Surat Hood

Surah: 11

Verse: 81

سورة هود

قَالُوۡا یٰلُوۡطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّکَ لَنۡ یَّصِلُوۡۤا اِلَیۡکَ فَاَسۡرِ بِاَہۡلِکَ بِقِطۡعٍ مِّنَ الَّیۡلِ وَ لَا یَلۡتَفِتۡ مِنۡکُمۡ اَحَدٌ اِلَّا امۡرَاَتَکَ ؕ اِنَّہٗ مُصِیۡبُہَا مَاۤ اَصَابَہُمۡ ؕ اِنَّ مَوۡعِدَہُمُ الصُّبۡحُ ؕ اَلَـیۡسَ الصُّبۡحُ بِقَرِیۡبٍ ﴿۸۱﴾

The angels said, "O Lot, indeed we are messengers of your Lord; [therefore], they will never reach you. So set out with your family during a portion of the night and let not any among you look back - except your wife; indeed, she will be struck by that which strikes them. Indeed, their appointment is [for] the morning. Is not the morning near?"

اب فرشتوں نے کہا اے لوط! ہم تیرے پروردگار کے بھیجے ہوئے ہیں ناممکن ہے کہ یہ تجھ تک پہنچ جائیں پس تو اپنے گھر والوں کو لے کر کچھ رات رہے نکل کھڑا ہو ۔ تم میں سے کسی کو مڑ کر بھی نہ دیکھنا چاہیئے بجز تیری بیوی کے اس لئے کہ اسے بھی وہی پہنچنے والا ہے جو ان سب کو پہنچے گا ، یقیناً ان کے وعدے کا وقت صبح کا ہے ، کیا صبح بالکل قریب نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰلُوۡطُ
اے لوط
اِنَّا
بےشک ہم
رُسُلُ
بھیجے ہوئے ہیں
رَبِّکَ
تیرے رب کے
لَنۡ
ہر گز نہ
یَّصِلُوۡۤا
وہ پہنچ سکیں گے
اِلَیۡکَ
تجھ تک
فَاَسۡرِ
پس لے چل
بِاَہۡلِکَ
اپنے گھروالوں کو
بِقِطۡعٍ
ایک ٹکڑے میں
مِّنَ الَّیۡلِ
رات کے
وَلَا
اور نہ
یَلۡتَفِتۡ
پلٹ کر دیکھے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
اَحَدٌ
کوئی ایک
اِلَّا
مگر
امۡرَاَتَکَ
بیوی تمہاری
اِنَّہٗ
بےشک وہ
مُصِیۡبُہَا
پہنچنے والا ہے اسے (بھی)
مَاۤ
جو
اَصَابَہُمۡ
پہنچے گاانہیں
اِنَّ
بےشک
مَوۡعِدَہُمُ
ان کے وعدے کا وقت
الصُّبۡحُ
صبح ہے
اَلَـیۡسَ
کیا نہیں ہے
الصُّبۡحُ
صبح
بِقَرِیۡبٍ
قریب ہی
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡا
انہوں نے کہا
یٰلُوۡطُ
اے لوط
اِنَّا
یقیناً ہم
رُسُلُ
فرشتے ہیں
رَبِّکَ
آپ کے رب کے
لَنۡ
ہرگز نہیں
یَّصِلُوۡۤا
وہ پہنچ پائیں گے
اِلَیۡکَ
آپ تک
فَاَسۡرِ
چنانچہ لے کر نکل جا ؤ
بِاَہۡلِکَ
اپنے گھر والوں کو
بِقِطۡعٍ
کسی حصہ میں
مِّنَ الَّیۡلِ
رات میں سے
وَلَا یَلۡتَفِتۡ
اور نہ پیچھے مڑ کر دیکھے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
اَحَدٌ
کوئی ایک
اِلَّا
مگر
امۡرَاَتَکَ
تمہاری بیوی
اِنَّہٗ
بلاشبہ وہ
مُصِیۡبُہَا
پہنچنے والا ہے اس تک
مَاۤ
جو
اَصَابَہُمۡ
ان تک پہنچے گا
اِنَّ
یقیناً
مَوۡعِدَہُمُ
ان کے وعدے کا وقت
الصُّبۡحُ
صبح کا ہے
اَلَـیۡسَ
کیا نہیں ہے
الصُّبۡحُ
صبح
بِقَرِیۡبٍ
قریب
Translated by

Juna Garhi

The angels said, "O Lot, indeed we are messengers of your Lord; [therefore], they will never reach you. So set out with your family during a portion of the night and let not any among you look back - except your wife; indeed, she will be struck by that which strikes them. Indeed, their appointment is [for] the morning. Is not the morning near?"

اب فرشتوں نے کہا اے لوط! ہم تیرے پروردگار کے بھیجے ہوئے ہیں ناممکن ہے کہ یہ تجھ تک پہنچ جائیں پس تو اپنے گھر والوں کو لے کر کچھ رات رہے نکل کھڑا ہو ۔ تم میں سے کسی کو مڑ کر بھی نہ دیکھنا چاہیئے بجز تیری بیوی کے اس لئے کہ اسے بھی وہی پہنچنے والا ہے جو ان سب کو پہنچے گا ، یقیناً ان کے وعدے کا وقت صبح کا ہے ، کیا صبح بالکل قریب نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

فرشتے کہنے لگے : لوط ! ہم تیرے پروردگار کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں۔ یہ لوگ تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے۔ تو کچھ حصہ رات گزر لے تو اپنے گھر والوں کو لے کر (اس بستی سے) نکل جاؤ اور تم سے کوئی بھی مڑ کر نہ دیکھے۔ البتہ تمہاری بیوی پر وہی کچھ گزرنا ہے جو ان پر گزرے گا۔ ان پر عذاب کے لئے صبح کا وقت مقرر ہے۔ اور صبح ہونے میں اب دیر ہی کتنی ہے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہاکہ اے لوط! ہم آپ کے رب کے فرشتے ہیں وہ ہرگزآپ تک نہیں پہنچ پائیں گے،چنانچہ اپنے گھروالوں کورات کے کسی حصے میں لے کر نکل جاؤ اورتم میں سے کوئی ایک پیچھے مڑکر نہ دیکھے مگرتمہاری بیوی کہ بلاشبہ اس تک وہی کچھ پہنچنے والا ہے جواُن تک پہنچے گاان کے وعدے کایقینی وقت صبح کا ہے،کیاصبح قریب نہیں ہے؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They (the angels) said, |"0 Lut, we are emissaries of your Lord. They shall never reach you. So, move with your family in a part of night, and none of you shall turn to look back; except your woman. There has to befall her whatever befalls them. Their deadline is the morning. Is it not that the morning is near?|"

مہمان بولے اے لوط ہم بھیجے ہوئے ہیں تیرے رب کے ہرگز نہ پہنچ سکیں گے تجھ تک سو لے نکل اپنے لوگوں کو کچھ رات سے اور مڑ کر نہ دیکھے تم میں کوئی مگر عورت تیری کہ اس کو پہنچ کر رہے گا جو ان کو پہنچے گا ان کے وعدہ کا وقت ہے صبح، کیا صبح نہیں ہے نزدیک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

فرشتوں نے کہا : اے لوط ( علیہ السلام) ! ہم آپ کے رب کے بھیجے ہوئے (فرشتے) ہیں یہ لوگ آپ تک نہیں پہنچ پائیں گے پس آپ رات کے (اس بقیہ) حصے میں اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جائیں اور کوئی بھی آپ میں سے پیچھے مڑکر نہ دیکھے سوائے آپ کی بیوی کے اس پر بھی وہی مصیبت آئے گی جو سب پر آنے والی ہے ان کے وعدے کا وقت صبح کا ہے کیا صبح قریب نہیں ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereupon the angels said: 'O Lot! We indeed are messengers of your Lord. And your people will in no way be able to hurt you. So depart with your family in a part of the night and let no one of you turn around excepting your wife (who shall not go); for what will befall them shall also befall her. In the morning their promised hour will come. Is not the morning near?'

“ تب فرشتوں نے اس سے کہا کہ ” اے لوط ، ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں ، یہ لوگ تیرا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے ۔ بس تو کچھ رات رہے اپنے اہل و عیال کو لے کر نِکل جا ۔ اور دیکھو ، تم میں سے کوئی شخص پیچھے پلٹ کر نہ دیکھے ۔ 89 مگر تیری بیوی ﴿ ساتھ نہیں جائے گی﴾ کیونکہ اس پر بھی وہی کچھ گزرنے والا ہے جو ان لوگوں پر گزرنا ہے ۔ 90 ان کی تباہی کے لیے صبح کا وقت مقرر ہے ۔ ۔ ۔ ۔ صبح ہوتے اب دیر ہی کتنی ہے!

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اب ) فرشتوں نے ( لوط سے ) کہا : اے لوط ! ہم تمہارے پروردگار کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں ۔ یہ ( کافر ) لوگ ہرگز تم تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے ۔ لہذا تم رات کے کسی حصے میں اپنے گھر والوں کو لے کر بستی سے روانہ ہوجاؤ ، اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھے ۔ ہاں مگر تمہاری بیوی ( تمہارے ساتھ نہیں جائے گی ) اس پر بھی وہی مصیبت آنے والی ہے جو اور لوگوں پر آرہی ہے ۔ یقین رکھو کہ ان ( پر عذاب نازل کرنے ) کے لیے صبح کا وقت مقرر ہے ۔ کیا صبح بالکل نزدیک نہیں آگئی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کہنے لگے لوط ہم تیرے مالک کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں وہ ہرگز تیرے پاس تک پھٹک نہ سکیں گے 5 تو ایسا کر اپنے گھ رکے لوگوں کے لے کر کچھ رات ہی (یہاں سے) چل دے اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے 6 مگر تیری جورو 7 اس کو بھی وہی عذاب ہوگا جو ان لوگوں کو ہوگا 8 ان (کی ہلاکت) کا وعدہ صبح کو ہے کیا صبح نزدیک نہیں (یعنی بالکل قریب ہے) 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ (فرشتے) کہتے لگے اے لوط (علیہ السلام) ! یقینا ہم تو آپ کے پروردگار کے بھیجے ہوئے (فرشتے) ہیں یہ لوگ آپ تک ہرگز نہ پہنچ سکیں گے آپ کچھ رات رہے اپنے گھر والوں کو لے کر چل دیں اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑر کر نہ دیکھے مگر آپ کی بیوی۔ یقینا اس پر وہی مصیبت پڑنے والی ہے جو ان پر پڑے گی۔ بیشک ان کے (عذاب کے) وعدہ کا وقت صبح ہے کیا صبح قریب نہیں ہے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرشتوں نے کہا کہ اے لوط ہم آپ کے رب کے بھیجے ہوئے ہیں۔ آپ تک ان کی پہنچ ہرگز نہ ہوگی۔ آپ رات کے کسی حصہ میں گھر والوں کو لے کر چلے جائیے اور تم میں سے کوئی پیچھے پلٹ کر نہ دیکھے سوائے آپ کی بیوی کے (جو ساتھ نہیں جائے گی) کیونکہ اس پر وہی آفت آنے والی ہے جو اور لوگوں پر آئے گی۔ ان کی تباہی کا وقت صبح کا وقت مقرر ہے۔ کیا صبح کا وقت قریب نہیں ہے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

فرشتوں نے کہا کہ لوط ہم تمہارے پروردگار کے فرشتے ہیں۔ یہ لوگ ہرگز تم تک نہیں پہنچ سکیں گے تو کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے کر چل دو اور تم میں سے کوئی شخص پیچھے پھر کر نہ دیکھے۔ مگر تمہاری بیوی کہ جو آفت ان پر پڑنے والی ہے وہی اس پر پڑے گی۔ ان کے (عذاب کے) وعدے کا وقت صبح ہے۔ اور کیا صبح کچھ دور ہے؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: O Lut! verily we are messengers of thy Lord; they shall by no means reach thee: go forth thou With thy household in a part of the night, and let none of you look back, save thy wife; verily that which befalleth them shall befall her; verily their appointment is for the morning; is not morning nigh?

وہ (فرستادے) بولے اے لوط (علیہ السلام) ہم تو آپ (علیہ السلام) کے پروردگار کے فرستادے ہیں ان کی رسائی آپ تک بھی نہ ہوسکے گی ۔ آپ رات ہی کے کسی حصہ میں اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جائیے اور تم میں سے کوئی پیچھے پھر کر نہ دیکھے گا مگر ہاں آپ (علیہ السلام) کی بیوی (دیکھے گی) ۔ اسے بھی وہی آفت آئے گی جو ان (سب) پر نازل ہوگی ان (پر عذاب) کے وعدہ کا وقت صبح کا ہے اور صبح میں اب دیر ہی کیا ہے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

فرستادوں نے کہا: اے لوط! ہم تو تمہارے رب کے فرستادے ہیں ۔ یہ ہرگز تم تک پہنچ نہیں سکتے ۔ تو تم اپنے اہل وعیال کو لے کر کچھ رات رہے نکل جاؤ اور تم میں سے کوئی مڑ کے بھی نہ دیکھے ۔ مگر تمہاری بیوی اس سے مستثنیٰ ہے ۔ اس پر بھی وہی آفت آنی ہے ، جو ان پر مقدر ہوچکی ہے ۔ ان کے عذاب کا وقت مقررہ صبح ہے ۔ کیا صبح قریب نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

فرشتوں نے کہا اے لوط!ـ ( علیہ السلام ) ہم آپ کے رب کے بھیجے ہوئے ہیں یہ لوگ آپ تک ہر گز نہیں پہنچ سکیں گے پس جب رات کا کچھ حصہ گزر جائے تو اپنے گھر کے لوگوں کو لیکر نکل جایئے اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑکر نہ دیکھے گا سوائے آپ کی بیوی کے بلاشبہ اسے بھی وہی ( عذاب ) پہنچے گا جو انہیں ( آپ کی قوم کو ) پہنچے والا ہے ۔ بلا شبہ ان کا وعدہ ( عذاب آنے کا ) صبح کا ہے کیا صبح ( بالکل ) قریب نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرشتوں نے کہا کہ اے لوط ! ہم تمہارے رب کے فرشتے ہیں یہ لوگ ہرگز تم تک نہیں پہنچ سکیں گے، تو کچھ رات سے اپنے گھر والوں کو لے کر چل نکلو اور تم میں سے کوئی بھی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے مگر آپ کی بیوی کو وہ آفت پہنچ کر رہے گی جو ان کو پہنچنے والی ہے ان کے عذاب کے وعدے کا وقت صبح ہے اور کیا صبح کچھ دور ہے ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تب فرشتوں نے (اپنی حقیقت ظاہر کرتے ہوئے) کہا کہ اے لوط ہم تو تیرے رب کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں، یہ لوگ (ہمارا کیا بگاڑتے یہ تو) آپ تک بھی پہنچنے نہیں پائیں گے، پس آپ رات کا کچھ حصہ رہتے اپنے لوگوں کو لے کر (یہاں سے اس طرح) نکل جائیں، کہ تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھے، سوائے تمہاری بیوی کے، کہ اس پر بھی وہی بلا آنے والی ہے جو کہ ان لوگوں پر آنے والی ہے، ان کی تباہی کا وقت صبح ہے، کیا صبح کا وقت نزدیک نہیں ہے ؟

Translated by

Noor ul Amin

کہنے لگے: اے لوط!ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں یہ لوگ تمہاراکچھ نہ بگاڑ سکیں گے پس آپ اپنے گھر والوں کو لے کرجب رات کاکچھ حصہ باقی رہے اس ( بستی سے ) نکل جائواورآپ لوگوں میں سے کوئی بھی پیچھے مڑکرنہ دیکھے!البتہ تمہاری بیوی کو وہ عذاب لاحق ہوکررہیگاجوانہیں لاحق ہوگاان پر عذاب کے لئے صبح کاوقت مقررہے کیا اب صبح قریب ہی نہیں؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرشتے بولے اے لوط ہم تمہارے رب کے بھیجے ہوئے ہیں ( ف۱٦۵ ) وہ تم تک نہیں پہنچ سکتے ( ف۱٦٦ ) تو اپنے گھر والوں کو راتوں رات لے جاؤ اور تم میں کوئی پیٹھ پھیر کر نہ دیکھے ( ف۱٦۷ ) سوائے تمہاری عورت کے اسے بھی وہی پہنچنا ہے جو انھیں پہنچے گا ( ف۱٦۸ ) بیشک ان کا وعدہ صبح کے وقت کا ہے ( ف۱٦۹ ) کیا صبح قریب نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( تب فرشتے ) کہنے لگے: اے لوط! ہم آپ کے رب کے بھیجے ہوئے ہیں ۔ یہ لوگ تم تک ہرگز نہ پہنچ سکیں گے ، پس آپ اپنے گھر والوں کو رات کے کچھ حصہ میں لے کر نکل جائیں اور تم میں سے کوئی مڑ کر ( پیچھے ) نہ دیکھے مگر اپنی عورت کو ( ساتھ نہ لینا ) ، یقینًا اسے ( بھی ) وہی ( عذاب ) پہنچنے والا ہے جو انہیں پہنچے گا ۔ بیشک ان ( کے عذاب ) کا مقررہ وقت صبح ( کا ) ہے ، کیا صبح قریب نہیں ہے

Translated by

Hussain Najfi

تب انہوں ( مہمانوں ) نے کہا اے لوط ( ع ) ہم آپ کے پروردگار کے بھیجے ہوئے ( فرشتے ) ہیں یہ لوگ ہرگز آپ تک نہیں پہنچ سکیں گے تم رات کے کسی حصہ میں اپنے اہل و عیال کو لے کر نکل جاؤ ۔ سوائے اپنی بیوی کے اور خبردار تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے ۔ کیونکہ اس ( بیوی ) پر وہی عذاب نازل ہونے والا ہے جو ان لوگوں پر نازل ہونے والا ہے اور ان ( کے عذاب ) کا مقرر وقت صبح ہے کیا صبح ( بالکل ) قریب نہیں ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(The Messengers) said: "O Lut! We are Messengers from thy Lord! By no means shall they reach thee! now travel with thy family while yet a part of the night remains, and let not any of you look back: but thy wife (will remain behind): To her will happen what happens to the people. Morning is their time appointed: Is not the morning nigh?"

Translated by

Muhammad Sarwar

Our Messengers said, "Lot, we are the Messengers of your Lord. They will never harm you. Leave the town with your family in the darkness of night and do not let any of you turn back. As for your wife, she will suffer what they (unbelievers) will suffer. Their appointed time will come at dawn. Surely dawn is not far away!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They (messengers) said: "O Lut! Verily, we are the messengers from your Lord! They shall not reach you! So travel with your family in a part of the night, and let not any of you look back; but your wife (will remain behind), verily, the punishment which will afflict them, will afflict her. Indeed, morning is their appointed time. Is not the morning near"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: O Lut! we are the apostles of your Lord; they shall by no means reach you; so remove your followers in a part of the night-- and let none of you turn back-- except your wife, for surely whatsoever befalls them shall befall her; surely their appointed time is the morning; is not the morning nigh?

Translated by

William Pickthall

(The messengers) said: O Lot! Lo! we are messengers of thy Lord; they shall not reach thee. So travel with thy people in a part of the night, and let not one of you turn round - (all) save thy wife. Lo! that which smiteth them will smite her (also). Lo! their tryst is (for) the morning. Is not the morning nigh?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फ़रिश्तों ने कहा कि ऐ लूत! हम आपके रब के भेजे हुए हैं, वे हरगिज़ आप तक पहुँच न सकेंगे, पस आप अपने लोगों को लेकर कुछ रात रहे निकल जाइए और तुम में से कोई मुड़कर न देखेगा, मगर आपकी बीवी कि उस पर वही कुछ गुज़रने वाला है जो उन लोगों पर गुज़रेगा, उनके लिए सुबह का वक़्त मुक़र्रर है, क्या सुबह क़रीब नहीं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

فرشتے کہنے لگے کہ اے لوط (علیہ السلام) ہم تو آپ کے رب کے بھیجے ہوئے (فرشے) ہیں آپ تک (بھی) ہرگز ان کی رسائی نہیں ہوگی سو آپ رات کے کسی حصے میں اپنے گھر والوں کو لے کر (یہاں سے باہر) چلے جائيے اور تم میں سے کوئی پیچھا پھر کر بھی نہ دیکھے ہاں مگر آپ کی بیوی (بوجہ مسلمان نہ ہونے کے) نہ جاوے گی اس پر بھی آفت آنے والی ہے جو اور لوگوں پر آوے گی ان کے (عذاب کے) وعدہ کا وقت صبح کا وقت ہے کیا صبح کا وقت قریب نہیں۔ (81)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ملائکہ نے کہا اے لوط ! بیشک ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں۔ یہ ہرگز تجھ تک نہیں پہنچ پائیں گے۔ سو اپنے گھر والوں کو رات کے کسی حصے میں لے کر چل نکلو اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے سوائے تیری بیوی کے۔ بیشک اس پر وہی مصیبت آنے والی ہے جو ان پر آئے گی۔ بیشک ان کے وعدے کا وقت صبح ہے۔ کیا صبح قریب نہیں ہے۔ “ (٨١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تب فرشتوں نے اس سے کہ کہ اے لوط ، ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں ، یہ لوگ تیرا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے بس تو کچھ رات رہے اپنے اہل و عیال کو لے کر نکل جا اور دیکھو تم میں سے کوئی شخص پیچھے پلٹ کر نہ دیکھے۔ مگر تیری بیوی (ساتھ نہیں چلے گی) کیونکہ اس رپ بھی وہی کچھ گزرنے والا ہے جو ان لوگوں پر گزرنا ہے۔ ان کی تباہی کے لیے صبح کا وقت مقرر ہے۔ صبح ہوتے اب دیر ہی کتنی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

فرشتوں نے کہا اے لوط بیشک ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں یہ لوگ ہرگز تم تک نہیں پہنچ سکیں گے سو تم رات کے کسی حصے میں اپنے گھر والوں کو لے کر نکل جاؤ اور تم میں سے کوئی شخص پیچھے پھر کر نہ دیکھے مگر اپنی بیوی کو ساتھ نہ لے جانا بیشک اسے وہی عذاب پہنچے گا جو ان کو پہنچنا ہے۔ بیشک صبح کا وقت ان کے عذاب کے لئے مقرر ہے کیا صبح قریب نہیں ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مہمان بولے اے لوط ہم بھیجے ہوئے ہیں تیرے رب کے ہرگز نہ پہنچ سکیں گے تجھ تک سو لے نکل اپنے لوگوں کو کچھ رات سے اور مڑ کر نہ دیکھے تم میں کوئی مگر عورت تیری کہ اس کو پہنچ کر رہے گا جو ان کو پہنچے گا ان کے وعدہ کا وقت ہے صبح کیا صبح نہیں ہے نزدیک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ مہمان کہنے لگے اے لوط (علیہ السلام) ہم تو تیرے رب کے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں یہ لوگ ہرگز تجھ تک نہ پہونچ سکیں گے تو اپنے گھر والوں کو لے کر رات کے کسی حصہ میں یہاں سے نکل جا اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے مگر ہاں ت یری بیوی واقعہ یہ ہے کو جو عذاب قوم کے لوگوں پر آنے والا ہے ویہ عذاب کو کو بھی پہونچنے والا ہے انکے عذاب کے وعدے کا وقت صبح کا وقت ہے کیا صبح کا وقت قریب نہیں ہے