Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 18

سورة يوسف

وَ جَآءُوۡ عَلٰی قَمِیۡصِہٖ بِدَمٍ کَذِبٍ ؕ قَالَ بَلۡ سَوَّلَتۡ لَکُمۡ اَنۡفُسُکُمۡ اَمۡرًا ؕ فَصَبۡرٌ جَمِیۡلٌ ؕ وَ اللّٰہُ الۡمُسۡتَعَانُ عَلٰی مَا تَصِفُوۡنَ ﴿۱۸﴾

And they brought upon his shirt false blood. [Jacob] said, "Rather, your souls have enticed you to something, so patience is most fitting. And Allah is the one sought for help against that which you describe."

اور یوسف کے کرتے کو جھوٹ موٹ کے خون سے خون آلود بھی کر لائے تھے باپ نے کہا یوں نہیں ، بلکہ تم نے اپنے دل ہی میں سے ایک بات بنالی ہے ۔ پس صبر ہی بہتر ہے اور تمہاری بنائی ہوئی باتوں پر اللہ ہی سے مدد کی طلب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَآءُوۡ
اور وہ لائے
عَلٰی قَمِیۡصِہٖ
اس کی قمیص پر
بِدَمٍ
خون
کَذِبٍ
جھوٹا
قَالَ
کہا
بَلۡ
بلکہ
سَوَّلَتۡ
اچھا کر کے دکھایا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اَنۡفُسُکُمۡ
تمہارے نفسوں نے
اَمۡرًا
ایک کام کو
فَصَبۡرٌ
تو صبر ہی
جَمِیۡلٌ
اچھا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ ہی ہے
الۡمُسۡتَعَانُ
جس سے مدد طلب کی جاتی ہے
عَلٰی مَا
اس پر جو
تَصِفُوۡنَ
تم بیان کر رہے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَآءُوۡ
اور وہ لائے
عَلٰی
اوپر
قَمِیۡصِہٖ
اس کی قمیض کے
بِدَمٍ
خون
کَذِبٍ
جھوٹا
قَالَ
باپ نے کہا
بَلۡ
بلکہ
سَوَّلَتۡ
مزین کر دیا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
اَنۡفُسُکُمۡ
تمہارے نفس نے
اَمۡرًا
ایک کام
فَصَبۡرٌ
سو صبر ہی
جَمِیۡلٌ
اچھا ہے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ ہی سے
الۡمُسۡتَعَانُ
مدد مانگی جا سکتی ہے
عَلٰی مَا
اس پر جو
تَصِفُوۡنَ
تم بیان کرتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And they brought upon his shirt false blood. [Jacob] said, "Rather, your souls have enticed you to something, so patience is most fitting. And Allah is the one sought for help against that which you describe."

اور یوسف کے کرتے کو جھوٹ موٹ کے خون سے خون آلود بھی کر لائے تھے باپ نے کہا یوں نہیں ، بلکہ تم نے اپنے دل ہی میں سے ایک بات بنالی ہے ۔ پس صبر ہی بہتر ہے اور تمہاری بنائی ہوئی باتوں پر اللہ ہی سے مدد کی طلب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور وہ یوسف کی قمیص پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگا کر لائے۔ یعقوب نے کہا : (بات یوں نہیں) بلکہ تم لوگوں نے ایک (بری) بات کو بنا سنوار لیا ہے۔ خیر اب صبر ہی بہتر ہے اور جو کچھ تم بیان کرتے ہو اس کے متعلق اللہ سے ہی مدد چاہتا ہوں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ یوسف کے قمیض پر جھوٹا خون لگالائے،باپ نے کہا: ’’بلکہ تمہارے نفس نے تمہارے لیے ایک کام مزین کر دیا ہے، سو(میراکام) اچھا صبرہے،اوراﷲ تعالیٰ ہی سے اس پر مددمانگی جا سکتی ہے جو تم بیان کرتے ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they came with fake blood on his shirt. He said, |"Rather, your inner desires have seduced you to someth¬ing. So, patience is best. And it is Allah whose help is sought against what you describe.|"

اور لائے اس کے کرتے پر لہو لگا کر جھوٹ، بولا یہ ہرگز نہیں بلکہ بنادی ہے تم کو تمہارے جیوں نے ایک بات، اب صبر ہی بہتر ہے، اور اللہ ہی سے مدد مانگتا ہوں اس بات پر جو تم ظاہر کرتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ اس کی قمیص پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگا لائے حضرت یعقوب نے فرمایا : (واقعہ یوں نہیں) بلکہ تمہارے نفسوں نے تمہارے لیے ایک بڑے کام کو آسان بنا دیا ہے اب صبر ہی بہتر ہے اور اللہ ہی کی مدد طلب کی جاسکتی ہے اس پر جو تم بیان کر رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور وہ یوسف کی قمیص پر جھوٹ موٹ کا خون لگا کر لے آئے تھے ۔ یہ سن کر ان سے باپ نے کہا بلکہ تمہارے نفس نے تمہارے لیے ایک بڑے کام کو آسان بنا دیا ۔ اچھا ، صبر کروں گا اور بخوبی کروں گا ، 13 جو بات تم بنا رہے ہو اس پر اللہ ہی سے مدد مانگی جا سکتی ہے ۔ 14

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ یوسف کی قمیص پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگا کرلے آئے ۔ ( ١٠ ) ان کے والد نے کہا : ( حقیقت یہ نہیں ہے ) بلکہ تمہارے دلوں نے اپنی طرف سے ایک بات بنا لی ہے ۔ اب تو میرے لیے صبر ہی بہتر ہے ۔ اور جو باتیں تم بنا رہے ہو ، ان پر اللہ ہی کی مدد درکار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یوسف کے کرتے پر جھوٹ لوٹ کا خون بھی لگا لائے ایک بکری کا خون لگا دیا 1 یعقوب نے کہا 2 بلکہ تمہارے دلوں نے ایک بات بنا لی ہے خیر میں عمدہ صبر کرتا ہوں 3 اور تم جو باتیں بناتے ہو ان پر اللہ ہی کی مدد چاہتے ہوں (اللہ ضرور تمہارا فریب کھولے گا)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے کرتے پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگالائے۔ (یعقوب (علیہ السلام) نے) فرمایا بلکہ تم نے اپنی طرف سے ایک بات گھڑ لی ہے پس صبر ہی خوب ہے اور جو باتیں تم بناتے ہو ان میں اللہ ہی مددفرمائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یوسف کی قمیض پر جھوٹا خون بھی لگا لائے۔ (یعقوب نے) کہا کہ یہ بات تم نے اپنے دل سے گھڑ لی ہے۔ اب صبر ہی بہتر ہے اور جو کچھ تم نے بیان کیا اس پر اللہ ہی مدد فرمائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کے کرتے پر جھوٹ موٹ کا لہو بھی لگا لائے۔ یعقوب نے کہا (کہ حقیقت حال یوں نہیں ہے) بلکہ تم اپنے دل سے (یہ) بات بنا لائے ہو۔ اچھا صبر (کہ وہی) خوب (ہے) اور جو تم بیان کرتے ہو اس کے بارے میں خدا ہی سے مدد مطلوب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they brought his shirt with false blood. He said: nay! your selves have embellished for you an affair; so seemly patience! and Allah is to be implored for help in that which ye ascribe

اور ان کے کرتہ پر جھوٹ موٹ کا خون (بھی) لگا لائے (اس پر یعقوب علیہ السلام) بولے ہاں (یہ کہو کہ) تم نے اپنے دل سے ایک بات بنالی ہے ۔ سو صبر (ہی) اچھا ہے اور تم جو کچھ بیان کرتے ہو اس پر اللہ ہی مدد کرے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ اس کے کرتے پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگا لائے ۔ اس نے کہا کہ ( نہیں! ) بلکہ یہ تو تمہارے جی کی ایک گھڑی ہوئی بات ہے تو صبر جمیل کی توفیق ملے! اور جو کچھ تم بیان کرتے ہو ، اس میں خدا ہی سہارا ہے!

Translated by

Mufti Naeem

اور ان کی قمیض پر جھوٹا خون لگا کر آئے یعقوب ( علیہ السلام ) نے فرمایا تمہارے دلوں نے اس کام کو تمہارے لئے آسان کردیا پس صبر ہی اچھا ہے اور جو کچھ تم بیان کرتے ہو اس پر اللہ ( تعالیٰ ) سے مدد مانگتا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کی قمیض پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگا لائے۔ یعقوب نے کہا (کہ اصل میں ایسا نہیں ہے، ) بلکہ تم اپنے دل سے یہ بات بنا لائے ہو۔ اچھا صبر ہی اچھا ہے اور جو تم بیان کرتے ہو، اس کے بارے میں اللہ کی ہی مدد درکار ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ اسکی قمیض پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگا کرلے آئے یہ سن کر یعقوب نے فرمایا (قصہ یہ نہیں) بلکہ اصل بات یہ ہے کہ تمہارے نفسوں نے تمہارے لئے ایک بات بنا لی ہے پس میں صبر جمیل ہی سے کام لوں گا، اور ان باتوں پر اللہ ہی سے مدد مانگتا ہوں، جو تم بنا رہے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ یوسف کی قمیص پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگاکرلائے یعقوب نے کہا: ( نہیں ) بلکہ تمہارے ذہنوں نے ایک سازش گھڑلی ہے ، خیراب صبرہی بہترہے اور جو کچھ تم بیان کررہے ہو اس کے متعلق اللہ ہی سے مدد چاہتاہوں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کے کر ُتے پر ایک جھوٹا خون لگا لائے ( ف٤۰ ) کہا بلکہ تمہارے دلوں نے ایک بات تمہارے واسطے بنالی ہے ( ف٤۱ ) تو صبر اچھا ، اور اللہ ہی مدد چاہتا ہوں ان باتوں پر جو تم بتا رہے ہو ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ اس کے قمیض پر جھوٹا خون ( بھی ) لگا کر لے آئے ، ( یعقوب علیہ السلام نے ) کہا: ( حقیقت یہ نہیں ہے ) بلکہ تمہارے ( حاسد ) نفسوں نے ایک ( بہت بڑا ) کام تمہارے لئے آسان اور خوشگوار بنا دیا ( جو تم نے کر ڈالا ) ، پس ( اس حادثہ پر ) صبر ہی بہتر ہے ، اور اﷲ ہی سے مدد چاہتا ہوں اس پر جو کچھ تم بیان کر رہے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ اس ( یوسف ( ع ) ) کے کُرتے پر جھوٹا خون لگا کر لائے ۔ آپ ( ع ) نے کہا ( یہ جھوٹ ہے ) بلکہ تمہارے نفسوں نے ( اپنے بچاؤ کیلئے ) یہ بات گھڑ کر تمہیں خوشنما دکھا دی ہے ( بہرحال اس سانحہ پر ) صبر کرنا ہی بہتر ہے اور جو کچھ تم بیان کر رہے ہو اس سلسلہ میں اللہ ہی سے مدد مانگی جا سکتی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They stained his shirt with false blood. He said: "Nay, but your minds have made up a tale (that may pass) with you, (for me) patience is most fitting: Against that which ye assert, it is Allah (alone) Whose help can be sought"..

Translated by

Muhammad Sarwar

They presented him with a shirt stained with false blood. Jacob said, "Your souls have tempted you in this matter. Let us be patient and beg assistance from God if what you say is true."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they brought his shirt stained with false blood. He said: "Nay, but your own selves have made up a tale. So (for me) patience is most fitting. And it is Allah (Alone) Whose help can be sought against that (lie) which you describe."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they brought his shirt with false blood upon it. He said: Nay, your souls have made the matter light for you, but patience is good and Allah is He Whose help is sought for against what you describe.

Translated by

William Pickthall

And they came with false blood on his shirt. He said: Nay, but your minds have beguiled you into something. (My course is) comely patience. And Allah it is Whose help is to be sought in that (predicament) which ye describe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे यूसुफ़ की क़मीज़ पर झूठा ख़ून लगा कर ले आए, वालिद ने कहाः नहीं; बल्कि तुम्हारे नफ़्स ने तुम्हारे लिए एक बात बना दी है, अब सब्र ही बेहतर है, और जो बात तुम ज़ाहिर कर रहे हो उस पर अल्लाह ही से मदद माँगता हूँ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یوسف (علیہ السلام) کی قمیض پر جھوٹ موٹ کا خون بھی لگا لائے تھے یعقوب (علیہ السلام) نے فرمایا بلکہ تم نے اپنے دل سے ایک بات بنا لی ہے (7) سو (خیر) صبر ہی کروں گا جس میں شکایت کا نام نہ ہوگا اور جو باتیں تم بناتے ہو ان میں اللہ ہی مدد کرے۔ (8) (18)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ اس کی قمیص پر ایک جھوٹا خون لگا لائے اس نے کہا بلکہ تمہارے لیے تمہارے دلوں نے ایک بات بنالی ہے۔ بس صبر ہی بہتر ہے اور اللہ ہی ہے جس سے اس پر مدد مانگی جاتی ہے جو تم بیان کرتے ہو۔ (١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ یوسف کی قمیص پر جھوٹ موٹ کا خون لگا کرلے غائے تھے۔ یہ سن کر ان کے باپ نے کہا بلکہ تمہارے نفس نے تمہارے لیے ایک بڑے کام کو آسان بنا دیا۔ اچھا صبروں کروں گا اور بخوبی صبر کروں گا ، جو بات تم بنا رہے ہو ، اس پر اللہ ہی سے مدد مانگی جاسکتی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اس کے کرتہ پر جھوٹا خون لگا کرلے آئے۔ یعقوب نے کہا بلکہ بات یہ ہے کہ تمہارے نفسوں نے تمہیں ایک بات بنا کردی ہے سو میں صبر ہی کروں گا جس میں شکایت کا نام نہ ہوگا۔ اور جو کچھ تم بیان کرتے ہو اس کے بارے میں اللہ ہی سے مدد طلب کرتا ہوں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور لائے اس کے کرتے پر لہو لگا کر جھوٹ بولا یہ ہرگز نہیں بلکہ بنا دی ہے تم کو تمہارے جیوں نے ایک بات اب صبر ہی بہتر ہے اور اللہ ہی سے مدد مانگتا ہوں اس بات پر جو تم ظاہر کرتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ یوسف (علیہ السلام) کے کرتہ پر جھوٹا خون بھی لگا لائے یعقوب یہ سب سن کر اور دیکھ کر کہا حقیقت یہ نہیں ہے بلکہ تمہارے دلوں نے تمہاریلئے ایک بات گھڑی ہے سو اب میرا کام صبر و جمیل ہے اور جو باتیں تم بنا رہے ہو ان پر اللہ ہی سے مدد طلب کرتا ہوں