھا اور وہ گناہوں میں ڈوبے ہوئے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Why were there not of the generations before you owner of wisdom restraining others from corruption on the earth, except a few of those whom We delivered from amongst them! And those who did wrong followed that in which they luxuriated, and they had been sinners.

پس کاش تمہارے پیشتر کی امتوں سے ایسے سمجھ درا لوگ ہوتے جو منع کرتے ملک میں فساد (پھیلانے) سے بجز چند لوگوں کے جن کو ہم نے ان میں سے بچا لیا تھا ۔ اور جو لوگ (اپنی جانوں پر) ظلم کرنے والے تھے وہ جس ناز ونعمت میں تھے اسی کے پیچھے پڑے رہے اور (عادی) مجرم ۔ ہوگے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس کیوں نہ ایسا ہوا کہ تم سے پہلے کی امتوں میں سے ایسے حاملین حق ہوتے ، جو زمین میں فساد برپا کرنے سے روکتے ، مگر تھوڑے ان میں سے جن کو ہم نے ان میں سے نجات بخشی اور جن لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ، وہ اسی عیش میں پڑے رہے جس میں تھے اور وہ مجرم تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو امتیں تم سے پہلے گذرچکی ہیں انہیں ایساکیوں نہ ہوا کہ انمیں جو لوگ ہوشمند تھے وہ زمین میں فساد برپا کرنے سے روکتے مگر وہ بہت کم تھے جنہیں ہم نے انمیں نجات عطاء فرمائی اور ظالم لوگ اسی ناز و نعمت میں پڑے رہے جنمیں وہ تھے اورجرائم کے عادی ہوگئے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو جو امتیں تم سے پہلے گزر چکی ہیں ان میں سے ایسے ہوش مند کیوں نہ ہوئے جو ملک میں خرابی کرنے سے روکتے، ہاں ایسے تھوڑے سے تھے جن کو ہم نے ان میں سے نجات بخشی اور جو ظالم تھے وہ انہی باتوں کے پیچھے لگ رہے جن میں عیش و آرام تھا اور وہ گناہوں میں ڈوبے ہوئے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر کیوں نہ ہوئے ان قوموں میں جو گزر چکی ہیں تم سے پہلے ایسے اہل خیر، جو روکتے (لوگوں کو) فساد پھیلانے سے زمین میں، بجز ان تھوڑے سے لوگوں کے ان میں سے جن کو ہم نے بچا لیا (عذاب سے) اور وہ لوگ ظلم پر کمر بستہ تھے وہ پیچھے لگ رہے اپنی انہی عیش پرستیوں کے جن کا سامان ان کو فراوانی کے ساتھ دیا گیا تھا، اور وہ جرائم پیشہ ہی رہے

Translated by

Noor ul Amin

جو قومیں تم سے پہلے گزرچکی ہیں ان میں ایسے عقل مندلوگ کیوں پیدانہ ہوئے جو دوسروں کو زمین میں فساد کرنے سے روکتے؟سوائے تھوڑوں کے جنہیں ہم نے ان سے بچالیا اورجو ظالم تھے وہ اس میں عیش وعشرت کے پیچھے لگے رہےجو انہیں مہیاتھی اور وہ مجرم بن کرہی رہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو کیوں نہ ہوئے تم میں سے اگلی سنگتوں ( قوموں ) میں ( ف۲۳۵ ) ایسے جن میں بھلائی کا کچھ حصہ لگا رہا ہوتا کہ زمین میں فساد سے روکتے ( ف۲۳٦ ) ہاں ان میں تھوڑے تھے وہی جن کو ہم نے نجات دی ( ف۲۳۷ ) اور ظالم اسی عیش کے پیچھے پڑے رہے جو انھیں دیا گیا ( ف۲۳۸ ) اور وہ گنہگار تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

سو تم سے پہلے کی امتوں میں ایسے صاحبانِ فضل و خرد کیوں نہ ہوئے جو لوگوں کو زمین میں فساد انگیزی سے روکتے بجز ان میں سے تھوڑے سے لوگوں کے جنہیں ہم نے نجات دے دی ، اور ظالموں نے عیش و عشرت ( کے اسی راستے ) کی پیروی کی جس میں وہ پڑے ہوئے تھے اور وہ ( عادی ) مجرم تھے

Translated by

Hussain Najfi

ان قوموں اور نسلوں میں جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں معدودے چند افراد کے سوا جن کو ہم نے نجات دی تھی ایسے سمجھدار اور نیکوکار لوگ کیوں نہ ہوئے جو لوگوں کو زمین میں فساد پھیلانے سے روکتے اور ظالم لوگ تو اسی عیش و عشرت کے پیچھے پڑے رہے جو ان کو دی گئی تھی اور یہ سب لوگ مجرم تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Why were there not, among the generations before you, persons possessed of balanced good sense, prohibiting (men) from mischief in the earth - except a few among them whom We saved (from harm)? But the wrong-doers pursued the enjoyment of the good things of life which were given them, and persisted in sin.

Translated by

Muhammad Sarwar

Why were there no people of understanding among those people of the destroyed towns of the past except for a few, whom we saved from destruction, to prevent people from committing evil in the land? The unjust among them indulged in worldly pleasures and so became guilty.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

If only there had been among the generations before you persons having wisdom, prohibiting (others) from Fasad (corruption) in the earth, except a few of those whom We saved from among them! Those who did wrong pursued the enjoyment of good things of (this worldly) life, and were criminals.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But why were there not among the generations before you those possessing understanding, who should have forbidden the making of mischief in the earth, except a few of those whom We delivered from among them? And those who were unjust went after what they are made to enjoy of plenty, and they were guilty.

Translated by

William Pickthall

If only there had been among the generations before you men possessing a remnant (of good sense) to warn (their people) from corruption in the earth, as did a few of those whom We saved from them! The wrong-doers followed that by which they were made sapless, and were guilty.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस क्यों न ऐसा हुआ कि तुमसे पहले की क़ौमों में ऐसे अहले-ख़ैर होते जो लोगों को ज़मीन में फ़साद करने से रोकते, ऐसे थोड़े लोग निकले जिनको हमने उनमें से बचा लिया, और ज़ालिम लोग तो उसी ऐश में पड़े रहे जो उन्हें मिला था और वे मुजरिम थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تو جو امتیں تم سے پہلے ہو گزری ہیں ان میں ایسے سمجھدار لوگ نہ ہوئے جو کہ (دوسروں کو) ملک میں فساد (یعنی کفر و شرک) پھیلانے سے منع کرتے بجز چند آدمیوں کے کہ جن کو ان میں سے ہم نے ( عذاب سے) بچا لیا تھا (2) اور جو لوگ نافرمان تھے وہ جس ناز و نعمت میں تھے اس کے پیچھے پڑے رہے اور جرائم کے خو گر ہوگئے۔ (3) (116)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر ان امتوں میں سے جو تم سے پہلے تھیں عقل و بصیرت والے لوگ کیوں نہ ہوئے۔ جو زمین میں فساد سے منع کرتے سوائے تھوڑے سے لوگوں کے جنہیں ہم نے ان میں سے نجات دی۔ اور جو ظالم تھے وہ ان چیزوں کے پیچھے لگے رہے جن کے سامان انھیں فراوانی کے ساتھ دیے گئے اور وہ مجرم تھے۔ “ (١١٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر کیوں نہ ان قوموں میں جو تم سے پہلے گزر چکی ہیں ایسے اہل خیر موجود رہے جو لوگوں کو زمین میں فساد برپا کرنے سے روکتے ؟ ایسے لوگ نکلے بھی تو بہت کم ، جن کو ہم نے ان قوموں میں سے بچا لیا ورنہ ظالم لوگ تو انہی مزوں کے پیچھے پڑے رہے جن کے سامان انہیں فراوانی کے ساتھ دیئے گئے تھے اور وہ مجرم بن کر رہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جو امتیں تم سے پہلے گزری ہیں ان میں ایسے سمجھدار لوگ کیوں نہ ہوئے جو زمین میں فساد کرنے سے روکتے بجز چند آدمیوں کے جن کو ہم نے عذاب سے بچا لیا۔ اور جن لوگوں نے ظلم کی راہ اختیار کی وہ اس عیش و عشرت کے پیچھے پڑے رہے جس میں وہ تھے اور یہ لوگ مجرم تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو کیوں نہ ہوئے ان جماعتوں میں جو تم سے پہلے تھیں ایسے لوگ جن میں اثر خیر رہا ہو کہ منع کرتے رہتے بگاڑ کرنے سے ملک میں مگر تھوڑے کہ جن کو ہم نے بچا لیا ان میں سے اور چلے وہ لوگ جو ظالم تھے وہی راہ جس میں عیش سے رہے تھے اور تھے گناہ گار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو جو قومیں تم سے پہلے ہلاک ہوچکی ہیں ان میں ایسے اہل خیر اور سمجھ دار لوگ کیوں نہ ہوئے جو لوگوں کو ملک میں فساد پھیلانے سے منع کرتے مگر ہاں چند اشخاص ایسے تھے جو فساد سے روکتے تھے ان کو ہم نے ان میں سے بچا لیا اور جو لوگ ظالم تھے وہ اسی عیش و عشرت کے پیچھے پڑے رہے جس عیش و آسودگی میں وہ تھے اور وہ جرائم کے عادی ہوچکے تھے