Surat Yousuf

Surah: 12

Verse: 43

سورة يوسف

وَ قَالَ الۡمَلِکُ اِنِّیۡۤ اَرٰی سَبۡعَ بَقَرٰتٍ سِمَانٍ یَّاۡکُلُہُنَّ سَبۡعٌ عِجَافٌ وَّ سَبۡعَ سُنۡۢبُلٰتٍ خُضۡرٍ وَّ اُخَرَ یٰبِسٰتٍ ؕ یٰۤاَیُّہَا الۡمَلَاُ اَفۡتُوۡنِیۡ فِیۡ رُءۡیَایَ اِنۡ کُنۡتُمۡ لِلرُّءۡیَا تَعۡبُرُوۡنَ ﴿۴۳﴾

And [subsequently] the king said, "Indeed, I have seen [in a dream] seven fat cows being eaten by seven [that were] lean, and seven green spikes [of grain] and others [that were] dry. O eminent ones, explain to me my vision, if you should interpret visions."

بادشاہ نے کہا میں نے خواب دیکھا ہے سات موٹی تازی فربہ گا ئیں ہیں جن کو سات لاغر دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالیاں ہیں ہری ہری اور دوسری سات بالکل خشک ۔ اے درباریو! میرے اس خواب کی تعبیر بتلاؤ اگر تم خواب کی تعبیر دے سکتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الۡمَلِکُ
بادشاہ نے
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَرٰی
میں دیکھتا ہوں
سَبۡعَ
سات
بَقَرٰتٍ
گائیں
سِمَانٍ
موٹی
یَّاۡکُلُہُنَّ
کھا رہی ہیں انہیں
سَبۡعٌ
سات
عِجَافٌ
دبلی
وَّسَبۡعَ
اور سات
سُنۡۢبُلٰتٍ
بالیا
خُضۡرٍ
سرسبز
وَّاُخَرَ
اور دوسری
یٰبِسٰتٍ
خشک
یٰۤاَیُّہَا الۡمَلَاُ
اے سرداروں
اَفۡتُوۡنِیۡ
جواب دو مجھے
فِیۡ رُءۡیَایَ
میرے خواب کے بارے میں
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
لِلرُّءۡیَا
خواب کی
تَعۡبُرُوۡنَ
تم تعبیرکرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الۡمَلِکُ
بادشا ہ نے
اِنِّیۡۤ
بلاشبہ میں
اَرٰی
میں دیکھتا ہوں
سَبۡعَ
سات
بَقَرٰتٍ
گا ئیں
سِمَانٍ
موٹی
یَّاۡکُلُہُنَّ
کھا رہی ہیں ان کو
سَبۡعٌ
سات
عِجَافٌ
دُبلی
وَّسَبۡعَ
اور سات
سُنۡۢبُلٰتٍ
بالیا ں
خُضۡرٍ
سبز
وَّاُخَرَ
اور دوسری
یٰبِسٰتٍ
خشک
یٰۤاَیُّہَا
اے
الۡمَلَاُ
سردارو
اَفۡتُوۡنِیۡ
بتاؤ مجھے
فِیۡ رُءۡیَایَ
میرے اس خواب کی تعبیر
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
لِلرُّءۡیَا
خوابوں کے لیے
تَعۡبُرُوۡنَ
تعبیر دیتے
Translated by

Juna Garhi

And [subsequently] the king said, "Indeed, I have seen [in a dream] seven fat cows being eaten by seven [that were] lean, and seven green spikes [of grain] and others [that were] dry. O eminent ones, explain to me my vision, if you should interpret visions."

بادشاہ نے کہا میں نے خواب دیکھا ہے سات موٹی تازی فربہ گا ئیں ہیں جن کو سات لاغر دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالیاں ہیں ہری ہری اور دوسری سات بالکل خشک ۔ اے درباریو! میرے اس خواب کی تعبیر بتلاؤ اگر تم خواب کی تعبیر دے سکتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ایک دن) بادشاہ نے (اپنے درباریوں سے) کہا : میں نے خواب دیکھا ہے کہ سات موٹی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور اناج کی سات بالیں ہری ہیں اور دوسری سات سوکھی ہیں (اے اہل دربار) ! اگر تم خواب کی تعبیر بتلاسکتے ہو تو مجھے میرے خواب کی تعبیر بتلاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بادشاہ نے کہا: ’’بلاشبہ میں (خواب) دیکھتاہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دُبلی کھا رہی ہیں اور سات سبزبالیاں ہیں اوردوسری سات سوکھی ہیں، اے سردارو!مجھے تم میرے اس خواب کی تعبیر بتاؤاگرتم خواب کی تعبیردیتے ہو۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the king said, |"I have seen (in a dream) seven fat cows being eaten by seven lean ones, and seven ears of grain which are green and (seven) others which are dry. 0 people, tell me about my dream, if you do interpret dreams.|"

اور کہا بادشاہ نے میں خواب میں دیکھتا ہوں سات گائیں موٹی ان کو کھاتی ہیں سات گائیں دبلی اور سات بالیں ہری اور دوسری سوکھی اے دربار والو ! تعبیر کہو مجھ سے میرے خواب کی اگر ہو تم خواب کی تعبیر دینے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور بادشاہ نے کہا کہ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو کھا رہی ہیں سات دبلی گائیں اور سات بالیاں ہیں ہری اور دوسری (سات) خشک تو اے میرے درباریو ! مجھے بتاؤ تعبیر میرے خواب کی اگر تم لوگ خوابوں کی تعبیر کرسکتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ایک روز 36 بادشاہ نے کہا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں ، اور اناج کی سات بالیں ہری ہیں اور دوسری سات سوکھی ۔ اے اہل دربار ، مجھے اس خواب کی تعبیر بتاؤ اگر تم خوابوں کا مطلب سمجھتے ہو ۔ 37

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( چند سال بعد مصر کے ) بادشاہ نے ( اپنے درباریوں سے ) کہا کہ : میں ( خواب میں ) کیا دیکھتا ہوں کہ سات موٹی تازی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں ، نیز سات خوشے ہرے بھرے ہیں ، اور سات اور ہیں جو سوکھے ہوئے ہیں ۔ اے درباریو ! اگر تم خواب کی تعبیر دے سکتے ہو تو میرے اس خواب کا مطلب بتاؤ ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ایسا اتفاق ہوا کہ ایک روز بادشاہ ریان بن ولید نے دربار میں کہا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ سات گائیں موٹی تازی ہیں ان کو سات دہلی سوکھی گائیں کھائے جاتی ہیں اور سات بالایں سبز ہیں اور باقی (سات) سوکھی ہیں 4 درباریو اگر تم خواب کی تعبیر دینا جانتے ہو تو میری اس خواب کی تعبیر بیان کرو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بادشاہ نے کہا میں نے (خواب) دیکھا ہے کہ سات موٹی گائیں ہیں ان کو سات دبلی گائیں کھارہی ہیں اور سات سبز خوشے ہیں اور اس کے علاوہ خشک ہیں۔ اے سردارو ! اگر تم خوابوں کی تعبیر دے سکتے ہو تو مجھے میرے خواب کی تعبیر بتاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بادشاہ نے کہا کہ میں نے (خواب میں) دیکھا ہے کہ سات گائے ہیں جو بہت موٹی تازی ہیں۔ وہ سات دبلی پتلی گایوں کو کھا رہی ہیں اور سات سرسبز خوشے (بالیں) ہیں اور دوسرے سات خوشے (بالیں) سوکھی اور خشک ہیں۔ اے سردارو ! مجھے میرے اس خواب کی تعبیر بتاؤ۔ اگر تم خواب کی (سچی) تعبیر دینے والے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بادشاہ نے کہا کہ میں (نے خواب دیکھا ہے) دیکھتا (کیا) ہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات خوشے سبز ہیں اور (سات) خشک۔ اے سردارو! اگر تم خوابوں کی تعبیر دے سکتے ہو تو مجھے میرے خواب کی تعبیر بتاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the king said: verily I saw seven fat kine which seven lean ones are devouring and seven green cornears and seven others dry. O ye chiefs! give me an answer in regard to my vision if a vision ye are wont to expound.

اور بادشاہ نے کہا کہ میں (خواب میں) کیا دیکھتا ہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں انہیں کھائے جاتی ہیں سات دبلی (گائیں) اور سات بالیاں سبز ہیں اور (سات ہی) خشک ۔ اے سردارو ! میرے (اس) خواب کا حکم مجھے بتاؤ اگر تم خواب کی تعبیر دے لیتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بادشاہ نے کہا کہ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات سبز بالیاں ہیں اور دوسری ( سات ) خشل ۔ اے درباریو! میرے رؤیا کی مجھے تعبیر بتاؤ اگر تم خواب کی تعبیر دیتے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

اور ( ایک دن ) بادشاہ نے کہابلا شبہ میں ( خواب میں ) دیکھتا ہوں کہ سات موٹی تازی گایوں و سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات سرسبز خوشے ہیں اور دوسرے ( سات ) سوکھے ہوئے ۔ اے درباریو!اگر تم بتلاسکتے ہو تو مجھے میرے اس خواب کی تعبیر بتلاؤ ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر بادشاہ نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں، سات خوشے سبز ہیں اور سات خشک۔ اے سردارو ! اگر تم خوابوں کی تعبیر دے سکتے ہو تو مجھے میرے خواب کی تعبیر بتائو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ادھر (ایک روز) بادشاہ نے (اپنے درباریوں سے) کہا کہ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ سات گائیں ہیں موٹی، جن کو کھا رہی ہیں سات دبلی گائیں، اور سات بالیں ہیں ہری بھری، اور دوسری (سات) سو کھی (سڑی) دربار والو ! مجھے تعبیر بتاؤ میرے اس (پریشان کن) خواب کی، اگر تم خوابوں کی تعبیر جانتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

ایک دن بادشاہ نے ( درباریوں سے کہا ) :میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ سات موٹی گائیں ہیں جنہیں سات دبلی گائیں کھارہی ہیں اور اناج کی سات بالیں ہری ہیں اور دوسری سات سوکھی ہیں ( اے اہل دربار ) اگر تم خواب کی تعبیر بتلاسکتے ہوتومجھے میرے خواب کی تعبیر بتلائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بادشاہ نے کہا میں نے خواب میں دیکھیں سات گائیں فربہ کہ انھیں سات دُبلی گائیں کھارہی ہیں اور سات بالیں ہری اور دوسری سات سوکھی ( ف۱۱۷ ) اے درباریو! میرے خواب کا جواب دو اگر تمہیں خواب کی تعبیر آتی ہو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( ایک روز ) بادشاہ نے کہا: میں نے ( خواب میں ) سات موٹی تازی گائیں دیکھی ہیں ، انہیں سات دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات سبز خوشے ( دیکھے ) ہیں اور دوسرے ( سات ہی ) خشک ، اے درباریو! مجھے میرے خواب کا جواب بیان کرو اگر تم خواب کی تعبیر جانتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( کچھ مدت کے بعد ) بادشاہ نے کہا میں نے ( خواب میں ) سات موٹی تازی گائیں دیکھی ہیں جنہیں سات دبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالیاں ہری ہیں اور سات دوسری سوکھی اے سردارو ( درباریو ) اگر تم خواب کی تعبیر دے سکتے ہو تو پھر مجھے میرے خواب کی تعبیر بتاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The king (of Egypt) said: "I do see (in a vision) seven fat kine, whom seven lean ones devour, and seven green ears of corn, and seven (others) withered. O ye chiefs! Expound to me my vision if it be that ye can interpret visions."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Sometimes later), the King dreamt that seven lean cows were eating seven fat ones and that there were seven green ears of corn and seven dry ones. He asked the nobles to tell him the meaning of his dream if they were able to.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the king (of Egypt) said: "Verily, I saw (in a dream) seven fat cows, whom seven lean ones were devouring, and seven green ears of corn, and (seven) others dry. O notables! Explain to me my dream, if it be that you can interpret dreams."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the king said: Surely I see seven fat kine which seven lean ones devoured; and seven green ears and (seven) others dry: O chiefs! explain to me my dream, if you can interpret the dream.

Translated by

William Pickthall

And the king said: Lo! I saw in a dream seven fat kine which seven lean were eating, and seven green ears of corn and other (seven) dry. O notables! Expound for me my vision, if ye can interpret dreams.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और बादशाह ने कहा कि मैं ख़्वाब में देखता हूँ कि सात मोटी गायें हैं जिनको सात दुबली गायें खा रही हैं, और सात हरी बालियाँ हैं और दूसरी सात सूखी, ऐ दरबार वालो! मेरे ख़्वाब की ताबीर मुझे बताओ अगर तुम ख़्वाब की ताबीर देते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور بادشاہ ( مصر) نے کہا کہ میں (خواب میں کیا) دیکھتا ہوں کہ سات گائیں فربہ ہیں جن کو سات لاغر گائیں کھا گئیں اور سات بالیں سبز ہیں اور ان کے علاوہ سات اور ہیں جو کہ خشک ہیں اے دربار والو اگر تم (خواب) کی تعبیر دے سکتے ہو تو میرے اس خواب کے بارے میں مجھ کو جواب دو ۔ (43)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بادشاہ نے کہا یقیناً میں سات موٹی گائیں دیکھتا ہوں جنہیں سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات سبز خوشے اور کچھ دوسرے خشک دیکھتا ہوں اے درباریو ! مجھے میرے خواب کی تعبیر بتاؤ، اگر تم خواب کی تعبیر جانتے ہو۔ (٤٣) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ایک روز بادشاہ نے کہا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور اناج کی سات بالیں ہری ہیں اور دوسری سات سوکھی۔ اے اہل دربار مجھے اس خوب کی تعبیر بتاؤ اگر تم خوابوں کا مطلب سمجھتے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بادشاہ نے کہا کہ بیشک میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ سات گائیں موٹی ہیں جنہیں سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات بالیں ہری ہیں اور ان کے علاوہ خشک بالیں ہیں اے دربار والو مجھے میرے خواب کے بارے میں جواب دو اگر تم خواب کی تعبیر دیتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا بادشاہ نے میں خواب میں دیکھتا ہوں سات گائیں موٹی ان کو کھاتی ہیں سات گائیں دبلی اور سات بالیں ہری اور دوسری سو کھی اے دربار والو تعبیر کہو مجھ سے میرے خواب کی اگر ہو تم خواب کی تعبیر دینے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بادشاہ نے دربار کے لوگوں سے کہا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ سات گائیں ہیں خوب موٹی ان موٹی گایوں کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور دیکھتا ہوں سات بالیں ہیں سبز اور دوسری سات بالیں خشک ہیں ، اے دربار والو ! اگر تم خواب کی تعبیر دے سکتے ہو تو میرے اس خواب کی تعبیر بتائو ،