Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 20

سورة يوسف

وَ شَرَوۡہُ بِثَمَنٍۭ بَخۡسٍ دَرَاہِمَ مَعۡدُوۡدَۃٍ ۚ وَ کَانُوۡا فِیۡہِ مِنَ الزَّاہِدِیۡنَ ﴿۲۰﴾٪  12

And they sold him for a reduced price - a few dirhams - and they were, concerning him, of those content with little.

اورانہوں نے اسے بہت ہی ہلکی قیمت پر گنتی کے چند درہموں پر بیچ ڈالا ، وہ تو یوسف کے بارے میں بہت ہی بے رغبت تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَشَرَوۡہُ
اور انہوں نے بیچ ڈالا اسے
بِثَمَنٍۭ
قیمت پر
بَخۡسٍ
کم
دَرَاہِمَ
درہموں میں
مَعۡدُوۡدَۃٍ
گنے چنے
وَکَانُوۡا
اور تھےوہ
فِیۡہِ
اس میں
مِنَ الزَّاہِدِیۡنَ
بےرغبت لوگوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَشَرَوۡہُ
اور انہوں نے بیچ دیا اسے
بِثَمَنٍۭ
قیمت میں
بَخۡسٍ
چند
دَرَاہِمَ
درہموں میں
مَعۡدُوۡدَۃٍ
گنے ہوئے
وَکَانُوۡا
اور تھے وہ
فِیۡہِ
اس سے
مِنَ الزَّاہِدِیۡنَ
رغبت نہ رکھنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And they sold him for a reduced price - a few dirhams - and they were, concerning him, of those content with little.

اورانہوں نے اسے بہت ہی ہلکی قیمت پر گنتی کے چند درہموں پر بیچ ڈالا ، وہ تو یوسف کے بارے میں بہت ہی بے رغبت تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

چناچہ انہوں نے یوسف کو چند درہموں کے عوض حقیر سی قیمت میں بیچ ڈالا۔ اور اس کے بارے میں انھیں اس سے زیادہ کچھ دلچسپی بھی نہ تھی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے تھوڑی سی قیمت پر چندگنے ہوئے درہموں میں اُسے بیچ دیااوروہ اس سے رغبت نہ رکھنے والوں میں سے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they sold him for a paltry price, for a few silver-coins, and they were disinterested in him.

اور بیچ آئے اس کو بھائی ناقص قیمت کو گنتی کی چونیاں، اور ہو رہے تھے اس سے بیزار۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (مصر پہنچ کر) انہوں نے بیچ دیا اس کو بڑی تھوڑی سی قیمت پر چند درہم کے عوض اور وہ تھے اس کے معاملے میں بہت ہی قناعت پسند

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Later they sold him for a paltry sum - just a few dirhams; they did not care to obtain a higher price.

آخرکار انہوں نے اس کو تھوڑی سی قیمت پر چند درہموں کے عوض بیچ ڈالا 15 اور وہ اس کی قیمت کے معاملہ میں کچھ زیادہ کے امیدوار نہ تھے ۔ ؏ ۲

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( پھر ) انہوں نے یوسف کو بہت کم قیمت میں بیچ دیا جو گنتی کے چند درہموں کی شکل میں تھی ، اور ان کو یوسف سے کوئی دلچسپی نہیں تھی ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یوسف کے بھائیوں نے (یا بہشتیوں نے) اس کو بہت کم قیمت گنتی کے روپوں پر بیج ڈالا 6 اور وہ اس کی خواہش نہیں رکھتے تھے یا (اس سے بیزار تھے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کو تھوڑی سی قیمت معدودے چند درہموں پر بیچ ڈالا اور انہیں ان (کے بارے) میں کوئی رغبت نہ تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے (برادران یوسف نے) اس کو گنتی کے چند درہموں میں بیچ ڈالا اور وہ اس کے بارے میں ان کی قدر کرنے والے نہ تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس کو تھوڑی سی قیمت (یعنی) معدودے چند درہموں پر بیچ ڈالا۔ اور انہیں ان (کے بارے) میں کچھ لالچ نہ تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they sold him for a mean price: a few dirhams numbered and they were in regard to him of the indifferent.

اور انہوں نے یوسف کو بہت کم قیمت پر گنتی کے چند درہم کے عوض فروخت کردیا ۔ اور وہ ان کے بارے میں بیزار (سے) تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے اس کو ایک حقیر قیمت – چند درہم – کے عوض بیچ دیا اور وہ اس کے معاملے میں بالکل بے پروا تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے چند دراھم کے بدلے نہایت کم قیمت پر انہیںبیچ ڈالا اوروہ ( پہلے ہی ) ان میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس کو تھوڑی سی قیمت (یعنی تھوڑے سے درہم) کے بدلے بیچ دیا اور انہیں اس کے بارے میں کچھ لالچ بھی نہ تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آخرکار انہوں نے بیچ دیا اس (ماہ جبین) کو ایک تھوڑی سی قیمت، یعنی گنتی کے کچھ روپوں کے بدلے، اور اس کے بارے میں وہ تھے ہی بےرغبت

Translated by

Noor ul Amin

چنانچہ انہوں نے یوسف کو چنددرہموں کے عوض حقیرسی قیمت میں بیچ ڈالااور اس کے بارے میں انہیں زیادہ دلچسپی نہ تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بھائیوں نے اسے کھوٹے داموں گنتی کے روپوں پر بیچ ڈالا ( ف٤۷ ) اور انھیں اس میں کچھ رغبت نہ تھی ( ف٤۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یوسف ( علیہ السلام ) کے بھائیوں نے ( جو موقع پر آگئے تھے اسے اپنا بھگوڑا غلام کہہ کر انہی کے ہاتھوں ) بہت کم قیمت گنتی کے چند درہموں کے عوض بیچ ڈالا کیونکہ وہ راہ گیر اس ( یوسف علیہ السلام کے خریدنے ) کے بارے میں ( پہلے ہی ) بے رغبت تھے ( پھر راہ گیروں نے اسے مصر لے جا کر بیچ دیا )

Translated by

Hussain Najfi

اور ( ادھر برادرانِ یوسف بھی آپہنچے اور یوسف کو اپنا غلام ظاہر کرکے ) بالکل کم قیمت پر یعنی گنتی کے چند درہموں کے عوض بیج ڈالا ۔ اور ان ( بھائیوں ) کو اس میں کوئی دلچسپی نہ تھی ( بلکہ اس سے بیزار تھے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The (Brethren) sold him for a miserable price, for a few dirhams counted out: in such low estimation did they hold him!

Translated by

Muhammad Sarwar

In selling him they asked for a very small price and even then no one wanted to buy him.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they sold him for a Bakhs price, - for a few Dirhams. And they were of those who regarded him insignificant.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they sold him for a small price, a few pieces of silver, and they showed no desire for him.

Translated by

William Pickthall

And they sold him for a low price, a number of silver coins; and they attached no value to him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन्होंने उसको थोड़ी-सी क़ीमत (यानी) चंद दिरहम के बदले बेच दिया, और वे उससे बे-रग़बत थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (یہ کہہ کر) ان کو بہت ہی کم قیمت پر بیچ ڈالا یعنی گنتی کے چند درہم کے عوض اور وہ لوگ کچھ ان کے قدردان تو تھے ہی نہیں۔ (20)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور انھوں نے اسے تھوڑی سی قیمت پر چند درہموں کے عوض بیچ دیا اور وہ اس میں رغبت نہ رکھنے والی تھے۔ “ (٢٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار انہوں نے تھوڑی سی قیمت پر چند درہموں کے عوض اسے بیچ ڈالا اور وہ اس کی قیمت کے معاملہ میں کچھ زیادہ کے امیدوار نہ تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے اسے معمولی سی قیمت میں بیچ دیا جو گنتی کے چند درہم تھے اور یہ لوگ اس سے بےرغبت تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بیچ آئے اس کو بھائی نقص قیمت کو گنتی کی چونیاں اور ہو رہے تھے اس سے بیزار

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یوسف (علیہ السلام) کے بھائیوں نے یوسف (علیہ السلام) کو بہت ہی معمولی قیمت پر جو گنتی کے چند درہم تھے قافلہ والوں کے ہاتھ بیچ ڈالا اور وہ یوسف (علیہ السلام) سے بہت ہی دل برداشتہ ہورہے تھے