Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 25

سورة يوسف

وَ اسۡتَبَقَا الۡبَابَ وَ قَدَّتۡ قَمِیۡصَہٗ مِنۡ دُبُرٍ وَّ اَلۡفَیَا سَیِّدَہَا لَدَا الۡبَابِ ؕ قَالَتۡ مَا جَزَآءُ مَنۡ اَرَادَ بِاَہۡلِکَ سُوۡٓءًا اِلَّاۤ اَنۡ یُّسۡجَنَ اَوۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۲۵﴾

And they both raced to the door, and she tore his shirt from the back, and they found her husband at the door. She said, "What is the recompense of one who intended evil for your wife but that he be imprisoned or a painful punishment?"

دونوں دروازے کی طرف دوڑے اور اس عورت نے یوسف کا کرتہ پیچھے کی طرف سے کھینچ کر پھاڑ ڈالا اور دروازے کے پاس ہی عورت کا شوہر دونوں کو مل گیا ، تو کہنے لگی جو شخص تیری بیوی کے ساتھ برا ارادہ کرے بس اس کی سزا یہی ہے کہ اسے قید کر دیا جائے یا اور کوئی دردناک سزادی جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاسۡتَبَقَا
اور وہ دونوں دوڑے
الۡبَابَ
دروازے کی طرف
وَقَدَّتۡ
اور اس عورت نے پھاڑ دی
قَمِیۡصَہٗ
قمیص اس کی
مِنۡ دُبُرٍ
پیچھے سے
وَّاَلۡفَیَا
اور دونوں نے پایا
سَیِّدَہَا
اس کے آقا کو
لَدَا
پاس
الۡبَابِ
دروازے کے
قَالَتۡ
وہ کہنے لگی
مَا
کیا
جَزَآءُ
بدلہ ہو
مَنۡ
اس کا جو
اَرَادَ
ارادہ کرے
بِاَہۡلِکَ
تیری گھروالی کے ساتھ
سُوۡٓءًا
برائی کا
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
کہ
یُّسۡجَنَ
وہ قید کیا جائے
اَوۡ
یا
عَذَابٌ
سزا ( دیا جائے)
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاسۡتَبَقَا
اور دونوں دوڑے
الۡبَابَ
دروازے (کی طرف )
وَقَدَّتۡ
اور پھاڑ دیا اس نے
قَمِیۡصَہٗ
قمیض اس ( یوسف ) کا
مِنۡ دُبُرٍ
پیچھے سے
وَّاَلۡفَیَا
اور دونوں نے موجود پایا
سَیِّدَہَا
اس کے شو ہر کو
لَدَا الۡبَابِ
دروازے کے پاس
قَالَتۡ
وہ بولی
مَاجَزَآءُ
کیا سزا ہے
مَنۡ
اس شخص کی
اَرَادَ
جس نے ارادہ کیا
بِاَہۡلِکَ
آپ کی گھر والی سے
سُوۡٓءًا
بُرائی کا
اِلَّاۤ
سوائے اس کے
اَنۡ
یہ کہ
یُّسۡجَنَ
اسے قید کیا جائے
اَوۡ
یا
عَذَابٌ
سزا ہو
اَلِیۡمٌ
درد ناک
Translated by

Juna Garhi

And they both raced to the door, and she tore his shirt from the back, and they found her husband at the door. She said, "What is the recompense of one who intended evil for your wife but that he be imprisoned or a painful punishment?"

دونوں دروازے کی طرف دوڑے اور اس عورت نے یوسف کا کرتہ پیچھے کی طرف سے کھینچ کر پھاڑ ڈالا اور دروازے کے پاس ہی عورت کا شوہر دونوں کو مل گیا ، تو کہنے لگی جو شخص تیری بیوی کے ساتھ برا ارادہ کرے بس اس کی سزا یہی ہے کہ اسے قید کر دیا جائے یا اور کوئی دردناک سزادی جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر وہ دونوں دروازے کی طرف لپکے اور اس عورت نے یوسف کو پیچھے سے کھینچ کر ان کی قمیص پھاڑ ڈالی۔ دروازہ کھلا تو انہوں نے عورت کے خاوند کو دروازہ کے پاس کھڑا پایا تب وہ اسے کہنے لگی : جو شخص تیری بیوی سے برا ارادہ رکھتا ہو اس کا بدلہ اس کے سوا کیا ہوسکتا ہے کہ یا تو اسے قید کردیا جائے اور یا اسے دردناک سزا دی جائے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور دونوں دروازے کی طرف دوڑے اوراس نے یوسف کاقمیض پیچھے سے پھاڑدیااوردونوں نے دروازے کے پاس اس کے شوہرکوموجودپایا،وہ بولی: ’’کیا سزا ہے اس کی جس نے آپ کی گھروالی سے بُرائی کا ارادہ کیا؟سوائے اس کے کہ اسے قیدکیاجائے یا دردناک سزا ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they raced towards the door, and she tore his shirt from behind, and they found her master by the door. She said, |"What can be the punishment of the one who intended evil with your wife except that he be impri¬soned or (given) a painful chastisement?|"

اور دونوں دوڑے دروازہ کو اور عورت نے چیر ڈالا اس کا کرتہ پیچھے سے اور دونوں مل گئے عورت کے خاوند سے دروازہ کے پاس، بولی اور کچھ سزا نہیں ایسے شخص کی جو چاہے تیرے گھر میں برائی، مگر یہی کہ قید میں ڈالا جائے یا عذاب درد ناک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ دونوں آگے پیچھے دروازے کی طرف دوڑے اور پھاڑ دی اس (عورت) نے آپ کی قمیص پیچھے سے اور پایا ان دونوں نے اس کے خاوند کو دروازے کے پاس وہ (فوراً ) بولی کیا سزا ہونی چاہیے ایسے شخص کی جس نے ارادہ کیا تمہاری بیوی کے ساتھ برائی کا سوائے اس کے کہ اسے جیل بھیج دیا جائے یا کوئی اور درد ناک سزا دی جائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

آخرکار یوسف اور وہ آگے پیچھے دروازے کی طرف بھاگے اور اس نے پیچھے سے یوسف کا قمیص ﴿کھینچ کر ﴾ پھاڑ دیا ۔ دروازے پر دونوں نے اس کے شوہر کو موجود پایا ۔ اسے دیکھتے ہی عورت کہنے لگی کیا سزا اس شخص کی جو تیری گھر والی پر نیّت خراب کرے؟ اس کے سوا اور کیا سزا ہو سکتی ہے کہ وہ قید کیا جائے یا اسے سخت عذاب دیا جائے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور دونوں آگے پیچھے دروازے کی طرف دوڑتے ، اور ( اس کشمکش میں ) اس عورت نے ان کے قمیص کو پیچھے کی طرف سے پھاڑ ڈالا ۔ ( ١٧ ) اتنے میں دونوں نے اس عورت کے شوہر کو دروازے پر کھڑا پایا ۔ اس عورت نے فورا ( بات بنانے کے لیے اپنے شوہر سے ) کہا کہ : جو کوئی تمہاری بیوی کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے ، اس کی سزا اس کے سوا اور کیا ہے کہ اسے قید کردیا جائے ، یا کوئی اور دردناک سزا دی جائے؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور دونوں بھاگتے ہوئے دروازے کی طرف چلے 3 اور زلیخا نے یوسف کا کرتہ پکڑ پایا اس کو پیچھے سے چاک کردیا اور دونوں نے دروازے پر عورت کے خاوند کو پایا کہنے لگی جو شخص تیری بی بی کے ساتھ برا کام کرنا چاہے اس کی یہی سزا ہے کہ قید ہو یا تکلیف کے مار پڑے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور دونوں دروازے کی طرف دوڑے اور عورت نے ان کا کرتہ پیچھے کی طرف سے پھاڑ ڈالا اور دونوں نے اس عورت کے شوہر کو دروازے کے پاس پایا وہ عورت کہنے لگی جو تمہاری بیوی کے ساتھ برائی کرنا چاہے اس کی سوائے اس کے کیا سزا ہوسکتی ہے کہ اسے قید کیا جائے یادرد ناک سزا دی جائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ دونوں دروازے کی طرف دوڑے اس عورت نے اس کی قمیص پیچھے سے پھاڑ دی تھی۔ دروازے پر ان دونوں نے اس (عورت کے) شوہر کو پایا۔ وہ کہنے لگی کہ اس شخص کی کیا سزا ہے جس نے تیری بیوی سے برا ارادہ کیا۔ سوائے اس کے کہ اس کو قید کردیا جائے یا اس کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور دونوں دروازے کی طرف بھاگے (آگے یوسف اور پیچھے زلیخا) اور عورت نے ان کا کرتا پیچھے سے (پکڑ کر جو کھینچا تو) پھاڑ ڈالا اور دونوں کو دروازے کے پاس عورت کا خاوند مل گیا تو عورت بولی کہ جو شخص تمہاری بیوی کے ساتھ برا ارادہ کرے اس کی اس کے سوا کیا سزا ہے کہ یا تو قید کیا جائے یا دکھ کا عذاب دیا جائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the twain raced to the door, and she rent his shirt from behind, And the twain met her master at the door. She said: What is the meed of him who intended evil toward thy house hold except that he be imprisoned, or a torment afflictive?

اور دونوں آگے پیچھے دروازہ کی طرف دوڑے ۔ اور اس نے ان کا کرتہ پیچھے سے پھاڑ ڈالا ۔ اور دونوں نے اسکے آقا (یعنی شوہر) کو دروازہ کے پاس (کھڑا ہوا) پایا وہ بول اٹھی کیا سزا ہے اس کی جو تیری بیوی کے ساتھ بدکاری کا ارادہ کرے بجز اس کے کہ وہ قید میں ڈالا جائے یا (اور کوئی) عذاب دردناک (اسے ملے) ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ دونوں دروازے کی طرف جھپٹے اور اس نے یوسف کا کرتا پیچھے سے پھاڑ دیا اور دونوں نے اس کے شوہر کو دروازہ پر پایا ۔ وہ بولی کہ جو تیری بیوی کے ساتھ کسی برائی کا ارادہ کرے ، اس کی سزا اس کے سوا اور کیا ہوسکتی ہے کہ وہ قید خانہ میں ڈالا جائے یا وہ کوئی دردناک تکلیف بھگتے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور دونوں آگے پیچھے دروازے کی طرف دوڑ پڑے اور زلیخا کے شوہر کو ان دونوں نے دروازے کے پاس کھڑا ہوا پایا ( دیکھتے ہی شوہر سے ) کہنے لگی جو شخص تمہاری بیوی کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے اس کی سزا اس کے سوا کیا ہوسکتی ہے کہ قید کردیا جائے یا کوئی دردناک سزا ( اسے ملے ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور دونوں دروازے کی طرف بھاگے ( آگے یوسف پیچھے زلیخا) اور عورت نے ان کا کرتہ پیچھے سے پکڑ کر جو کھینچا تو پھاڑ ڈالا اور دونوں کو دروازے کے پاس عورت کا خاوند مل گیا تو عورت بولی کہ جو شخص تمہاری بیوی کے ساتھ برا ارادہ کرے اس کی اس کے سوا کیا سزا ہے کہ یا تو قید کیا جائے یا دکھ کا عذاب دیا جائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ دونوں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کو دوڑ پڑے دروازے کی طرف، اور اس عورت نے پھاڑ دیا یوسف کا کرتہ پیچھے سے، اور (یکایک) ان دونوں نے دروازے کے پاس موجود پایا اس عورت کے شوہر کو، (جس پر وہ پلٹ کر فورا ! ) بولی کہ کیا سزا ہوسکتی ہے، اس شخص کی جو آپ کے گھر والوں کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے، سوائے اس کے کہ اس کو قید میں ڈال دیا جائے یا اسے کوئی دردناک سزا دی جائے ؟

Translated by

Noor ul Amin

پھروہ دونوں دروازے کی طرف دوڑے اور اس نے یوسف کو پیچھے سے کھینچ کرقمیص پھاڑ ڈالی ، اور دروازے کے پاس ہی عورت کاشوہردونوں کو مل گیاتو ( شوہرسے ) کہنے لگی :جو تیری بیوی سے برا ارادہ رکھتاہواس کابدلہ اس کے سوا کیا ہوسکتا ہے کہ یاقیدکردیاجائے یادردناک سزادی جائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور دونوں دروازے کی طرف دوڑے ( ف٦۵ ) اور عورت نے اس کا کر ُتا پیچھے سے چیر لیا اور دونوں کو عورت کا میاں ( ف٦٦ ) دروازے کے پاس ملا ( ف٦۷ ) بولی کیا سزا ہے اس کی جس نے تیری گھر والی سے بدی چاہی ( ف٦۸ ) مگر یہ کہ قید کیا جائے یا دکھ کی مار ( ف٦۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور دونوں دروازے کی طرف ( آگے پیچھے ) دوڑے اور اس ( زلیخا ) نے ان کا قمیض پیچھے سے پھاڑ ڈالا اور دونوں نے اس کے خاوند ( عزیزِ مصر ) کو دروازے کے قریب پا لیا وہ ( فورًا ) بول اٹھی کہ اس شخص کی سزا جو تمہاری بیوی کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے اور کیا ہو سکتی ہے سوائے اس کے کہ وہ قید کر دیا جائے یا ( اسے ) درد ناک عذاب دیا جائے ۔

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ دونوں ایک دوسرے سے پہلے دروازہ تک پہنچنے کے لئے دوڑے اور اس عورت نے اس مرد ( یوسف ) کا کرتہ پیچھے سے ( کھینچ کر ) پھاڑ دیا اور پھر دونوں نے اس عورت کے خاوند کو دروازے کے پاس ( کھڑا ہوا ) پایا ۔ اسے دیکھتے ہی اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے اس عورت نے بات بنائی اور کہا جو شخص تمہاری بیوی کے ساتھ بدکاری کرنے کا ارادہ کرے اس کی سزا اس کے سوا اور کیا ہے کہ اسے قید کر دیا جائے یا کوئی دردناک عذاب دیا جائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So they both raced each other to the door, and she tore his shirt from the back: they both found her lord near the door. She said: "What is the (fitting) punishment for one who formed an evil design against thy wife, but prison or a grievous chastisement?"

Translated by

Muhammad Sarwar

She chased him to the door, grabbed him from behind, and tore off his shirt. Suddenly, they were face to face with her husband. (Looking accusingly at Joseph) she asked her husband, "What punishment is more fitting for those who have evil desires towards your household other than imprisonment and painful torment?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So they raced with one another to the door, and she tore his shirt from the back. They both found her master (i.e. her husband) at the door. She said: "What is the recompense (punishment) for him who intended an evil design against your wife, except that he be put in prison or a painful torment"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they both hastened to the door, and she rent his shirt from behind and they met her husband at the door. She said: What is the punishment of him who intends evil to your wife except imprisonment or a painful chastisement?

Translated by

William Pickthall

And they raced with one another to the door, and she tore his shirt from behind, and they met her lord and master at the door. She said: What shall be his reward, who wisheth evil to thy folk, save prison or a painful doom?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और दोनों दरवाज़े की तरफ़ भागे और औरत ने यूसुफ़ का कुर्ता पीछे से फाड़ दिया, और दोनों ने उसके शौहर को दरवाज़े पर पाया, औरत बोली कि जो तेरी घर वाली के साथ बुराई का इरादा करे उसकी सज़ा इसके सिवा क्या है कि उसे क़ैद किया जाए या उसे सख़्त अज़ाब दिया जाए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور دونوں آگے پیچھے دروازے کی طرف دوڑے اور اس عورت نے ان کا کرتا پیچھے سے پھاڑ ڈالا اور دونوں نے (اتفاقا) اس عورت کے شوہرکو دروازے کے پاس کھڑا پایا بولی کہ جو شخص تیری بی بی کے ساتھ بدکاری کا ارادہ کرے اس کی سزا بجزا اس کے اور کیا (ہو سکتی) ہے کہ وہ جیل خانہ بھیجا جائے یا اور کوئی دردناک سزا ہو۔ (25)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور دونوں دروازے کی طرف بھاگے اور اس عورت نے اس کی قمیص پیچھے سے پھاڑ دی اور دونوں نے اس کے خاوند کو دروازے کے پاس پایا، کہنے لگی کیا سزا ہے اس کی جس نے تیری بیوی کے ساتھ برائی کا ارادہ کیا۔ سوائے اس کے کہ وہ قید کیا جائے یا اسے دردناک عذاب دیا جائے۔ “ (٢٥) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار یوسف اور وہ آگے پیچھے دروازے کی طرف بھاگے اور اس نے پیچھے سے یوسف کی قمیص (کھینچ کر) پھاڑ دی۔ دروازے پر دونوں نے اس کے شوہر کو موجود پایا۔ اسے دیکھتے ہی عورت کہنے لگی : کیا سزا ہے اس شخص کی جو تیری گھر والی پر نیت خراب کرے ؟ اس کے سوا اور کیا سزا ہوسکتی ہے کہ وہ قید کیا جائے یا اسے سخت عذاب دیا جائے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ دونوں آگے پیچھے دروازے کی طرف دوڑے اور اس عورت نے پیچھے سے اس کا کرتہ چیر دیا اور دونوں نے اس عورت کے سردار کو دروازہ کے پاس پا لیا۔ وہ کہنے لگی جو شخص تیرے گھر والوں کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے اس کی سزا اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ اسے جیل میں ڈال دیا جائے یا درد ناک سزا دی جائے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور دونوں دوڑے دروازے کو اور عورت نے چیر ڈالا اس کا کرتہ پیچھے سے اور دونوں مل گئے عورت کے خاوند سے دروازے کے پاس بولی اور کچھ سزا نہیں ایسے شخص کی جو چاہے تیرے گھر میں برائی مگر یہی کہ قید میں ڈالا جائے یا عذاب دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور دونوں آگے پیچھے دروازے کی طرف بھاگے اور اس عورت نے یوسف کا کرتہ کھینچنے میں پیچھے سے پھاڑ ڈالا اور ان دونوں نے دروازے کے پاس اس عورت کے خاوند کو پایا عورت نے خاوند کو دیکھتے ہی کہا جو تیری بیوی سے بدکاری کا ارادہ کرے اس کی سزا بجز اس کے اور کیا ہوسکتی ہے کہ یا تو وہ قید کیا جائے یا اس کو کوئی اور درد ناک سزا دی جائے