Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 4

سورة يوسف

اِذۡ قَالَ یُوۡسُفُ لِاَبِیۡہِ یٰۤاَبَتِ اِنِّیۡ رَاَیۡتُ اَحَدَعَشَرَ کَوۡکَبًا وَّ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ رَاَیۡتُہُمۡ لِیۡ سٰجِدِیۡنَ ﴿۴﴾

[Of these stories mention] when Joseph said to his father, "O my father, indeed I have seen [in a dream] eleven stars and the sun and the moon; I saw them prostrating to me."

جب کہ یوسف نے اپنے باپ سے ذکر کیا کہ ابا جان میں نے گیارہ ستاروں کو اور سورج چاند کو دیکھا کہ وہ سب مجھے سجدہ کر رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
یُوۡسُفُ
یوسف نے
لِاَبِیۡہِ
اپنے والد سے
یٰۤاَبَتِ
اے میرے ابا جان
اِنِّیۡ
بےشک میں
رَاَیۡتُ
دیکھا میں نے (خواب میں)
اَحَدَعَشَرَ
گیارہ
کَوۡکَبًا
ستاروں کو
وَّالشَّمۡسَ
اور سورج
وَالۡقَمَرَ
اور چاند کو
رَاَیۡتُہُمۡ
دیکھا ا میں نے انہیں
لِیۡ
مجھے
سٰجِدِیۡنَ
سجدہ کرتے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
یُوۡسُفُ
یوسف نے
لِاَبِیۡہِ
اپنے باپ سے
یٰۤاَبَتِ
اے میرے ابا جان
اِنِّیۡ
بلاشبہ میں
رَاَیۡتُ
میں نے دیکھا
اَحَدَعَشَرَ
گیا رہ
کَوۡکَبًا
ستاروں کو
وَّالشَّمۡسَ
اور سورج کو
وَالۡقَمَرَ
اور چاند کو
رَاَیۡتُہُمۡ
دیکھا میں نے انہیں
لِیۡ
مجھے
سٰجِدِیۡنَ
سجدہ کرنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

[Of these stories mention] when Joseph said to his father, "O my father, indeed I have seen [in a dream] eleven stars and the sun and the moon; I saw them prostrating to me."

جب کہ یوسف نے اپنے باپ سے ذکر کیا کہ ابا جان میں نے گیارہ ستاروں کو اور سورج چاند کو دیکھا کہ وہ سب مجھے سجدہ کر رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا تھا : ابا جان ! میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گیارہ ستارے اور سورج اور چاند مجھے سجدہ کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا: ’’اے میرے اباجان! بلاشبہ میں نے گیارہ ستاروں کو اور ایک سورج کواور ایک چاند کودیکھا ہے،میں نے اُنہیں دیکھا کہ وہ مجھے سجدہ کرنے والے ہیں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(It happened) when Yusuf said to his father, |"My father, I have seen eleven stars and the Sun and the Moon; I have seen them all prostrating to me.|"

جس وقت کہا یوسف نے اپنے باپ سے اے باپ میں نے دیکھا خواب میں گیارہ ستاروں کو اور سورج کو اور چاند کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جب یوسف نے اپنے والد (یعقوب) سے کہا اباجان ! میں نے خواب میں دیکھا ہے گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو میں نے ان کو دیکھا ہے کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ اس وقت کا ذکر ہے جب یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنےباپ سے کہا ابا جان ، میں نے خواب دیکھا ہے کہ گیارہ ستارے ہیں اور سورج اور چاند ہیں اور وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( یہ اس وقت کی بات ہے ) جب یوسف نے اپنے والد ( یعقوب علیہ السلام ) سے کہا تھا کہ : ابا جان ! میں نے ( خواب میں ) گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے ۔ میں نے دیکھا ہے کہ یہ سب مجھے سجدہ کر رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر وہ قوت یاد کر) جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا 5 باوا میں نے خواب میں دیکھا کہ گیارہ تارے اور سورج اور چاند مجھ کو سجدہ کر رہے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جب یوسف (علیہ السلام) نے اپنے والد سے کہا ، اے ابا جان ! بیشک میں نے (خواب میں) گیارہ ستارے اور سورج اور چان کو دیکھا ہے ، ان کو اپنے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب یوسف نے اپنے والد (حضرت یعقوب) سے کہا کہ اے میرے ابا جان ! میں نے گیارہ ستارے، چاند اور سورج کو (خواب میں) دیکھا ہے جو مجھے سجدہ کر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جب یوسف نے اپنے والد سے کہا کہ ابا میں نے (خواب میں) گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے۔ دیکھتا (کیا) ہوں کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Recall what time Yusufj said unto his father:, y father! verily have seen eleven stars and the sun and the moon; I have seen them prostrating themselves unto me.

جب یوسف (علیہ السلام) نے اپنے والد سے کہا ۔ کہ اے باپ میں نے گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو (خواب میں) دیکھا دیکھتا کیا ہوں کہ وہ میرے آگے جھک رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( یہ اس وقت کی بات ہے ) جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا کہ ابا جان! میں نے خواب میں گیارہ ستارے اور سورج اور چاند دیکھے ۔ میں نے ان کو دیکھا کہ وہ میرے آگے سر بسجود ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

جب یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے والد سے کہا اے میرے اباجان میںنے ( خواب میں ) گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے ۔ دیکھتا کیا ہوں کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جب یوسف نے اپنے والد سے کہا اے ابا جان ! میں نے خواب میں گیارہ ستاروں، سورج اور چاند کو دیکھا ہے۔ دیکھتا ہوں کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں۔ (4)

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اس قصے کا اصل آغاز اس وقت سے ہوتا ہے کہ) جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا، ابا جان میں نے خواب دیکھا کہ گیارہ ستارے ہیں اور سورج اور چاند بھی، میں دیکھتا ہوں کہ یہ سب میرے لئے سجدہ ریز ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا تھا:اے ابا جان!میں نے خواب میں دیکھا کہ گیارہ ستارے اور سورج اور چاندمجھے سجدہ کررہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یاد کرو جب یوسف نے اپنے باپ ( ف٤ ) سے کہا اے میرے باپ میں نے گیارہ تارے اور سورج اور چاند دیکھے انھیں اپنے لیے سجدہ کرتے دیکھا ( ف۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( وہ قصّہ یوں ہے ) جب یوسف ( علیہ السلام ) نے اپنے باپ سے کہا: اے میرے والد گرامی! میں نے ( خواب میں ) گیارہ ستاروں کو اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے ، میں نے انہیں اپنے لئے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اس وقت کو یاد کرو ) جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا کہ میں نے خواب میں گیارہ ستاروں اور سورج و چاند کو دیکھا ہے کہ میرے سامنے سجدہ کر رہے ہیں ( جھک رہے ہیں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Behold! Joseph said to his father: "O my father! I did see eleven stars and the sun and the moon: I saw them prostrate themselves to me!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When Joseph said, "Father, in my dream I saw eleven stars, the sun and the moon prostrating before me,"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(Remember) when Yusuf said to his father: "O my father! Verily, I saw (in a dream) eleven stars and the sun and the moon - I saw them prostrating themselves to me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

When Yusuf said to his father: O my father! surely I saw eleven stars and the sun and the moon-- I saw them making obeisance to me.

Translated by

William Pickthall

When Joseph said unto his father: O my father! Lo! I saw in a dream eleven planets and the sun and the moon, I saw them prostrating themselves unto me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जब यूसुफ़ (अलै॰) ने अपने वालिद से कहा कि अब्बा जान! मैंने ख़्वाब में ग्यारह सितारे और सूरज और चाँद देखे हैं, मैंने उनको देखा कि वे मुझको सज्दा कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(وہ وقت قابل ذکر ہے) جب کہ یوسف (علیہ السلام) نے اپنے والد یعقوب (علیہ السلام) سے کہا ابا میں نے (خواب میں گیارہ ستارے اور سورج اور چاند دیکھے ہیں ان کو اپنے روبرو سجدہ کرتے دیکھا ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا اے میرے باپ ! یقیناً میں نے گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے۔ میں نے انھیں دیکھا کہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں۔ “ (٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اس وقت کا ذکر ہے جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا اباجان میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گیا ستارے ہیں اور سورج اور چاند ہیں اور وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جب کہ یوسف نے اپنے والد سے کہا کہ اے میرے ابا میں نے دیکھا ہے کہ گیارہ ستارے اور چاند اور سورج مجھے سجدہ کئے ہوئے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس وقت کہا یوسف نے اپنے باپ سے اے باپ میں نے دیکھا خواب میں گیارہ ستاروں کو اور سورج کو اور چاند کو دیکھا میں نے ان کو اپنے واسطے سجدہ کرتے ہوئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ وقت قابل ذکر ہے جب کہ یوسف نے اپنے باپ سے کہا اے میرے باپ میں گیارہ ستارے اور سورج اور چاند خواب میں دیکھے ہیں ان سب کو دیکھتا ہوں کہ وہ میرے سامنے سجدہ کر رہے ہیں